English   /   Kannada   /   Nawayathi

پتنجلی مصنوعات میں گائے کا پیشاب (گو موتر)پایا گیا(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

اس نے کہا کہ فتوی اس بات کو یقینی بنانے کے لئے جاری ہو رہا ہے کہ اس طرح کی مصنوعات مسلمان استعمال نہ کریں جس کی مصنوعات کے عنصرکے بارے میں شعور کی کمی کی وجہ سے وہ روزانہ اس کا استعمال کرتے ہیں۔


مودی آر ایس ایس کے مکھوٹے ہیں:شیو نارائن کشواہا

لکھنؤ۔31دسمبر(فکروخبر/ذرائع)پچھڑا سماج مہا سبھا کے قومی جنرل سکریٹری شیونارائن کشواہا نے کہا کہ مودی اگر آر ایس ایس کے مکھوٹے نہیں ہوتے تو پارلیمنٹ میں پچھڑوں کے تحفظات کوٹہ 27 فیصد سے بڑھا 60 فیصد کئے جانے کا بل لا کر یہ ثابت کرتے کہ مودی پچھڑوں کے تیس ہے لیکن مودی کی پچھڑو اور دلتوں کے نام سے بولتی بند ہو جاتی ہے. اس سے واضح ہے کہ مودی کا ریموٹ کنٹرول آر ایس ایس کے پاس ہے.کشواہا نے یہ بھی کہا کہ لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی نے پسماندہ ذات کے مودی کو وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار اعلان کر پسماندہ اور دلتوں کا ووٹ تو لے لیا لیکن اب پسماندہ اور دلتوں کے مسائل پر صرف بحث تو بی جے پی کرتی ہے لیکن ان کی ترقی کے لئے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں بناتی انتخابات کے وقت کئے ہوئے تمام وعدے ایک جملا ثابت ہوئے بی جے پی نے ملک کے عوام کو جو سنہرے خواب دکھائے تھے وہ سب ہوا ہوائی ثابت ہوئے، یہی وجہ ہے بی جے پی کے جھوٹ کا محل گرنا شروع ہو گیا ہے. عوام ایسے جھوٹے لوگوں پر اب یقین کر نہیں سکتی. 2019 سے پہلے ہی حکومت گر سکتی ہے کیونکہ حکومت گرانے کی مہم بی جے پی کے لوگ ہی اندر اندر کر رہے ہیں. کشواہا نے یہ بھی بتایا مہنگائی آسمان پر ہے، خواتین کا دمن آپ انتہائی حد پر ہے، کسان خود قتل کر رہا ہے. دلتو کو سرعام کاٹا جا رہا ہے لیکن حکومت کے کان میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے. اس سے واضح ہے کہ اچھے دن کا لالچ لبھاون نعرہ ایک دھوکہ ہے. کشواہا نے پچھڑو، دلتو، مسلمانوں، عیسائیوں، قبائلیوں تمام اصل باشندوں سے اپیل کی ہے کہ مرکزی حکومت کی عوام مخالف نیت کے خلاف سڑکوں پر اترے ورنہ دوسری صورت میں دمن جاری رہے گا.


الحرم ایجوکیشن اینڈ ویلفئیرٹرسٹ نے کرایا 26غریب جوڑوں کا نکاح

بنگلورو۔31دسمبر(فکروخبر/ذرائع)) خدا نے اپنی قدرت سے عجب نقشہ بنایا ہے۔ کہیں پیدا کیا دولہا اور کہیں دلہن بنایا۔ ایساہی ایک خوبصورت منظر شہرگلستان بنگلورو میں اس وقت دیکھنے کو ملا، جب الحرم ایجوکیشن اینڈ ویلفیئرٹرسٹ کے زیر اہتمام بیک وقت 26 غریب جوڑوں کا نکاح عمل میں آیا۔قدوس صاحب عیدگاہ میں ریاست کے امیرشریعت مفتی اشرف علی کی سرپرستی میں26 غریب جوڑوں کا نکاح عمل میں آیا۔ دولہادولہن کو10گرام سونے کے ساتھ نئی زندگی کے آغاز کیلئیدرکار سازوسامان بھی دیا گیا۔تقریب میں کرناٹک کے امیرشریعت مفتی اشرف علی کے علاوہ شری مرتنجیا سوامی نے بھی شرکت کی۔کرناٹک کے منصوبہ جاتی بورڈ کے نائب چیئرمین سی ایم ابراہیم نے کہاکہ شادی بیاہ اور طبی علاج کے معاملے میں متوسط خاندان بھی بے حدپریشان رہتے ہیں۔ صاحب ثروت افراد کو چاہئے کہ متوسط خاندانوں کی بھی خاموش طریقے سے مددکریں۔ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں موجود مہمانوں نے دولہا دلہن کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔واضح رہیکہ بنگلوروکی سماجی تنظیم الحرم کسی سے چندہ اکھٹاکئے بغیراپنے ہی ارکان کے مالی تعاون سے سماجی اورفلاحی خدمات انجام دے رہی ہے۔ مقررین نے کہاکہ اس طرح کیادارے ہرچھوٹے بڑے شہر میں قائم ہونے چاہئیں۔


مسلمانوں کو ضلع پنچایت صدرکے الیکشن میں سماج وادی سے کم نمایندگی ملنے کا شکوہ 

لکھنؤ۔31دسمبر(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش میں ضلع پنچایت صدر کے الیکشن پر صوبے کی حکمراں جماعت سماجوادی پارٹی میں گھمسان مچا ہوا ہے۔ ٹکٹ دینے اور کاٹنے کا کھیل جاری ہے۔مسلمانوں کو اس بات کا شکوہ ہے کہ صدارتی عہدے کے امیدواروں میں انہیں آبادی کے تناسب سے ٹکٹ نہیں دئے جا رہے ہیں۔اترپردیش میں ۲۰۱۷ میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ضلع پنچایت کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواراسمبلی انتخابات میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ ہر پارٹی کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ پنچایت نمائندوں کو اپنے ساتھ رکھا جائے۔ایسے میں مسلمانوں کی ناراضگی پارٹی پر بھاری پڑ سکتی ہے۔اترپردیش میں ضلع پنچایت کے ارکان کا چناو ہونے کے بعد ضلع پنچایت کے صدارتی عہدے کے الیکشن کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ چناو میں یادو خاندان کے علاوہ پارٹی کے کئی وزیروں اور ایم ایل ایز کے رشتے دار جیت کر آئے ہیں۔ سب کی کوشش ہے کہ صدارتی عہدے پر اپنے امیدوار کو جتوا کر لائیں۔ پارٹی نے ابھی تک جن امیدواروں کی لسٹ جاری کی ہے اس پر پارٹی میں ہی گھمسان مچ گیا ہے۔ مسلمانوں کو اس بات کا شکوہ ہے کہ انہیں آبادی کے حساب سے موقع نہیں دیا جا رہا ہے جبکہ پارٹی لیڈر ناراض کارکنوں کو فائنل لسٹ آنے تک انتظار کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ، پارٹی نے بغاوت کے الزام میں کئی لیڈروں کو باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے دو قریبی ساتھیوں کو بھی پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے۔امروہہ سے کابینہ وزیر محبوب علی کی اہلیہ کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا ہے۔ حالانکہ پارٹی بغاوت پر قابو پانے کیلئے سخت تیور دکھا رہی ہے لیکن اس کا الٹا اثر بھی پڑ سکتا ہے۔



فضائیہ کا اہلکار جاسوسی کے الزام میں گرفتار 

نئی دہلی۔31دسمبر(فکروخبر/ذرائع)نئی دہلی میں فضائیہ کے ایک اہلکار کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔یو این این کے مطابق فضائیہ کے لیڈنگ ایئر کرافٹسمین رنجیتھ کے کے کو ریاست پنجاب کے شہر بھٹنڈا سے حراست میں لیا گیا۔رنجیتھ کے کے نے فضائیہ میں 2010 میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ بھٹنڈا ایئرفورس سٹیشن پر تعینات تھے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ رنجیتھ کے کے کو ’سرحد پار‘ سے تعلق رکھنے والے جاسوسوں نے بے وقوف بنایا ہے۔پولیس کے مطابق یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ چند حاضر سروس اہلکار کو ’ہنی ٹریپ‘ میں پھنسا کر جاسوسی کا کام لیا جا رہا ہے جس کے بعد دہلی پولیس کی کرائم برانچ، ملٹری انٹیلی جنس اور فضائیہ کی مشترکہ کارروائی کے بعد جاسوسی کا نیٹ ورک توڑا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ امر سامنے آیا ہے کہ لڑکیوں کے نام اور تصاویر والے اکاؤنٹس کے ذریعے دفاعی اہلکاروں کے ساتھ دوستی کے بعد انھیں جاسوسی کے جال میں پھنسایا جاتا رہا۔دہلی پولیس جوائنٹ کمیشنر رویندر یادو نے بیان میں کہا ہے کہ ’ایل اے سی رنجیتھ کے کے نے فضائیہ کی حالیہ مشقوں، جہازوں کی نقل و حمل اور فضائیہ کے مختلف یونٹس کی تعیناتیوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا جرم قبول کیا ہے۔‘پولیس کا کہنا ہے کہ دفاعی اہکاروں کے ساتھ دوستی کے بعد جاسوسی کے جال میں پھنسایا جاتا ہے۔.رویندر یادو کے مطابق ’ان معلومات کے بدلے میں انھیں انھیں مالی فوائد پہنچائے گئے۔‘پولیس کا کہنا ہے کہ رنجیتھ سے دامنی میکناٹ نامی ایک خاتون کے ذریعے رابطہ کیا گیا، جس نے خود کو برطانیہ میں قائم ایک میڈیا کے ادارے سے اپنا تعلق ظاہر کیا اور ان سے مالی معاونت کے بدلے فضائیہ کے بارے میں معلومات طلب کیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ رنجیتھ کو ان کے موبائل پر چند مرتبہ فون کالز بھی کی گئی جس میں برطانیہ میں قائم ایک میگزین کی اعلیٰ عہدیدار دامنی میکناٹ کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے برطانوی انگریزی لہجے میں خاتون نے ان سے معلومات حاصل کی۔رنجیتھ کا انٹریو بھی کیا گیا اور ان سے کہا گیا کہ یہ معلومات شائع کی جائیں اور اس کے بدلے میں انھیں مالی فائدہ بھی حاصل ہوگا۔


سی آ ر پی ایف کیمپ کی تاربندی کے خلاف لوگوں کا احتجاج مشتعل ہجوم نے مذ کورہ کیمپ پر کیا پتھراؤ 

سرینگر۔31دسمبر(فکروخبر/ذرائع) سرینگر میں سی آ ر پی ایف کیمپ کی تاربندی کے خلاف لوگوں نے ہڑتال کر کے سڑ کوں پر نقل کر احتجا جی مظا ہر ے کرتے ہو ئے مذ کور ہ سی آر پی ایف کیمپ کو موت کا کیمپ قرار دیتے ہوئے اسکی فوری منتقلی کا مطا لبہ دہرا یا ہے ۔ احتجاج کے دوران مشتعل ہجوم نے مذ کورہ کیمپ پر زبردست پتھراؤ کیا جس ے پورے علاقہ میں افرا تفری پھیل گئی ۔ اطلاعات کے مطابق بد ھ کی صبح لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر اس وقت احتجاج کیا اور دکا نیں اور کاروبارے ادارے بند ہو ئے جب سی آ رپی ایف44 بٹالین کے اہلکاروں نے وہاں موجود اپنے کیمپ کی خستہ حال دیوار کی مستقل تار بند ی شروع کی۔ نمائند ے کے مطابق لوگوں نے سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہاتھوں میں تار دیکھ کر مذ کورہ کیمپ پر سنگ باری اوراحتجاج کر نا شروع کر دیا ۔ دیکھتے ہی دیکھتے طرفین کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں اور وہاں افرا تفری پھیل گئی۔شدید پتھراؤ کے جواب میں پولیس نے اور سی آرپی ایف اہلکاروں نے صبر وتحمل کامظاہر ہ ے البتہ وہاں وہاں حالات پرتناؤ رہے ۔ نمائند ئے کے مطابق احتجاجی لوگوں نے اس کیمپ کی منتقلی کا مطا لبہ دہراتے ہو ئے کہا کہ اس کیمپ کی موجود گی سے گذ شتہ برسوں کے دوران فدا نبی، سہیل یاسین اور گوہر نبی ڈار موت کے آ غوش میں چلے گئے ہیں۔ مظا ہرین نے سی آر پی ایف کیمپ کو موت کا کیمپ قرار دیتے ہوئے مقامی لوگوں نے کیمپ کو ہٹانے کی مانگ کی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگر جلد از جلد اس کیمپ کو نہیں ہٹایا گیا تو ایک ہمہ گیر مہم چھیڑنے سے گریز نہیں کیا جائے گا جس کی ساری ذمہ داری حکومت پر عاید ہوگی۔


وزیراعظم ہندکا دورہ پاکستان بروقت اور صحیح فیصلہ تھا ۔۔ سشما سوراج 

وزیراعظم نے اپوزیشن کا منہ بند کردیا ؍ مذاکرات کا تسلسل آگے بڑھایا جائیگا 

نئی دہلی۔31دسمبر(فکروخبر/ذرائع)مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج نے وزیراعظم مودی کے دورہ پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے صاف کر دیا کہ وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کرکے اپوزیشن کا منہ بند دیا کیونکہ موجودہ حکومت پر یہ الزام عائد کیاجارہا تھا کہ پڑوسی ممالک کیساتھ بہتر تعلقات کا ہنر اس کے پاس نہیں ہے ۔تاہم انہوں نے کہا کہ مذاکرات اپنی جگہ ملکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی جائیگی ۔یو این این کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ پاکستان بروقت اور صحیح فیصلہ تھا جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھ جائیگا اوراس سلسلے میں ہمارے اپوزیشن والوں کے منہ بھی بند ہو گئے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن یہ طعنہ دے رہی تھی کہ موجودہ حکومت کے پاس پڑوسی ممالک کیساتھ بہتر تعلقات بنانے کا ہنر نہیں ہے اور موجودہ حکومت نے یہ دکھا دیا کہ ملکی سلامتی کو خطرے میں رکھے بغیر ہی ہم برابری کی سطح پر پڑوسی ممالک کیساتھ تعلقات بہتر بنانا بھی جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بحال ہوں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ آئے ۔تاہم انہوں نے وزیر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے ایک سٹیٹس مین کی طرز پر پاکستان کا دورہ کرکے دکھادیا ہے کہ وہ مذاکرات کی بحالی کیلئے بھی کس حد تک جا سکتے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کس حد تک دباو بھی بڑھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے ہی دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا حامی رہا ہے اوراس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم چاہیں گے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا تسلسل برقرار رہے ۔انہوں نے خود کے دورہ پاکستان کو بھی کامیا ب قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ قیادت بھی بھارت کے ساتھ نیت نیتی کیساتھ مذاکرات چاہتی ہے اوراس ضمن میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی ۔ 


وزیر اعظم اور راجدھانی دہلی لشکر طیبہ کے نشانے پر، آئی بی کا تازہ انکشاف

نئی دہلی۔31دسمبر(فکروخبر/ذرائع)سراغ رساں ایجنسیوں جن میں آئی بی خاص طور سے شامل ہے نے خبر دار کیا ہے کہ سال نو کے موقعے پرلشکر طیبہ جنگجو تنظیم آنے والے دنوں میں ملک کے مختلف شہروں میں ممبئی حملوں کے طرز پر حملے کرنے کے منصوبے بنا رہی ہے۔ آئی بی کی طرف سے دی گئی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راجدھانی دلی بھی لشکر کے نشانے پر ہے جبکہ وزیر اعظم نریندرمود ی کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ ، انڈین آرمی کا ہیڈ کوارٹر و دوسری اہم سرکاری تنصیبات پر بھی حملے کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے دی گئی رپورٹوں کے تناظر میں مرکزی وزارت داخلہ نے سبھی ریاستوں کے نام تازہ ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اس بات کی ہدایت دی ہیں کہ سال نو کے جشن کے موقعے پر سیکورٹی کے موثر انتظامات کئے جائیں۔ ادھر جموں کشمیر میں بھی ہائی الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ لائن آف کنٹرول و بین الاقوامی سرحد پر فوج اور بی ایس ایف کو چوکس کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سال نو کے موقعے پر دہشت گردانہ حملوں کے خطرے کی وراننگ جاری کرتے ہوئے سراغ رساں ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں مقیم دہشت تنظیم لشکر طیبہ جو کہ کشمیر میں بھی سرگرم ہے نے سال نو کے موقعے پر ہندوستان کے کئی شہروں میں دہشت گردانہ حملے کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ انٹلی جنس بیورو (آئی بی) نے اس سلسلے میں اپنی ایک تازہ رپورٹ دی ہے جس میں خبردار کیا گیا کہ لشکر طیبہ کے نشانے پر وزیر اعظم نریندر مودی بھی ہیں اور اس کیلئے تنظیم نے ایک منصوبہ بھی بنایا ہے۔ آئی بی نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ لشکر طیبہ کے کئی دہشت گردوں نے در اندازی کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ اس طرح کی کاروائیوں کو انجام دیا جائے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لشکر طیبہ کے دہشت گردوزیر اعظم کے ساتھ ساتھ نئی دلی میں قائم اہم سرکاری تنصیبات کو بھی نشانہ بنانے کی تاک میں ہیں جس کیلئے فوج کا نئی دلی کا ہیڈ کوارٹر بھی شامل ہے۔ اس رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ لشکر طیبہ سال نو کے سلسلے میں منعقد کئے جانے والے جشن کے پروگراموں میں رخنہ ڈالنے کیلئے ممبئی طرز کے حملوں کی طرح ہی منصوبہ بندی کررہی ہے جبکہ راجدھانی دلی کے علاوہ دوسرے بڑے شہروں کو بھی لشکر طیبہ نشانے بنانے کی سازش میں مصروف ہے۔ اطلاعات کے مطابق آئی بی نے اس سلسلے میں مرکزی ہوم منسٹری کو بھی اس بارے میں تفصیلی رپورٹ دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک کے کئی بڑے شہروں جن میں راجدھانی نئی دلی بھی شامل ہے میں دہشت گردانہ حملوں ہوسکتے ہیں۔ اس رپورٹ میں ممبئی، کولکاتا، بنگلورو و چنئی بھی شامل ہیں میں اس طرح کی کاروائیاں انجام دی جاسکتی ہیں۔ اس دوران آئی بی کی طرف سے دی گئی اس طرح کی تازہ رپورٹوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے بھی فوری طور کئی ہنگامی منصوبے اٹھائے ہیں جن کے تحت سبھی ریاستوں کو خصوصی ایڈوائزری جاری کی گئی کہ وہ سخت چوکس رہیں اور دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنانے کیلئے ہائی الرٹ پر رہیں۔


ملک کے نوجوانوں کو داعش سے دور رکھنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔۔راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی۔31دسمبر(فکروخبر/ذرائع)مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کو داعش سے دور رکھنے کیلئے ہر طرح کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ تاہم وزیر داخلہ نے کہا کہ اس کے والدین پر بھی ایک بڑہی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر مسلسل نظر گذ رکھیں۔ اس دوران امور داخلہ کے مرکزی وزیر نے مستقبل کے خطروں سے نمٹنے کیلئے سائبر نیٹ ورک کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسند تنظیمیں اب اپنی سرگرمیوں کو بڑھانے کیلئے انٹر نیٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کررہی ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کے سائبر نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق مستحکم بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ یو این این کے مطابق ملک کے سائبر نیٹ ورک کو مزید مستحکم بنانے اور اس کی طرف مسلسل دھیان رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے مرکزی وزیر داخلہ نے ملک کی سبھی سیکورٹی ایجنسیوں سے کہا کہ وہ آنے والے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں ۔ امور داخلہ کے مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ نے اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مختلف انتہا پسند تنظیمیں جن میں داعش بھی شامل ہے ہندوستان میں اپنی سرگرمیوں کو بڑھانے کیلئے انٹر نیٹ کا استعمال بڑے پیمانے پر کررہے ہیں اور انتہا پسند عناصر سائبر نیٹ ورک کو ہی استعمال میں لاکر نئے نئے چلینجوں کو پیدا کررہے ہیں جس سے نمٹنے کیلئے ملک کی تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو مسلسل چوکنا رہنے کی ضرورت ہے اور سیکورٹی ایجنسیوں کو بھی اپنے سائبر نیٹ ورک کو مستحکم بنانے کی طرف لگاتار دھیان دینا چاہیے۔ اس دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو داعش سے دور رکھنے کیلئے اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں جس کیلئے سیکورٹی ایجنسیوں نے ضروری کاروائیاں شروع کردی ہیں۔ تاہم راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اس کیلئے والدین کو بھی اپنا بھر پور تعاون دینا ہوگا ۔انتہاپسند تنظٗیموں کی طرف سے انٹر نیٹ کے بے کئے جارہے استعمال کو قابو میں کرنے اور ان کے منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اس کیلئے مرکزی حکومت بھی ہر قسم کی مدد فراہم کررہی ہے جو کہ ملک کی سیکورٹی صورتحال کیلئے لازمی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کے سائبر سیکورٹی نظام کو ہر صورت میں مستحکم بنانے کی ضرورت ہے جبکہ ان سرگرمیوں پر مسلسل نگرانی کی جانی چاہیے جو آئی ایس آئی ایس اور دوسری دہشت گرد تنظیمیں انٹر نیٹ کے ذریعے انجام دے رہی ہیں اور ملک کے نوجوانوں کو انٹر نیٹ کے ذریعے ہی اپنی طرف راغب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔امور داخلہ کے مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ کے مطابق ملک کو سرحد پار کی دہشت گردانہ سرگرمیوں سے آگر چہ پہلے سے ہی سامنا کرناپڑرہا ہے لیکن اب آئی ایس آئی ایس کی بڑھتی سرگرمیاں بھی قابل تشویش ہے اور ہندوستان کو داعش کے خطروں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ داعش جیسی خطرناک دہشت گرد تنظیم نے پہلے ہی ہندوستان کے پڑوس جن میں بنگلہ دیش اور افغانستان شامل ہیں میں اپنے پیر جمانے شروع کئے ہیں اور اس کے مدنظر اب ہندوستان کو سخت چوکسی برتنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات کو مانا کہ داعش اب ہندوستان میں اپنے پیر جمانے کی کوششوں میں لگ گئی ہے اور اس کیلئے مذکورہ تنظیم انٹر نیٹ کا استعمال کررہی ہے۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ حالیہ دنوں سے ملک کے کئی حصوں میں ایسے افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جو انٹر نیٹ کی مدد سے ہی داعش کے ساتھ رابطے میں تھے جس سے یہ واضح ہورہا ہے کہ مذکورہ خطرناک تنظیم نے ہندوستان کو نشانہ بنانے کیلئے انٹر نیٹ کا ہی استعمال کرنا شروع کیا ہے اور داعش کی کوشش ہے کہ ہندوستان میں اپنی سرگرمیوں کو انجام دینے کیلئے ملک کے نوجوانوں کو انٹر نیٹ کے ذریعے ہی اپنی طرف راغب کررہی ہے جس کیلئے سبھی سیکورٹی ایجنسیوں کو متحرک ہوجانا چاہیے اور ایک دوسرے کے ساتھ بہتر سے بہتر تال میل بنا ئے رکھنا چاہیے ۔ انہوں نے انٹلی جنس نیٹ ورک کو اس ضمن میں مزید فعال بنانے کی ضرورت پر بھی دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا