English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی یوم یوگا سے قبل وزارت آیوش کے ذریعہ یکساں یوگا پروٹوکول جاری(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

تاکہ یوگا کے فائدہ میں اضافہ ہوسکے۔ اس پروٹوکول کو حکومت کی جانب سے بنائی گئی ماہرین کی ایک کمیٹی نے تیار کیا ہے ۔تمام اعلی تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو جاری خط میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے کہا ہے کہ وہ ذاتی طور پروہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے ادارے میں 21 جنوری کو ہونے والے پروگرام میں پروٹوکول پر پوری طرح سے عمل درآمد کیا جائے۔
وزارت کے پروٹول کی شدید مخالف شروع ہوگئی ہے۔ متعدد سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ مذہبی رہنماؤں نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اس کو ملک کے سیکولرازم پر حملہ قرار دیا ہے۔ جبکہ بالی ووڈ اداکار انوپم کھیرنے حکومت کا دفاع کیا ہے۔مولانا شفیق کاظمی نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لفظ اوم یا ایک ایسے لفظ کا نعرہ لگوانا جو کسی خاص مذہب سے جڑا ہوا ، سیکولرازم کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا یہ ملک کو ایک مذہب کی چھتری کے نیچے دھکیلنے کی منصوبہ بند سازش ہے۔دریں اثنا بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے کہا کہ اس کو لے کر تنازع کھڑا کئے جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ لوگوں کو اس بات کی اجازت دی جانی چاہئے کہ جو ان کے لئے مناسب ہو ، وہ وہ کہیں، اصل یوگا کرنا ہے۔ اوم یوگا کے دوران بولا جانے والا ایک لفظ ہے ، جس کو لے کر تنازع کھڑا نہیں کیا جانا چاہئے۔ جو لوگ اوم لفظ کا استعمال کرنا نہیں چاہتے ہیں ، وہ نہ کہیں ، اس میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔


الیکشن کمیشن روپے بانٹنے سے روکنے میں ناکام:چدمبرم

نئی دہلی۔17مئی(فکروخبر/ذرائع)شیو گنگا،تمل ناڈو:کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے آج الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن تمل ناڈو میں سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ ووٹروں کو روپے دے کر متوجہ کرنے سے روکنے میں ناکام رہا ہے ۔مسٹر چدمبرم نے کرائی کڈی کے نزدیک اپنے آبائ گاؤں کندانور میں ووٹ ڈالنے کے بعد نامہ نگارو ں سے کہا کہ ریاست میں برسر اقتدار اے آئی اے ڈی ایم کے پارٹی کے لوگ ووٹروں کو روپے بانٹنے کے کام میں ملوث رہے ہیں۔گزشتہ 10روز میں اس بات کی تصدیق بھی ہوئی ہے ۔الیکشن کمیشن نے گاڑیوں کی جانچ اور دیگر چھاپوں میں مستعدی تو دکھائی لیکن پیسے بانٹنے کی رپورٹوں کی جانچ نہیں کی۔
ووٹروں کو متوجہ کرنے کے حد درجہ کوششوں کے معاملے کے سلسلے میں اراوکریچی اور تنجاور اسمبلی سیٹ کے انتخابات ملتوی کئے جانے سے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ان سیٹوں پر صرف ووٹنگ نہیں ٹالنی نہیں چاہیے بلکہ انتخابات ہی ردد کر دینے چاہیے ۔انہوں نے حال ہی میں ترپورم میں تین ٹرکوں سے تقریباً 570کروڑ رپے برآمد ہونے سے متعلق معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے ۔انہوں نے کہا ،''رپورٹوں کے مطابق یہ بینکوں کے درمیان رقوم کی منتقلی کا معاملہ ہے ۔اس سے پہلے کبھی اتنی بڑی تعداد میں رقوم کی منتقلی کا ایسا معاملہ میرے سامنے نہیں آیا ہے ۔''


صحافی کے قتل کے ملزمان کی گرفتاری اولین ترجیح: نتیش

پٹنہ۔17مئی(فکروخبر/ذرائع)بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج کہا کہ سیوان میں سینئر صحافی کے قتل کے سسلے میں وہ بہت فکر مند ہیں اور اس وقت ان کی اولین ترجیح ملزمان کو گرفتار کرونا ہے ۔ مسٹر نتیش کمار نے اس واقعہ پر میمورنڈم سونپنے کے لئے آنے والے صحافی رابطہ کمیٹی، پٹنہ (بہار) کے ایک وفد سے بات چیت کے دوران اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیوان میں ایک اہم ہندی روزنامہ کے بیورو انچارج راجدیو رنجن کے قتل سے وہ بہت رنجیدہ ہیں اور چاہتے ہیں کہ جلد سے جلد اس واردات کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔ نمائندہ وفد نے صحافی رنجن کے قتل پر اپنے خدشات سے وزیر اعلی کو آگاہ کیا۔ صحافیوں نے وزیر اعلی کو دیئے گئے میمورنڈم میں صحافی رنجن کی کنٹریکٹ ٹیچر کے طور پر مقرر بیوی آشا یادو کی نوکری کو ریگو لر ٹیچر کا گریڈ دیتے ہوئے مستقل کرنے ، ان کے بچوں کی مفت تعلیم کو یقینی بنانے ، سوگوار لواحقین کو حکومت کی جانب سے 25 لاکھ روپے کی مالی مدد دینے ، مقتول صحافی کے خوف زدہ اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو دلیری سے کام کرنے کے لئے محفوظ ماحول بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ وفد میں رابطہ کمیٹی کے کنوینر سینئر صحافی روی اپادھیائے ، اشیش کمار مشرا، نویدتا، شویندر نارائن سنگھ، گنگا پرساد اور کلبھوشن شامل تھے ۔


جادوپور یونیورسٹی پر بی جے پی لیڈر کا متنازع بیان پر پارٹی میں ہی تنقید

کلکتہ۔17مئی(فکروخبر/ذرائع)جادو پور یونیورسٹی کے طالبات کے خلاف غیر مناسب الفاظ استعمال کرنے والے مغربی بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے خلاف اب پارٹی میں ہی آواز اٹھنے لگی ہے ۔اسمبلی انتخاب میں بی جے پی امیدوار رہیں لاکٹ چٹرجی جو ایک اداکارہ بھی ہیں نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ گھوش کا یہ بیان قابل مذمت ہے اور اس کی حمایت نہیں کی جاسکتی ہے ۔دوسری جانب بی جے پی خواتین سیل کی رہنما اور مہابھارت میں کردار ادا کرنے والی روپا گنگولی اب تک خاموش ہیں ۔ذرائع کے مطابق بی جے پی کی اعلیٰ قیادت نے بھی گھوش کے اس بیان پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ اس طرح کے متنازع بیان بازی سے گریز کریں ۔جب کہ بنگال بی جے پی کے کئی لیڈروں نے بھی گھوش کے اس بیان کی تنقید کی ہے ۔خیال رہے کہ کل دلیپ گھوش نے جادو پور یونیورسٹی کو بے شرم کہنے والے بیان کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے یہ الفاظ ان لوگوں کیلئے استعمال کیا تھا جو کھلے عام بوسہ و کنار کرتے ہیں اور دوسری طرف احتجاج کرتی ہیں ۔ کیا یہی اخلاقیات ہے ۔لڑکے لڑکیوں کے انڈر گامنٹ پہن کر احتجاج کرتے ہیں ۔دلیپ گوش نے کھرکپور میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ میرے بیان کی تنقید سے قبل ہوسٹل میں جاکر دیکھیں کہ جادو پور یونیورسٹی میں کیا ہورہا ہے ؟ کیا یہی آزادی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ جولوگ جادو پوریونیورسٹی کے معاملات کی حمایت کررہے ہیں انہیں سوچنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ والدین کو س وچنا چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کیلئے بھیجتے ہیں مگر وہاں کیا ہورہا ہے کھلے بوس و کنار کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں اس کے خلاف بولتا رہوں گا۔لاکٹ چٹرجی سے جب دلیپ گھوش کے اس بیان پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر دلیپ گھوش سادہ انسان ہیں مگر وہ جب خواتین کے خلاف بولیں گے تو میں ان کی مخالفت کروں گی ۔میں ان کے بیان کی حمایت نہیں کرسکتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ کیمپس کی سیاست کو کیمپس تک محدود کرنا چاہیے کسی بھی سیاسی جماعت یا پھر باہری افراد کو کیمپس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ میرے بہت سے ساتھی تھے جو طالب علمی کے دور میں سیاست کرتے تھے مگر اب وہ عملی زندگی میں سیاست سے دور ہیں ۔


بردوان ضلع میں کشتی حادثہ میں اب تک 18لاشیں برآمد، حکومت نے معاوضہ کا اعلان کیا

کلکتہ۔17مئی(فکروخبر/ذرائع)مغربی بنگال کے بردوان ضلع میں ہوئے کشتی حادثہ میں اب تک 18افراد کی موت کی تصد یق ہوچکی ہے ۔مغربی بنگال حکومت نے حادثہ میں مرنے والے افراد کے اہل خانہ کیلئے معاوضہ کا اعلان کیا ہے ۔اب تک 18لاشیں برآمد ہوچکی ہیں جن میں تین بچے بھی شامل ہیں ، 17افراد کی شناخت ہوچکی ہے اور لاش کو اہل خانہ کے حوالے کا کرنے کام شروع پوگیا ہے ۔حکومت بنگال نے حادثہ میں مرنے والے افراد کے اہل خانہ کو 2-2لاکھ روپیہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ندیا ضلع کے کلکٹر نے کہا کہ حکومت بنگال نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو 2-2لاکھ روپیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔خیال رہے کہ سنیچر کی رات بردوان ضلع کے کالنا گھاٹ سے ندیا ضلع کے شانتی پور گاؤں جانے والی کشتی ڈوب جانے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے ۔پولس اور این ڈی آر ایف کے مشترکہ بچاؤ مہم کے ذریعہ ریسکیو آپریشن کررہی ہے ۔بردوان ضلع مجسٹریٹ سومترا موہن نے کہا کہ اب تک 18لاشیں برآمد ہوچکی ہے ۔کل ندیا ضلع کے کلکٹر وجے بھارتی نے کہا تھا کہ 12افراد لاپتہ ہیں ۔ نیشنل ڈسٹرائر رسپونس فورسیس کی قیادت میں تلاشی مہم کل سے ہی جاری ہے ۔سرچ آپریشن شروع ہونے میں تاخیر کی وجہ سے مقامی لوگوں نے کئی کشتیوں میں آگ لگادی تھی اور پولس پر پتھر بازی بھی کی گئی تھی جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے تھے ۔پولس کو ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس بھی چھوڑنا بھی پڑا تھا۔جب کہ انتظامیہ نے ریسیکیو آپریشن شروع ہونے میں تاخیر سے انکار کیا تھا ۔کشتی میں 55افراد سوارتھے جب کہ کشتی میں اتنے افراد کے سوار ہونے کی گنجائش نہیں تھی ۔یہ لوگ بردوان ضلع میں میلہ میں شرکت کرنے کے بعد کالنا گھاٹ سے شانتی پور واپس ہورہے تھے ۔بردوان کے کلکٹر سومترا موہن نے تاخیر کے سوال پر کہا کہ ندی کافی گہری ہونے کے ساتھ کیچڑ زدہ بھی ہے اس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے حادثہ کی وجہ اوولوڈنگ کو بتاتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ یہ حادثہ اس کی وجہ سے ہوا ہو۔


انا ہزارے کو پھر سے دھمکی آمیز خط ملا

پنے ۔17مئی(فکروخبر/ذرائع)بزرگ سماجی کارکن انا ہزارے کو پھر سے ایک دھمکی کا خط ملا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ انہی اپنی جائداد کا اعلان کرنا پڑے گا اور اپنے وارث کا نام طے کرنا ہوگا، بصورت دیگر انہیں قتل کردیا جائے گا۔رالیگاؤں سدھی میں مسٹر انا ہزارے کے دفتر میں گزشتہ روز یہ خط موصول ہوا ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ شکایت ضلع احمد نگر کے پارنیر تھان ہمیں درج کرا دی گءي ہے ۔ خط لکھنے والے نے اپنی شناخت امبا داس لاشکیر کے طورپر کی ہے جو پڑوس کے نویسا تعلقہ کا باشندہ ہے ۔ اس نے خط میں لکھا ہے کہ " آپ جلدی سے اپنی تمام جائدادوں کا اعلان کریں اور اپنے وارث کا بھی اعلان کریں۔ اگر آپ ایسا نہیں کرتے ہیں ، تو آپ کو بھی اندرا گاندھی کی طرح گولی مار کر قتل کردیا جائے گا۔ ہم نے آپ کو قتل کرنے کے لئے 50 لاکھ روپے کا سودا کرلیا ہے "۔ اناہزارے کے قریبی لوگوں کے مطابق یہ 15 واں دھمکی آمیز خط ہے ، جو گزشتہ تین برسوں میں ہزارے کے دفتر کو موصول ہوا ہے ۔


پٹنہ میں سینئر افسر کی بیٹی نے خودکشی کی

پٹنہ۔17مئی(فکروخبر/ذرائع) بہار کی راجدھانی پٹنہ کے اگم کنواں تھانہ علاقے میں کل دیر رات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی بیٹی نے گلے میں پھند ا لگاکر خودکشی کرلی۔پولیس نے آج بتایا کہ ایچ آئی جی کالونی میں رہنے والے اے ڈی ایم ویریندر کمار پاسوان کی بیٹی مونالی کماری(20) نے دیر رات اپنے کمر ے میں لگے پنکھے کے سہارے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔ گھر والوں کی اطلاع کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے آج نالندہ میڈیکل کالج بھیج دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جائے واردات سے کوئی سوسائڈ نوٹ نہیں ملنے سے خودکشی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔


دو کروڑ روپے کی ہیروئین برآمد ، پانچ گرفتار

کشن گنج۔17مئی(فکروخبر/ذرائع) بہارمیں کشن گنج ضلع کے کوچہ دھامن تھانہ علاقہ میں آج پولیس نے تقریباً دو کروڑ روپے قیمت کی ہیروئین کے ساتھ ایک خاتون سمیت پانچ لوگوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیا د پر قومی شاہران نمبر 63 پر ایک اسکارپیو پر سوال ایک خاتون سمیت پانچ لوگوں کی جب تلاشی لی گئی تو ان کے پاس سے ساڑھے چار سوگرام ہیروئین برآمد ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ برآمد ہیروئین کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریباً دو رکروڑ روپے ہے۔ گرفتار لوگوں سے پولیس پوچھ گچھ کررہی ہے۔


جیٹلی نے نیٹ امتحان کے معاملے پر راستہ نکالنے کا اشارہ دیا

نئی دہلی۔17مئی(فکروخبر/ذرائع)وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لئے نیشنل انٹریٹس ایگزام (نیٹ) کے بارے میں سپریم کورٹ کے حکم سے پیدا شدہ صورتحال سے نپٹنے کا اشارہ دیتے ہوئے آج کہا کہ اس کے لئے ریاستی حکومتوں کے ساتھ بات چیت کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاستوں کا کہنا ہے کہ ان کے بورڈ اور وہاں پڑھائی جانے والی زبانیں یکساں نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جو یکساں نہیں ہیں کیا انہیں ایک ہی پیمانے پر رکھا جاسکتا ہے ۔
وزیر خزانہ نے یہاں وومن پریس کلب میں اراکین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ''سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے لیکن ''مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اس معاملے کو دیکھنا ہوگا۔سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ ریاستی حکومتوں کو الگ میڈیکل ٹسٹ کرانے کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے اس کے لئے الگ میڈیکل ٹسٹ کرانے کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے اس کے لئے ملک بھر میں ایک ہی امتحان (نیٹ)کرانے کا حکم دیاتھا۔ مسٹر جیٹلی نے کہا کہ اس معاملے پر مرکز اور ریاستوں کے وزرائے صحت کی میٹنگ میں اتفاق رائے نہیں ہوسکتا ہے ۔اس کے علاوہ سیاسی پارٹیاں بھی اس پر بحث کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکز اور سپریم کورٹ دونوں ہی اس بات سے متفق ہیں کہ امتحان کی غیر جانبداری اور معتبریت برقرار رہنی چاہیے لیکن حکومت کا یہ بھی خیال ہے کہ ملک بھر میں سبھی کو یکساں موقع ملنا چاہیے ۔ عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ کے دائرہ اختیار سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر جیٹلی نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی ضروری ہے لیکن مقننہ کے دائرہ اختیار میں اس کی افضلیت بھی برقرار رکھی جانی چاہیے ۔


بی جے پی کے لیڈر اور سابق ڈی جی پی اور سابق آئی جی اعظم گڑھ جاتے وقت گرفتار

لکھنو ۔17مئی(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش کے اعظم گڑھ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے بعد جاری کشیدگی کے درمیان صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ا?ج وہاں جانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دو اراکین کو بارہ بنکی میں گرفتار کرلیا گیا۔ریاست کے سابق ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اور بی جئے پی کے سینیئر لیڈر برج لال کی زیرقیادت یہاں سے جانے والے وفد کے دو اراکین کو بارہ بنکی ٹول پلازہ پر گرفتار کرلیا گیا۔ اس وفد کے دوسرے رکن اور سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس راجیش رائے کے ساتھ مسٹر لال کو امن میں خلل پڑنے کے اندیشے کے پیش نظر گرفتار کرکے انہیں بارہ بنکی پولیس لائنز لے جایا گیا ہے۔مسٹر برج لال نے یو این آئی کو بتایا کہ پارٹی نے مسٹر رائے کے ساتھ انہیں یہاں سے بھیجا تھا جبکہ اس وفد کے دیگر اراکین سابق وزیر شیو پرتاپ شکلا اور گورکھپور صدر کے ممبراسمبلی رادھا موہن داس اگروال، ممبر پارلیمنٹ نیلم سونکر اور بلیا کے پھیپھناحلقے سے ممبر اسمبلی اوپیندر تیواری کو اعظم گڑھ میں ملنا تھا۔
مسٹر برج لال نے بتایا کہ عوام کے سامنے سچائی آنے سے روکنے کے لئے بی جے پی کی انکوائری ٹیم کو اعظم گڑھ جانے سے روکا جارہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر ملائم سنگھ یادو کا پارلیمانی حلقہ ہونے کی وجہ سے اعظم گڑھ کی پولیس غیرجانبدارانہ کارروائی نہیں کررہی ہے۔
ان کا دعوی ہے کہ پودار پور گاؤں میں 13 دلتوں کے مکان جلادیئے گئے۔ ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ کو گولی لگی ہے ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھی زخمی ہوئے ہیں لیکن اس معاملے کو دبانے کے لئے ان لوگوں کو معمولی چوٹ لگنے کی بات کہی جارہی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ پڑوسی گاؤں فریحا میں بھی دبنگوں کے ہاتھوں لوگوں کے ساتھ مارپیٹ کرنے کی اطلاع ملتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے واقعات کو اگر بروقت دبادیا جائے تو وہ اتنا طول نہیں پکڑتے۔ مظفر نگر میں تین افراد کے قتل کے بعد اگر غیرجانبدارانہ کارروائی ہوگئی ہوتی تو شاید وہاں اتنا بڑا فساد نہیں ہوا ہوتا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ جنگل راج چھپانے کے لئے اعظم گڑھ میں غیر ج انبدارانہ کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ دریں اثناء4 اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے صبح ہی ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (امن و قانون) دلجیت چودھری ، انسداد دہشت گردی دستہ کے انسپکٹر جنرل اور سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کو جائے واقعہ کے لئے روانہ کردیا ہے۔ حکومت کا یہ واضح حکم ہے کہ کشیدگی کو ہر حال میں روکا جائے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔دوسری طرف حکمران سماج وادی پارٹی نے کہا ہے کہ تل کا تاڑ بنانے میں مصروف بی جے پی کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ سماج وادی پارٹی کے ترجمان راجندر چودھری نے کہا کہ پولس نے بروقت اور بالکل صحیح کارروائی کی ہے۔ لکھنؤ سے بھی سینیئر پولیس افسروں کو موقع پر بھیجا گیا ہے اور فسادیوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ حکومت بالکل الرٹ ہے۔ کشیدگی کے معاملے پر کسی کو سیاسی فائدہ نہیں اٹھانے دیا جائے گا۔


سیاسی و سماجی میدان میں نمایاں خدمات کے لئے پروفیسر عبدالغفور ''راشٹریہ گورو ایوارڈ'' سے سرفراز

نئی دہلی۔17مئی(فکروخبر/ذرائع)حکومت بہار کے اقلیتی فلاح وبہبود کے کابینی وزیر پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور کو سیاسی اور سماجی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے کے لئے انڈیا انٹرنیشنل فرینڈ شپ سوسائٹی کی جانب سے ''راشٹریہ گورو'' ایوارڈ تمل ناڈو اور آسام کے سابق گورنر ڈاکٹر بھیشم نارائن سنگھ کے ہاتھوں دیا گیا۔اس کے ساتھ ہی فوج کے سابق سربراہ جنرل بکرم سنگھ کو بھارت گورو کا ایوارڈ دیا گیا ۔ اس کے علاوہ سائنس، میڈیکل، انجینئرنگ شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے سرکردہ افراد کو ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ اس موقع پر اقتصادی ترقی اور قومی یکجہتی کے موضوع پر منعقدہ سیمنار سے خطاب کے ڈاکٹر بھیشم نارائن سنگھ نے کہا کہ تمام لوگوں کو ملک کی ترقی کے لئے مل جل کر اور ایمانداری سے کام کرنا چاہئے تاکہ ملک کی ہمہ جہت ترقی ہو اور اس کا فائدہ عام لوگوں تک یکساں طور پر پہنچے ۔ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اپنی تقریر میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور نے کہا کہ ملک کی خوش حالی اور ترقی کا دارومدار بھائی چارہ اور آپسی میل جول پر ہے اور ملک اسی وقت ترقی کرے گرے گا جب ملک کے تمام شہریوں کو یکساں طور ایک نظر سے حکومت دیکھے گی۔ انہوں نے ملک کے شہری ایک کنبہ کی طرح ہیں اور جس طرح کنبہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے سب اہل کمنبہ مل جل کر کام کرتے ہیں اسی طرح ملک کے تمام شہریوں کو یکساں طور پر ملک کی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اتحاد بہت طاقت ہے اور اس سے بڑے پڑے مسائل حل ہوجاتے ہیں اور ہمیں اپنے مسائل کے حل کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔ انہوں تمام کاموں میں مثبت رویہ اختیار کرنے کی پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ منفی سوچ اور منفی طریقہ کار سے ہمیشہ بہت نقصان پہنچا ہے ۔ اس لئے اسے ترک کرکے مثبت طریقہ اختیار کریں اور ہر چیز میں مثبت پہلوتلاش کریں اس سے آپ کے اندر آگے بڑھنے کی صلاحیت اور حوصلہ پیدا ہوگا۔ واضح رہے کہ اقلیتی امور کے وزیر پروفیسر عبدالغفور تعلیمی تحریک کے ذریعہ تمام بچوں کو اسکول تک لانے کے لئے کوشاں ہیں۔ اس سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے سی بی آئی کے سابق ڈائرکٹر جوگندر سنگھ نے کہا کہ آپ جہاں بھی رہیں ایماندار امتیاز سے بالاتر ہوکر کام کریں اور کام کے دوران کسی طرح کا دباو قبول نہ کریں۔اس تقریب کی صدارت انڈیا انٹرنیشنل فرینڈ شپ سوسائٹی کے جنرل سکریٹری گرپریت سنگھ نے کی۔ 


سیتاپور میں رسوئی گیس سلنڈر پھٹنے سے تین ہلاک، چھ بری طرح جھلسے 

سیتاپور۔17مئی(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش کے سیتاپور شہر کوتوالی حلقے میں کل رات کھانا بناتے وقت اچانک گیس سلنڈر پھٹنے سے تین لوگوں کی موت ہوگئی اور چھ دیگر شدید طور پر جھلس گئے۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ محلہ گوال منڈی کے رہنے والے رام کمار کے گھر میں کل رات کھانا بناتے وقت باورچی خانے میں گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سلنڈر پھٹنے سے پھیلی گیس سے پورے گھر میں آگ لگ گئی۔ رام کمار کے مکان میں متعدد خاندان کرایہ پر رہتے ہیں اور آگ کی زد میں آکر 9 افراد شدید طورپر جھلس گئے۔ موقع پر پہنچے فائر برگیڈ نے تقریبا دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ چھ زخمیوں کو علاج کے لئے لکھنؤ کے سول اسپتال لایا گیا جہاں دیر رات ایش (03) نیتو (30) اور ایک دوسری خاتون نے دم توڑ دیا۔اسپتال میں دو بچوں سمیت تین افراد کاعلاج چل رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا