English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی۔ کانپور ٹریک کو 72 گھنٹے میں اڑانے کی دھمکی، شتابدی روک کر لی گئی تلاشی(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

اچانک ٹرین میں تلاشی ہونے پر مسافر بھی سہم گئے۔غور طلب ہے کہ 2 جنوری کو خودکش حملہ آوروں نے پٹھان کوٹ ایئر بیس کے قریب حملہ کیا تھا۔ دیر شام تک جاری تصادم میں جوانوں نے تمام 5 دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔


نیپانگر ریلوے اسٹیشن کے پاس ٹرین سے گرنے پر ایک مسافر ہلاک

برہان پور۔03جنوری(فکروخبر/ذرائع )مدھیہ پردیش میں نیپا نگر ریلوے اسٹیشن کے پاس ٹرین سے گرنے پر ایک ریل مسافر کی موت ہوگئی۔
ریلوے پولیس کے چوکی انچارج رام آشرے پرساد نے آّج بتایا ہے کہ نیپانگر ریلوے اسٹیشن کے نزدیک سینٹرل ریلوے کے کھنڈوا ۔ بھساول سیکشن پر صبح ایک نوجوان سنگین طور سے زخمی حالت میں ملا۔ ریلوے پولیس نے اسے جواہر لال نہرو ضلع اسپتال میں داخل کرادیا جہاں علاج کے دوران اس نے دم توڑ دیا۔ تقریباً 25 سال عمر کے اس نوجوان کی شناخت کرنے کوشش کی جارہی ہے ۔ خیال ہے کہ یہ نوجوان کسی ٹرین سے گرا ہوگا۔ْ


لٹیروں نے چھ لاکھ روپے کا مال لوٹا

جونپور۔03جنوری(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش میں اس ضلع کے میرپور علاقے میں مسلح لٹیروں نے تین دکانوں سے تقریباً چھ لاکھ روپے کا سامان لوٹ لیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ علاقے کے گودھنا ترموہانی پر واقع گرامین بنک کے نیچے زیورات، مٹھائی اور کیرانہ کی دوکانوں پر دیر رات تقریباً چھ مسلح بدمعاشوں نے دھاوا بول دیا ان لوگوں نے دوکان کے باہر سوئے ہوئے دو ملازمین کو باندھ دیا اور دوکان کا تالہ توڑ کر تقریباً چھ لاکھ روپے کا سامان لوٹ لیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔


بدمعاش صراف سے زیورات اور موٹر سائیکل لوٹ کر فرار

جونپور۔03جنوری(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش میں جونپور کے سجان گنج علاقہ میں بدمعاش ایک صراف سے سونے چاندی کے زیورات اور ان کی موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا ہے کی صراف پریم چند سونی پرئی پار میں واقع اپنی زیورات کی دوکان بند کرنے کے بعد رات کو اپنے گھر جارہے تھے ۔ راستہ میں دو بدمعاشوں نے انہیں ڈرا دھمکاکر کچھ قیمتی زیورات اور موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ لٹیروں کو پولیس تلاش کررہی ہے ۔


شدید کہرے کی وجہ سے بس پلٹی، ڈرائیور ہلاک

جون پور۔03جنوری(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش میں جونپور کے سرپتہا علاقے میں آض گہری دھند کی وجہ سے روڈویز کی بس پلٹ گئی جس سے ڈرائیور کی موت ہوگئی اور تین افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق اترپردیش ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی شاہ گنج ڈپو کی بس صبح لکھنو جارہی تھی۔ خان پور چوکھا گاؤں کے پاس شدید کہرے کی وجہ سے بس سڑک کنارے کھائی میں پلٹ گئی۔ اس حادثے میں ڈرائیور جے پرکاش (39) کی موت ہوگئی اور تین افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔


سڑک حادثہ میں دس شردھالو ہلاک، چھ زخمی

بلرام پور۔03جنوری(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش میں اس ضلع کے دیہات کوتوالی علاقے میں آج صبح گھنے کہرے کی وجہ سے ایک جیپ اور سیاحوں سے بھری ایک بس کے درمیان ہوئی بھیانک ٹکر میں دس شردھالو ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے ۔پولیس کے ترجمان کے مطابق کچوا گاؤں کے نزدیک گھنے کہرے کی وجہ سے تلسی پور علاقے نیپال سے واپس لوٹنے والی ایک جیپ بس سے ٹکراگئی۔ اس حادثہ میں جیپ میں سوار سبھی دس شردھالوؤں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ بس میں سوار سبھی چھ افراد زخمی ہوگئے ۔ترجمان نے بتایا کہ جیپ میں سوار افراد ضلع شراوستی کے رہنے والے تھے ۔ یہ لوگ نیپال سے مندر کے درشن کرکے واپس لوٹ رہے تھے ۔ تبھی یہ حادثہ ہوا۔ ہلاک شدگان کی شناخت کی جارہی ہے ۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔


عوام کے درمیان ایس پی حکومت کی مقبولیت ختم :نقوی

رام پور۔03جنوری(فکروخبر/ذرائع )مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی اموراور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے قومی نائب صدر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ 2017میں اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں پارٹی ایک بے حد مضبوط اور طاقتور قیادت کے ساتھ میدان میں اترے گی ۔مسٹر نقوی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی )حکومت کا آپسی تنازعہ سامنے آچکا ہے ۔ریاست میں ایس پی حکومت کی مقبولیت ختم ہو چکی ہے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ 2017میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست میں بی جے پی کی حکومت ہوگی۔وزیر اعلیٰ اکھیلیش یادو کے ‘‘سیفئی مہوتسو’’ کے افتتاح میں نہ پہنچنے کے سلسلے میں مسٹر نقوی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ عوام ایس پی حکومت سے اوب چکی ہے ۔مہوتسو اور صرف تشہیر سے عوام کا بھلا نہیں ہونے والا ہے ۔ریاست کے عوام ترقی چاہتے ہیں۔مسٹر نقوی نے آج یہاں ‘‘یو این آئی’’کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پاکستانی دورے سے دونوں ملکوں کے رشتے مضبوط ہوں گے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا وزیر اعظم کے اس قد م کو دونوں ملکوں کے رشتوں میں آئی برسوں پرانی دراڑ کو مٹانے کا ایک اہم اشارہ مان رہی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا