English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایودھیا میں ہتھیار کی تربیت دینے کے بعد بجرنگ دل کا ایک اور شدت پسندانہ اعلان(مزید اہم تریں خبریں )

share with us

غور طلب ہے کہ ایودھیا میں کارکنوں کو رائفل چلانے، تلوار بازی اور لاٹھیاں چلانے کی ٹریننگ دینے کے لئے کیمپ منعقد کرنے کا معاملہ طول پکڑ چکا ہے۔ اس کو لے کر پردیش کی سیاست میں بھونچال آ گیا ہے۔ اس پورے معاملہ کو اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے بھی جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ادھر حکمراں سماج وادی پارٹی کے لیڈروں اور متعدد مذہبی لیڈروں نے بجرنگ دل کے کارکنوں کو ہتھیاروں کی ٹریننگ دئے جانے کو قابل اعتراض بتایا ہے اور اس کی سخت مذمت کی ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے ایودھیا میں بجرنگ دل کے کارکنوں کو رائفل چلانے کی تربیت پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پیر کو کہا تھا کہ اگر مسلم تنظیمیں اس طرح کی ٹریننگ کیمپ چلاتیں ، تو کیا ہوتا،شاید آسمان ٹوٹ کر گر پڑتا۔ اویسی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ بجرنگ دل کے کارکنوں کو ہندوؤں کو محفوظ رکھنے کے لئے ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ ہندوؤں پر کون سا خطرہ آ گیا ہے۔


چابہار سمجھوتہ سنگ میل :مودی

تہران۔25مئی(فکروخبر/ذرائع)وزیراعظم نریندر مودی نے ایران کے ساتھ چابہار بندرگاہ کے لئے کئے گئے سمجھوتہ کو سنگ میل قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ اس سے ایران ۔ ہند۔ افغانستان کے درمیان ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا اور پورے علاقہ میں امن استحکام اور خوشحالی آئے گی۔مسٹر مودی نے ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ میٹنگ کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں کی دوستی میں عوام کی بہبود پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور تمام سمجھوتوں کا بھی یہی مقصد ہے ۔ چابہار سمجھوتہ سے دونوں ملکوں کے درمیان ایک نئی سیاسی شراکت کا آغاز ہورہا ہے اس سے تجارت میں اضافہ ہونے کے ساتھ باہمی رابطہ بھی بڑھے گا۔ اس سے تیل و گیسکی شعبہ میں ریلوے کی شراکت ، کیمیائی کھاد، تعلیم اور ثقافتی تعلقات مستحکم ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ چابہار سمجھوتہ کے تحت ہندستان بندرگاہ اور متعلقہ بنیادی ڈھانچہ کو ترقی دینے کے لئے 50 کروڑ ڈالر فراہم کرائیں گے ۔ اس سے پورے علاقے کی معاشی ترقی کو رفتارملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سمجھوتہ پر تیزی سے عمل درآمد کرنے کے لئے دونوں ملکوں نے عزم کررکھا ہے ۔


پرنب،انصاری اور مودی نے اسرو کے سائنسدانوں کو مبارک باد دی پیش کی

نئی دہلی۔25مئی(فکروخبر/ذرائع)صدر پرنب مکھرجی ، نائب صدر حامد انصاری اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دیسی ساخت کے پہلے خلائی جہاز آر ایل وی ۔ ٹی ڈی کو کامیابی کے ساتھ داغے جانے پر ہندوستانی سائنسی تحقیق تنظیم (اسرو) کے سائنس دانوں کو مبارک باد دی ہے ۔مسٹر مکھرجی نے کہا کہ ملک کے پہلے دیسی ساخت کے خلائی جہازآر ایل وی ٹی ڈی کے کامیاب تجربہ پر ہمارے اسرو کے سائنس دانوں کو دلی مبارک باد۔ڈاکٹر انصاری نے کہ اکہ میں آر ایل وی ۔ ٹی ڈی کے کامیاب تجربہ کے لئے اسر و کے سائنس دانوں، انجینئروں اور تکنیشئنوں کو مبارک باد دیتا ہیوں اور اسرو کے روشن مستقبل کے لئے دعا گو ہوں۔مسٹر مودی نے اس سائنسی کارنامہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے پہلے خلائی جہازکا تجربہ ہمارے سائنس دانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کا نتیجہ ہے ۔ ہمارے سائنس دانوں اور اسرو نے برسوں سے جس جوش و خروش اور لگن کے ساتھ کام کیا ہے وہ بے مثال اور حوصلہ افزا ہے ۔


سماج وادی پارٹی کو بدنام کرنے کے لئے ریاست کا ماحول خراب کرسکتی ہیں فرقہ پرست طاقتیں: اکھلیش

بدایوں۔25مئی(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج کہا کہ سماج وادی پارٹی حکومت کو بدنام کرنے کے لئے سماج دشمن عناصر ریاست میں فرقہ وارانہ ماحول خراب کرسکتی ہیں۔مسٹر یادو نے آج یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کو سماج وادی پارٹی حکومت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت راس نہیں آرہی ہے ۔ اگلے سال ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات میں اپنے مفادات کی تکمیل کے لئے یہ طاقتیں حکومت کو بدنام کرنے کی سازش تیار کررہی ہیں ۔ عوام کو ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنے اور ان کا منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے ۔مسٹر یادو نے کہا کہ مخالف طاقتیں کچھ بھی کرلیں ، اترپردیش میں پھر سماجی وادی پارٹی کی حکومت بنے گی ۔ سماج وادی پارٹی نے ہمیشہ دلوں کو جوڑنے کا کام کیا ہے ۔ ہماری حکومت نے ریاست میں ترقی کو نئی رفتار دی ہے ۔ صحت خدمات کو مضبوط کیا ہے ۔ ریاست کی عوام کو 108اور 102ایمبولنس سروس دے کر ہر روز سینکڑوں لوگوں کی زندگی بچانے کا کام ہماری حکومت کررہی ہے ۔ اگر یہ ایمبولنس نہ ہوتے تو نہ جانے کتنے لوگوں کی جان چلی جاتی۔ وزیر اعلی نے ایمبولنس سروس کی طرح پولیس کی 100نمبر کی سروس کو بھی اکتوبر تک نافذ کرنے کا اشارہ دیا جس کے تحت 100نمبر ڈائل کرنے پر دس منٹ کے اندر پولیس کی مددعوام کو حاصل ہوجائے گی۔اپنی حکومت کے کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ لکھنؤ میں میٹرو ، ایکسپریس وے ، سڑکیں، پل بنوائے ہیں۔ مخالف حالات کے باوجود ہزاروں نوجوانوں کو ملازمتیں دی ہیں۔ غریبوں کو سماج وادی پنشن اور متعدد فلاحی اسکیموں کو نافذ کرنے کا کام کیا ہے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ عوام کے دلوں میں سماج وادی پارٹی حکومت کے لئے اعتماد ہے ۔ اس سے مخالف طاقتیں گھبرا رہی ہیں اور حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کررہی ہیں ۔ بدایوں کے کٹرہ سادات گنج میں دو لڑکیوں کے قتل کے بعد ان کی لاش درخت سے لٹکانے کے واقعہ کا درد بھی اکھلیش یادو کی زبان پر آیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک واقعہ کو بنیاد بناکر مخالفین نے کتنا جھوٹا پروپیگنڈہ کیا ۔ لیکن حقیقت کیا تھی یہ سب جانتے ہیں۔ سماج وادی پارٹی فرقہ وارانہ خیر سگالی، گاوں ، غریب ، کسان، نوجوان، مزدور، خواتین سب کے مفادات کی بات کرتی ہے ۔محترمہ مایاوتی کی قیادت والی بہوجن سماج پارٹی کی حکومت پر طنز کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاست کے عوام نے 2007سے 2012 کے درمیان ایک ایسی حکومت بھی دیکھی ہے جو صرف پتھر اور ہاتھی ہی بنواتی تھی اور انہیں نصب کرتی تھی۔ اس حکومت کے دور میں بنائے گئے ہاتھی جو کھڑے تھے آج بھی ویسے ہی کھڑے ہیں اور جو بیٹھے تھے وہ آج بھی بیٹھے ہوئے ہیں ۔ نہ کھڑے ہاتھی بیٹھے اور نہ بیٹھے ہوئے ہاتھی کھڑے ہوسکے ۔


بی جے پی کی سازش ہے ترون پر حملہ : دھریندر

نئی دہلی۔25مئی(فکروخبر/ذرائع)اتراکھنڈ کانگریس کے سینئر لیڈر دھیریندر پرتاپ نے بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن ترون وجے پر ہوئے حملے کو سازش قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ الیکشن نزدیک آگے ہی بی جے پی مندروں کا راگ الاپنے لگتی ہے ۔مسٹر پرتاپ نے مذکورہ واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ مسٹر وجے پر حملہ بی جے پی کی منصوبہ بند سازش کا حصہ ہے ۔ اس طرح کے واقعات کے ذریعہ بی جے پی ریاست کی کانگریس حکومت کو بدنام کرکے دلت ووٹ کی بنیاد کو توڑنا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن قریب آتے ہی بی جے پی ہمیشہ سستی مقبولیت کے لئے حربے اپناتی ہے اور مندر جیسے معاملات کو اٹھاکر آپسی بھائی چارہ کو ختم کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔


سسرال میں بہو کو مارپیٹ کر جلادیا،شوہر سمیت چار نامزد

پرتاپ گڑھ۔25مئی(فکروخبر/ذرائع)ضلع کے تھانہ شہر کوتوالی علاقے کے پورن پور خاص گاؤں میں گزشتہ اتوار اور پیر کی شب جہاں سسرال والوں نے جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر پیٹ پیٹ کر بہوکو قتل کرنے کے بعد جلا دیا ۔ پولیس نے مائکے والوں کی شکایت پر شوہر سمیت چار ملزمان کے خلاف سنگین دفعات میں ایف آئی آر درج کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع اسپتال بھیج دیا ہے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق مائکے والوں کا الزام ہے کہ پریتی تیواری( 24) زوجہ امریش تیواری ساکن پورن پور خاص کو جہیز میں بھینس کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر شوہر ساس اور نند نے مار پیٹ کر قتل کے بعد لاش کو جلا دیا ۔پیر کی صبح اس کی لاش دروازے کے سامنے پائی گئی شکایت پر شوہر سمیت چار افراد کے خلاف جہیز قتل کی ایف آئی آر درج کی گئی ۔


۔وشاکھاپٹنم میں گانجہ ضبط ۔دو افراد گرفتار

وشاکھاپٹنم۔25مئی(فکروخبر/ذرائع)محکمہ آبکاری ونشہ بندی کی جانب سے آندھراپردیش کے ضلع وشاکھاپٹنم کے انکاپلی میں دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو کروڑ روپئے سے زائد مالیت کا 1400کیلو سوکھاگانجہ ضبط کر لیا گیا ۔یہ گرفتاری اس وقت ہوئی جب یہ ملزمین ممنوعہ شئے کو لاری کے ذریعہ تمل ناڈو منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب رہا ۔


بی جے پی لیڈروں کا ممتا بنرجی کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ

َؐکلکتہ25مئی(فکروخبر/ذرائع)مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی شاندار جیت کے بعد ریاست بھر میں تشدد کے واردات میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں ، ان کے دفاتر پر حملہ تیز ہوگیا ہے ، آج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ سے باہر بی جے پی ورکروں نے پارٹی لیڈر روپا گنگولی پر حملے کے خلاف مظاہرہ کیا ۔بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش ، سابق ریاستی صدر راہل سنہا کی قیادت میں ممتا بنرجی کی رہائش گاہ کے باہر بی جے پی حامیوں نے مظاہرہ کیا ، پولس نے بی جے پی ورکروں اور لیڈروں ممتا بنرجی کے گھر کے قریب پہنچنے سے روک دیا ۔جنوبی کلکتہ کے ہزارا کے جتن داس پارک علاقے میں بی جے پی لیڈروں کو روک دیا گیا ، کئی وکرروں نے پولس بریگیڈ کو توڑنے کی کوشش بھی کی۔خیال رہے کہ اس مظاہرے میں اداکاری سے سیاست میں آنے والی لاکٹ چٹرجی بھی موجود تھیں۔
خیال رہے کہ جنوبی 24پرگنہ کے کاکدیپ میں پارٹی ورکروں سے ملاقات کرنے پہنچیں بی جے پی لیڈر و سابق اداکا رہ روپا گنگولی پر ترنمول کانگریس کے حامیوں نے حملہ کردیا ۔ان گاڑی میں توڑ پھوڑ بھی کیا گیا ۔انہیں حملہ میں زخمی ہونے کی وجہ سے اسپتال میں بھی داخل کرایا گیا ۔مگر ابتدائی علاج کے بعد انہیں اسپتال سے رخصت کردیا گیا ہے ۔بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا ہے کہ وہ مرکزی وزراء سے اپیل کریں گے کہ 27مئی کو ممتا بنرجی کی حلف برداری تقریب کا بائیکاٹ کریں ۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ حملے اسی طرح ہوتے رہیں تو بی جے پی کے ورکرس ممتا بنرجی کی تقریب حلف برداری کے باہر مظاہرہ کریں گے ۔کلکتہ کے علاوہ بی جے پی لیڈروں نے کئی اضلاع میں بھی اس حملے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے ۔


صدر نے نیٹ سے متعلق آرڈیننس پر دستخط کئے 

نئی دہلی۔25مئی(فکروخبر/ذرائع)صدر پرنب مکھرجی نے میڈیکل کالجوں میں داخلہ کے لئے قومی اہلیت داخلہ امتحان (این ای ای ٹی) کو ایک سال تک روکنے سے متعلق آرڈیننس پر آج دستخط کردیئے ۔ ''نیٹ'' کے اہتمام سے میڈیکل کی تعلیم کے لئے طلبا مختلف سرکاری اور نجی میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور دانتوں کے علاج کورسوں کے لئے ایک ساتھ داخلہ امتحان دے سکیں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس آرڈیننس کو صدر نے منظوری دے دی ہے ۔ مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے کل شام صدر کو اس آرڈیننس سے واقف کرایا تھا اور انہیں ریاستی بورڈوں کے مختلف امتحانات کورسوں اور علاقائی زبانوں سے متلعق تین پہلووں کی معلومات فراہم کرائی تھی۔ مسٹر نڈا نے حال ہی میں ایک میٹنگ میں ریاستوں کے وزراء صحت کے خیالات لئے تھے ۔ مرکزی کابینہ نے اس بارے میں آرڈیننس لانے کی منظوری جمعہ کو ہی دے دی تھی۔ قبل ازیں سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا تھا کہ نیٹ کے دائرے میں تمام سرکاری کالج ڈیمڈ یونیورسٹیاں اور نجی میڈیکل کالج آجائیں گے ۔ عدالت کے اس حکم کو ٹالنے کے لئے سرکار نے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا