English   /   Kannada   /   Nawayathi

شیوسینا نے مودی سے پوچھا تلخ سوال ، يوگ سے مہنگائی کا درد کس طرح بھولیں؟(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

پاکستان کو لٹانے کا 'یوگا صرف اسلحہ اور فورس سے ہو سکتا ہے۔اخبار کے اداریہ میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر بی جے پی ریاستوں کے وزیر اعلی وزیر اعظم مودی کی مخالفت کر سکتے ہیں ، لیکن یوگا ایک ایسا شعبہ ہے، جس میں مخالفت نہیں کی جانی چاہئے۔اخبار میں کہا گیا ہے کہ یوگا کے ذریعے بہت کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن روز مرہ کی زندگی میں مہنگائی اور بدعنوانی کے درد کو اس کے ذریعے بھلایا جا سکتا ہے کیا؟ اس پر روشنی ڈالی گئی ہوتی ، تو مناسب ہوتا


بچیوں سے عصمت دری کے معاملے میں ایسی سزا ملے جو نظیر بنے :راجے 

جے پور۔23جون(فکروخبر/ذرائع )راجستھان کی وزیر اعلی وسندھرا راجے نے آج جے کے لون اسپتال جاکر وہاں آئی سی یو میں داخل آبروریزی کی متاثرہ تین سالہ دو معصوم بچیوں سے ملاقات کی۔محترمہ راجے نے بچیوں کو پیار کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی اور ڈاکٹروں سے ان کے علاج اور صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچیوں سے عصمت دری کے معاملات میں فوری کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے جرم کرنے والوں کو ایسی سزا ملے کہ وہ دوسراے کے لئے نظیر بن جائے تاکہ کوئیدوسرا اس طرح کی حرکت کرنے کا حوصلہ نہ کرے ۔انھوں نے کہا کہ ایسی غلیظ ذہنیت والے افرادکی نشاندہی کی جائے ۔ حکومت کے ساتھ سماجی اداروں، نشہ کے خلاف کام کرنے والے اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کو مل کر اس سمت میں منصوبہ بندی کرنی ہوگی تاکہ ایسے واقعات پر روک لگائی جا سکے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں جے پور کے کلکٹر سدھارتھ مہاجن اور پولیس کمشنر سنجے اگروال کو ہدایت دی۔ وزیر اعلی نے دونوں بچیوں کے والدین کو یقین دلایا کہ ان کے علاج میں کوئی کسر نہیں رکھی جائے گی۔ بچیوں کے گارجین نے بتایا کہ اسپتال میں ہو رہے علاج سے وہ مطمئن ہیں۔محترمہ راجے نے جے پور پولیس کمشنر کو ہدایت دی کہ ایس ایم ایس اسپتال احاطے میں معصوم سے عصمت دری کے ملزموں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے ۔ انھوں نے معاملے میں پیش رفت کی بھی معلومات حاصل کی۔ کمشنر نے بتایا کہ پولیس انتہائی تیز رفتار تحقیق کر رہی ہے اور ملزمین جلد ہی پولس کی گرفت میں ہوں گے ۔



کنویں میں گرنے سے دو لوگوں کی موت

نیمچ۔23جون(فکروخبر/ذرائع )مدھیہ پردیش کے ضلع نیمچ میں کنویں میں گرنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے ۔ پولس ذرائع کے مطابق جاود تھانہ علاقہ کے ڈھلودا گاؤں کے باشندے باپولال باوري (55) کل کنویں سے پانی بھرنے کے دوران پاؤں پھسل کر کنویں میں گرگئے جس سے اس کی موت ہو گئی۔ دوسری طرف نیمچ تھانہ علاقے کے برکھیڑا ھاڑا گاؤں میں سندر لال گوجر (13) کی حادثاتی طورپر کنویں میں گر جانے سے موت ہو گئی۔ پولس نے دونوں واقعے میں کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے ۔



لال صندل کی لکڑی کے 9اسمگلرس زیر حراست

حیدرآباد۔23جون(فکروخبر/ذرائع )آندھراپردیش کے تروپتی میں ٹاسک فورس پولیس نے تلاشی مہم کے دوران لال صندل کی لکڑی کے 9اسمگلرس کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے قیمتی لال صندل کی لکڑیوں کے ذخیرہ کو ضبط کرلیا جس کی مالیت 30لاکھ روپئے ہے ۔ پکڑے گئے لال صندل کی لکڑی کے اسمگلرس کا تعلق تمل ناڈوسے ہے ۔



تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سڑک حادثات ۔تین افراد ہلاک اور چار زخمی

حیدرآباد۔23جون(فکروخبر/ذرائع )دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں پیش آئے مختلف سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔ یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ اور اے پی کے ضلع کرنول میں پیش آیا ۔ نلگنڈہ کے کوداڑ ہائی وے کے قریب آر ٹی سی بس نے ڈی سی ایم کو ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں ڈی سی ایم وین کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا ۔ یہ بس حیدرآباد سے وجئے واڑہ جارہی تھی کہ کرنول سے کھمم جانے والی ڈی سی ایم وین کو اس تیز رفتار بس نے ٹکر دے دی ۔ کرنول ضلع میں گوپارڈ منڈل میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو خواتین ہلاک ہوگئیں ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان خواتین کی کار کو نامعلوم گاڑیوں نے ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں کار میں سوار دو خواتین ہلاک اور مزید دو شدید زخمی ہوگئیں ۔ مرنے والوں کا تعلق ضلع چتور سے ہے ۔


دستاویزات کے بغیر چلائی جانے والی 32بسوں کو ضبط کیا گیا

حیدرآباد۔23جون(فکروخبر/ذرائع )تلنگانہ میں غیر قانونی طور پر چلائی جانے والی پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ کی مہم جاری ہے ۔ اس سلسلہ میں شہر حیدرآباد کے مختلف مقامات پر محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کی جانب سے چلائی جارہی مہم کے دوران قوانین کی خلاف ورزی اور دستاویزات کے بغیر چلائی جارہی پرائیویٹ ٹراویلس کی 32بسوں کو ضبط کیا گیا ۔ رنگاریڈی ضلع کے حیات نگر کے قریب آر ٹی اے حکام نے وجئے واڑہ جانے والی بسوں کے دستاویزات کے جانچ کے دوران ان بسوں کے مالکین کے خلاف معاملہ درج کرکے ان بسوں کو ضبط کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پرائیویٹ ٹراویلس کی بسیں ٹیکس ادا نہ کرکے پرمٹس کے بغیر چلائی جارہی ہیں۔


سدھارتھ نگر میں بجلی گرنے سے تین طالب علموں کی موت

سدھارتھ نگر۔23جون(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش میں سدھارتھ نگر کے کپلوستو کوتوالی حلقے میں آج بجلی گرنے سے مدرسے میں پڑھ رہے تین طالب علموں کی موت ہو گئی اور دو دیگر بری طرح سے جھلس گئے ۔ پولیس کے مطابق بھرولیا گاؤں میں بارش کے دوران بجلی گرنے سے مدرسے میں پڑھ رہے آفرین (12)، شہاب الدین (11) اور سہیل (09) کی موت ہو گئی اور عبد الاحد اور سمیر بری طرح سے جھلس گئے ۔ یہ تمام بھرولیا گاؤں کے ہی رہائشی ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ حادثے کے دوران مدرسے میں 22 بچے موجود تھے ۔واقعہ کی اطلاع پر پہنچے ڈپٹی کلکٹر نے مہلوکین کے اہل خانہ کو مالی امداد کی یقین دہانی کرائی ہے ۔


برونی جنکشن پر ٹرین سے گانجہ اور شراب برآمد

بیگو سرائے۔23جون(فکروخبر/ذرائع )بہار میں مشرقی وسطی ریلوے کے برونی جنکشن سے گزشتہ رات پولیس نے دو ٹرینوں سے گانجہ اور بھاری مقدار میں شراب برآمد کی ہے ۔ ریلوے پولیس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ برونی جنکشن پر کھڑی میتھلا ایکسپریس کے ایک ڈبے میں جانچ کے دوران ریلوے پولیس نے ایک تھیلے میں رکھا ساڑھے بارہ کلو گرام گانجہ برآمد کیاہے ۔ایک دوسری ٹرین گنگا ساگر ایکسپریس کے ایک ڈبے سے دیسی شراب کی 60 بوتلوں کا ایک پارسل برآمد کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے ۔ 


معاشی تنگی سے پریشان ایک شخص کی خودکشی

سمستی پور۔23جون(فکروخبر/ذرائع )بہار میں سمستی پور ضلع کے روسڑا تھانہ علاقے میں اقتصادی تنگی سے پریشان ایک شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔پولیس ذرائع کے مطابق دیہاتیوں کی اطلاع کی بنیاد پر آج صبح کلوارا گاؤں میں واقع ایک گھر سے پھندے میں لٹکا رام ورکش رام (40) کی لاش پائی گئی۔ متوفیہ کی بیوی بملا دیوی نے متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رام ورکش کچھ ماہ سے معاشی تنگی کا شکار تھا اور دیر رات اس نے یہ قدم اٹھایاہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سمستی پور صدر ہسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔


1700حاملہ خواتین نے چین کا ریکارڈ توڑنے کے لئے اجتماعی یوگا کیا

احمد آباد۔23جون(فکروخبر/ذرائع )تقریبا 1700 حاملہ خواتین نے آج دوسرے بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر گجرات کے راج کوٹ شہر میں ایک ساتھ یوگا کر کے چین میں اسی ماہ بنے حاملہ خواتین کے اجتماعی یوگا کی گنیز ورلڈ ریکارڈ کو توڑنے کی کوشش کی۔چین کے انھوئی کے ھیفءي کے ایک اسپتال میں گزشتہ پانچ جون کو 913 حاملہ خواتین نے ایک ساتھ یوگا کر کے حاملہ خواتین کے یوگا کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔راج کوٹ کے کلکٹر وکرانت پانڈے نے بتایا کہ تقریبا 1700 خواتین نے کالاواڈ روڈ کے سوامی نارائن آڈیٹوریم میں ایک ساتھ یوگا کیا۔ اس سلسلے میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے انتظامیہ سے تمام ضروری اجازت لے لی گئی تھی اور طے معیار کے مطابق تمام شریک خواتین 12 ہفتے یا اس سے زیادہ وقت سے حاملہ تھیں۔ کم از کم 30 منٹ یوگا کرنے کی بندش تھی پر سیشن اس سے کہیں زیادہ دیرتقریبا 47 منٹ تک چلا۔ اس میں ہری دوار کے ایک تسلیم شدہ یوگا انسٹرکٹر نے ڈاکٹروں کی موجودگی میں یوگا کرایا۔مسٹر پانڈے نے بتایا کہ اس اجتماعی یوگا پروگرام سے جڑے دستاویزات اور اس کا ویڈیو گنیزبک انتظامیہ کو بھیج دیا گیا ہے ۔ جیسے ہی اسے حتمی منظوری ملے گی نیا ریکارڈہندوستاناور راجکوٹ کے نام درج ہو جائے گا۔


تاشقند میں پاکستانی حکام سے ملاقات کا فیصلہ نہیں ہوا، بھارت

نریندر مودی سائیڈ لائن ملاقاتوں میں چین اور روس کے صدور سے بھی ملاقات کریں گے،ترجمان وزارت خارجہ

نئی دہلی (فکروخبر/ذرائع)بھارتی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر بھارتی اور پاکستانی حکام ملاقات کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے ایک بیان میں کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرنے آج (جمعہ کو)تاشقند روانہ ہوں گے۔بھارتی وزیراعظم ازبکستان کے صدر سے ملاقات کریں گے اور ایس سی او کے 24جون کو ہونے والے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔پاکستانی حکام سے ملاقات کے سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے کون آئے گا، ہمارا اس بارے میں بھی رابطہ نہیں ہوا ہے، نریندر مودی سائیڈ لائن ملاقاتوں میں چین اور روس کے صدور سے بھی ملاقات کریں گے۔



ہندوستان میں مقبول طب یونانی کو معمولی کوشش سے بھی مل سکتی عالمی شناخت

نئی دہلی۔23جون(فکروخبر/ذرائع) رمضان المبارک کے16ویں روزے کو اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے نہرو گیسٹ ہاؤ س میں ایک پر وقار افطار پارٹی کا انعقاد عمل میں آیا۔اس روحانی تقریب میں وزارت آیوش کے سکریٹری اجیت شرن،محکمہ ڈاک کے ڈائرکٹر مظفر ابدالی(آئی اے ایس)،سابق سکریٹری وزارت زراعت سراج حسین(آئی اے ایس) ،سی سی آریوایم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹررئیس ا لرحمان،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلرپرفیسر طلعت احمد،سی سی آئی کے چیئر مین (یونانی)ڈاکٹرراشداللہ خان،وزارت آیوش شعبہ یونانی کے ڈپٹی ایڈوائزرحکیم مختار احمد قاسمی،سی سی آر یوایم کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خالد محمود صدیقی ، سابق نیشنل انسٹیوٹ آف یونانی میڈیسن مستحسن علی جعفری، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پراکٹر پروفیسر مہتاب عالم ،معروف شاعر ومعالج ڈاکٹر حنیف ترین،دہلوی ریمیڈیز کے سی ایم ڈی محسن دہلوی،ریکس ریمیڈیز کے ڈائریکٹرڈاکٹرغیور احمد، وزارت آیوش حکومت دہلی کے اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولرڈاکٹرمحمد خالد،سفارت خانہ سعودیہ عرب کیکلچرل سے ہشام محمد اجمل، ہیفکو کے ڈائریکٹر آصف حبیب ،جامعہ ملیہ اسلامیہ شعبہ اردو کے صدر پروفیسر شہپر رسول اور پروفیسر نعمان احمد کے علاوہ دارلحکومت دہلی متعدد سماجی و سیاسی کارکنان اور اخبارات دیگر ذرائع ابلاغ سے وابستہ درجنوں صحافی حضرات نے شرکت کی۔اس خصوصی تقریب میں فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری حکیم نازش احتشام اعظمی نے جامعہ اسلامیہ یونیورسٹی میں فاؤنڈیشن کی دروخواست حکیم اجمل خان چیئر کے قیام کے وعدے کی جانب جامعہ ملیہ اسلا میہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد کی توجہ مبذول کرائی،اس کا جواب دیتے ہوئے وی سی موصوف نے کہا کہ آپ نے تو گزشتہ ایک سال پہلے جامعہ میں حکیم خان چیئر کے قیام کی اپیل کی تھی،جبکہ اس کوشش میں مصروف ہیں کہ جامعہ کے تحت حکیم اجمل خان مرحوم کے نام سے ایک مستقل یونانی طبیہ کالج قائم کیاجائے۔واضح رہے کہ فاؤ نڈیشن کے مسلسل مطالبے اورسی سی آر یوایم کی کوشش سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اندرحکیم اجمل خانؒ لٹریری ،ہسٹوریکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں آ چکاہے۔بہرحال نماز عشا تک چلنے والی اس روحانی تقریب میں شریک ہونے والے دانشوروں نے اصلا حی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک حسین موقع کا انتخاب کرکے تقریب ایسے لوگو ں کو شامل کرنے میں کامیاب رہے ہیں،جن کے معمولی دست تعاون سے بھی ملک و بیرون ملک میں طب یونانی کے فروغ واشاعت کا بڑا کام بڑی آسانی سے انجام دیا جاسکتاہے۔تقریب کے آخر میں فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری حکیم نازش احتشام اعظمی نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا۔ 


اردو یونیورسٹی، برج کورسز میں داخلے کی تاریخ میں 18؍ جولائی تک توسیع

حیدرآباد، 23؍ جون (فکروخبر/ذرائع)مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں سال حال شروع کیے جانے والے رابطہ (برج) کورس میں درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 18؍ جولائی تک توسیع کی گئی ہے۔ صدر نشین مرکزی داخلہ کمیٹی پروفیسر پی فضل الرحمن کے بموجب یہ توسیع ماہ رمضان میں دینی مدارس میں جاری تعطیلات کے پیش نظر کی گئی ہے۔ برج کورسز میں دو طرح کے پروگرام چلائے جارہے ہیں، ایک انڈر گریجویٹ کورسز (بی اے/ بی کام/ بی ایس سی)/ بی ٹیک کمپیوٹر سائنس میں داخلے کے لیے اور دوسرا پالی ٹیکنیک پروگرامس میں داخلے کے لیے۔ پالی ٹیکنیک کے رابطہ کورس میں داخلے کے لیے ایسے طلبہ جو متعلقہ ریاست کے مدرسہ بورڈ کے 10 ویں کے مماثل امتحان کامیاب ہوں اہل ہیں۔ رابطہ کورس کی تکمیل کے بعد یہ طلبہ پالی ٹیکنیک کے داخلہ امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں۔ اسی طرح انڈر گریجویٹ پروگرامس اور بی ٹیک کے رابطہ کورس میں داخلے کے لیے طلبہ کو متعلقہ ریاستی بورڈ کے 12 ویں کے مماثل امتحان کامیاب ہونا ضروری ہے۔ بی ٹیک میں داخلے کے لیے برج کورس کامیاب طلبہ انٹرنس میں شرکت کرسکتے ہیں۔ جبکہ دیگر شعبوں میں میرٹ کی اساس پر داخلے دیئے جائیں گے۔ درخواست فارم کی دستیابی اور ادخال کے بارے میں تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ 


ٹوپی پر بھڑکنے والا پولیس انسپکٹرلائن حاضر

سہارنپور۔23جون (فکروخبر/ذرائع) ضلع بھر میں پولیسیا رعب دکھاکر مسلم فرقہ کو گزشتہ چار سالوں سے اپنے ظلم وجبر کا شکار بنانے والے دیہات کوتوالی انچارج پریم ویر سنگھ رانا کو کل قابل قدر پولیس چیف پردیپ یادو نے لائن حاضر کرہی دیا ،عام چرچہ ہے کہ سہارنپور ۲۰۱۴ دنگے کے دوران قطب شیر صاحبؒ ، ڈھولی کھا، پل کمبوہان، ندیم کالونی، لوہانی سرائے، داؤد سرائے اور پل بنجاران جیسے مسلم اکثریتی علاقوں پرمسلم فرقہ کو زبردست مالی نقصان پہنچانے ، لوٹ پاٹ کرانے، آگ زنی اور مسلم افراد پر بلاوجہ تھرڈ ڈگری کا استعمال کرنے والے پولیس ملازمین کی ٹیم کے انچارج پریم ویر سنگھ رانا دنگے کے بعد یہاں سے بھیج دئے گئے مگر سماجوادی کے ی کچھ لیڈران نے اس انسپکٹر کی مددکی اسکے بعد انکو رام پور تھانہ کا انچارج بنادیا گیا مگر وہاں بھی مسلم مخالف ذہنیت کے مالک ا س انسپکٹر نے ایک فرضی معاملہ میں ایک مسلم نوجواپر تھرڈڈگری کا استعمال کیا نتیجہ میں سینے پر گولی ا لگنے سے ا سکی موت واقع ہوگئی تب بھی سماجوادی پارٹی کے بڑے لیڈران نے اس انسپکٹر کی مدد کی اور اسکو بھی گولی سے زخمی ہونا دکھاکر چھٹی پر بھجوادیا یہاں بھی اس معاملہ میں اسکو نامزد قتل کا ملزم بتایاگیاتھا مگر سرکاری ملازمین اور سپا لیڈران سے اسکی بھر پور مدد کی نتیجہ کچھ بھی نہی بر آمد ہو پایا رامپور منیہاران کے مسلم افراد افسران کی زیادتی کے سامنے چپ ہوکر بیٹھ گئے، مسلم فرقہ پر تھر ڈ ڈگری استعمال کرنے والے اس انسپکٹر کو پچھلے دنوں پھر سے ضلع ہی کے اہم علاقہ دیہات کوتوالی کا چارج دے دیاگیا مگر وہاں بھی تین دن قبل عادت سے مجبور اس داروغہ نے ٹوپی پہن کر کوتوالی میں آنے والے ایک ۲۲ سالہنوجوان آشو ملک کو صرف اسلئے گا لی دے دی کہ وہ سیدھے اسکے سامنے جاکر بیٹھا اور معلوم کیاکہ انسپکٹر صاحب آپنے یہاں کیوں بلایاہے اسی بات پر انسپکٹر نے کہاکہ یہ تھانہ ہے مسجد نہی ٹوپی پہن کر کوتوالی کیسے آگئے اسی بحث میں انسپکٹر اس قدر مشتعل ہوگئے کہ ٹوپی والے کو ٹوپی پہن نے کی سزا دے ڈالی تھرڈڈگری دئے جانے کی خبر نوجوان کے علاقہ رحمانی چوک بھی پہنچ گئی سیکڑوں افراد نے کوتوالی کو گھیر لیا اور کوتوال کی بر خاستگی کی مانگ کی مگر تب پولیس کپتان نے معاملہ کو رفع دفع کر دیا اگلی صبح جب کپتان کے سامنے سچائی لائی گئیی تو پولیس کپتان نے عوام کی بات کو سہی مانتے ہوئے پریمویر رانا قصور وار پایا اور فوری طور پر لائن حاضر ہونے کا حکم صادر فرمادیا اس ایکشن نے عوام کو پولیس چیف پردیپ یادو کی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا سہی معنوں میں سینئر آئی پی ایس مسٹر یادو نے سہی موقع پر سہی فیصلہ کیا اور غلطی کی سزا انسپکٹر کو دے دی ہے! قابل ذکر ہے کہ قتل معاملہ میں ملزم پریم ویر سنگھ رانا نے اپنے خلاف چلنے والے قتل کے معاملہ کو کافی اصراف اور سپا قائدین کی سفارش کے بعد نپٹارہ کے قریب پہنچایا تب کہیں جاکر سماجوادی پارٹی کے ایک بڑے لیڈر کے حکم پرہی ایس ایس پی نے چار جون کو پریم ویر سنگھ رانا کو دیہات کوتوالی کا چارج سونپا تھا مگر یہاں بھی وہ ٹوپی سے دشمنی کے چکر میں لائن حاضر کردئے گئے ؟ 


شکایات کا موقع پرنپٹارہ نہ ہوپانے سے عوام الجھنوں کاشکار ؟

سہارنپور۔23جون (فکروخبر/ذرائع) ضلع سطح پر ضلع مجسٹریٹ کے لاکھ احکامات کے باوجود بھی درجنوں محکموں کے افسران اپنے اپنے آفسوں میں عوام کو دستیاب نہیں ہے شکائیتیں فائلوں میں دبی پڑی رہتی ہیں کوئی سنوائی کرنے والا نہیں ہے عام آدمی کے لئے ضلع مجسٹریٹ سے ملنا آسان ہے مگرضلع مجسٹریٹ سے ملنے کے بعد دیگر افسرانسے عام آدمی کو ملنے کیلئے بڑی جدو جہد کرنا پڑتی ہے ضلع میں سماج وادی پارٹی کے رہنما خاص طبقہ کے لوگوں کے ساتھ نظر آتے ہیں عام آدمی کی شکائیتوں پر یہ بھی دھیان دینا گوارانہیں کرتے اگر کوئی آدمی بار بار اپنی شکائیتیں لیکر ان سیاست دانوں کے پاس جاتا ہے تو یہ اسے ٹالنے کیلئے تھپ تھپی دیتے ہیں نتیجہ کے طور پر عام آدمی اپنی شکایت لئے گھوم تا رہتا ہے بار بار حکام کو باور کرایا جا چکا ہے کہ جتنی بھی شکا یتں گزشتہ سال میں یوم تحصیل کے دوران محکمہ پاور کارپوریشن ، تحصیل اور سپلائی آفس سے متعلق انکے سامنے انکی جانکاری میں خاص طوریوم تحصیل کے موقع پر پیش کی جاتی ہیں ان پر متعلقہ افسران کی جانب سے کوئی بھی ٹھوس کاروائی نہیں کی جاتی جس وجہ سے عوام کی شکائیتیں جوں کی توں قائم رہتی ہے ایک سال میں ۲۵ فیصد شکایات کا بھی چھوٹے افسران نپٹارہ نہی کر پاتے ہیں اور عوام مسلسل پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں محکمہ پاور کارپوریشن نے عام آدمی کا جس طرح سے استحصال کر رکھا ہے اس کی کہیں مثال نہیں ملتی جب سے مایاوتی سرکار نے بجلی چوری کو جرم قرار دیا تھا اسی وقت سے غریبو ں پر پاور کارپوریشن محکمہ کی جانب سے مصیبتوں کی باڑھ سی آگئی ہے محکمہ کا چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا افسر جس چاہے کو بجلی چوری کا ملزم قرار دیکر اسکے خلاف متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرا دیتا ہے نتیجہ کے طور پر جس کے خلاف رپورٹ ہوتی ہے وہ اپنی جان اور عزت بچانے کے لئے کم از کم ۵۰ ہزار روپئے کی رقم جرمانہ کے طور پر یا پھر ۱۰ ہزار روپیہ محکمہ کے ملازم کو رشوت کے طور پر ادا کرکے اپنی جان بچاتا ہے اس طرح کے درجنوں کیس ہر روز اس شہر کے علاقوں میں رونما ہوتے ہیں جب انکی شکائیتیں ضلع حکام سے کی جاتی ہے تو ضلع حکام بھی ان شکائیتوں کو اسی محکمہ کے سینئیر افسر کے پاس جانچ کے لئے بھیج دیتے ہیں نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اس شکایت کو ردّی کی ٹوکری میں پھیک دیا جاتا ہے اور شکایت کرنے والا محکمہ کی جانب سے اور زیادہ تنگ و پریشان کر دیا جاتا ہے حکام کو بار بار باور کرایا جا چکا ہے کہ اس طرح کی جانچ شکایت اپنی سطح سے کسی دوسرے محکمہ کے صاف ستھری ذہنیت والے افسر سے کرائی جائے تاکہ یہ معلوم ہو جائے کہ اصل واقعہ کیا ہے محکمہ پاور کارپوریشن گزشتہ چھہ سالوں سے جو چا ہ رہا ہے وہ کر رہا ہے عدالتیں بھی محکمہ بجلی کی شکایتوں کو اور پولیس کی ایف ۔آئی۔آر کو درست مانتے ہوئے بجلی چوری کے ملزم کو سیدھے طور پر ضمانت نہیں دیتی جس وجہ سے غریب آدمی جھوٹا الزام ہونے کے باوجود موٹی رقم خر چ کر کے اپنی جان اور عزت بمشکل بچا پانے میں کامیابی حاصل کرتا ہے اگر ضلع انتظامیہ کے افسران ہر روز مندرجہ بالا محکموں کے خلاف آنے والی شکائیتوں کا ازالہ اپنی سطح سے منصفانہ طور پر کریں اور کرائیں تو عام آدمی کو بہت جلد اور سستے طور پر انصاف حاصل ہو سکتا ہے مگر آج کل ایسا کچھ بھی نہی ہو رہا ہے سبھی کچھ عوام کے خلاف ہی ہو رہا ہے۔ اندنوں دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ مایاوتی سرکار میں افسران جس ڈھنگ سے عوام کی شکائیتوں کا ازالہ کرتے تھے اس سرکار میں وہی افسران اب عوام کی شکائیتوں کو دیکھنا تو دور اپنے ہاتھ میں لینے کو بھی تیار نہیں ہے ضلع سطح پر ضلع مجسٹریٹ کے لاکھ احکامات کے باوجود بھی درجنوں محکموں کے افسران اپنے اپنے آفسوں میں عوام کو دستیاب ہی نہیں ہے؟

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا