English   /   Kannada   /   Nawayathi

اکھنڈ بھارت کیلئے بی جے پی کو قلب کی پیوند کاری کرانی ہوگی(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

سی پی آئی ایم نے اسے انتہائی بکواس قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا خاتمہ یقینی لگ رہا ہے ۔ بی جے پی ترجمان ایم جے اکبر نے اس تعلق سے مختلف سوال کے جواب دیتے ہوئے اٹل بہاری واجپائی کی 1999 ء لاہور تقریر کا حوالہ دیا ۔


انتخابی رنجش کے سبب خاتون کی کردی پٹائی 

لکھنؤ۔28دسمبر(فکروخبر/ذرائع) پنچایت انتخابات تو ختم ہوگئے لیکن انتخابی رنجش ابھی بھی دیہی علاقوں میں برقرار ہے ۔ گوسائیں گنج علاقے میں اسی طرح کا ایک واقعہ دیکھنے کو ملا ۔ حمایت نہ کرنے پر شہ زور امیدوار کے حامیوں نے خاتون کو بری طرح سے زدوکوب کیا ۔ پولیس نے زخمی خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا ۔متاثرہ کے ذریعہ دی گئی تحریر پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔ دیرشام گوسائیں گنج کے قطب پور گاؤں کے پردھانی انتخابات کے دوران گاؤں کی خاتون بچانا اہلیہ ٹھاکر دین کے ذریعہ حمایت نہ دینے سے ناراض پردھانی کے امیدوار پپی یادو کے حمایتی نے اس خاتون کو سنیچر دیر شام کو جم کو پٹائی کردی ۔ مارپیٹ کے دوران خاتون کا ہاتھ ٹوٹ گیا ۔ اطلاع پاکر موقع پر پہنچی گوسائیں گنج پولیس نے خاتون کو علاج کیلئے سی ایچ سی میں داخل کرایا ۔ خاتون کی تحریر پر وہیں گاؤں میں رہنے والی خاتون مادھوری، رام جیاون، برج لال اور عنبر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ متاثرہ خاتون بچانا نے بتایا کہ وہ پردھانی کے انتخابات کے دوران دوسرے پردھان امیدوار کی حمایت کررہی تھی جس سے وہ لوگ ناراض تھے ۔ سنیچر کی دیر شام وہ گھر کے باہر آگ تاپ رہی تھی اسی دوران سبھی لوگوں نے لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کردیا ۔شور مچانے پر جب تک گاؤں کے لوگ آتے وہ فرار ہوگئے ۔ 


گھاس پھوس کے جنگل میں لگی آگ 

لکھنؤ۔28دسمبر(فکروخبر/ذرائع)آشیانہ واقع ایل ڈی پو گارڈن کے پیچھے اتوار کی دوپہر آگ لگ گئی ۔آگ کی لپٹوں کو دیکھ کر آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے ۔ اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی لیکن فائربریگیڈ کی گاڑی پہنچنے سے پہلے ہی آگ پر قابو پالیا ۔ اطلاع کے مطابق ایل ڈی پو گھاس پھوس کا جنگل ہے جہاں اتوار کو دوپہر اچانک آگ کی لپٹیں اٹھنے لگیں ۔لوگوں نے اندیشہ جتایا کہ آگ گارڈن میں لگ گئی ہے ۔ لیکن جاکر معلوم ہوا کہ گارڈن کے دیوار کے پیچھے جنگل میں آگ کے شعلے اٹھ رہے ہیں ۔ اطلاع پولیس کودی گئی جب تک پولیس و فائر بریگیڈ موقع پہنچتی تو اس سے قبل ہی مقامی باشندوں نے آگ پر قابو پالیا ۔ علاقے میں شہرت تھی کہ کسی بچنے نے گھاس پھوس کو ماچس دکھادی ہوگی جس سے آگ لگ گئی ۔پولیس کو بھی آگ لگنے کا واضح سبب پتہ نہیں چل سکا ۔


گوشت فروش نے بنایا خاتون کو اپنی ہوس کا شکار 

لکھنؤ۔28دسمبر(فکروخبر/ذرائع) نگوہاں علاقے میں سنیچر کی رات ہینڈپمپ پر پانی بھرنے گئی ایک خاتون کو گاؤں کے رہنے والے ایک گوشت فروش نے ہوس کا شکار بنایا ۔ اس معاملے میں پولیس نے ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرتے ہوئے اس کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ایس اونگوہاں ارون پرتاب سنگھ نے بتایا کہ نگوہاں کے ایک گاؤں میں رہنے والی ۵۴ سالہ خاتون رات کو گاؤں میں لگے ہینڈپمپ پر پانی بھرنے کیلئے گئی تھی ۔ بتایاجاتاہے کہ خاتون کو اکیلا دیکھ کر گاؤں کا ہی رہنے والا گوشت فروش بابورشید وہاں پہنچ گیااس نے خاتون کو پکڑلیا اورپھر اس کو ہوس کا نشانہ بنایا ۔خاتون کے شورمچانے پر ملزم بابو وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا۔ خاتون کا شور سن کر آس پاس رہنے والے لوگ جمع ہوگئے ۔خاتون نے گھر پہنچ کر اپنے شوہر کو پورا واقعہ بتایا اس کے بعد متاثرہ خاتون شکایت لیکر نگوہاں تھانے پہنچی ۔پولیس نے خاتون کی شکایت پر رپورٹ درج کرتے ہوئے اس کو طبی معائنہ کے لئے بھیج دیا ۔ پولیس نے ملزم بابو کو گرفتار کرلیا ہے ۔


اسپتال کی اینالائیزمشین خراب ، ذمہ داران لاپرواہ 

فتحپور۔28دسمبر(فکروخبر/ذرائع) ضلع اسپتال واقع پیتھالوجی میں مریضوں کی جانچ کیلئے رکھی سیمی آٹو اینالائیزر مشین گزشتہ کئی برسوں سے خراب پڑی ہوئی ہے ۔ جس کے سبب آنے والے مریضوں کو ضروری جانچ باہر سے کرانی پڑرہی ہے۔ کچھ ماہ قبل ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر اسپتال انتظامیہ نے اس مشین کو درست کرایاتھا ۔لیکن کچھ دنوں کے بعد ہی مشین دوبارہ خراب ہوگئی۔ اس کے بعد اسپتال انتظامیہ اس کا پرسان حال نہیں ہوا ۔ اسپتال انتظامیہ کی لاپروائی کے سبب مریضوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ ایسی صورت میں مریضوں کو باہر سے جانچ کروانی پڑرہی ہے جس کیلئے انہیں خطیر رقم خرچ کرنی پڑرہی ہے۔ آر بی ایس یوریاسرم ، کٹینن ،بلریوبین ، ایس جی پی ٹی اور ایس جی اوٹی سمیت کئی جانچیں ضلع اسپتال کی پیتھالوجی میں نہیں ہوپارہی ہیں۔ 


جام کا دباؤ کم کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کا نیا تجربہ

لکھنؤ۔28دسمبر(فکروخبر/ذرائع)جام کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے ٹریفک پولیس نے ایک نئی تجویز تیار کی ہے ۔ اتوارکو آمدورفت پولیس نے دہلی کے طریقہ پر نظر رکھتے ہوئے آمدورفت کا نظام بنایا جائے ۔ جس سے کافی حد تک فرق نظرآیا ۔ آمدورفت کے سگنلوں کو بڑھی ہوئی ٹائمنگ کو کم کرایاگیا جس سے چوراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں نہ لگیں ۔ آمدورفت پولیس افسر کی مانیں یہ تجربہ کافی حد تک کامیاب رہا ۔ ٹریفک پولیس کے مطابق حضرت گنج چوراہے پر اب آمنے سامنے کی آمدورفت ایک ساتھ نہیں چھوڑے جائے گی ۔ ایک بارمیں ایک چوراہے کی آمدورفت چھوڑی جائے گی اس سے دائیں بائیں اور سیدھے گاڑیاں نکلے گی ۔ سی اوٹریفک کے مطابق چوراہے پر سگنل سرخ ہونے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں چوراہے پرلگتی تھیں اس سے نجات پانے کے لئے ایک بار میں ایک چوراہے کی آمدورفت کلیر کرائی جارہی ہے ۔ یہ بندوبست چارباغ اور سکندر باغ سے آنے والے روٹ پر تجربہ کیاگیا اس سے کافی حد تک چوراہے پر آمدورفت کا دباؤنہیں رہا ۔وہیں چوراہوں پر لگے آمدورفت کے سگنلوں کے ٹائمنگ بھی کم کرائی گئی ۔ ابھی تک ۰۸ سکنڈ کی ٹائمنگ کو کم کرکے ۰۶کردیا گیاہے ۔ اس بارے میں ایس پی ٹریفک حبیب الحسن نے بتایا کہ فی الحال تجربہ کے طور پر محض دو چوراہوں پر یہ طریقہ استعمال کرکے آمدورفت کا نظام بنایا گیاہے ۔ تقریباً یہ کامیاب رہاہے ۔ آنے والوں میں یہی طریقہ حضرت گنج اور دیگر چوراہوں پر نافذ کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ 


پی جی آئی میں نرس کے ساتھ نازیبا سلوک 

لکھنؤ۔28دسمبر(فکروخبر/ذرائع)پی جی آئی کی نرس نے مریض پر نازبیا برتاؤکا الزام لگایا ۔ مریض پر نامناسب برتاؤ کا الزام لگانے کے بعد نرسوں نے کام کاج بند کرکے ہنگامہ کیا ۔ نرس کی حمایت میں آئی نرس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے دھرنا اور احتجاج کرتے ہوئے تحفظ کا مطالبہ کیا ۔ سنجے گاندھی پی جی آئی کی نرسوں کی دہشت روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ مریضوں کو ہر بات پر جھڑک دینے والی نرسیں اب تحفظ کا مطالبہ کررہی ہیں ۔ ادارے کی نرس نے مریض شیلی راٹھور پر الزام لگایا کہ اس نے ان کے ساتھ نازیبا برتاؤ کیا ۔اسی وجہ سے وہ دھرنا اور احتجاج پر اترآئیں ۔ نرس کے ہنگامے کے بعد تنظیم کے ممبر سرگرم ہوگئے اور انتظامیہ دفتر کے پاس دھرنا دیا گیا ۔ عہدے داروں نے انتظامیہ سے تحفظ کا مطالبہ کیا اور کہاکہ مریض کو خبردار کیاجائے کہ وہ آئندہ اس طرح کا برتاؤ نہ کرے ۔ 


۰۴ روپئے کیلئے آٹو ڈرائیور بیگ لیکر ہوا فرار

متاثرہ خاتون تھانے پہنچی تو وہاں سے دیا بھگا دیا گیا

لکھنؤ۔28دسمبر(فکروخبر/ذرائع)غازی پور علاقے میں ایک آٹو ڈرائیور نے صرف ۰۴ روپیوں کے تنازعہ میں خاتون کا بیگ لیکر فرار ہوگیا ۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کے بیگ میں پانچ ہزار روپئے نقد کے علاوہ ضروری کاغذات اور کپڑے موجود تھے ۔ خاتون معاملہ کی شکایت کرنے تھانے پہنچی جہاں سے اسے سمجھابجھاکر واپس لوٹادیاگیا ۔ امبیڈکر نگر کی رہنے والی فاطمہ لکھنؤ میں یوجی سی کا امتحان دینے آئی تھی ۔ فاطمہ ساؤتھ سٹی کے لکھنؤ پبلک اسکول سے امتحان دینے کے بعد ایک آٹو یوپی ۳۲ سی این ۲۰۶۰ بک کیا ۔ آٹووالے نے پالیٹکنک کے لئے۰۰ ۲ روپئے مانگے ۔پالیٹکنک چوراہے پر پہنچنے کے بعد آٹو ڈرائیور خاتون سے ۲۴۰ روپئے کا مطالبہ کرنے لگا ۔ جس کی وجہ سے تنازعہ ہوگیا ۔اس پر آٹو ڈرائیور خاتون کا بیگ لیکر فرارہوگیا ۔ فاطمہ نے بتایا کہ لکھنؤ پہنچنے کے بعد اس نے ویسٹن یونین منی ٹرانسفر سے پانچ ہزار روپئے نکالے تھے جو اسی بیگ میں رکھے تھے ۔ اس کے ساتھ ہی بیگ میں کچھ ضروری کاغذات اور کپڑے تھے ۔ جب متاثرہ خاتون تھانے پہنچی تو اسے یہ کہہ کر بھگا دیا گیا کہ آپ سو نمبر ڈائل کردو وہیں آپ کی سنوائی ہوگی ۔ ناامید خاتون روتے ہوئے اپنے گھر لوٹ گئی ۔ وہیں جب اس واقعہ کے بارے میں ایس او غازی پور سے پوچھاگیا تو انہوں نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی چوکی انچارج کو تحریر دے گئی ہے ان سے پوچھ لیجئے ۔ 


بدحال قانونی بندوبست کے نام گزرا گزشتہ سال 

لکھنؤ۔28دسمبر(فکروخبر/ذرائع)بھارتیہ جنتاپارٹی نے کہا کہ ریاست بدحال قانون بندوبست کے ساتھ ساتھ سماجوادی حکومت ۵۱۰۲ کو رخصت کرے گی ۔ ریاستی ترجمان ہریش چندر شریواستو نے آج کہا کہ سماجوادی حکومت کا۲۰۱۵ بدحال قانونی بندوبست کے نام تحریر کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ الہ آباد ہائی کورٹ وزیر اعلیٰ اور ڈی جی پی کے ذریعہ قانون نظم ونسق کو پٹری پرلانے کیلئے دی گئی ساری نصیحت صرف نصیحت ہی ثابت ہوئی ہیں ۔ قانونی نظام پورے سال تارتار ہوتارہاہے ۔ ہریش چندر شریواستو نے کہا کہ سب سے زیادہ فرقہ وارانہ تناؤ کے واقعات سماجوادی حکومت کے دوران ہوئے ۔ قتل ،عصمت دری ، لوٹ مار کے واقعات سے پوری ریاست خوف زدہ ہے ۔ریاستی ترجمان نے کہا کہ ریاست میں پولیس افسران ٹھگی کا شکار ہورہے ہیں ۔اس سے ریاستی پولیس کے کام کرنے کے انداز کا جائزہ آسانی سے لیا جاسکتاہے ۔ ہریش چندر شریواستو نے کہا کہ قانون نظم ونسق کے لاچاری کے سبب لوگ خودکشی کیلئے مجبور ہیں۔ مرزاپور کے شرمناک واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک لڑکی کو عصمت دری کی رپورٹ درج نہ کئے جانے کے سبب اسے خودکشی پر مجبور ہونا پڑا ۔ اس سے شرمناک واقعہ کیاہوسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ حالات یہ ہیں سماجوادی ممبراسمبلی اپنے گھروں میں ہی پٹ رہے ہیں ۔ سیتاپور انتخابی رنجش کے سبب قتل اور سلطانپور میں دوفریقوں میں گولی چلنے سمیت ریاست میں ہورہے جرائم کے واقعات ریاست کی قانون نظم ونسق کی سچائی بیان کررہے ہیں ۔ ریاستی ترجمان نے کہا کہ ریاست کی سماجوادی حکومت ۲۰۱۵ میں قانون نظم ونسق میں قابو کے معاملے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا