English   /   Kannada   /   Nawayathi

صفا بیت المال انڈیا(حیدرآباد) کا کل ہند مرکزی اجلاس عام کا آغاز و اختتام

share with us

جس میں مولانا خالد غازیپوری ندوی اُستاد حدیث دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو، اور مشہور عالمِ دین و خطیب مولانا محمد ایوب رحمانی ، اور مولانا شاہ محمد جمال الرحمٰن مفتاحی قابل ذکر ہیں، تمام معزز علماء کرام بشمول صدر صفا بیت المال مولانا غیاث الدین صاحب نے اپنے اپنے ولولہ، اور دردر مندانہ خطابات میں عوام سے یہی اپیل کی کہ خدمت خلق کے جذبے کو اپنایا جائے ،صفا بیت المال کو اتنا لمبا عرصہ نہیں ہوامگر مختصر مدت میں وہ ہندوستان کے ہر کونے میں پہنچا، بے روزگاروں کو روزگاری فراہم کرنا ہو یا، فسادزدہ علاقوں میں عوام کی خبرگیری کرکے ان کے رہن سہن کا انتظام کرنا ہویا، بیوہ عورتوں کو ماہانہ راشن کے علا وہ ان کے لئے روزگاری کے مواقع فراہم کرنے کے طریقے ڈھونڈنا ہو۔ معذوروں کو پہنچان کر ان کی امداد کرنا یا پھر تعلیمی سہولیات فراہم کرنا، ہر چیز میں یہ ادارہ آگے بڑھ رہا ہے اور جو بھی اس ادارے کی خدمات کو تفصیلاً سنتا ہے وہ دنگ رہ جاتا ہے، یہ اخلاص ہی ہے تو ہے جو ادارے کے کارکنان مخلص بن کر انسانیت کی خدمت میں لگے ہیں، وطنِ عزیز اور دیگر پوری دنیا میں مسلمانوں کی جو درگت بن رہی ہے ایسے حالات میں خدمتِ خلق جو آپ ﷺ کی سنت ہے اس کو اپنا کر اپنے شبیہ کو درست کرنے کی ضرورت ہے، اخلاق حسنہ ہی کا نتیجہ تھا کہ ملکوں کے ملک ایمان لائے تھے ، صحابہ و تابعین و تب تابعین کے عادات و اطوار کو دیکھ کر عوام اسلام کے آغوش میں آئے تھے۔ لہٰذا ہم کو بھی انہی عادات کو اپنا کر اس طرح کی خدمت کرنی چاہئے اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ دور سے بیٹھ کر صفا کا دیدار نہ کرے، دفتر میں آئیں، کاموں کی نوعیت کو دیکھیں۔،تب جاکر کام کی نوعیت کو اس کی بلندی کو سمجھا جاسکتاہے، اس موقع پر لوگوں کا ایک جم غفیر موجود تھا، تلاوتِ قرآن پاک سے آغاز ہونے والے اس پروگرام کا اختتام صدر جلسہ کے صدارتی کلمات و دعا سے ہوا۔ 
(نوٹ: اس موقع پر فکروخبر کی ایک ٹیم نے صفابیت المال کا دورہ کیا تھا ، اور اختتامی اجلاس کے بھی گواہ رہے تو عنقریب ، صفا کے سلسلہ میں مکمل تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی جس میں کام کی نوعیت اور ادارے کے منصوبوں کاتذکرہ ہو گا)


ڈاکٹر نشاد ضلع اسپتال سے بھیجے گئے کمشنری جیل

گورکھپور،،12جنوری(فکروخبر/ذرائع) سینے میں درد کی شکایت پر بھرتی کرائے گئے ڈاکٹر سنجے نشاد کوضلع اسپتال سے آئی سینٹر کیلئے ریفر کردیا گیا پولیس انہیں اسپتال کی جگہ کمشنری جیل لیکر پہنچ گئی ۔ سہجنواں کے کسرول میں نشاد’ آرکشن تحریک ‘ کے بعد جس نے ۳۲ نامزد سمیت دوہزار نامعلوم لوگوں پر مقدمہ درج کیاتھا ۔ ’قومی نشاد ایکتا پریشد‘کے قومی صدر ڈاکٹر سنجے نشاد اہم ملزم بنائے گئے تھے ۔ دسمبر ۲۰۱۵ میں خود سپردگی کرنے کے بعد سے ہی جیل میں بندتھے ۔ طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ضلع اسپتال میں بھرتی کرایاگیا تھا ۔ جمعہ کو جیل انتظامیہ نے ان کی تفصیلی رپورٹ مانگی تھی ۔ علاج کررہے ڈاکٹر اے کے شریواستو نے انہیں آئی سینٹر لے جانے کی صلاح دی ہے ۔ ڈاکٹر شریواستو نے بتایا کہ سنجے نشاد کو میڈیکل کالج یا پی جی آئی لے جانے کی صلاح دی گئی ۔لیکن ریفرنگ لیٹر ملنے کے بعد پولیس انہیں کمشنری جیل لے گئی ۔ 


بدمعاش خاتون دکاندار سے ڈیڑھ لاکھ لوٹ کر فرار

ہاپوڑ،،12جنوری(فکروخبر/ذرائع) اتر پردیش میں ہاپوڑ کے بابوگڑھ چھاؤنی کے علاقے میں کل رات انڈے خریدنے آئے بدمعاش ایک خاتون دکاندار سے تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ پولیس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ بابوگڑھ چھاؤنی علاقے میں کرانہ کی دکان پر انڈا خریدنے آئے موٹر سائیکل سوار دو بدمعاشوں نے محترمہ بانو سے انڈے خریدے ۔ پیسہ دینے کے بعد ایک بدماش ان کے پاس گیا اور پیشوں کا بیگ چھین کر فرار ہوگیا۔بانو کے مطابق تھیلے میں ڈیڑھ لاکھ روپے تھے ۔ اس سلسلے میں کیس درج کرا دیا گیا ہے ۔ پولیس ڈاکوؤں کی تلاش کر رہی ہے ۔


اتر پردیش میں نیپال سے متصل سرحد پر سخت چوکسی

سدھارتھ نگر،12جنوری(فکروخبر/ذرائع) پٹھان کوٹ فضائیہ کے اڈ ے پر دہشت گردانہ حملہ کے بعد اترپردیش کے مہاراج گنج ،سدھارتھ نگر،بلرام پور،شراوستی،بہرائچ،لکھیم پور کھیری اور پیلی بھیت اضلاع کی نیپال سے متصل ۵۵۰میٹر لمبی بین الاقوامی سرحد پر سخت نظر رکھی جارہی ہے ۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بین الاقوامی سرحد سے گزرنے والے ہر شخص کی باریکی سے تفتیش کی جارہی ہے ۔سرحد پر نگرانی کے لئے کھوجی کتے اور کلوز سرکٹ ٹی وی (سی سی ٹی وی )کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سشسترسیما بل(ایس ایس بی)اور پولس کے علاوہ سرحد پر تعینات تمام سکیورٹی ایجنسیوں کو چوکسی برتنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔


کھیت میں گئی بچی کی عصمت دری، ملزم فرار

بہرائچ،،12جنوری(فکروخبر/ذرائع) اتر پردیش میں بہرائچ کے جرول روڈ علاقے میں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کا معاملہ روشنی میں آیا ہے ۔ پولیس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ ۱۱سالہ لڑکی کل کھیت میں گئی تھی۔ لڑکی کا الزام ہے وہاں پہلے سے موجود ۴۰ سالہ شخص نے اسے پکڑ لیا اور اس کی عصمت دری کی۔ بچی کے گھروالوں کی تحریر پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے ۔ لڑکی کو میڈیکل جانچ کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔ پولیس ملزم کو تلاش کر رہی ہے ۔


بستر میں لگی آگ سے مردوزن جھلسے 

بریلی،،12جنوری(فکروخبر/ذرائع) رات کے وقت بیوی کے بستر پر لگی آگ کو بجھانے کی کوشش میں شوہر بھی شدید طور سے جھلس گیا ۔ شور سن کر پہنچے دیگر خاندان والوں نے آگ بجھاکر دونوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں بھرتی کرایا جہاں بیوی کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ بھوجی پورا تھانہ علاقہ کے گاؤں سرولی کے رہنے والی ۳۵سالہ ساوتری دیوی اور اس کے شوہر پپو کو بیتی رات جھلسی ہوئی حالت میں خاندان کے لوگوں نے علاج کیلئے بھرتی کرایا ۔ جہاں ان کے خاندان والوں نے بتایا کہ گزشتہ شب ساوتری اپنے بستر پر سورہی تھی کہ سوتے وقت اچانک اس کا پیر پاس میں رکھی چراغ پر لگ گیا جس سے چراغ اس کے بستر پر گرگیا اور بستر میں آگ پکڑلی ۔ جب تک ساوتری کی آنکھ کھلی اس کے کپڑوں میں بھی آگ لگ چکی تھی ۔ شور سن کر موقع پر موجود اس کے شوہر پپو نے اسے بچانے کی کوشش کی جس سے وہ بھی جھلس گیا ۔شور سن کر پہنچے دیگر گھروالے اور پڑوسیوں نے آگ بجھاکر دونوں میاں بیوی کوعلاج کیلئے ضلع اسپتال میں بھرتی کریا اسپتال میں ساوتری کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ 


قیدیوں کی پیشی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ

بستی،،12جنوری(فکروخبر/ذرائع) اتر پر دیش میں بستی کے ڈسٹرکٹ کورٹ کے احاطے اورڈسٹرکٹ جیل میں۸۰لاکھ روپے کی لاگت سے ویڈیو کانفرنسنگ ہال کی تعمیر کرائی جارہی ہے ۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتا یا کہ عدالت کے احاطے اورجیل میں زیر تعمیر ویڈیو کانفرنسنگ ہال۳۱مارچ تک بن کر تیار ہو جا ئے گا۔ڈسٹرکٹ جیل کا کانفرنسنگ ہال عدالت کے کانفرنسنگ ہال کے مقابلے چھوٹا ہوگا۔انہوں نے بتا یا کہ ڈسٹرکٹ کورٹ کے احاطے میں بننے والے ویڈیو کانفرنسنگ ہال کی تعمیر پر۵۰لاکھ روپے سے زیادہ اور جیل کے احاطے میں بننے والے ویڈیو کانفرفنسنگ ہال پر۳۰لاکھ روپے خرچ ہوں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ ویڈیو کانفرنسنگ ہال بن جانے کے بعد قیدیوں کی پیشی ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ سے ہوگی۔اس سے پیشی پر آنے والے قیدیوں کو جیل سے عدالت لانے اور عدالت سے جیل لے جانے کے لئے بندوبست کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔


ٹرک سے کچل کر دونوجوانوں کی موت

بھدوہی،12جنوری(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش کو بھدوہی ضلع میں اورائی تھانہ کے پاس ٹرک کی چپیٹ میں آنے سے موٹرسائیکل سوار دو نوجوانوں کی موت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بنارس ۔ الہ آباد قومی شاہراہ پر کل دیر رات ایک ٹرک نے موٹرسائیکل کو چپیٹ میں لے لیا ۔ اس حادثہ میں موٹرسائیکل پر سوار وجے (۳۵) اور سنیل (۳۴)کو نازک حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وجے کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سنیل کو بنارس کے اسپتال ریفر کیا گیا جہاں لے جاتے وقت راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے معاملہ درج کر لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرایا ۔ 


چار سالہ بچی کی عصمت دری

مظفرنگر،،12جنوری(فکروخبر/ذرائع) ضلع کے رتن پوری تھانہ علاقے کے تحت ریاولی گاؤں میں ایک لڑکے نے چار سالہ بچی کی مبینہ طور پر عصمت دری کی ۔پولیس نے آج یہاں بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب ایک ۱۴ سالہ لڑکا متاثرہ کو مٹھائی کا لالچ دے کر گنے کے ایک کھیت میں لے گیا ۔ اس کی عصمت دری اور مارا پیٹا ۔ تھانہ انچارج ارجن کمار نے بتایا کہ متاثرہ کو ایک اسپتال میں بھرتی کرایاگیاہے اور ملزم فرار ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ لڑکی کے والد نے ملزم کے خلاف پولیس میں ایک شکایت درج کرائی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ خاندان کے لوگ تھانہ بھی پہنچے اور فوری کارروائی کی مانگ کی ۔ تناؤ کو دیکھتے ہوئے گاؤں میں حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ 


کنکشن کاٹنے پر صارفین نے جے ای اور ملازمین کی پٹائی کی

گورکھپور،،12جنوری(فکروخبر/ذرائع) بجلی کنکشن کاٹنے پر بھی لائٹ جلتی دیکھ کر محکمہ کے ملازمین نے دوبارہ بجلی کاٹ دی ۔ اس سے تیش میں آئے صارفین نے لوگوں کے ساتھ مل کرجے ای اور ملازمین کی پٹائی کردی ۔ جے ای کی تحریر پر دس لوگوں کے خلاف مقدمہ کی خبر پر لوگ نارمل سب اسٹیشن پر گھس گئے ۔ علاقے کی سپلائی بند کر سڑک پر جام لگادیا ۔ واقعہ راج گھاٹ علاقہ کے پانڈے احاطہ علاقہ کا ہے ۔ اشوک کمار علاقہ میں چیکنگ مہم کے لئے پہنچے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ صارفین سونو سنگھ کی بجلی پچھلے ۶ جنوری کا کاٹ دی گئی تھی ۔چیکنگ کے دوران بجلی جلتی ہوئی ملی لائن مین نے دوبارہ بجلی کاٹی تو سونو اپنے خاندان کے لوگوں کے ساتھ مل کر محکمہ کے ٹیم کے ساتھیوں پر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کردیا ۔ ملازمین لال چندر اور رام للت کو کافی چوٹیںآئیں ۔ دونوں کو اسپتال لے جانا پڑا ۔ الزام ہے کہ وصولی کے ۹ ہزار روپئے نقد بھی چھین لئے ۔ جے ای ملازمین کے ساتھ بھاگ کر سب اسٹیشن پہنچے اور افسران کو واقعہ کی معلومات فراہم کی ۔ پٹائی سے خفا بجلی ملازمین نے کام بند کر راج گھاٹ تھانے پہنچ گئے ۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر اے کے شریواستو ، اسسٹنٹ انجینئر پرمود جیسوال ، چندر شیکھر چورسیا، جونیئر انجینئر رام جنک سنگھ ، ونود شریواستو، برجیش ترپاٹھی ، راہل شریواستو، دنیش پانڈے وغیرہ بھی تھانے پہنچ گئے ۔ پولیس نے دس لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔مقدمہ درج ہونے کی جانکاری پر پانڈے احاطہ علاقے لوگ نارمل سب اسٹیشن پہنچ گئے وہاں ہنگامہ اور لوگوں کا غصہ دیکھ کر ملازمین بھاگ کھڑے ہوئے ۔ پولیس کے پہنچنے کے بعد بجلی کی سپلائی شروع ہوسکی ۔ اس ہنگامہ کی وجہ سے قریب ڈیڑھ گھنٹے بجلی سپلائی بند رہی ۔ موقع پرپہنچے سی او کوتوال اشوک پانڈے نے لوگوں کو سمجھایا اور متنبہ کیا کہ پھر کسی نے سب اسٹیشن بند کرنے کی اور چکا جام کی کوشش کی تو مقدمہ درج کرایا جائے گا ۔ صارفین نے بھی بجلی محکمہ کے ملازمین کے خلاف راج گھاٹ تھانے میں تحریر دی ہے ۔ ایگزیکٹیو انجینئر اے کے شریواستو نے بتایا کہ ملازمین پر حملہ کرنے والوں کے خلاف جونیئر انجینئر نے راج گھاٹ تھانہ میں نامزد تحریر دی ہے۔ بجلی محکمہ لوگوں کو بجلی دے کر بھگتان لیتاہے ۔ اس میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔راج گھاٹ کے ایس او ڈی کے سنگھ نے بتایا کہ دس لوگوں کے خلاف لوٹ ، سرکاری کام میں مداخلت ، سرکاری ملازم سے مارپیٹ اور بلوہ کامقدمہ درج کیاگیاہے ۔ 


سماجوادی حکومت نے اردو اساتذہ تقرری کا جاری کیا اشتہار 

سماجوادی حکومت کے قول وفعل میں تضاد نہیں 

گورکھپور،،12جنوری(فکروخبر/ذرائع) اردوٹیچر ایسوسی ایشن کا ایک جلسہ آج انجمن اسلامیہ خونی پور میں منعقد ہوا جس میں مشترکہ طور پر حکومت اترپردیش وزیراعلیٰ اور وزیر تعلیم احمد حسن کا شکریہ ادا کیاگیا کہ ان لوگوں نے اپنے وعدہ کو پورا کرتے ہوئے سرکاری پرائمری اسکولوں میں اردو اساتذہ کی تقرری کیلئے اشتہار جاری کردیا ہے ۔ جلسہ کی صدارت احتشام الدین صدیقی اور نظامت عزیر الرحمٰن شاہی نے کیا ۔ ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر احتشام الدین نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں وزیر تعلیم احمد خان کا انہوں نے ہمیشہ ہم معلمین اردو کے مسائل کو لیکر فکر مند تھے ۔ حزب اختلاف میں رہتے ہوئے انہوں نے ہم معلمین کو انصاف دلانے کے لئے اسمبلی میںآواز بلند کرتے رہے اور یقین بھی دلاتے رہے ۔ سماجوادی پارٹی معلمین کو روزگار مہیا کرا دے گی ۔ سماجوادی حکومت وجود میں آنے پر ان کی کاوشوں سے ۴۲۸۰۱ردو اساتذہ کیلئے اگست۲۰۱۳ میں اشتہار جاری کرائے اور جب وزیر موصوف کو وزیر تعلیم کا عہدہ ملا تو معلمین اردو کو پورا یقین ہوگیا کہ اب ان کے مسیحا کو وزیر تعلیم کا عہدہ مل گیا ہے تو روزگار ضرور ملے گا ۔ آج ساڑے تین ہزار عہدوں پر تقرری کیلئے اشتہار جاری کرکے اس میں صرف ایک ہی چالان سے فارم بھرنے کا حکم جاری کرکے یہ ثابت کردیا کہ سماجوادی حکومت کے لیڈران قول وفعل میں کوئی تضاد نہیں ہے ۔ سماجوادی حکومت اقلیتوں کے مسائل کو اسی طرح سنجیدگی سے لیتے ہوئے مسلمانوں کو رزیرویشن دے دیا ۔ تو آئندہ۲۰۱۷ کے ہونے والے اسمبلی الیکشن میں سماجوادی پارٹی کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے کوئی بھی طاقت نہیں روک سکتی ہے ۔ ان کے علاوہ اشتیاق احمد سکریٹری ، عزیر الرحمٰن شاہی خازن ، نصرت جہاں خواتین انچارج وغیرہ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہا رکیا ۔ جلسہ میں ماہ جبیں ، محمد اطہر ، نازش ، یاسمین ،مبین احمد ، انجم آرا، محمد عثمان ، شفیع اللہ ، ثقلین ،ماہ نور محمود عالم شمس تبریز وغیرہ کثیر تعدا دمیں لوگ موجود رہے ۔ 


سندیپ پانڈے کو ہٹایا جانا عدم تحمل کی تازہ مثال:رہائی منچ 

لکھنؤ،،12جنوری(فکروخبر/ذرائع) رہائی منچ نے میگ سیسے ایوارڈ یافتہ اور بنارس ہندو یونیورسٹی کے گیسٹ فیکلٹی کے سندیپ پانڈے کو یونیورسٹی انتظامیہ کے ذریعہ ہٹائے جانے کو عدم تحمل کی تازہ مثال قرار دی ہے۔ منچ نے کہاکہ مسٹر پانڈے کو ہٹایا جانا سنگھ کنبہ کے ذریعہ فروغ دی جا رہی۔ عدم رواداری ہے۔اس پورے معاملہ میں یونیورسٹی انتظامیہ نے آر ایس ایس اور بی جے پی کے رضاکار کے طور پر کام کیا ہے۔ یہ ہے مرکز کی مودی حکومت کے ذریعہ تعلیمی اداروں کو تنزلی کی طرف ڈھکیلنے کی ایک نظیر ہے۔ منچ کے صدر محمد شعیب نے کہا کہ سندیپ پانڈے جیسے گاندھی کے نظریات کے حامی شخص کو فیکلٹی ہٹاکر یونیورسٹی انتظامیہ نے ظاہر کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر ترقی پسند نظریات کو فروغ نہیں ہونے دیتے ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی کے چانسلر صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی سے معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے انہیں بحال کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انصاف ابھیان کے ریاستی جنرل سکریٹری اور الہ آباد یونیورسٹی کے دنیش چودھری نے کہاکہ یو بی ایچ یو کی بدقسمتی ہے کہ اسے جی سی ترپاٹھی جیسا وائس چانسلر ملا۔ مسٹر ترپاٹھی الہ اباد یونیورسٹی کے اقتصادیات شعبہ کے اوسط درجہ سے بھی کم سطح کے اساتذہ میں شمار رہے ہیں۔ مسٹر ترپاٹھی صرف آر ایس ایس کے پرانے رضاکار ہونے کی وجہ سے وائس چانسلر بنا دیئے گئے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا