English   /   Kannada   /   Nawayathi

این آئی اے افسر تنزیل احمد قتل کیس کی تفتیش تیز ، اہلیہ فرزانہ کی حالت ہنوز نازک(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

شادی کی تقریب میں موجود دو مشتبہ افراد کی تصویر بھی پولیس نے جاری کر دی ہے۔مرحوم ڈی ایس پی کی اہلیہ کے تحفظ کے پیش نظر پولیس کے جوانوں کواسپتال میں تعینات کیا گیا ہے۔اطلاع کےمطابق تفتیش کےدوران 53فون نمبروں کی جایچ کے بعد ایک فون نمبر ملا ہے جو ایک شاطر بدمعاش کا بتایا جاتا ہے۔واقعہ کے دوران اس کی موجودگی موقع کے نزدیک پائی گئی تھی۔اس کی تلاش میں این آئی پولیس ہاپڑ اور بلند شہر میں کئی جگہ چھاپے مار چکی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو این آئی اے کے ڈی ایس پی تنزیل احمد کو بجنور میں ایک شادی کی تقریب سے لوٹنے کے دوران موٹر سائیکل پر سوار بد معاشوں نے قتل کردیا تھا۔کار میں سوار ان کی اہلیہ فرزانہ کو بھی دوگولیاں لگیں تھیں۔مرحوم تنزیل پٹھان کوٹ حملے کے علاوہ کئی دہشت گردانہ تنظیموں کی تفتیش سے بھی منسلک تھے۔


شہر کے راستوں سے نکالی گئی گائیتری کلش یاترا

فتحپور۔6اپریل(فکروخبر/ذرائع )گایتری پریوار کے ذریعہ گایتری مہایگیہ اور سروسماج وراٹ سنسکار مہوتسو کلش شوبھایاترانکالی گئی۔ جس کاجگہ جگہ لوگوں نے پھول مالا پہنا کراستقبال کیا۔منگل کو گایتری پریوار کے زیراہتما ریل بازار واقع گردوارے کے قریب صبح ۹بجے نکالی گئی جس میں سبھی قوموں اورسیاسی پارٹیوں کے علاوہ سماجی تنظیموں کے لوگ کثیر تعدادمیں شامل ہوئے۔ یاترا کامقصد سبھی مذاہب کے لوگ ایک ساتھ رہ کر بغیربھید بھاؤکے ایک کنبہ کی طرح رہنے کاپیغام دیناتھا۔ کلش یاتراریل بازار سے سعدی پورچوراہا، پٹیل نگر،کچہری ہوتے ہوئے ودیارتھی چوراہا ،آونتی بائی چوراہا،چترانش نگر،ہوتے ہوئے اوور برج سے جنیہا بس اسٹاپ ،رادھا نگر،بینی گنج ،کلکٹر گنج ،برماچوراہا،پیرمپور،جوالاگنج ،باقر گنج، آبو نگر،جی ٹی روڈ ہوتے ہوئے رانی کالونی میں بی ایس پی اسمبلی امیدوار سمیرترویدی کے مکان پریاترا کااختتام کیا۔ استقبال بی جے پی کی لیڈر وجے لکشمی ساہوکی رہنمائی میں پچاسوں سے زائد خواتین نے مالا پہلاکراستقبال کیا۔انھوں نے کہااس طرح کے پروگرام عوام کوتہذیبی، بیداری کے لیے ہونے چاہئیں۔ بچوں کے اندر تہذیبی تربیت ہوتی ہے سواگت یاترامیں ساتھ چل رہے لوگوں میں سابق بلاک پرمکھ ڈاکٹر وکاس ترویدی ،شیواکانت تیواری، پردیپ گرگ ،ودھیا بھوشن تیواری،دھننجے اوستھی، روی کانت مشرا آلوک کوٹیشورشکلا ،جاگرتی تیواری سمیت گایتری پریوار کے لوگ کثیر تعداد میں موجود رہے ۔ 


انٹرنیٹ پربم دھماکہ کی دھمکی دیتاتھانوجوان 

گورکھپور۔6اپریل(فکروخبر/ذرائع )افسران کے ساتھ ہی دیگر لوگوں کوانٹر نیٹ کال کے ذریعہ بم کی اطلاع دینیوالے نوجوان نے بتایاکہ وہ ایک طالب علم لیڈر کے کہنے پرایساکرتاہے ۔طالب علم نیتا کے استحصال سے وہ عاجز آگیا۔ اس نے افسران سے کاروائی کرنے کامطالبہ کیا۔دھمکی دینے والے نوجوان کایہ بھی کہناہے کہ پولیس اسے پکڑ نہیں سکتی۔ انٹر نیٹ سے کال کرکے بم دھماکے کی دھمکی دینے والا شہر کی ہر سرگرمی سے واقف ہے دوروز قبل اس نے ایس پی سٹی ہیمراج میناکے موبائل پرفون کر دھماکے کی اطلاع دی تھی۔پکڑے جانے کی تنبیہ دینے پراس نے بتایاکہ وہ گورکھناتھ علاقہ کے ایک طالب علم لیڈرکے کہنے پربم دھماکے کی اطلاع دیتاہے طالب علم لیڈر کے استحصال سے وہ پریشان ہے پولیس اس کے خلاف کارروائی کرے اس کے بعد وہ دھمکی نہیں دے گا۔ اس نے کہا کہ اسے پکڑناناممکن ہے ۔این آئی کے ، اے ٹی ایس، ایس پی ایف ، بھی اسے ڈھونڈ نہیں پائے گی۔پولیس طالب علم لیڈر پرکاروائی کرے ۔انٹرنیٹ پردھمکی دینے والے نوجوان نے جس طالب علم لیڈر کانام لیاہے وہ دیہی اسمبلی حلقے سے انتخاب لڑنے کی تیاری کررہاہے ۔شہرمیں اس کے پوسٹر بھی چسپاں ہیں۔واضح ہوکہ دوشنبہ کو نوجوان نے شہر کے ۵۱جگہوں پربم ہونے کی اطلاع دے کر پولیس کوپریشان کیا۔ 


پولیس جیپ بے قابوہو کربجراپل سے تیس فٹ گہری کھائی میں گری

گورکھپور۔6اپریل(فکروخبر/ذرائع )بیلی پارعلاقہ کے بگہابیرمندرواقع بجرا پل سے تیس فٹ نیچے کھائی میں پولیس کی جیپ بے قابوہوکرگرگئی۔جیپ میں سوار تین پولیس ملازم اورایک قیدی کی موقع پرہی موت ہوگئی۔جبکہ دو لوگوں کوسنگین حالات میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیاہے ۔بانس گاؤں پیشی سے قیدیوں کو سرکاری گاڑی میں لے کرپولیس واپس لوٹ رہی تھی۔اطلاع پرڈی آئی جی ، ایس ایس پی ،ایس پی دیہات و پولیس فورس جائے وقوع پرپہنچے۔ جانکاری کے مطابق بانس گاؤں سے دوپہر تقریبا ڈھائی بجے قیدیون کی پیشی کراکر لوٹ رہی گاڑی بیلی پار علاقہ کے بگہا بیر بابا مندر واقع بجرا پل سے قریب تیس فٹ نیچے کھائی میں گرگئی۔گاڑی میں سوار ایک سب انسپکٹرگورشی شنکردوسپاہی اودھیش یادو ورادھے شیام رائے اور ایک قیدی کی موقع پرموت ہوگئی۔آس پاس کے لوگوں نے پولیس کواطلاع دی ۔ ایس نے افسران کو اطلاع دیتے ہوئے زخمیوں کوضلع اسپتال میں داخل کرایا۔


قتل کے الزام میں شرابی بیٹا حراست میں

آگرہ۔6اپریل(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش میں آگرہ کے نیو آگرہ علاقے میں پولیس نے معمر خاتون کے قتل کے الزام میں اس کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ دیال باغ علاقے میں ویر نگر کے تلارام کی بیوی 85 سالہ شیلا کل صبح کمرے میں زخمی حالت میں پڑی ملی۔ سنگین حالت میں عورت کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اسکی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ اس کا بڑا بیٹا گوپال سرکاری محکمہ میں چوتھے درجے کا ملازم ہے اور شراب کا عادی ہے ۔ نشے میں وہ کئی بار اپنی ماں اور اہل خانہ کے ساتھ مار پیٹ کر چکا ہے ۔ وہ اسی مکان میں رہتا تھا لیکن گھر کی مرمت کا کام جاری ہونے کی وجہ سے وہ تین چار ماہ سے کرائے کے مکان میں رہ رہا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر موت کی وجہ کا پتہ چل سکے گا۔پولیس نے ملزم بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے ۔


ریاست کے وزیراعلی کوعوام نے دیا میمورنڈم

رام پور۔6اپریل(فکروخبر/ذرائع )سماجی کارکن حکیم نزاکت علی نے ریاست کے وزیراعلیٰ کو ایک میمورنڈم ارسال کر مطالبہ کیاہے کہ وزیراعلیٰ کارام پورکے بار بار دورے کے باوجود عوام سے روبرو نہ ہونے کے سبب ضلع کے افسران اورغریبوں اور ضرورت مندوں کے کاموں میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ متاث لوگوں کے مسائل کے تصفیہ کے لیے ضلع کے افسران آناکانی کررہے ہیں۔متاثرین کی بہت سے مسائل کاتصفیہ نہیں ہو پارہاہے ۔لہذا رامپورکے دورے پرآکر متاثر لوگوں کے مسائل کاتصفیہ کرانے کی زحمت کریں۔ 


۷؍اپریل کوہونے والی میٹنگ ملتوی

علی گڑھ۔6اپریل(فکروخبر/ذرائع )علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سب سے با اختیار باڈی اے ایم یو کورٹ کی7؍اپریل2016کو مجوزہ خصوصی میٹنگ ملتوی کردی گئی ہے۔اے ایم یو کے رجسٹرار ڈاکٹر اصفر علی خاں کے مطابق02؍اپریل2016کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ایکزیکیوٹو کونسل کی خصوصی میٹنگ میں منتخب پانچ افراد کے پینل میں سے دو افراد کے عدم معلومات کے سبب مذکورہ میٹنگ میں حصہ لینے اور اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کرنے کے نتیجہ میں انہیں ڈس کوالی فائی کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر خان نے بتایا کہ اے ایم یو کورٹ کی خصوصی میٹنگ کے انعقاد کے لئے آئندہ تاریخ کا اعلان ایکزیکیوٹو کونسل کے ذریعہ پانچ ناموں کے نئے پینل کے تعین کے بعد کیا جائے گا۔


عاشق کے ساتھ چار بچوں کی ماں فرار شوہرنے درج کرایا مقدمہ 

فتحپور۔6اپریل(فکروخبر/ذرائع )دس روز قبل چارہ لینے کے لیے گھر سے نکلی خاتون گھر نہیں لوٹی، شوہر نے پولیس کودی گئی تحریرپراوور برج تعمیر کام میں لیبر کے طورپرکام کرنے والے پربیوی کوبھگالے جانے کاالزام لگایاہے ۔کیونکہ اسی دن سے مزدور بھی غائب ہے ۔کھاگا قصبہ واقع ریلوے کراسنگ کے پار رہنیوالے پون کمارعرف بنی تیواری نے کوتوالی پولیس کو دی گئی تحریر میں گڑیا(۳۳)صبح ۹بجے گھر سے چارہ لینے کے لیے جنگل گئی تھی۔ دیر رات گھر نہ لوٹنے پراس کی تلاش کی گئی آس پاس جانکاری کرنے پرپتہ چلاکہ اوور برج میں مزدوری کرنے والا اودھیش لودھی اپنے بھائی ودیگرکی مدد سے اس کی بیوی کو بہلاپھسلاکر بھگالے گیاہے ۔کیونکہ جس دن سے اس کی بیوی غائب ہے اسی دن سے اودھیش اس کابھائی اوردیگر چارساتھی بھی غائب ہیں۔ جس کے بارے میں بتایاگیا کہ بیوی کولے کرسیتاپو رچلاگیاہے۔اس کوغلط ہاتھوں میں بھیجنے کی کوشش میں ہے۔تحریر میں بتایا گیاکہ گڑیاکے جانے سے چار بچوں کابراحال ہے ۔بشا(۱۰)،ممتا(۶)ترشا(۳)،پربھات (۸)ماں کے بغیرپریشان ہیں ۔ کوتوالی پولیس کاکہنا ہے کہ تحریر کی بنیاد پر رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔وقت اور اسٹاف کی کمی کے سبب متاثرکے بتائے ٹھکانوں پرپولیس نہیں پہنچ پارہی ہے ۔مگر جلد ہی اسے تلاش کرلیاجائے گا۔ اگر متاثرہ کے ذریعہ لگائے گئے الزام صحیح ملے تو متعلقین کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ 


جب تک امت قرآن وسنت پرقائم رہے گی فتنے قریب نہیں آئیں گے 

کانپور۔6اپریل(فکروخبر/ذرائع )آنحضرت ؐنے ارشاد فرمایا کہ میں تمہارے درمیان دو ایسی مضبوط چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں کہ اگر تم ان پر پختگی سے قائم رہے تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے (الحدیث)۔ان خیالات کا اظہار فیتھ فل گنج میں انجمن تحفظ سنت کے زیراہتمام مفتی منظور احمد مظاہری قاضئ شہر کانپور کی صدارت میں منعقدہ تحفظ سنت کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ممبئی مہاراشٹر سے آئے مہمان خصوصی مفتی سید محمد حذیفہ قاسمی صدر انجمن احیائے سنت نے اپنے خطاب میں کیا۔ قرآن مقدس پر عمل کیلئے جس طرح سیدنا محمد ؐکی سنتیں آپ کے اقوال و افعال اور آپ کی سیرت کا جاننا ضروری ہے ،ٹھیک اسی طرح آپ کی سنتوں میں مقدم اور مؤخر ، ناسخ اور منسوخ نیز زمان ومکان کی نزاکتوں اور وقتی تقاضوں سے مکمل واقفیت اسی وقت ممکن ہو سکتی ہے جب آپ کے قریب ترین زندگی کے ساتھی خلفائے راشدین اور آپؐ کی رات ودن کی ساتھ رہنے والی آپؐ کی بیویوں اور آپ ؐ کی بچیوں کے زندگی کے حالات سے ہم مکمل واقف ہوں اور ان پر ہمارا اعتماد بھی قائم ہو ، جیسا کہ سیدنا محمد ؐ نے خود ارشاد فرمایا کہ تم میرے بعد میرے خلفاء کی زندگی کو دین کے تعلق سے ان کے مشوروں کو ان کی وضاحتوں کو ان کے فیصلوں کو اسی طرح لازمی سمجھنا جس طرح میرے فیصلوں کو لازمی سمجھتے ہو(الحدیث)۔ پیغمبر علیہ السلام کی زندگی کے حالات و واقعات کے سلسلے میں خلفائے راشدین کو آنحضرت ؐ کی جانب سے یہ اختیار اور پاور دیا گیا ہے کہ اگر وہ شریعت کے کسی مسئلہ کی کوئی وضاحت کرتے ہیں یا زمان و مکان کی کسی مصلحت کے تحت امت کیلئے کسی چیز کو لازمی قرار دیتے ہیں تو ان کے اس فیصلے اور عمل کو وہی حیثیت حاصل ہو گی جو پیغمبر ؑ کے فیصلے اور عمل کو ہوتی ہے۔ جس کو آنحضرت ؐنے اپنے خلفاء کو یہ پاور اور اختیار عطا کیا ۔ نیز آپ ؐ کے صحابہ کرامؓ کی وہ جماعت جس کو آپؐ نے 23سالہ محنت کے ذریعہ تیار کرکے ان پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ارشاد فرمایا تھا کہ میرے صحابہؓ ستاروں کی مانند ہیں ، نیز صحابہ کرامؓ کا کوئی بھی اجماعی فیصلہ بحیثیت اجماع امت کے امت محمدیہ کا ایک مضبوط ترین فیصلہ کہلاتا ہے ۔ جس کی تائید قرآن مقدس کی مختلف آیات کے ذریعہ کی گئی ہے۔ جیسا کہ سورہ النساء آیت نمبر 114میں مسلمانوں کے اجماعی فیصلے کے خلاف چلنے والوں کو جہنم کی وعید سنائی گئی ہے،نیز پیغمبر علیہ السلام کی وہ بیویاں جن کوآپ ؐ نے امت کی مستورات کے درمیان تعلیمی مقصد کی خاطر بطور واسطے کے متعین کر رکھا تھا اور قرآن مقدس نے بھی مختلف موقعوں پر پیغمبر علیہ السلام کی بیویوں کے مقام ومرتبے کو بتلاتے ہوئے یہ بات دہرائی ہے کہ پیغمبر علیہ السلام کی بیویوں کا مقام امت کی عام عورتوں سے کہیں بلند ہے۔ جیسا کہ سورہ احزاب آیت نمبر31پر اس جانب اشارہ کیا گیا ہے، نیز پیغمبر علیہ السلام کی بیویوں کو قیامت تک آنے والے تمام مسلمان مردوں اور عورتوں کی ماؤں کالقب عطا کیا گیا ہے۔ اسی بنیاد پر ان کو امہات المومنین کے خطاب سے نوازہ جاتا ہے ۔ الغرض کتاب وسنت پر عمل اور اس پر مضبوطی سے قائم رہنا یہ دین کی 2بنیادی اساس ہیں، لیکن ان بنیادوں تک پہنچنے کیلئے جو واسطے اور جو ذرائع ناگزیر ہیں ان کا سرے سے انکار کر دینا یا ان کی اہمیت کو تسلیم نہ کرنا یہ انسان کو قرآن وسنت تک پہنچنے سے محروم کر دیتا ہے ۔پروگرام میں لکھنؤ سے تشریف لائے مولانا یحیٰ نعمانی نے تقلید اور جتہاد پر مختصر اور جامع گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ تقلید اور اجتہاد کو شرک کہتے ہیں ۔ وہ تنگ نظری کا شکار ہیں ۔ ان کا مطالعہ اور فکر و نظر بہت ہی محدود ہے۔ اس کے بعد مالیگاؤں سے آئے علامہ حافظ محمد اقبال نے تقلید اور عدم تقلید پر علمی انداز میں مدلل گفتگو کی ۔ قائم مقام قاضئ شہر مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ناقص علم کی وجہ سے سارے اختلافات ہوئے ہیں۔ آج غیر مقلدین ہر نوجوان خواہ اس کو اردو بھی ٹھیک سے نہ آتی ہو جیب میں ہندی کی بخاری لئے ہوئے پھرتا ہے اور لوگوں کو شکوک وشبہات میں مبتلا کرتارہتا ہے۔ جب وہ لاجواب ہوجاتا ہے کہتا ہے کہ میں اپنے بڑے کو بلا کر لاتاہوں۔ ان کا مطالعہ بہت محدود معلومات ،بہت کم اور فہم و فراست بہت ہی ناقص ہے جس کی وجہ سے اختلاف اور انتشار پیدا کرتے ہیں۔اس سے قبل اہل محلہ فیتھ فل گنج نے قاضی شہر کانپور مفتی منظور احمد مظاہری صاحب کے ذریعہ مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی کو اپنا نائب اور قائم بنانے کے فیصلہ کی تائید کرتے ہوئے مولانا اسامہ قاسمی کی پھولوں کے ہار سے استقبال بھی کیا ۔جلسے کی نظامت مولانا سمیع اللہ قاسمی ، مفتی عثمان قاسمی نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔ابودردا معوّذ و حافظ مغیث نے نعت ومنقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ آخر میں دعاء پر جلسے کا اختتام ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا