English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستان کے پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اڈے پر دہشت گردانہ حملہ،(مزید قومی خبریں)

share with us

اس سے قبل ڈسٹرکٹ پولیس آفسر نے کہا تھا کہ مسلح افراد کے حملے میں لڑاکا فوجی طیاروں کو نقصا نہیں پہنچا اور سکیورٹی فورسز حملہ آوروں کو شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ مسلح افراد کا یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے تین بجے ہوا۔ گزشتہ سال اگست میں گرداس پور کے ایک پولیس سٹیشن پر ہونے والے اسی قسم کے حملے میں دس افراد مارے گئے تھے۔


کوہ نور فاؤنڈیشن کا’’ ٹکنالوجی فور برائٹ کیئر ‘‘کانئے سال کا تحفہ

پٹنہ ۔02جنوری(فکروخبر/ذرائع )نظام الدین قاسمی چیئر مین کوہ نور فاؤنڈیشن نے پریس اعلانیہ میں کہا کہ کوہ نور فاؤنڈیشن نے شاہ گنج ،قسیم کالونی ،پٹنہ میں نئے سال کے ابتداء پر ’’ٹکنالوجی فور برائٹ کیئر‘‘ کی شروعا ت کرنے جارہی ہے جس میں ’’ انسٹی ٹیوٹ آف انفورمیشن ٹکنالوجی، اسکل ڈپلومنٹ ٹکنالوجی، انفورمیشن کمنی کیشن ٹلنالوجی، لنویجز ڈپلومنٹ ٹکنالوجی جیسے کورسز کے ذریعہ نئی نسل کے کیئر کو نکھارنے کی کوشش کی جائے گی اور زیادہ سے زیادہ طلباء و طالبات کو روز گار سے جوڑنے کا ہدف طے کیا جائے گا۔چیئر مین نے 2016 کے آمد پر پوری عوام خاص طور سے بہار کے لوگوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ روایتی تعلیم کے ساتھ ٹکنالوجی کی تعلیم بہت ضروری ہے ، زمانے کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر آنکھوں میںآنکھیں ڈال کر چلنا ہی ترقی کی منزل ہموار کرتاہے ۔جب تک ہم تعلیم کے نئے گوبل اسٹائل کو نہیں اپنائیں گے اس وقت تک ہم کامیابی کی منزل طے نہیں کرسکتے ہیں۔ زمانۂ میں فلسفہ کی تعلیم حرام تسلیم جاتی تھی لیکن امام غزالی جیسے بزرگوں نے فلسفہ کی تعلیم حاصل کی۔ اپنے اوپر روزگار کے مواقع کی کھڑکیاں کھولنا چاہتے ہیں تو زمانہ کے ساتھ ساتھ اور رویتی تعلیم کو اپناتے ہوئے نئی تعلیم،انفورمیشن ٹکنالوجی کوبھی قبول کرنا گا۔ کامیابی ہمارا انتظار کررہی ہے بس ہمیں عزم کے ساتھ تھوڑی کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔کوہ نور فاؤنڈیشن کے ’’ ٹکنالوجی فور برائٹ کیئر ‘‘ سے جڑنے کے لئے اس نمبر 9234911355 پر رابطہ کر اپنے مستقبل کو تابناک اور روشن بنا سکتے ہیں۔


زیتون کاتیل دل کی بیمار ی اورنیندکی کمی جیسے امراض کیلئے بے حد مفید ہے ،زرعی ماہرین

نئی دہلی۔02جنوری(فکروخبر/ذرائع )زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ زیتون کی ایک ہزار سے زائداقسام ہے، زیتون کاتیل دل کی بیمار ی، پٹھوں کی کمزوری اورنیندکی کمی جیسے امراض کیلئے بے حد مفید ہے۔ماہرین کے مطابق زیتون کادرخت سدابہارہے اس کی بلندی 15میٹرجبکہ پھیلاؤ10میٹرتک ریکارڈ کیاگیاہے، زیتون کے پودے تپتے صحرا سے لے کر برف پوش پہاڑی چوٹیوں تک اگائے جاسکتے ہیں، زیتون کے پودے عام طورپرچار سے پانچ سال کی عمر میں پھل دیناشروع کرتے ہیں، زیتون کے پودے پر پھول آنے کاعمل زیتون کی قسم اورموسمی حالات پر منحصر ہے ،پھول آنے کے بعد 4تا5ماہ تک پھل پک کرتیارہوجاتاہے۔


فصلوں کو د یمک کے حملہ سے بچاؤ کیلئے بر و قت حفاظتی تدا بیر اختیا ر کرنے کی ہدایت 

لکھنؤ۔02جنوری(فکروخبر/ذرائع )ز ر عی ما ہر ین نے کا شت کا روں کو سفارش کی ہے کہ و ہ د یمک کے حملہ سے بر و قت حفاظتی تدا بیر اختیا ر کریں تا کہ فصلا ت کو ا س کے حملہ سے ہو نے وا لے نقصا ن سے محفو ظ ر کھا جا سکے۔ماہرین نے بتایا کہ دیمک زرعی فصلات، پھلدار در ختوں، جنگلا ت اور گھر یلو با غیچوں کو بہت نقصان پہنچا تا ہے، دیمک کے حملہ سے پو د ے اور د رخت مکمل طور پر سو کھ جا تے ہیں جس کی بد و لت ہر سا ل لا کھوں کا نقصا ن ہوتا ہے، دیمک کے خا ند ان میں ملکہ، با د شا ہ، سپا ہی اور کا ر کن ہو تے ہیں، خورا ک حاصل کر نے کیلئے یہ اگتے ہو ئے پودوں سے لے کر جوا ن پو دوں مثلا گند م، کپا س ،مکئی، گنا، دا لیں او رپھل دا رپودوں و غیر ہ پر حملہ کر تا ہے، د یمک کے حملہ سے متاثر پو دوں کو اوپرسے کھینچا جا ئے تو یہ آ سا نی سے جڑ کے ساتھ ہی ا و پر آ جاتا ہے، پودوں کی جڑوں پر چھوٹے چھوٹے سورا خ مو جو د ہوتے ہیں جن میں عا م طور پر سفید ر نگ کے چھوٹے چھوٹے کیڑ ے چلتے پھرتے نظر آتے ہیں ،فصلات پر دیمک کے حملہ کو رو کنے کیلئے گوڈی کریں ۔


کملیش تیواری کے خلاف حکومت اور قانون ابھی تک سخت کاروائی نہیں کی

 حیدر آباد۔02جنوری(فکروخبر/ذرائع ) ملک میں پیغمبر اسلام کے خلاف شرانگیزی تو کبھی لوجہاد تو کبھی ‘گھر واپسی پھر اخلاق کا قتل ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہر طرف سے مسلمانوں اور جو ادیب ودانشور سکیولرزم کی نمائندگی کرتے ہیں ان کے خلاف ملک کے مٹھی بھر آر۔ایس ۔ایس کے کارکن سرگرم ہیں اور انکی تائد حکومت چلانے والے بڑے بڑے منسٹر کررہے ہیں۔ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے۔ بھوک پیاس اپنی جان کی قربانی دے سکتا ہے مگر حضور پرُ نور محمدؐ کی ذات اقدس میں ایک لفظ بھی گستاخی کا برداشت نہیں کرسکتا یہ ملک جو رواداری کی ایک مثال تھا مگر افسوس آج ہر طرف عدم رواداری پھیلی ہوئی ہے۔ کملیش تیواری نے جو پیغمبر اسلام کے بارے میں غلط الفاظ استعمال کئے ہیں۔ اس پر حکومت اور قانون ابھی تک سخت کاروائی نہیں کی اگر اس درندے صفت شخص پر سخت کاروائی نہیں کیگئی تو ملک میں وہ احتجاج ہوگا۔ جو اپنی مثال آپ ہوگا ان خیالات کا اظہار جناب عمر احمد شفیق نائب معتمد عمومی تعمیرملت نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تعمیرملت کے نائب معتمد نے آگے کہا کہ ہم قانون کی عزت کرتے ہیں اگر کملیش تیواری کے خلاف سخت کاروائی کرنے سے حکومت پش وبیش کریگی تو ہم جمہوری انداز سے ملک کے ہر حصہ میں احتجاج منظم کرینگے۔ ملک ہی نہیں ساری دنیا میں اسکے خلاف سخت احتجاج ہوسکتا ہے۔ ہم اپنی ماں بہن سب کچھ قربان کرسکتے ہیں۔ اپنے پیغمبر کی شان میں ایک لفظ بھی برداشت نہیں کرسکتے عمراحمد نے کہا کہ اخلاق کے قتل کے خلاف سازش کرنے والا اور ان پر حملہ کرنے والے پر سخت قانونی کاروائی کرنے کے بجائے اس بات کو موضوع بنایا جارہا ہے کہ اخلاق کے گھر سے جو گوشت ملا وہ کس جانور کا تھا انھوں نے سوال کیا کے اگر اکسی کے گھر سے گائے کا گوشت دستیاب ہوتو اسکو قتل کردیا جائے گا۔؟ اس ملک میں قانون کی حکومت ہے یا کہ جنگل راج عمر احمد شفیق نے مسلمانوں اور سکیولر ذہنیت رکھنے والے قائدین ودنشور اور عوم سے خواہش کی ہے کہ وہ ان باتوں کا سخت نوٹ لیں ور نہ پوراملک جنگل راج کے لپیٹ میں آجائے گا۔ نائب معتمد عمومی نے کہا کہ ہمارے وزیر آعظم کویہ بات یاد رکھنا چائیے کہ وہ صرف آر ایس ایس یا ہندو مہا سبھا کے وزیرآعظم نہیں وہ سارے ملک کی عوام کے وزیر آعظم ہیں ان کو ملک کی ترقی کے ساتھ ساتھ یہاں کی دوسری اقوام کا بھی بھروسہ جیتنا چاہیے ورنہ تاریخ کبھی انکو معاف نہیں کرئیگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا