English   /   Kannada   /   Nawayathi

راجستھان کے دلت آئی اے ایس آفیسر کا قبول اسلام (مزید اہم ترین خبریں)

share with us

چنانچہ انہیں ان کے ماتحت کے طور پر کام کرنا پڑے گا ۔ امراؤ سلوڈیا نے کہا کہ وہ سمجھ سکتے ہیں کہ درج فہرست ذات کا رکن اور سینئر آئی اے ایس عہدیدار ہونے کی وجہ سے انہیں چیف سکریٹری کے عہدہ پر فائز نہیں کیا جارہا ہے ۔ ان کے ساتھ تعصب برتا جارہا ہے چنانچہ وہ تین ماہ کی نوٹس دے رہے ہیں  تاکہ ریاستی حکومت انہیں رضاکارانہ طور پر خدمات سے سبکدوش کردے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بطور احتجاج مکتوب استعفی تحریر کیا ہے  اب فیصلہ ریاستی حکومت کو کرنا ہے ۔ ویسے وہ جون 2016ء میں سبکدوش ہوجائیں گے ۔ایک اور مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گاندھی نگر پولیس اسٹیشن میں عدالت کے ایک عہدیدار کے خلاف انہوں نے ایف آئی آر درج کروائی تھی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔۔تبدیلی مذہب کے بعد انہیں امراؤ خان کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ ہندو اور درج فہرست ذات کا رکن ہونے کی وجہ سے اُن سے تعصب برتا جارہا ہے اس لئے انہوں نے ایک مسجد میں کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا ہے لیکن ان کے خاندان کے ارکان نے مذہب تبدیل نہیں کیا ۔


نئے سال کے نام پر سڑکوں پر ہنگامہ :بارہ سو لوگوں کا چالان

کانپور : یکم جنوری(فکروخبر/ذرائع)نئے سال کے آغاز سے قبل ہی رات گئے شراب پی کر گاڑی چلانے اور سڑکوں پر ہنگامہ مچانے والے تقریباً ۱۲۰۰ گاڑیوں کا چالان پولیس کے ذریعہ کیاگیا جبکہ ۱۵ گاڑیوں کو ضبط کرلیاگیا ۔ اس کے علاوہ آج علی الصباح جوا کھیلتے ہوئے دس قمار بازوں کو گرفت میں لیاگیا اور ان کے قبضے سے تقریباً ۲۰ہزار روپئے نقد برآمد کئے گئے ۔ پولیس کپتان دیہات سریندر تیواری نے بتایا کہ کل رات ۱۱بجے سے ۲ بجے تک شہر کے ایک درجن سے زیادہ چوراہوں پر جانچ مہم چلائی گئی ۔ اس مہم کے تحت پورے شہر کو دائرے میں رکھا گیا تھا اور اس دوران سڑک پر ہنگامہ مچانے والے ۰۰۲۱ گاڑی ڈرائیوروں کا چالان کیاگیا اور ۵۱ گاڑیوں کو ضبط کیاگیا ۔ اس درمیان شراب پی کر گاڑی چلانے والے لوگوں پر سخت نگاہ رکھی اور ایسے تقریباً ۵۲ افراد کے خلاف معاملہ بھی درج کیاگیا ۔
انہوں نے بتایا کہ آج صبح تقریباً ۳ بجے راوت پور کے روشن نگر علاقے میں ایک مکان کے اندر قمار بازی کی اطلاع ملی ہے ۔ پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر مکان سے دس قمار بازوں کو حراست میں لے لیا اور ان کے قبضے سے ۲۰ہزارروپئے بھی برآمد کیا۔ ایس پی تیواری نے بتایا کہ آج نئے سال کی ما قبل شام ۶ بجے سے رات ۲ بجے تک شہر کے تمام چوراہوں پر پولیس اہلکاران کی ٹیمیں مستعد رہیں گی اور جو بھی گاڑی ڈرائیور نشے میں پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ پولیس کے خصوصی دستے آج رات اور کل دن میں بھی شہر کے ہرعلاقے پر نظر رکھیں گے ۔ اس کے علاوہ سادے لباس میں بھی جگہ جگہ پولیس اہلکار تعینات رہیں گے ۔ تیز رفتار سے موٹرسائیکل چلالنے والوں یا موٹرسائیکل پر کرتب دکھانے والے نوجوانوں پر بھی خاص نگاہ رہے گی اور ان کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنے کیلئے چوراہوں پر پولیس ٹیم کے ساتھ ویڈیو کیمرے بھی رہیں گے۔ 


ٹریکٹر اور موٹرسائیکل کی ٹکر۔ ایک ہلاک

ہاتھرس۔یکم جنوری(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں یہاں کے ساسنی علاقہ میں ایک موٹرسائیکل اور ٹریکر کی آپس میں ٹکرہوجانے سے ایک شخص ہلاک و اس کا بہنوئی زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ شام کومری گاؤں کا باشندہ پرمود کمار اپنے بہنوئی موہن سنگھ کے ساتھ موٹر سائیکل سے کہیں جارہا تھا اسی دوران باندھنو گاؤں کے نزدیک ان کی موٹرسائیکل ایک ٹریکٹر سے ٹکراگئی ۔اس حادثے میں پرمودکی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس کا بہنوئی شدید زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے علی گڑھ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے ۔


شراب کی دوکان میں توڑ پھوڑ اور آتشزدگی

پرتاپ گڑھ۔یکم جنوری(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش میں اس ضلع کے سٹی تھانہ کوتوالی میں شراب خریدنے کے دوران سیلز مین سے پیسہ کے لین دین پر ہوئے تنازعہ کے بعد توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کے دو معاملے کی رپورٹ جمعرات کو درج کی گئی۔سیلز مین نے تقریباً پندرہ افراد کے خلاف الزامات لگائے جس کے بعد سخت دفعات کے تحت ملزمان کے خلاف معاملے درج کئے گئے ۔پولس ترجمان کے مطابق صدر بازار موڑ پر واقع انگریزی شراب کی دوکان پر دیر رات دو نوجوان شراب لینے آئے جہاں پیسے کے لین دین میں سیلز مین راجو سنگھ اور منوج سے کہا سنی ہوگئی ۔الزام ہے کہ نوجوانوں نے نازیبا کلمات کا استعمال کیا اور چلے گئے ۔ تھوڑی دیر بعد وہاں ایک درجن نوجوان پہونچے اور انہوں نے توڑ پھوڑ کر کے آگ لگا دی۔ یہ دیکھ کر سیلز مین فرار ہو گئے ۔اطلاع کی بنیاد پر فائر برگیڈ اور پولس وہاں پہونچ گئی اور آگ پر قابو پایا گیا۔ سیلز مین کی شکایت پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے ۔


لوٹ کی مخالفت کرنے پر ماری باپ اور بیٹے کو گولی

باغپت۔یکم جنوری(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش کے باغپت ضلع میں لوٹ کی مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے مبینہ طور سے ایک شخص کو گولی مار کر قتل کردیا اور اس کے بیٹے کو شدید طورسے زخمی کردیا۔ پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ دودھ تاجر ۵۵ سالہ ونود کل رات اپنے بیٹے ۲۳ سالہ گورو کے ساتھ موٹرسائیکل پرسوار ہوکر بڑوت سے اپنے گاؤں چھچھر پور واپس آرہے تھے ۔ راستے میں باولی پھاٹک کے پاس اسلحہ سے لیس بدمعاشوں نے موٹرسائیکل روک کر انہیں لوٹنے کی کوشش کی ۔ مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے دونوں کو گولی ماردی ۔ انہوں نے بتایا کہ گولی لگنے سے ونود کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ گورو کو نازک حالت میں میرٹھ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے بدمعاشوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔


نابالغ طالب علم نے کی بچی کے ساتھ درندگی 

بارہ بنکی ۔یکم جنوری(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع میں ایک شرمسار کرنے والی حادثہ میں گیارہ سال کے ایک طالب علم نے سات سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور سے درندگی کی ۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ حیدر گڑھ تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں سات سال بچی کی گزشتہ دوشنبہ کو اپنے گھر کی چھت پر کپڑے سکھانے آئی تھی ۔ اسی درمیان پڑوس کی چھت پر موجود ۱۱ سالہ ایک طالب علم نے لڑکی کو پکڑلیا اور اس سے مبینہ طور سے عصمت دری کی ۔ انہوں نے بتایا کہ بچی کی چیخ پکار سن کر اس کی ماں موقع پر پہنچی جسے دیکھ کر لڑکا بھاگ گیا ۔ ذرائع نے بتایا باورچی کا کام کرنے والا بچی کا والد کل واپس آیا تو بیوی نے اسے واردات کے بارے میں بتایا جس کے بعد کل رات اس سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے ملزم طالب علم کی تلاش شروع کردی ہے ۔ درندگی کی ایک اور واردات میں سترکھ تھانا علاقے میں ایک شخص نے اپنی بھانجی سے مبینہ طور سے عصمت دری کی ۔ اس بارے میں پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ سترکھ تھانا علاقے کے ایک گاؤں میں گزشتہ منگل کی رات کو ایک شادی شدہ خاتون گھر میں تنہا تھی تبھی اس کا ماما رمیش اس کے گھر پہنچا اور اس نے جھیڑخوانی شروع کردی ۔ مخالفت کرنے پر اس نے اس کی پٹائی کی اور عصمت دری بھی کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ شوہر اور دیگر کنبہ والے کل گھر پہنچنے پر شادی شدہ خاتون نے انہیں آپبیتی سنائیجس کے بعد کل تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ۔ معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔ 


حوالہ کاروبار سے وابستہ تین افراد گرفتار

متھر۔یکم جنوری(فکروخبر/ذرائع) متھرا کے کوتوالی علاقے میں مبینہ طور پر حوالہ کاروبار کرنے والے گروہ کے تین افراد کو ۱ء۰۴ کروڑ روپئے کے ساتھ گرفتار کیاگیا ہے ۔ پولیس کپتان شہر شیلش پانڈے نے بتایا کہ ایک جانچ کے دوران حوالہ کاروبار کرنے والے گروہ کا سراغ ملا تھا ۔ اس سلسلے میں گرفتار کئے گئے لوگوں کے پاس سے ایک ۱ء۰۴ کروڑ روپئے ضبط کئے گئے ہیں۔ گرفت میں آئے تینوں افراد کی شناخت پرمل سنگھ ، سنیل اور جے سنگھ ڈاگلے کے طور پر کی گئی ہے ۔ 


ضلع اسپتال کے واحد سرجن ڈاکٹر ورما سبکدوش

گورکھپور۔یکم جنوری(فکروخبر/ذرائع) ضلع اسپتال میں آپریشن کرانے کی امید رکھنے والوں کی دشواریاں بڑھنے والی ہیں ۔اسپتال میں تعینات واحد سرجن ڈاکٹر ایچ آر ورما آج سبکدوش ہوگئے ۔ فی الحال اب اسپتال میں آپریشن کرنے والا کوئی ڈاکٹر نہیں ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے اس کی اطلاع سی ایم او کو دے دی ہے ۔ لیکن اب تک کسی دیگر ڈاکٹر کی تعیناتی کی اطلاع نہیں ہے ۔ تقریباً ۳۰۰ بستروں والے نیتاجی سبھاش چندر بوس ضلع اسپتال میں عمومی آپریشن کے ڈاکٹروں کے تین عہدے منظور ہیں ۔ ان میں سے دو جگہیں پہلے سے ہی خالی ہیں اور اب واحد سرجن ڈاکٹر ورما کے سبکدوش ہونے کے بعد اسپتال میں سرجن کے تینوں عہدے خالی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب ضلع خواتین اسپتال میں تعینات واحد ریڈیو لوجسٹ بھی سبکدوش ہوگئے ۔ اب اسپتال میں آنے والے مریضوں کو پریشانیوں کا سامانا کرناپڑسکتاہے۔


کالج کے منیجنگ ڈائرکٹر کے گھر میں لوٹ مار

بریلی۔یکم جنوری(فکروخبر/ذرائع) اتر پردیش کے بریلی شہر میں کچھ بدمعاش ایک کالج کے منیجنگ ڈائریکٹر کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔سٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیر سوربھ نے آج یہاں بتایا کہ ایک کالج کے منیجنگ ڈائریکٹر گردھر گوپال کھنڈیلوال کے گھر رات تقریباً پونے دس بجے پانچ مسلح بدمعاشوں نے دھاوا بول دیا اور گھر کے سبھی افراد کو ایک کمرے میں بند کر کے لاکھوں روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر بدمعاشوں کو تلاش کررہی ہے ۔


ٹریکٹر ٹرالی پلٹنے سے کاشتکار کی موت

مظفر نگر۔یکم جنوری(فکروخبر/ذرائع):گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کے الٹنے پر اس کے نیچے آ جانے سے ۰۴ سالہ ایک کسان کی موت ہوگئی ۔ یہ اطلاع آج پولیس نے دی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ کل شام کو ضلع کے پھگنا کے نزدیک ایک مقام پر ہواہے ۔ حادثہ کے وقت کپل کمار نام کا کسان شوریم گاؤں سے ٹریکٹر ٹرالی میں گنے لیکر ایک مرکز کی جانب جارہاتھا ۔ انہوں نے کہا کہ کپل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیاہے ۔ پولیس نے کہا کہ ایک دیگر حادثہ میں ۵۶ سالہ کالی رام کو کل شام تیز رفتار سے آرہی ایک ٹرک نے کچل دیا ۔ یہ حادثہ شاملی ضلع کے لکشمی پورا گاؤں کے نزدیک میرٹھ ۔ کرنال شاہراہ پر ہوا ۔ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا ہے۔ 


انعامات واپس کرنے والے ادیبوں کو ہدف تنقید بنایا گوپال داس نیرج نے 

بریلی ۔یکم جنوری(فکروخبر/ذرائع) معروف نغمہ نگار گوپال داس نیرج نے ملک میں بڑھتے ہوئے عدم تحمل کے خلاف ادیبوں کے ذریعہ اپنے اعزازات واپس کئے جانے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادیبوں کا یوں سیاست کرنا بے حد افسوس ناک ہے اور اس کے ذریعہ پورے ملک کے وقار سے کھیلواڑ ہورہاہے ۔ نیرج نے آج یہاں منعقد بین الاقوامی مشاعرے کوی سملین میں شرکت کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دکھ کی بات ہے کہ اب ادیب بھی سیاست کرنے لگے ہیں۔ ملک میں کسی بھی طرح کے عدم تحمل کا ماحول جھوٹی باتیں پھیلانے والے لوگ پورے ملک کے وقار سے کھیلواڑ کررہے ہیں ۔ انہوں نے گزشتہ دنوں ملک میں عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے ماحول کا الزام لگاتے ہوئے اس کی مخالفت میں اپنے انعامات واپس کرنے والے ادیبوں اور دانشوروں کو کانگریس کا چاپلوس قرارد یاتھا اور کہا تھا کہ کانگریس کی حکومت میں جنہیں انعامات ملے انہوں نے ہی وفاداری کا اظہار کرتے ہوئے اسے واپس کردیا ۔ پدم بھوشن سے نوازے جاچکے اس ادیب نے ایوارڈ واپس کرنے والے ادیبوں پر دوہرا معیار اختیار کرنے کا الزم عائد کیاہے اور کہا کہ جب لاکھوں کشمیری پنڈتوں کو ان کے ہی وطن سے بے دخل کیاگیا تب کسی ادیب کا ضمیر نہیں جاگا آج اکثریت والے حکومت کے خلاف سازش میں شامل ہوکر وہ ایوارڈ واپس کررہے ہیں ۔ نیرج نے خصوصی طور پر سماجوادی پارٹی نے بڑھتی کنبہ پروری پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ۔ مگر کہا کہ کنبہ پرستی تو اندرا گاندھی نے شروع کی تھی ۔انہوں نے نریندر مودی کو طاقتور وزیر اعظم اور اکھلیش یادو کو نئی اور مثبت فکر کا وزیر اعلیٰ بتایا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا