English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈین ائیر لائنز کے رنگین مزاج پائلٹ کا محبوبہ معاون پائلٹ کو ساتھ بٹھانے پر اصرار(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

زہریلی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک

جے پور ۔ 7 اپریل (فکروخبر/ذرائع)ریاست راجستھان کے ضلع بارمیر میں زہریلی شراب پینے سے کم از کم 8 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔ ان ہلاک شدگان میں پیرا ملٹری بارڈر سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار بھی شامل ہیں۔ بارمیر میں زہریلی شراب پینے کے بعد 40 افراد کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ ضلعی پولیس افسر انیل دیش مکھ نے بتایا ہے کہ ہسپتال میں داخل افراد میں سے 8 ہلاک ہو گئے ہیں اور بقیہ 32 میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے علاقے میں تمام شراب کی دوکانیں فوری طور پر بند کرا دی ہیں۔ گزشتہ برس ممبئی میں زہریلی شراب پینے سے 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


بی جے پی کے بر سراقتدار آنے کے بعد سے یونیورسٹیوں میں بے چینی اور خوف کی کیفیت ہے۔۔احمد پٹیل

سرینگر۔ 7 اپریل (فکروخبر/ذرائع) کشمیر میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل نے این آئی ٹی کے احاطے میں طلبہ و طالبات کی بے چینی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جب سے بی جے پی برسراقتدار آئی ہے یونیورسٹیوں میں بے چینی اور خوف و ہرا س کی کیفیت ہے۔ احمد پٹیل نے کہا کہ "یہ صورتحال فلم اینڈ ٹیلیویڑن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی) سے شروع ہوئی تھی اور اب متعدد یونیوسٹیوں سے گزرتے ہوئے این آئی ٹی تک پہنچ گئی ہے۔جب سے بی جے پی مرکز میں اقتدار میں آئی ہے طلبہ و طالبات پر وحشیانہ طاقت کے استعمال اور یونیورسٹیوں میں بے چینی کی کیفیت سب سے زیادہ خوف کا سبب بن گئی ہے، جس کی وجہ سے پولس کے ساتھ طلبہ کی جھڑپیں بھی ہوئی ہے اور پولس کو لاٹھی چارج پر مجبور ہونا پڑا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے


قومی یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا10واں نمبر

علی گڑھ ۔ 7 اپریل (فکروخبر/ذرائع) وزارت برائے فروغَِ انسانی وسائل کی تشکیل کردہ نیشنل انسٹیٹیوشنل رینکنگ فریم ورک ( این آئی آر ایف) نے حال ہی میں جاری رینکنگ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو10واں مقام دیا ہے۔اے ایم یو رینکنگ اور پروگریشن کمیٹی کے اراکین نے اے ایم یو کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ( ریٹائرڈ) سے ملاقات کی اور انہیں این آئی آر ایف کے ذریعہ یونیورسٹی کی رینکنگ کے لئے اختیار کئے گئے طریقے اور تجزیاتی نکات کے تعلق سے معلومات مہیا کیں۔علی گڑھ تعلیمی ادارے کی بنیاد 1875 میں متماز مسلم اسکالر سرسید احمد خان نے رکھی تھی۔ 


کھورابار علاقے میں پمپنگ اسٹیشن کے قیام کی یقین دہانی

گورکھپور۔7اپریل(فکروخبر/ذرائع )کھورابار علاقے کے ترکلانی میں بھاری صلاحیت کاپمپنگ اسٹیشن قائم کرنے کے لیے مرکزی حکومت رقم مہیاکرائے گی۔اس کے ساتھ ہی وہاں پانی کے جمع ہونے کے مسئلے کے تصفیہ پربھی غور کیاجائے گا۔ ان خیالات کااظہارمرکزی وزیربرائے آبی وسائل امابھارتی نے منگل کے روز ترکمانی میں ریگولیٹر کے معائنے کے دوران کیا۔انھوں نے کہا مہنت آدتیہ ناتھ مسلسل دو برسوں سے بھاری صلاحیت کاریگولیٹر لگائے جانے کامطالبہ کررہے تھے۔ان کی گذارش پربھی میں افسران کولے کریہاںآئی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اگرریاستی حکومت نے مثبت رخ اپنایاہوتا تواس مسئلہ کاتصفیہ کافی پہلے ہوگیا ہوتا۔مہنت آدتیہ ناتھ نے اس موقع پرکہا کہ یہاں پربارش کے موسم میں زیادہ پانی ہونے پرترکلانی کاریگولیٹر بند کرناپڑ تا ہے ۔اس کے بندہونے سے ۷۴گاؤں میں نالوں کاپانی جمع ہو جاتاہے ۔جس سے ہزاروں ہیکٹئر زمین کی فصل برباد ہوتی ہے ۔اس موقع پر سابق بلاک پرمکھ وپن سنگھ شری پرکاش شکلا،رام لکشمن ،دھرمیند ر گپتا ،ویریندر یادو،لکشمی نرائن دوبے، چندن جیسوال ،پرہلاد سنگھ، وجے یادو، سچن پانڈے ،رام کیول پاسوان ،کرشن چندرورما سمیت کئی افراد نے امابھارتی کااستقبال کیا۔


کاپی چیک کرانے کے الزام میں پرنسپل معطل

جونپور۔7اپریل(فکروخبر/ذرائع ) اتر پردیش کے جون پور میں فرضی اساتذہ سے اتر پردیش ثانوی تعلیمی کونسل (یوپی بورڈ) کی کاپیوں کی جانچ کرانے کے الزام میں ایک پرنسپل کو معطل کیا گیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ بھانو چندر گوسوامی نے چار اپریل کو ایک جانچ مرکز پر اچانک معائنہ کے دوران وہاں پر یوپی بورڈ کے ہائی اسکول اور انٹر کے متحان کی کاپیاں نصف اجرت پر جانچتے ہوئے دس (10) فرضی اساتذہ کو پکڑا۔ ضلع مجسٹریٹ کے حکم پر چار اپریل کی شام کو اسکول کے پرنسپل سبھاش سنگھ سمیت 11 اساتذہ کے خلاف لائن بازار تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد سے پرنسپل فرار ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر ضلع اسکول انسپکٹر گردھاری لال کولی نے پرنسپل سبھاش سنگھ کو معطل کر دیا اور اسکول کے سینئر استاذ کو پرنسپل کا چارج دیا گیا ہے ۔


چاچااور بھتیجے پرقاتلانہ حملہ 

مظفر نگر۔7اپریل(فکروخبر/ذرائع )ضلع کے نصیر پورگاؤں کے نزدیک موٹر سائیکل سوار دوافراد نے۶۷سالہ ایک شخص اور اس کے بھتیجے کوگولی مار کرزخمی کردیا۔اس سلسلے میں رام راج تھانے کے ایس ایچ اوکمل سنگھ نے بتایا کہ سردار بلجیت سنگھ باجوا اور ان کابھتیجہ امن رندھاوا کل اپنے کھیت کی جانب جارہے تھے ۔اسی وقت دوافراد نے ان پرگولی چلادی۔انھوں نے بتایا کہ زخمیوں کو سنگین حالت میں ایک اسپتال لے جایا گیا۔مسٹر کمل سنگھ نے بتایا کہ واقعہ کاسبب ابھی نہیں معلوم ہو سکاہے۔ان کے مطابق امن رندھاوا پنجاب کے سبکدوش پولیس کپتان اجیت سنگھ رندھاواکے بیٹے ہیں۔معاملے کی جانچ کی جارہی ہے ۔


سڑک حادثہ میں دونوجوان ہلاک ایک زخمی 

بلیا۔7اپریل(فکروخبر/ذرائع )ضلع کے پھیپھناتھانہ علاقہ کے بیناگاؤں میں ہوئے ایک سڑک حادثہ میں دونوجوانوں کی موت ہوگئی جبکہ ایک دیگر زخمی ہوگیا۔پولیس نے آج یہاں بتایاکہ بیس سالہ انشوورمااور۱۲سالہ روشن سنگھ کار سے کل رات جارہے تھے ۔اورٹرک کواوور ٹیک کرنے کے چکر میں مخالف سمت سے آرہے ایک دیگر ٹرک کی زدمیں آگئے ۔دونوں کی جائے حادثہ پرہی موت ہوگئی ۔پولیس کے مطابق حادثہ میں ایک شخص زخمی ہوگیاہے جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایاگیاہے ۔حادثہ میں مرنے والے کی لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیاگیاہے ۔


شمال مشرقی ریلوے کو ملے گی راج بھاشاشیلڈ

گورکھپور۔7اپریل(فکروخبر/ذرائع )علاقائی ریلوے راج بھاشا عمل درآمد کمیٹی کے جلسہ میں شمال مشرقی ریلوے کے جنرل منیجر راجیو مشرنے صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ہندی زبان میں بہترین کام کرنے کے لیے شمال مشرقی ریلوے کو اول انعام کے طورپر راج بھاشاشیلڈ ملے گی۔ جنرل منیجر نے اسسٹنٹ سگنل اورٹیلی مواصلات انجینئرآر این شرما ، مڈواڈھیہ اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ بی ڈی مشرا،لال کنواں کے سینئر سیکشن انجینئر رام سیوک کمل ونشی اور ریلوے بورڈ کے اجتماعی انعام اسکیم کے تحت شمال مشرقی ریلوے کے پرسنل شعبے وارانسی ڈویژن اورمیکنکل کارخانہ عزت نگرکونقد انعام اور توصیفی سند پیش کی ۔جنرل منیجر نے کہا کہ انعام ملنا ہم سبھی کے لیے فخر کی بات ہے انھوں نے کہاکہ تمام محکموں ،ڈویژنوں اور اہم اسٹیشنوں پرمستقل طور سے ادبی اورتکنیکی سیمنار ومذاکرات ، ورکشاپ اور ادیبوں کی یوم پیدائش منائی جائے۔تاکہ ریل ملازمین کا ہندی کے تئیں رجحان بڑھ سکے ،اس سے قبل چیف راج بھاشاافسر اور پرنسپل چیف انجینئر اوپی اگروال نے کہا کہ اس ریلوے میں کام کررہے تمام افسران اور ملازمین کوہندی میں مہارت حاصل ہے ۔ڈپٹی چیف راج بھاشاافسر اور ریلوے بھرتی سیل کے صدر اے کے سنگھ نے پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے گزشتہ اجلاس کے اہم فیصلوں کے سلسلے میں ایک رپورٹ بھی پیش کی ۔


دم گھٹنے سے تین مزدوروں کی موت

ہاپوڑ۔7اپریل(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش میں ہاپڑ کے حافظ پور علاقے میں چینی مل کے ٹینک میں صفائی کے دوران دم گھٹنے سے تین مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔پولیس کے مطابق حافظ پور علاقے میں واقع برج ناتھ چینی مل میں تین مزدور شیرے کے ٹینک کی صفائی کررہے تھے ۔اس درمیان ان کا ایک اوزارٹینک کے اندر گر گیا۔اسے اٹھانے کے لئے ایک مزدور ٹینک میں اتر گیا۔ساتھی مزدور کے کافی دیر تک واپس نہ لوٹنے پر باقی دو مزدور بھی ٹینک میں اتر گئے ۔تینوں کے ٹینک سے باہرنہ آنے پر افراتفری مچ گئی۔اس واقعہ میں دیوریہ کے رہنے والے مینک تریپاٹھی (42)،مظفر نگر کے رہنے والے دشینت شرما(45)اور ہاپڑ کے رہنے والے خوشی محمد (35)کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔بتایا جارہا ہے کہ ٹینک میں گیس رسنے سے تینوں کا دم گھٹ گیا اور موقع پر ہی موت ہوگئی۔پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔


نندا نگر کراسنگ پر انڈرپاس تعمیر کی راہ ہموار

گورکھپور۔7اپریل(فکروخبر/ذرائع )نندانگر کراسنگ پر انڈر پاس کی تعمیر کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔کنہی اسباب کی بناپراگر حکومت کی جانب سے فنڈ جاری نہیں ہو پایا تو گورکھپورترقیاتی اتھارٹی (جی ڈی اے)اس کاخرچ برداشت کرے گی۔ انڈر پاس کی تعمیر کے سلسلے میں منطقائی کمشنر پی گروپرساد نے برج کارپوریشن کے ساتھ ہی جی ڈی او کوبھی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت دی ہے ۔اس سے نندا نگر میں جام کامسئلہ ختم ہوجائے گا۔ جبکہ وہاں روزآنہ گاڑیوں سے گزرنے والوں کو بھی کافی دیر انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ دراصل پہلے یہاں اوور برج بنانے کی تجویز تھی اورمحکمہ ریل بھی اس کے لیے تیار تھا۔لیکن تحفظاتی اسباب کاحوالہ دیتے ہوئے انڈر پاس بنائے جانے پراتفاق ہوا۔اس سلسلے میں فضائیہ نے بھی اپنی رضامندی دے دی ہے ۔منطقائی کمشنر نے بتایا کہ تعمیر کے سلسلے میں انھوں نے برج کارپوریشن کے افسران کاایک جلسہ طلب کیاتھا،اورجلد سے جلد تفصیلات وغیرہ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے ۔انھوں نے بتایا کہ مذکورہ تعمیرات کاآدھاخرچ بردادشت کرنے کے لیے محکمہ ریل پہلے سے ہی تیارہے ۔ایسی صورت میں اگر حکومت کی جانب سے فنڈ کے اجرامیں کوئی دشواری ہوتی ہے تو نصف خرچ جی ڈی اے برداشت کرے گی۔ 



سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ، ایک زخمی

آگرہ۔7اپریل(فکروخبر/ذرائع ) آگرہ کے اچھنیرا علاقے میں گزشتہ دیر رات ہوئے ایک سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک اور دیگر ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ اچھنیرا علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد جارہے تھے اسی درمیان اناج منڈی کے نزدیک ایک تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی جس سے اس پر سوار دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص سنگین طور پر زخمی ہوگیا جسے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار تینوں لوگ سروٹھی گاؤں کے رہنے والے تھے ۔ کار کا ڈرائیور فرار ہے ۔ پولیس اس کی تلاش کررہی ہے ۔


شراب سیلس مین کا گولی مار کر قتل

غازی پور۔7اپریل(فکروخبر/ذرائع )اتر پردیش میں غازی پور کے بھریاآباد علاقے میں بدمعاشوں نے ایک شراب سیلس مین کوگولی مار کر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق بھریاآباد علاقے کے ھرمج پور ہالٹ میں شراب کی دکان میں سو نے والے سیلس مین گووند یادو کا آج صبح بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کردیا۔ قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔


ندی میں نہاتے وقت دو افراد ڈوبے 

گورکھپور۔7اپریل(فکروخبر/ذرائع )اتر پردیش میں گورکھپور کے کیمپرگنج علاقے میں دو الگ الگ حادثوں میں ندی میں نہاتے وقت ایک شخص اور ایک لڑکی کی موت ہوگئی۔پولیس نے آج بتایا کہ چومکھا گاؤں کارہنے والا پھول چند (30)کل ایک بزرگ خاتون کی آخر ی رسومات ادا کرنے کے بعد روہن ندی میں نہا رہا تھا۔اسی درمیان گہرے پانی میں ڈوبنے سے ان کی موت ہوگئی۔ایک دیگر حادثے میں کل موہناگ گاؤں کی رہنے والی ببیتا(13) گاؤں کی بچیوں کے ساتھ راپتی ندی میں نہا رہی تھی اچانک گہرے پانی میں چلے جانے سے ڈوب کر اس کی موت ہوگئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا