English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممتابنرجی کے خلاف اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے بعد اسمبلی میدان جنگ میں تبدیل ، ممبران میں نوک و جھونک و مارپیٹ(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے عوام سے کیے گئے ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیا ۔نوجوانوں کو روزگار نہیں ملا ۔منان کے سخت تبصرے کے بعد اسمبلی میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی ۔دو ممبران آپس میں الجھ گئے ۔کانگریس کے ممبر اسمبلی منوج چکرورتی اور ترنمول کانگریس کے مانس مجمدار کے درمیان مارپیٹ شروع ہونے لگی ۔ریاستی وزیر برائے اسپورٹس مداخلت کرکے حالات کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی ۔اس کے علاوہ نندی گرام سے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی سوبھندو ادھیکاری اور سی پی ایم کے سوجن چکرورتی کے درمیان بھی تکرار شروع ہوگئی ۔ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی مانس مجمدار عبد المنان کے خلاف بولنے لگے ۔و زیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور سخت بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی بھی بی جے پی کا حصہ نہیں تھی بلکہ این ڈی اے میں شامل تھی اور کوئی بولتا ہے تو اسے مکمل معلومات ہونی چاہیے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ کوئی بھی کسی کو بغیر کسی ثبوت کے چور اور ڈکیت نہیں کہہ سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اوربایاں محاذ نے ترنمو ل کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کرنے کیلئے اتحاد کیا تھا مگر آج وہ خود بے دخل ہوچکے ہیں ۔


یوپی میں روڑی سے لدے ٹرک کے نیچے کچل کر ایک کنبہ کے چار افراد ہلاک

جون پور۔25جون(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش کے اس ضلع کے رام پور میں سڑک کنارے سوئے ہوئے لوگوں پر روڑی سے لدا ایک ٹرک گر گیا جس کے نیچے دب کر ایک ہی کنبہ کے چار افراد مرگئے ۔ اس حادثے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ پولیس نے یہاں بتایا ہے کہ روڑی سے لدا ٹرک مرزاپور سے آرہا تھا کہ آج صبح رام پور بازار کے نزدیک الٹ گیا۔حادثے میں پیاری دیوی (60)، امن (16) ، ریا (10) اور پریہ (8) موقع پر ہی چل بسے جبکہ زخمی انش، روشن، پریش اور شیام زخمی ہیں۔ ان میں سے دو کی حالت خراب ہے ۔حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔


سدھارتھ نگر میں منریگا کے تحت ہوئی خریداری گھوٹالے کی جانچ میں مصروف سی بی آئی کا تین بلاکوں میں چھاپہ

سدھارتھ نگر۔25جون(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر میں ہائی کورٹ کے حکم پر مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ (منریگا)کے تحت ہورہے کاموں کے لئے خریداری گھوٹالے کی تفتیش میں مصروف مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)نے تین بلاکوں میں چھاپہ مارکر ثبوت یکجا کئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ تین روز پہلے آئی سی بی آئی کی چار رکنی ٹیم نے پہلے برڈپور بلاک دفتر میں چھاپہ مارا۔اس کے بعد شہرت گڑھ اور پھر بڈھنی بلاک دفتر میں چھاپے ماری کی۔ٹیم نے اس دوران ثبوتوں کے کاغذات یکجا کئے ۔ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی کی ٹیم نے بلاک کے ملازمین کو لے جاکر ان سے اکیلے میں پوچھ گچھ کی اور اس سے متعلق ریکارڈ بھی حاصل کئے ۔اس گھوٹالے کے سلسلے میں ابھی تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ۔


وزیراعظم ایس سی او سربراہ کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے تاشقند روانہ

نئی دہلی۔25جون(فکروخبر/ذرائع )وزیراعظم نریندرمودی شنگھائی تعاون کانفرنس میں شرکت کے لئے آج ازبکستان روانہ ہوگئے ہیں۔ جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ کو ہندستان کے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں داخلہ کی حمایت پر راضی کرنے کی کوشش کریں گے ۔ مسٹر مودی کا ایک روز کا بے حد مصروف پروگرام ہے ۔ وہ 11 بجے روانہ ہوئے ہیں اور ازبیک راجدھانی پہنچتے ہی وہ تبادلہ خیال میں حصہ لیں گے ۔ امور خارجہ کی وزارت کے ذرائع نے یو این آئی کو بتایا ہے کہ وزیراعظم شام 5 بجے چینی صدر سے باہمی ملاقات کریں گے ۔


مودی نے ایس سی او میں ہندستان کے داخلہ کا خیرمقدم کیا

نئی دہلی۔25جون(فکروخبر/ذرائع ) وزیراعظم نریندرمودی نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں ہندستان کے داخلے پر خوشی ظاہر کی ہے ۔ مسٹر مودی نے ایس سی او کی سربراہ کانفرنس سے حصہ لینے کے لئے ازبکستان روانگی سے قبل آج ایک بیان میں کہا کہ ہندستان ایس سی او کارکن بن کر خوش ہے اور اچھے اچھے نتائج کی امید رکھتا ہے خصوصاً معاشی تعاون کے شعبہ میں ۔انہوں نے کہا ''میں شنگھائی تعاون تنظیم میں حصہ لینے کے لئے ازبکستان کے مختصر دورے پر جاؤں گا اور ایس سی او ممالک کے لیڈروں کے ساتھ بات چیت کروں گا ۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ہندستان وسط ایشیا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور یہ اس خطہ کے ساتھ معاشی اور ہر آدمی تک تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔مسٹر شی کے ساتھ ان کی ملاقات میں کیا موضوع سرفہرست رہے گا یہ سب جانتے ہیں کیونکہ یہ ملاقات تقریباً اسی وقت ہورہی ہے جب سیول (کوریا) میں نیوکلیر سپلائر گروپ کے مکمل اجلاس میں ہندستان کے داخلہ کی درخواست پر تبادلہ خیال شروع ہوگا۔مسٹر شی کے ساتھ میٹنگ کے بعدوزیراعظم ازبیک صدر اسلام کریموف سے ملاقات کریں گے ۔مسٹر مودی ایس سی او کانفرنس کی استقبالیہ تقریب میں حصہ لیں گے ۔ اس کے بعد ایک کنسرٹ ہوگا اور پھر رہنماؤں کا عشائیہ ہوگا۔ ہندستان کے دستاویز پر دستخط کرنے کے بعد ہندستان کی ایس سی او سے وابستگی کاباقاعدہ عمل شروع ہوگا۔


بہار میں زہریلی شراب پینے سے تین افراد کی موت چار بیمار

چھپرہ۔25جون(فکروخبر/ذرائع )بہار میں سارن ضلع کے سہاحت پور تھانہ علاقہ کے ہاپس پور گاؤں میں آج زہریلی شراب پینے سے تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ چار بیمار پڑگئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہاپس طور گاوں کے سات لوگوں نے آج شراپ پی لی تھی۔ جس کے بعد ان کی طبعیت بگڑنے لگی ، کچھ دیر بعد ہی منوج مہتو (36) اور ہرویندرمہتو (40) اور لال باپو شرما (56) نے دم توڑ دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بیمار لوگوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ پولیس موقع پر پہنچ کر معاملہ کی چھان بین کررہی ہے ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔ 


بہار میں اسلحہ کے ذخیرہ کے ساتھ 14 افراد گرفتار

نوادہ۔25جون(فکروخبر/ذرائع ) بہار میں اس ضلع کے رجولی تھانہ علاقے کے سویا ٹائڈ جنگل سے پولیس نے آج جرائم پیشہ 14 افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے ۔ پولیس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر محکمہ جنگلات شسستر سیما بل (ایس ایس بی) اور مقامی پولیس نے سویا ٹانڈ کے جنگل میں واقع ابرق کی کان میں چھاپہ مارا ہے ۔ اس دوران جرائم پیشہ 14 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار بدمعاشوں کے پاس سے 10 رائفل اور کچھ کارتوس برآمد کیا ہے ۔ پولیس گرفتار شدگان سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔


سری لنکا کی بحریہ نے ہندوستانی ماہی گیروں پر پھر حملہ کیا

رامیشرم۔25جون(فکروخبر/ذرائع )سری لنکا کی بحریہ نے ایک بار پھر بین الاقوامی آبی حدود کے نزدیک ہندوستانی ماہی گیروں پر حملہ کیا ہے اور مچھلی پکڑنے والے جال نیز کم از کم 30کشتیوں میں رکھے لاکھوں روپے کا سازوسامان تباہ کردیاہے ۔آج صبح رامیشورم پہنچے ایک مقامی ماہی گیر نے بتایا کہ سری لنکا بحریہ نے گزشتہ شب مچھلی پکڑنے والی کشتیوں پر پتھراؤ کیا اور بندوق کی نوک پر مچھلی پکڑنے کے جال اور دیگر سازوسامان کو تباہ کردیا۔ساتھ ہی انہوں نے کشتیوں سے مچھلیاں ضبط کرلیں اور علاقے کو چھوڑکرجانے کی سخت وارننگ دی۔گو حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا لیکن کافی نقصان ہواہے ۔ماہی گیروں نے الزام لگایا کہ شریلنکا بحریہ نے بین الاقوامی آبی حدود پر چوبیس گھنٹے گشت بڑھا دی ہے اور ہندوستانی ماہی گیروں کو متنازعہ آبناک پاک میں مچھلی پکڑنے سے روکنے کے لئے اپنے جہازکو تعینات کردیا ہے ۔


21 دنوں میں پانچ پولیس افسروں کو گولی مارے جانے سے اپوزیشن کا زبردست دباؤ

لکھنؤ۔25جون(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش میں 21 دنوں میں پانچ پولیس افسروں کو گولی مارے جانے سے حکومت پر اپوزیشن کا زبردست دباو آگیا ہے ۔ پولیس کے ان پانچ جوانوں میں تین کی موت ہوگئی جبکہ دو بری طرح زخمی ہوگئے ۔ گزشتہ 2 جون کو متھرا میں پولیس اور جواہر باغ پر ناجائز طور پر قبضہ کرنے والوں کے درمیان فائرنگ میں پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی) مکمل دویدی او ر ایک تھانہ انچارج سنتوش یادو کی موت ہوگئی۔ جبکہ کل رات بدایوں میں بدمعاشوں کو بری طرح زخمی کردیا۔ فیض آباد میں کل رات عنایت نگر میں جانوروں کے اسمگلروں نے ایک سپاہی کو گولی مار دی جسے نازک حالت میں فیض آباد کے ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے لکھنو ریفر کردیا۔ ان واقعات سے امن و قانون کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے اپوزیشن نے وزیراعلی اکھلیش یادو سے استعفی دینے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر کشو پرساد موریہ نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے اندر خوف نہیں رہ گیا ہے ۔ جرائم پیشہ افراد کے اندر ''سینا بھئے کوتوال تو اب ڈر کا ہے '' کا جنون آگیا ہے ۔ جرائم پیشہ افراد سماج وادی پارٹی کی حکومت کو اپنی حکومت سمجھ رہے ہیں اس لئے وہ بے خوف ہوکر واردات کو انجام دے رہے ہیں۔ 


مؤ میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی موت

مؤ۔25جون(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش میں مؤ کے سرائے لکھسنی علاقہ بجلی کا تار ٹھیک کرتے وقت کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ چکمہدی محلہ میں رہنے والا رما شنکر یادو (۴۰) کل رات اپنے گھر میں بجلی کا تار درست کررہا تھا اچانک اسے کرنٹ لگا اور وہ بے ہوش ہوگیا۔ رماشنکر کو بے ہوشی کی حالت میں ضلع ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔


ناگپور سے غائب تین نابالغ لڑکیاں بھوپال میں ملیں

بھوپال۔25جون(فکروخبر/ذرائع )مدھیہ پردیش کی بھوپال کرائم برانچ کی پولس نے مہاراشٹر کے ناگپور سے غائب ہوئی تین نابالغ لڑکیوں کو بھوپال میں ایک لاج سے برآمد کرلیا ہے ۔کرائم برانچ کی پولس کے ذرائع نے آج بتایا کہ غائب لڑکیوں کے گھروالوں نے بھوپال آکر انسپیکٹر جنرل آف پولس کو بتایا کہ ان کی بیٹیاں ناگپور سے غائب ہیں جن کے بھوپال میں ہونے کا شبہ ہے ۔اس پر لاپتہ لڑکیوں کو ڈھونڈنے کا ذمہ کرائم برانچ پولس کو ملا اور تقریباً دوگھنٹے سے بھی کم وقت میں پولس نے یہاں ایک لاج کی گھیرا بندی کرکے لاپتہ لڑکیوں کو ڈھونڈ نکالا ۔اس کے ساتھ ہی کرائم برانچ پولس نے اس معاملے میں بھوپال کے دو لڑکوں شبھم ٹھاکر اور دھرمیندر ریکوار کو حراست میں لیا ہے ۔شبھم نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ ایک سال پہلے فیس بک کے ذریعہ ناگپور کی ایک لڑکی سے اس کی دوستی ہوئی۔اس نے لڑکی کو شادی کے جعل میں پھنسا کر بھوپال بلایا اور دو دیگر لڑکیوں کو بھی یہاں نوکری دلوانے کے نام پر بلایا ۔اس نے دھرمیندر کے ساتھ مل کر تینوں لڑکیوں کو بھوپال کے ایک لاج میں ٹھہرایا تھا۔پولس حراست میں لئے گئے دونوں افراد سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔



مؤ میں سوامی پرساد موریہ کے حامیوں نے پارٹی چھوڑی

مؤ۔25جون(فکروخبر/ذرائع ))بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر اپوزیشن لیڈر سوامی پرساد موریہ کی جانب سے بی ایس پی صدر پر پیسہ وصولنے کا الزام لگاتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کے بعد مؤ کے ضلع نائب صدر نے اپنے حامیوں کے ساتھ پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے ۔ بی ایس پی کے ضلع نائب صدر رادھے شام موریہ نے آج بی ایس پی سربراہ مایاوتی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کا محض ایک ہی مقصد پیسہ وصولی رہ گیا ہے ۔ انہیں غریبوں کے مفاد سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ لوک سبھا اور اسمبلی چناؤ میں تمام ٹکٹ فروخت کرنے کے ساتھ ہی دفتر کے رکھ رکھائی کے نام پر چھ ہزار روپے ماہانہ و صولا جاتا ہے ۔ انہوں نے اپنے 25 کے قریب کارکنوں کے ساتھ پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے ۔مسٹر موریہ نے کہا کہ امن و قانون کی صورتحال بدتر ہے ۔ پولیس والے ہی محفوظ نہیں رہ گئے ہیں تو عوام کو کیا تحفظ فراہم کرائیں گے ۔ انہوں نے وزیراعلی اکھلیش یادو سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا۔ لیکن ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کرنے سے انہوں نے گریز کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ریاست مسٹر یادو سے نہیں سنبھل رہی ہے تو انہیں اپنے عہدہ سے خود استعفی دے دینا چاہئے ۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس ایف) کی صدر اومابھارتی پہلے ہی امن و قانون کی حالت خراب بتاتے ہوئے ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کرچکی ہیں۔ محترمہ مایاوتی کا کہنا ہے کہ سما ج وادی پارٹی کی حکومت میں غنڈے اور مافیا سرگرم ہوجاتے ہیں۔ اس لئے گورنر کو اسے نوٹس میں لیکر مرکز کو رپورٹ بھیجنی چاہئے ۔ محض 21 دن میں جرائم پیشہ افراد کی گولی سے پولیس کے تین جوانوں کا شہید ہوجانا اور دو دیگر کا بری طرح زخمی ہوجانا انتہائی تشویشناک بات ہے ۔ مرکزی حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہئےْ ۔ کانگریس کے ریاستی ترجمان امرناتھ اگروال نے کہا ہے کہ ریاست کے حالات اتنے خراب کبھی نہیں تھے ۔ صورتحال روز بروز خطرناک ہوتی جارہی ہے ۔ جب پولیس والے ہی مارے جارہے ہیں تووہ عوام کو کیا تحفظ فراہم کراپائیں گے ۔ پولیس بھی مظلوم بن کر رہ گئی ہے ۔ ایسا لگ رہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کو کہیں سے تحفظ مل رہا ہے ایسی صورتحال میں عوام کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا