English   /   Kannada   /   Nawayathi

پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملہ :نوازشریف کا نریندر مودی کو فون(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

اطلاع کے مطابق بھارتی قومی سلامتی کے مشیر نے اپنے پاکستانی ہم منصب ناصر جنجوعہ سے رابطہ کیا اور حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والا بیان کا خیرمقدم کیا۔ بھارت نے پاکستان سے پٹھان کوٹ ائیربیس حملوں سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا اور پاکستان سے بہاولپور سے کی گئی ٹیلیفون کالز کا ریکارڈ شیئر کیا۔ پاکستانی حکام کی جانب سے قومی سلامتی کے مشیر ناصرجنجوعہ سے بھارتی ہم منصب کے رابطے سے متعلق تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ بھارتی پنجاب میں سرحد کے قریب واقع پٹھان کوٹ ایئربیس پر2 جنوری کوفورسز کی وردی میں ملبوس حملہ آوروں نے حملہ کیا جس کے بعد 3روز تک ایئربیس کو یرغمال بنائے رکھا۔ واضح رہے کہ امریکہ نے منگل کی صبح کہا ہے کہ اسے پاکستان سے یہ ’امید‘ ہے کہ وہ پٹھان کوٹ میں بھارتی ایئر بیس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ پاکستان کو جنگجو گروپس کو نشانہ بنانا چاہیے۔خیال رہے کہ یونائٹیڈ جہاد کونسل نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔واشنگٹن میں جان کربی نے کہا: ’حکومت پاکستان نے اس معاملے میں پر زور انداز میں آواز اٹھائی ہے اور ہمیں امید ہے کہ جس طرح انھوں نے اس پر بیان دیا ہے وہ اسے اسی طرح برتیں گے۔ ہم پاکستانی حکومت کی اعلی سطح سے یہ امید کرتے ہیں کہ وہ جنگجو گروپس کو ضرور بالضرور نشانہ بنائیں۔


پاکستان پٹھان کوٹ میں حملہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے۔۔ امریکہ 

سرینگر۔05جنوری(فکروخبر/ذرائع)امریکہ نے پاکستان کو دوٹوک الفاظوں میں کہا کہ وہ پٹھان کوٹ میں اےئربیس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف جلد ازجلد کارروائی کرے اور تمام ہنددشمن دہشت گرد تنظیمیوں پر لگام کسے۔یو این این کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے لئے یہ امتحان کی گھڑی ہے کہ آیا وہ سچ مچ دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ ہے کہ نہیں او رجن دہشت گردوں نے ہندستان پر حملہ کہا ان کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کی یونائٹیڈ جہاد کونسل نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور یہ مختلف دہشت گرد تنظیموں کا ایک گروپ ہے جو ہندستان حکومت کے خلاف کشمیر میں برسرپیکار ہے۔پٹھان کوٹ پر ہونے والے تازہ حملے کو ہندستان اور پاکستان کے درمیان حال میں شروع ہونے والی قیام امن کی کوششوں کو متاثر کرنے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔جان کربی نے کہا: ’حکومت پاکستان نے اس معاملے میں پر زور انداز میں آواز اٹھائی ہے اور ہمیں امید ہے کہ جس طرح انھوں نے اس پر بیان دیا ہے وہ اسے اسی طرح برتیں گے۔ ہم پاکستانی حکومت کی اعلی سطح سے یہ امید کرتے ہیں کہ وہ جنگجو گروپس کو ضرور بالضرور نشانہ بنائیں۔‘چار دنوں سے جاری اس تصادم میں چھ دہشت گرد اور سات فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ فوج ابھی بھی دو ہزار ایکڑ پر پھیلے اس وسیع احاطے میں تلاش اور صفائی کا کام کر رہی ہے۔


مختلف حادثوں میں نو افراد زخمی

سرینگر۔05جنوری(فکروخبر/ذرائع) وادی میں سڑک کے مختلف حادثوں میں نو افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ اننت ناگ میں ایک لڑکی نے زہریلی شے نوش کی۔ سی این ایس کے مطابق سڑک حادثے میں مٹی پورہ درگمولہ کپواڑہ کے نزدیک ایک ٹاٹا سومو زیرنمبرJK05B-2820 کو حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثے میں پانچ سواریاں زخمی ہوئے جن کوعلاج معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔سڑک کے ایک حادثے میں نہرو پارک سرینگر کے نزدیک ٹاٹا سومو زیرنمبرJK01H-4124 ایک ٹاٹا مزدہ زیرنمبرJK01N-1248 کے ساتھ ٹکرائی اس حادثے میں دونوں ڈرائیور فاروق احمد بٹ اور ارشید مجید خان زخمی ہوئے جن کو علاج و معالجہ کیلئے صدر اسپتال سرینگر منتقل کیاگیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔سڑک کے ایک اور حادثے میں بانڈی پورہ سوپور کے نزدیک ایک ٹاٹا سومو زیرنمبرJK05D-0307 جو کہ سوپور سے بانڈی پورہ کی طرف جارہی تھی کے ساتھ ٹکرائی اس حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے جن کوعلاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔بلبل نوگام اننت ناگ میں ایک جوان سال لڑکی نے کوئی زہریلی شے نوش کی 


بار بار کے حملوں سے ہندوستا ن کے صبر کا امتحان لیا جارہا ہے۔۔۔ وزیر داخلہ

سرینگر۔05جنوری(فکروخبر/ذرائع)مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کے سخت موقف اور فورسز کی طرف سے کی جارہی بھر پور جوابی کاروائی کے نتیجے میں پاکستان سے لگی سرحد پر امن کی صورتحال قائم ہورہی ہے۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کی سیز فائر بندی کی خلاف ورزیوں کا فوری طور منہ توڈ جواب دئے جانے سے گذشتہ کئی ماہ سے یہ سلسلہ رُک گیا ہے۔ اپنے آسام کے دورے پر انہوں نے کہا کہ فوج کو اس بات کی واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ سرحد پا کی کسی بھی اکسادینے والی کاروائیوں کوذرا بھی دیر کئے بغیر موثر جواب دیں۔ اس دوران مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ سرحد پار سے ہورہے دہشت گردی حملوں سے ہندوستان کے صبر کا امتحان لیا جارہا ہے لیکن ایسی کاروائیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ہندوستان ایسی کاروائیوں کو منہُ توڈ جوب دے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہندوستان کے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ایکبار اس بات کو واضح کیا ہے کہ اُس کی امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے اور یہ کہ ہندوستان پر بار بار ہورہے دہشت گرد حملوں کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے اپنے آسام کے دورے کے موقعے راجدھانی گوہاٹی میں منعقد ہ ایک تقریب میں بولتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ اس کے سبھی پڑوسی ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات قائم رہیں جن میں پاکستان بھی خاص طور سے شامل ہے۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جہاں ہندوستان اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی پر قائم ہے لیکن اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں ہے کہ ملک کی سیکورٹی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جب جموں کشمیر کی سرحد پر فائر بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری تھا اور بار بار بد امنی کی صورتحال پیدا کی جارہی تھی تو مرکزی حکومت نے ملک کی فوج اور دوسری فورسز کو اس بات کی ہدایات دی کہ سرحد پار کی ہر اکسادینے والی کاروائیوں کا پوری طاقت سے مُنہ توڑ جواب دیا جائے جبکہ موثر جوابی کاروائیوں کے نتیجے میں امن سرحدوں پر امن کی صورتحال قائم ہے جبکہ سیز فائر بندی کے واقعات بھی رُک گئے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ فوج اور بی ایس ایف کو اس بات کا مکمل اختیار دیا گیا ہے کہ جب بھی کبھی سرحد پر بد امنی کی صورتحال پیدا کی جائے تو اس کا کسی انتظار کے بغیر موثر جواب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سخت موقف اختیار کرنے کے نتیجے میں ہی سرحد پر امن قائم ہوا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی اس خیال میں نہ رہے کہ ہندوستان کمزور ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندوستان میں بد امنی کی صورتحال پیدا کرنے والے عناصر کو کرار جواب دیا جائے گا جو کہ پٹھانکوٹ میں سیکورٹی فورسز نے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ نے تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی کاروائیاں کو ہندوستان مُنہ توڈ جواب دے گا اور ملک کی سیکورٹی فورسز ایسی کاروائیوں سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔وزیر داخلہ نے سنیچروار کے پٹھانکوٹ میں ہوئے خوفناک حملے کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار کی انتہا پسند قوتیں ہندوستان کو کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن ان کو اس میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا جس کا پیغام نہیں مل گیا ہوگا کہ ہندوستان کی سیکورٹی فورسز نے کس طرح حملے کا بھر پور جواب دیا۔ وزیر داخلہ نے کہ ملک کی سلامتی کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے اور دہشت گردی کی کاروائیوں کو پوری طاقت سے کچلا جائے گا ۔ وزیر داخلہ نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ بار بار کی دہشت گردی کی کاروائیوں سے ہندوستان کے صبر کا امتحان لیا جارہا ہے لیکن انتہا پسند قوتوں کو یہ بات زہن نیشن کرلینی چاہیے کہ ہندوستان ایسی کاروائیوں سے مرعوب نہیں ہوسکتا ہے اور دہشت گردی کی اس طرح کی کاروائیوں کو ناکام بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ سرحد پار کے جنگجو عناصر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ ہندوستان پٹھانکوٹ حملے سے خوف زدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے دہشت گردحملے کا زور دور جواب دیا جائے گا اور ملک کی سیکورٹی فورسز کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ 


عربی زبان اردو کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے : پروفیسر ارتضیٰ کریم

نئی دہلی۔05جنوری(فکروخبر/ذرائع )قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے صدر دفتر’فروغ اردو بھون‘ میں عربی زبان و ادب کے پروفیسر نعمان خاں کی صدارت میں عربی زبان پینل کی میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس پینل کی تشکیل 2011 میں کی گئی تھی جب کہ دوسری میٹنگ 2012میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر ارتضیٰ کریم نے کہا کہ یہ افسوسناک بات ہے کہ اتنے طویل وقفے کے بعد میٹنگ بلائی گئی ہے۔ کونسل چاہتی ہے کہ اب ہر پینل کی میٹنگ 3ماہ میں ایک بار کی جائے تاکہ اس میں فعالیت لائی جا سکے اور ہم اپنے ہدف کو پانے میں کامیاب ہو سکیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ قومی اردو کونسل کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اردو زبان کے دائرے کووسیع تر کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ زبانوں کو شامل کیا جا ئے۔ کیونکہ اردو ہی ایک ایسی زبان ہے جس میں کئی زبانوں کے الفاظ شامل ہیں۔ اردو اور عربی کا رشتہ ناگزیر ہے ۔ ہم اسے نظر انداز نہیں کر سکتے ہیں۔ اردو زبان کے لیے عربی زبان کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی کی سی ہے۔آج کی میٹنگ میں کمیٹی نے یہ طے کیا کہ عربی ادب کے حوالے سے ہندوستان میں جو کام اب تک ہو چکا ہے اسے کتابی شکل میں لایا جائے،دوسرا یہ کہ عربی کے حوالے سے کونسل کے پاس کوئی املا نامہ نہیں ہے۔ لہٰذا کونسل اپنے ضابطے اور اصول کے تحت اسے منظر عام پر لانے کی کوشش کرے۔آج کی اس میٹنگ میں جناب احتشام عابدی، پروفیسر نعمان خان، پروفیسر حسنین اختر، ڈاکٹر سید علیم اشرف جائسی،ڈاکٹر مشیر حسین صدیقی، مولانا علاء الدین ندوی، مولانا سہیل قاسمی کے علاوہ کونسل کے پرنسپل پبلی کیشن آفیسر ڈاکٹر شمس اقبال، اسسٹنٹ ڈائرکٹر (اکیڈمک) ڈاکٹر شمع کوثر یزدانی، جناب فیروز عالم (اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر)، محترمہ آبگینہ عارف (ٹیکنکل اسسٹنٹ) کے علاوہ ڈاکٹر شاہد اختر (اکیڈمک اسسٹنٹ) نے بھی شرکت کی۔ 


طلباعلوم حاصل کرنے کے ساتھ بااخلاق بنیں:مولانامنتظرعالم

مدرسہ معہدالعلوم شاہین باغ میں ششماہی نتائج کا اعلان 

نئی دہلی۔05جنوری(فکروخبر/ذرائع)دینی ادارہ مدرسہ معہد العلوم شاہین باغ نئی دہلی میں ششماہی نتائج کااعلان کیاگیا۔ نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلبا کو علماء و معززین کے ہاتھوں انعامات سے نوازاگیا۔ اس موقع پر ادارہ کے مہتمم مولانامنتظرعالم نے بچوں کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے مسرت کااظہار کیا اور اساتذہ کی بچوں کی تعلیم کے تئیں محنتوں و دلچسپی کی ستائش کی ۔ انہوں نے موجودہ دور میں معاشرہ کے بگاڑ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ کو بچوں کی بہتر تربیت سازی پر خصوصی توجہ دینی چاہئے کیونکہ صالح معاشرہ کی تعمیر و ترقی میں تعلیم یافتہ اخلاق مندنسل کا اہم کردار ہوتاہے اسلئے علماء کرام ایسی نسل تیار کریں جو صالح معاشرہ کی تشکیل میں صد فیصد تعاون کرنے کاجذبہ رکھتی ہو۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی علوم فنون حاصل کریں مگربااخلاق اورباادب ہوناضروری ہے کیونکہ اخلاق وادب کے بغیرعلم حاصل سے کوئی فائدہ نہیں والا ہے۔کوئی بھی علم کوئی بھی سیکھ اورحاصل کرسکتاہے لیکن جس طلبا،عالم ،ڈاکٹر، انجینئرمیں اخلاق کی کمی ہے توان کے سارے علوم بیکارہے۔ انہوں نے کہاکہ ادارہ کامقصد نسل نو کو دینی و عصری علوم سے ہم آہنگ کرکے ملک و قوم کی خدمت کرناہے۔انہوں نے کہاکہ قوم کی پسماندگی کودور کرنے کا واحد ذریعہ تعلیم ہے ،اسلئے اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں کیونکہ اسی میں دونوں جہاں کی کامیابی کاراز مضرم ہے۔ ناظم مدرسہ مفتی محمداخترندیم قاسمی نے بچوں کونصیحت کرتے ہوئے کہاکہ جوطلبامدرسہ میں داخل ہوتاہے ان کوچاہئے دنیاوی لہب ولعیب کوچھوڑکرہمہ وقت تعلیم میں مصروف رہناچاہئے ۔تعلیم کے بغیرہرشخص کوڑاہے، علم سے ہی انسان کے اندرانسانیت آتی ہے۔اسلئے طلباکوچاہئے اپنے اوقات کوضائع نہ کریں اپنے استاد،مدرسہ اورتمام لوگوں کے ساتھ بااخلاق ہونے کا ثبوت دیں اورعملی زندگی میں بھی لائیں ۔انشاء اللہ یقیناکامیابی قدم چومے گی۔دریں اثناء فرسٹ نمبرات سے کامیاب حاصل کرنے والے ابوطالب، محمدوسیم، محمدابصار، محمدانس عابد،محمدصدام، محمدعارف، محمداسلام الدین، عالیش، مستقیم ، مکرم کو معززین کے ہاتھوں انعامات سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس موقع پرمفتی محمداخترندیم قاسمی ،مفتی اخترندیم، مولانامنتظرعالم، مولانافروغ ، مولانامنور، حافظ تنزیل، قاری نورحسن، قاری عرفان اورممتحن میں مولاناعبدالباری قاسمی، انجینئرشمشاد، قاری تنزیل اورقاری نورحسن وغیرہ موجودتھے۔


بینائی سے محروم طلباء کے پروگرام کو دیکھ کر سامعین ہوئے متاثر 

کانپور۔05جنوری(فکروخبر/ذرائع )نظر سے محروموں کے مسیحا سررابرٹ لوئی بیل کے ۷۰۲ویں یوم پیدائش پر نہرو نگر واقع نابینا اسکول میں رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ سب سے پہلے مہمان خصوصی اور اسکول کے ملازمین نے رابرٹ لوئی کی تصویر کی گلپوشی کر عقیدت کا اظہار کیا۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ فرانس میں پیدا ہوئے لوئی بیل کی بچپن میں ہی چوٹ لگ جانے کی وجہ سے دونوں آنکھوں کی بینائی چلی گئی تھی۔لیکن انہوں نے زندگی سے شکست نہیں تسلیم کی۔ جس کی وجہ سے انہوں نے چھ نکات کی ایک ایسی اسکرپٹ کو جنم دیا جس سے پوری دنیا کے بینائی سے محروم طلباء4 لکھ پڑھ سکتے ہیں۔ اس کے بعد طلباء4 نے بھجن ، موسیقی اورنظموں سے رنگ رنگ پروگرام پیش کیا۔ جسے دیکھ کر موجود مہمان پرعزم ہواٹھے اور تبصرہ کرنے لگے کہ جب ہنر ہو تو سب کچھ ممکن ہے۔ ہونہار طلباء4 کو مہمان خصوصی سپرنٹنڈنٹ جیل وجے وکرم سنگھ نے نقد انعامات دیئے۔ اس موقع پر پرنسپل انجلیت سنگھ اور کالج اسٹاف قومی نابینا ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ایس کے رونگٹا ، سماجی کارکن سبودھ اگروال ،اتل گپتال، سریش جین ، شیام جی ترپاٹھی اور طلباء کے سرپرست موجود رہے۔ 


خاتون نے نوئیڈا میٹرو اسٹیشن پر کی خودکشی 

نوئیڈا۔05جنوری(فکروخبر/ذرائع ) ایک نامعلوم خاتون کی لاش نوئیڈا کے سیکٹر ۵۱ میں میٹرو اسٹیشن پر ریلنگ سے لٹکی ملی۔ پولیس نے آج کہا کہ لاش کل دیر شام کو ملی تھی۔یہ خودکشی کا معاملہ لگتاہے لیکن جانچ کرنے والے سبھی زاویوں پرغور کررہے ہیں۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی ہے اور خاتون کی پہچان کی کوشش کررہی ہے۔ 


چوریوں کا سلسلہ قائم 

شاہجہاں پور۔05جنوری(فکروخبر/ذرائع ) تھانہ علاقے کے موہن پور گاؤں میں کملیش ورما کے مکان میں داخل ہوکر کمرے کا تالا توڑنے کے بعد کمرے میں پڑے بیڈ باکس میں رکھی ۱۱ ہزار کی نقدی سمیت ۰۶ گرام سونے کے زیورات اور آدھا کلو گرام چاندی کے ، چار عدد گہنے چورچوری کرلے گئے۔ یہاں بتانا ضروری ہے کہ چھت کے راستے گھر میں داخل چوروں نے گھر کے اندر ہورہی روشنی کو غائب کرنے کے لئے روشن سی ایف ایل ٹیوب کو نکال کر پھنک دیا۔اس واقعہ میں چوروں کا گرے رنگ کا مفلر جائے واردات پر ہی رہ گیا۔ واردات کی خبر کے بارے میں متاثر کملیش ورما نے پولیس کو تحریر دے دی ہے۔ اس واردات سے قبل کی رات میں چوروں نے سلہووا گاو ں میں پرائمری کے مدرس سنجے مشرا کے گھر پانچ لاکھ کی چوری کو انجام دیاتھا۔ 


علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ملازمین کیلئے مفت طبی کیمپ منعقد

علی گڑھ۔05جنوری(فکروخبر/ذرائع )علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی میڈیکل اٹینڈنس اسکیم ( ایم اے ایس ) کے زیرِ اہتمام یونیورسٹی کے ملازمین اور ڈیلی ویجرس کے لئے مفت میڈیکل چیک اپ اور دواو ں کی تقسیم کا کیمپ منعقد کیاگیا جس میں ان کا طبی معائنہ کرکے مفت دوائیں مہیا کرائی گئیں۔کیمپ میں بڑی تعداد میں مریضوں نے پہنچ کر ایم اے ایس کے ذریعہ دی گئی اس طبی سہولت کا فائدہ اٹھایا اورا سے قابلِ تحسین عمل قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی ا س قسم کے مفت کیمپ کے انعقاد کی ضرورت پرز ور دیا۔کیمپ میں ایم اے ا یس کے ڈائرکٹر انجم پرویز، ڈاکٹر این ایچ رضوی، ڈاکٹر نشاط، محمد شاکر، فاروق خاں، خان طارق، راجیو کمار، مشرف عباس، عدنان جلیل، عقیل احمد، محمد فیصل، شکیل احمد و جبار وغیرہ بھی موجود تھے۔ محمد شاکر نے بتایا کہ ایم اے ا یس مستقبل میں بھی اس قسم کے مفت کیمپ کا انعقاد کرتا رہے گا۔


شمال مشرق ریلوے کے سبھی اسٹیشنوں پر مسافروں کی سہولیات بڑھائی جائیں گی 

گورکھپور۔05جنوری(فکروخبر/ذرائع ) اب چھوٹے اسیٹیشنوں پر بھی مسافروں کو بہتر سہولیات ملیں گی۔کم بجٹ میں چل رہے اسٹیشنوں پر مسافروں سے متعلق بڑے کام کرانے کی تیاری ہے۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین اے کے متل کے حکم کے بعد اسٹیشنوں پر کرائے جانے والی کاموں کے پرستاو ں کوتیار کیاجارہاہے۔ شمال مشرق ریلوے کے سبھی بڑے اسٹیشنوں پر مسافروں سے متعلق سہولیات بڑھائی گئی ہے۔ مثلاً گورکھپور اسٹیشن پر پلیٹ فارم ٹھیک کئے جارہے ہیں۔ نئے واٹر اسٹینڈ پوسٹ کے ساتھ پلیٹ فارم پر کوچ انڈیکیٹر ، بینچ ، ڈسٹ بین ، لفٹ لگانے کی تیاری چل رہی ہے۔ لیکن چھوٹے اسٹیشنوں پر تو مسافروں کی سہولیات میں کمی ہے۔ کئی اسٹیشنوں پر تو مسافروں کے بیٹھنے کا بھی انتظام نہیں ہے۔ کہیں کہیں ویٹنگ روم بھی نہیں ہے۔ گزشتہ دنوں گورکھپور پہنچے ریلوے بورڈ کے چیئر مین نے افسران سے بات چیت کے دوران ٹرینوں کے اوقات کے ساتھ ہی بڑے اسٹیشنوں کے بعد چھوٹے اسٹیشنوں پر بھی مسافروں کی سہولیات بڑھانے کے احکامات دیئے گئے تھے۔ اسی سلسلے میں ریلوے انتظامیہ نے کاموں کو لیکر لائحہ عمل تیار کرنے میں مشغول ہے۔ 


لاش کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والا ملزم گرفتار

آگرہ۔05جنوری(فکروخبر/ذرائع ) اتر پردیش میں آگرہ کے فتح پور سیکری علاقے میں ایک لاش کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے سرپھرے شخص کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ لال دروازہ کے قبرستان میں اتوار کو ایک شادی شدہ کی قبرکھودنے اور پاس میں کچھ کپڑے اور شراب کی بوتل برآمد ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی تھی۔ پولیس نے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے تحقیقات کرکے گزشتہ شام اس گھناونی واردات کو انجام دینے والے راجندر دکشت (۴۰) کو پکڑ لیا۔ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ قبرستان سے ملحق اپنے کھیت میں جھونپڑی بنا کر رہتا ہے اور اس نے ہفتہ کے روز لاش کو دفناتے ہوئے دیکھا تھا۔اسی رات اس نے نشے کی حالت میں قبر کھود کر لاش کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی۔پولیس نے ملزم کو جیل بھیج دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا