English   /   Kannada   /   Nawayathi

انتخابی نتائج لائیو: آسام نے بی جے پی کے بہار کے زخم پر رکھا مرہم ، اماں اور دیدی پر ووٹروں کی ممتا ، کیرالہ میں لیفٹ کو اقتدار

share with us

ترون گوگوئی، سروانند سونووال، ممتا بنرجی، جے للیتا، کروناندھی، اومن چانڈی، اچيوتانندن، اسٹالن اور بدرالدین اجمل جیسے سیاستدانوں کی قسمت سے صبح پردہ اٹھے گا۔ انتخابات میں روپا گنگولی، شری شانت، بايچنگ بھوٹیا جیسی کئی مشہور شخصیات بھی اپنی قسمت آزما رہی ہیں۔بنگال میں اس بار 80 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے جو کہ 2011 میں ہوئے 84 فیصد کے مقابلے 4 فیصد کم ہے۔ وہیں سال 2011 میں جب ممتا بنرجی نے ریاست میں حکومت بنا کر تاریخ رقم کی تھی، تب ٹی ایم سی نے 226 سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا۔ اس وقت ٹی ایم سی نے نہ صرف 184 سیٹوں پر قبضہ کیا، بلکہ 50 فیصد ووٹ بھی حاصل کئے تھے۔آسام کی 126 نشستوں کے لئے دو مراحل میں 84 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے جو کہ 2011 کے 75 فیصد پولنگ کے مقابلے تقریبا 9 فیصد زیادہ ہے۔ سال 2011 میں کانگریس نے 126 سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا جس میں اسے 78 سیٹوں پر جیت حاصل ہوئی تھی جبکہ بی جے پی نے 120 نشستوں پر امیدوار اتارے تھے، لیکن اسے محض 5 سیٹوں پر جیت حاصل ہوئی تھی اور صرف 12 فیصد ووٹ ملے تھے۔


آسام میں بہار جیسا 'جشن' منائے گی بھارتیہ جنتا پارٹی: مولانا بدرالدین اجمل

گوہاٹی۔(فکروخبر/ذرائع/آئی بی این) ایگزٹ پول میں آسام میں بی جے پی کی جیت بتائی گئی ہے لیکن نتائج آنے سے پہلے ریاست کے بڑے مسلم لیڈر بدرالدین اجمل نے بی جے پی کی جیت کی قیاس آرائیوں کو درکنار کر دیا ہے۔ اجمل نے کہا ہے کہ نتائج جب آنے شروع ہوں گے تو بی جے پی صرف ابتدائی دو گھنٹوں میں جشن منائے گی جیسا اس نے بہار کے نتائج کے وقت کیا تھا۔ اس کے بعد تصویر صاف ہو جائے گی اور ہم جشن منائیں گے۔بدرالدین پر بی جے پی سے قریب ہونے کے الزام لگتے رہے ہیں۔ انہوں نے الیکشن سے قبل کانگریس سے اتحاد نہیں کیا لیکن بی جے پی پر حملہ بھی وہ مسلسل ہی بولتے رہے ہیں۔ انہوں نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے کہا کہ ایگزٹ پول غلط ثابت ہوں گے اور ان کی پارٹی اےآئی یو ڈی ایف 30 سے ​​40 نشستیں جیتے گی۔ انہیں اس کا پورا بھروسہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا