English   /   Kannada   /   Nawayathi

بریلی : متعصب پولس افسرمدرسہ کے اُستاد کو کہا دہشت گرد اور زبردستی ٹرین سے اُتار دیا(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

اطلاع کے مطابق شرابی پولس نے پہلے رضوان سے شناختی کارڈ پوچھا ، جب دکھایا گیاتو مزید دستاویز پوچھنے شروع کئے، مگر شناختی کارڈ کے بعد یہ ضرورت نہیں بنتی کے آپ دیگر دستاویز دکھائیں تو رضوان نے پاس میں نہ ہونے کی بات کہی ، اس سے ناراض شرابی پولس نے رضوان کے ساتھ کھینچاتانی کرتے ہوئے جسمانی اذیتیں دینے لگا اور دہشت گرد دہشت گرتے ہوئے لوگوں کے سامنے رسوا کیااور ذہنی اذیتیں دیتے ہوئے جیل میں ڈالنے کی دھمکی دینا لگا، اسی پر اُس نے اکتفا نہیں کیا بلکہ بریلی کے عزت نگر اسٹیشن پر زبردستی دھکا دیتے ہوئے رضوان کو ٹرین سے دھکیل دیا۔ یہ منظر دیکھ عام عوام جہاں تشویش میں مبتلا تھی وہیں رضوان پوری طرح خود کو بے یارومددگار تصورکرتے ہوئے پولس کے رویہ سے ٹوٹ گیاتھا، یہ شکایت جب ریلوے سیکیوریٹی اتھاریٹی کو دی گئی تو ریلوے پولس سپرنٹنڈنٹ وئی بھو کرشنا نے تحقیقات کرنے کی یقین دہانی دلاتے ہوئے خاطی پولس اہلکار کے خلاف قانونی کارہ جوئی کرنے کی بات کہی ہے۔ 


موٹرسائیکل سے ٹکرا کر اسکولی بس میں لگی آگ

کانپور۔23دسمبر(فکروخبر/ذرائع) دوشنبہ کی صبح بچوں کو گھرسے اسکول لیکر جارہی اسکولی بس میں ایک موٹرسائیکل کی ٹکر ہوجانے اسکولی بس میںآگ لگ گئی ۔ جس سے اس میں سوار بچے چیخ پکار مچانے لگے ۔ کافی مشقت کے بعد مقامی لوگوں نے آگ سے گھیرے بچوں کو بچایا اور فائربریگیڈ کو اطلاع دی ۔ واضح رہے کہ برہ تھانہ حلقہ میں ایک اسکولی بس بچوں کو لیکر اسکول جارہی تھی ۔ تبھی اوورٹیک کرتے وقت تیز رفتار موٹرسائیکل سامنے کی طرف آرہی اسکولی بس میں ٹکر گئی جس کی وجہ سے موٹرسائیکل بس میں پھنس گئی اور بس روکتے روکتے اس میں گیس لائن لیک ہوجانے سے دھماکہ ہوگیا اور آگ لگ گئی ۔ جس وقت بس میں آگ لگی اس میں تین بچے سوار تھے ۔ بس میں آگ لگنے کے بعد مچی چیخ پکار سن کر مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے ۔ جہاں انہوں نے بس میں سوار سبھی بچوں کو بحفاظت نکال لیا ۔ لیکن حادثے کے بعد سے بس ڈرائیور اور موٹرسائیکل سوار موقع سے جلتی ہوئی بس اور موٹرسائیکل چھوڑکر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی ۔ اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی ایک گاڑی اور تھانہ پولیس موقع پر پہنچی ۔ٹیم نے جل رہی بس کی آگ کو بجھادیا ۔ اطلاع ملنے پر پہنچے برا انسپکٹر سنتوش کمار نے معاملے کو لیکر پوچھ گچھ کی جس پر مقامی نوجوان راکیش نے حادثہ کے بارے میں بتایا ۔ انسپکٹر کا کہناہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ لیکن معاملہ کی جانچ کے لئے پولیس کو لگادیاگیاہے۔ 


سڑک حادثے میں بچی کی موت :مجمع نے چاربسوں میں لگائی آگ 

گورکھپور۔23دسمبر(فکروخبر/ذرائع)کھورا بار تھانہ حلقہ میں بس اور موٹرسائیکل کی ٹکر میں موٹرسائیکل پر بیٹھے ایک بچہ کی آج موت ہوگئی ۔ حادثے سے ناراض بھیڑ نے چاربسوں کو آگ لگادی ۔ پولیس نے بتایا کہ متی رام اڈہ اور رام نگر کاد جہاں کے درمیان یہ حادثہ ہوا ۔ والد کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہی نوسالہ رونق پانڈے کی اس وقت موت ہوگئی جب روڈ ویز کی ایک بس نے موٹرسائیکل کوٹکر ماردی ۔پولیس کے مطابق حادثہ کے بعدناراض مقامی لوگوں نے چار بسوں کو آگ کے حوالے کردیا ۔موقع پر پولیس فورس کو تعینات کردیا گیا ہے ۔ 


اغوا معاملے میں عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا دیا حکم 

ایٹہ۔23دسمبر(فکروخبر/ذرائع) ایک مقامی عدالت کی ہدایت دینے کے بعد ۱۶سالہ ایک لڑکی کے اغوا کے معاملے میں تین لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے ۔عدالت نے پولیس انتظامیہ کو اس معاملے میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا ۔ ایف آئی آر کے مطابق واردات ۴۱؍اکتوبرکی ہے جب تین لوگوں نے لڑکی کے گھر میں داخل ہوکر اس کا اغوا کرلیاتھا اور سونے کے زیورات اور نقدی بھی اٹھاکر لے گئے تھے ۔ واردات دھمری گاؤں کی ہے ۔ متاثرہ کے والد کے ذریعہ درج کرائی گئی شکایت کے مطابق کوتوالی جیتھرا کے تھانہ انچارج اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ اس کے بعد انہوں نے عدالت کا رخ کیا جہاں عدالت نے ملزموں کے خلاف معاملہ درج کرنے کاحکم دیا۔ تھانہ انچارج کیلاش چندر دوبے نے کہا کہ کل تینوں ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔ ان میں سے ایک کی پہچان گورو کے طور پر ہوئی ہے ۔ 


ڈاکٹرکلام کی ترغیب سے گھر میں بنائی لائبریری 

لکھنؤ۔23دسمبر(فکروخبر/ذرائع)دوسال پہلے جب ڈاکٹر کلام نے یہیں کتب میلے میں گھر میں لائے بریری بنانے کیلئے ترغیب دی تھی تو میں نے گھر میں لائبریری بنانے کی ابتدا کی تھی اور اب ہمارے دوست بھی ساتھ ہیں ان کی مدد سے ذخیرہ میں اضافہ کیلئے آیا ہوں ۔ یہ منگل کو کتابوں کی خریداری کیلئے سومتر نے کہی ۔سومیتر کے علاوہ نجمہ بھی کتابوں کی خریداری کے سلسلہ میں آئیں تھیں انہوں نے بتایاکہ میں نے بھی گھر میں خواتین کے موضوعات پر کتابیں اورمذہبی کتابیں جمع کی ہیں ۔ لکھنؤ کتابی میلے میں سومتر اورنجمہ کی طرح کئی ایسے کتاب کے دیوانے ملیں گے جو گھر کی لائبریری تیار کرکے اپنی چھوٹی سی کوشش سے سماج کو بیدار کرنے اور تعلیم یافتہ بنانے کا کام کررہی ہیں ۔ 
کتابی میلے میں آج چھٹے دن خوب رونق رہی ادب کے چاہنے والوں کی میلے میں خوب بھیڑ رہی ۔ ۷۲ دسمبر تک چلنے والے اس کتابی میلے میں ہر کتاب پر کم از کم ۰۱ فیصد کی رعایت خریداروں کو حاصل ہورہی ہے ۔ اس کے علاوہ الگ الگ ناشرین مختلف اسکیمیں بھی کتابوں کیلئے چلارہے ہیں 


پیشی پر آیا قتل کا ملزم سپاہی کو دھکا دیکر فرار 

لکھنؤ۔23دسمبر(فکروخبر/ذرائع)گوسائیں گنج ضلع جیل سے پیشی پر آیا ایک قتل کا ملزم منگل کی دوپہر سپاہی کو دھکا دیکرفرار ہوگیا ۔ حفاظت میں تعینات پولیس نے اس کو پکڑنے کوشش کی لیکن وہ ہاتھ نہیں آیا ۔ اس معاملے میں پولیس نے سپاہی کی تحریر پر فرار قتل کے ملزم کے خلاف پولیس نے پولیس سپاہی کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔سی او چوک سرویش کمار مشرنے بتایا کہ بارہ بنکی سترکھ کے رہنے والے وکرم قیصر باغ علاقے میں ۲۰۰۲میں ایک قتل کے معاملے میں گوسائیں گنج ضلع جیل میں بندتھا ۔بتایاجاتاہے کہ منگل کی دوپہر پولیس لائن میں تعینات سپاہی سنتوش وکرم کو جیل سے پیشی کیلئے سی بی آئی کورٹ لیکر آیاتھا۔سپاہی سنتوش جب وکرم کو لیکر بھوکھنڈیہ بھون پہنچا تو وکرم نے بھیڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سپاہی کو دھکا دے دیا ۔ دھکا لگتے ہی سپاہی لڑکھڑاکر گرگیا ۔ اس درمیان ملزم وکر م وہاں سے فرار ہوگیا ۔ ملزم کے فرار ہوتے ہی سپاہی بھی اس کو پکڑنے کیلئے پیچھے دوڑا لیکن وکرم پولیس کے ہاتھ نہیں آیا ۔ سپاہی نے فوراً کی اطلاع پولیس کے افسران کی دی ۔پیشی سے قیدی کے فرار کی اطلاع ملتے ہی موقع پر وزیرگنج پولیس بھی پہنچ گئی ۔ پولیس نے وکرم کو ادھر ادھر کافی تلاش کیا لیکن اس کاکوئی پتہ نہیں چل سکا ۔ اس کے بعد سپاہی سنتوش نے فرار ہوئے وکرم کے خلاف وزیرگنج کوتوالی میں رپورٹ درج کرائی ۔ وہیں وزیر گنج پولیس نے سپاہی کے خلاف رپورٹ درج کرتے ہوئے اس کو حراست میں لے لیا ہے ۔انسپکٹروزیرگنج جے پی سنگھ نے بتایاکہ سپاہی کے خلاف رپورٹ ایس ایس پی کو بھیجی جارہی ہے اس کے بعد رپورٹ کی بنیاد پر سپاہی کو معطل کردیا جائے گا۔ 


کوتوالی علاقے میں نوجوان کا قتل 

شاہجہاں پور۔23دسمبر(فکروخبر/ذرائع)بریلی موڑ پر واقع کانشی رام کالونی کے نہر والے راستے پر کانشی رام کے یوتھ پر نوجوان منوج کا قتل کیاگیا ۔ تھانہ کوتوالی کے چوکی عزیز گنج میں بریلی موڑپر واقع کانشی رام کالونی کے گیٹ کے نزدیک منوج کو اس کا دوست رچت بلاکر لے گیا ۔ جب حملہ آوروں نے منوج پر حملہ کیاتو رچت فرار ہوگیا ۔ منوج ولد رام کمار ساکن محلہ سنجئی پانچ بھائی ہیں جس میں بڑے بھائی شیو کمار شرما ، روی کمار،موہن ،ہرشت اور چوتھے نمبر کا منوج ۱۲ دسمبر کو رات تقریباً ۸بجے اس کا دوست رچت جو منوج کی دکان کے سامنے رہتاہے اسے بلاکر لے گیا جو پولیس کی حراست میں ہے۔ کوتوالی انسپکٹر کے کے تیواری کے مطابق تقریباً ساڑھے ۹ بجے قتل کی اطلاع ملی ۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس کو نہر والے کانشی رام کالونی گیٹ کے نزدیک منوج کی لاش پڑی ملی ۔وہیں لاش سے کچھ فاصلے پر لوہے کا پائپ پڑا ملا ۔ جس سے حملہ آوروں نے منوج کا قتل کیا۔ موقع سے منوج کی موٹرسائیکل اور دونوں موبائل بھی حملہ آور ساتھ لے گئے ۔ پولیس نے لاش کا پنچ نامہ کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔


ایودھیا میں شلا پوجن پر بولے اکھلیش۔ آگ میں گھی نہ ڈالے میڈیا

بہرائچ / شراوستی۔23دسمبر(فکروخبر/ذرائع) یوپی کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے میڈیا کو ایودھیا معاملے کو طول نہ دینے کی نصیحت دی ہے. ایودھیا میں شلا پوجن کے سوال پر وزیر اعلی نے کہا، '' اس معاملے میں آئینی اور قانونی دائرے میں کارروائی کی جائے گی. آپ لوگ (میڈیا) بھی اس مسئلے کو لے کر آگ میں گھی نہ ڈالیں. ''منگل کو شراوستی میں کئی منصوبوں کا معنون اور سنگ بنیاد کے بعد وزیر اعلی نے کہا، '' سماج وادی پارٹی ہمیشہ سے ہم آہنگی کے حق میں رہی ہے اور ملائم سنگھ سے لے کر آج تک ہم لوگ ان طاقتوں سے لڑ رہے ہیں. ''
اکھلیش نے اور کیا کہا؟
> کچھ لوگ پہلے تو دھرمپرورتن کی بات کر رہے تھے پھر گائے والی بات کی. ابھی آگے دیکھو کس کس پر بات کریں گے.
> کہا گئے اچھے دن لانے والے. آج کل تو جھاڑو مارنے والوں کا پتہ ہی نہیں چل رہا ہے.
> یوپی میں ایک ایسی حکومت تھی جس نے تمام پتھروں کی ہی مورتی بنوا دی تھی. ساڑھے تین سال گزر چکے ہیں، جو کھڑی تھی وہ کھڑی ہے جو بیٹھی تھی وہ بیٹھی ہی ہے.
کیا ہے شلا پوجن مسئلہ ایودھیا میں رام مندر بنانے کے لئے گجرات اور راجستھان سے پتھر منگوائے گئے ہیں. اتوار کو رام جنم بھومی ٹرسٹ کے صدر مہنت رقص گوپالداس نے ان پتھروں کی پوجا کی. مہنت رقص گوپالداس نے کہا ہے۔ 'خدا کے فضل سے رام مندر کی تعمیر کا وقت آ گیا ہے.' وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ہوم سکریٹری سے کیس کی رپورٹ مانگی ہے. بتا دیں کہ رام جنم بھومی تنازعہ کیس سپریم کورٹ میں ہے.


۲۰۱۵میں فساد کی آگ سے بال بال بچا اترپردیش 

لکھنؤ۔23دسمبر(فکروخبر/ذرائع)سال ۲۰۱۵یوپی کے قانون بندوبست کے لحاظ سے چیلنج بھرا رہا گاؤکشی ، گھرواپسی اور دادری واقعہ جیسے معاملے پرریاست کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی ۔ یہ بات الگ ہے کہ فساد کرانے والے اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوپائے ۔ریاست کاماحول خراب ہونے کی بات وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے بھی اپنی تقاریر میں کیں اورلوگوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زوردیا ۔ وزیراعلیٰ نے کی مقامات پر کہا کہ کچھ لوگ ریاست کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں عوام کو ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ حکومت نے افسران کو بھی سخت ہدایت دی تھی کہ سماج وشمن عناصر سے سختی کے ساتھ نمٹاجائے ۔ ان معاملوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے بھی ہوا دی گئی لیکن پولیس نے سوشل میڈیا پر آنکھیں جمائیں رکھیں اورلوگوں پر کارروائی کی سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں پر این ایس کے تحت بھی کارروائی کی گئی ۔ اسی سال ستمبر کے آخری ہفتہ میں دادری واقعہ نے عدم تحمل لفظ کو جنم دیا ۔ جس نے ملک ہی نہیں پوری دنیا میں ہنگامہ مچایا اسی کی وجہ سے فلم سازوں اور ادیبوں نے ایوارڈ واپس کرنا شروع کئے اترپردیش کے قدآور وزیر اعظم خان نے اس معاملے کو اقوام متحدہ تک پہنچایا ۔دراصل داری کے بسہڑا گاؤں میں بقرعید کے فوراً بعد گائے کا گوشت کھانے کی افواہ سے مشتعل بھیڑنے اخلاق نامی شخص کے گھر میں گھس کر اسے اور اس کے گھروالوں کو مارا پیٹا تھا جس میں اخلاق کی موت واقع ہوگئی تھی ۔ جبکہ اس کا بیٹا سنگین طورسے زخمی ہوگیا تھا ۔ 
اس واقعہ نے ملک کی سیاست میں خاصی ہلچل پیدا کی تھی ۔ اس کے بعد ہی گاؤکشی کا مدعہ پھیلا کئی ضلعوں میں اسے لیکر ہنگامہ ہوتے ہوتے بچا مین پوری میں تو ایک مری ہوئی گائے کی کھال نکال رہے شخص کو لوگوں نے اتنا پیٹا کہ اسے اسپتال لے جانا پڑا ۔ یوپی سے ہی اس مدعہ کو بہار ودھان سبھا انتخاب سے جوڑا گیا لیکن کامیابی نہیں ملی ۔دسمبر ۴۱۰۲ کے تبدیل مذہب کے بیج نے اس سال گھر واپسی نام کے پودے کو جنم دیا ۔ لیکن یہ پودہ مضبوط درخت کی شکل لیتا اس سے قبل ہی حکومت کی سختی سے یہ پودہ مرجھاگیا ۔ ۸۱ دسمبر کو آگرہ میں ۲۵۰ لوگوں کے ساتھ ہوئی گھرواپسی کے بعد پوری ریاست میں گھر واپسی کا پروگرام رکھا گیا انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی طرح سے تبدیلی مذہب پروگرام پر پابندی لگادی گئی ۔دھرم جاگڑن سمت نے دعوہ کیا تھا کہ وہ کسی بھی قیمت پر ان پروگراموں کو مکمل کرائی گی ۔لیکن انتظامیہ کی سختی کے سامنے اس معاملے نے بھی ہاتھ کھڑے کردئے ۔ یہ سال ختم ہونے کی کگار پر ہے جاتے جاتے اس سال نے اجودھیامیں مندر تعمیر کے معاملے کو ہوا دے دی ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے نئے سال میں یہ سیاسی مدعہ ریاست کے امن چین پر کیا اثرچھوڑتاہے ۔ 


دکان دار نے دکان میں پھانسی لگاکر خودکشی کی 

لکھنؤ۔23دسمبر(فکروخبر/ذرائع)گڑمبا علاقے میں منگل کی صبح ایک سلائی سامان کے دکان دار نے اپنی دکان میں پھانسی لگاکر جان دیدی ۔ بتایاجاتاہے کہ دکان دار کا روپئے کے لین دین کو لیکر کسی سے تنازعہ چل رہاتھا ۔دکان دار کے پاس سے ایک خودکشی نوٹ بھی برآمد ہواتھا لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال گھروالوں نے کسی طرح کے خودکشی نوٹ کے بارے میں اطلاع نہیں دی ہے ۔
انسپکٹرگڑمبا رشی کیش یادو نے بتایا کہ اندرا نگر کے رہنے والے ۰۴سالہ سرویش پرساد کی گڑمبا کے پہاڑ پور علاقے میں سلائی کے سامان کی دکان ہے ۔بتایاجاتاہے کہ منگل کی صبح قریب ۶ بجے سرویش گھرسے دکان کے لئے نکلا صبح قریب ۹ بجے سرویش کے والد ٹھاکر پرسا د بھی دکان پہنچے تو دیکھا کہ دکان کا شٹر نیچے گرا ہواہے ۔انہوں نے شٹراٹھاکر دیکھا تو سرویش کی لاش چھت میں لگے کنڈے میں بکرم کی بنی رسی کے سہارے لٹک رہاتھا ۔بیٹے کی لاش دیکھتے ہی انہوں نے شور مچادیا ۔ شور سن کر آس پاس کے لوگ مدد کیلئے جمع ہوگئے ۔ لوگوں نے کسی طرح سرویش کی لاش کو نیچے اتارا اس کے بعد لوگ سرویش کو علاج کیلئے ٹراماسینٹرلیکر پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ چوک پولیس نے سرویش کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے ۔وہیں یہ بھی موضوع گفتگو ہے کہ سرویش کے پاس سے ایک خودکشی نوٹ ملا تھا جس کو ماڈرن کنٹرول روم کے سپاہیوں نے اپنے پاس رکھ لیا ۔ وہیں انسپکٹرگڑمبانے بتایاکہ فی الحال پولیس کو گھر والوں نے کسی طرح کے خودکشی نوٹ کے بارے میں نہیں بتایاہے ۔ مرنے والے کے والدنے اتنی اطلاع ضرور دی ہے کہ سرویش نے کسی جاننے والے سے روپئے ادھارلئے تھے ادھاردینے کے باوجود مذکورہ شخص سرویش سے روپئے کا مطالبہ کررہاہے اس بات کو لیکر سرویش پریشان تھا ۔انہوں نے بتایاکہ گھر کے لوگ جو بھی تحریردیں گے اس کی بنیاد پر رپورٹ درج کرکے کارروائی کی جائے گی ۔


اُدھم پورہ مضافات میں پُر اسرار دھماکہ ،دو کمسن لقمہ اجل ،تیسرا شدید زخمی 

جموں۔23جنوری(فکروخبر/ذرائع)جموں کے ادھم پورہ ضلع میں بدھ کو اس وقت کہرام مچ گیا جب اچانک ایک پُر اسراسر دھماکے کے نتیجے میں دو کمسن موقعہ پر ہی لقمہ اجل جبکہ تیسرا شد ید طور پر زخمی ہو گیا جس کو علاج و معالجہ کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ادھر پولیس نے دونوں کمسن بچوں کے نعشوں کو ضروری لوازمات کیلئے اپنی تحویل میں لیکر بعد میں ان کو آخری رسومات کیلئے لواحقین کے حوالے کیا جبکہ واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ادھم پورہ ضلع میں اس وقت صف ماتم کی لہر بچھ گئی جب ایک پُر اسرار دھماکے کی زد میں آکر دو کمسن بچے لقمہ اجل بن گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق کچھ بچے ادھم پور کے برما پُل کے نزدیک کچھ سامان جمع کر رہے تھے کہ اچانک وہاں ایک پُر اسرار دھماکہ ہوا ۔ذرائع کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ پورا علاقہ دھماکے کے آواز سنتے ہی لرز اُٹھا جب کہ دھماکہ ہونے کے ساتھ ہی علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔ذرائع کے مطابق دھماکہ کی زد میں آکر تین کمسن بچے جن کی عمر 16سال اور 10سال کی بتائی جاتی ہے شدید زخمی ہو گئے اور خون میں لت پت وہی گر پڑا ،پولیس ذرائع کے مطابق اگرچہ تینوں کمسن بچوں کو اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم ان میں سے دو راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے جبکہ تیسرا زخمی اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ادھر علاقے میں جیسے ہی کمسن بچوں کے لقمہ اجل ہونے کی خبر پھیل گئے ت وہاں کہرام مچ گیا اور ان کے والدین پر قیامت کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ۔ادھر پولیس نے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ دونوں کمسن بچوں کے ضروری لوازمات پُر کرنے کے بعد انکو آخری رسومات کیلئے لواحقین کے حوالہ کر دیا ۔


وزیراعظم ہند نریندرمودی کا دو روزہ روس دورہ 

پوتن کے ساتھ عشائیہ میں شامل،وزیراعظم16 واں سالانہ اجلاس میں کریں گے شرکت

نئی دہلی۔23جنوری(فکروخبر/ذرائع)وزیراعظم ہند نریندرمودی 16 ویں سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے دو روزہ دورہ پر ہیں۔ جہاں دفاعی منصوبے ، اقتصادی تعلقات میں توسیع کرنے اور دہشت گردی پر بات چیت کرنے جیسے امور پر دستخط ہونے ہیں۔ وزیراعظم نے صدر ولادیمر پوتن کے ساتھ عشائیے میں شامل ہوئے۔ یو این این کے مطابق دونوں رہنما جمعرات کو مختلف امور پر مذاکرات کا انعقاد کریں گے۔ اس میٹنگ کے بعد دفاعی اور جوہری توانائی جیسے اہم معاہدے پر دستخط ہونے ہیں۔ روس روانہ ہونے سے کچھ دیر قبل وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ میں اس دورے سے بہت پرامید ہوں۔ جمعرات کو ماسکو میں ایکشپو سینٹر میں وزیراعظم نریندرمودی 3 ہزار ہندوستانی برادریوں سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم دوسرے دن روسی اور ہندوستانی سی اوز سے بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم روسی امیرکن فیسلٹی کا دورہ کریں گے جو ایمرجنسی میں آفات سے نمٹنے کے لئے ہے۔ وہ دیکھیں گے کہ کس طرح ملک اس کے ذریعہ آفات سے نمٹتا ہے۔ روس پہلے ہی ملک میں 12 جوہری پلانٹس لگانے کے لئے تیار ہے۔ اس سلسلے میں مزید تبادلہ خیال کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کابل دورے پر بھی جائیں گے لیکن ابھی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی کے دورے سے قبل وزارت خارجہ کے سکریٹری ایس جے شنکر نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیراعظم کے روس دورے کا اہم مقصد خصوصیومراعات یافتہاسٹریٹجک تعلقات کے ساتھ جوہری توانائی ، ہائیڈروکاربن ،دفاعی وتجارتی تعلقات پر توجہ دینی ہے۔ اگلے دس سالوں میں دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ دوطرفہ تجارت کو 30 بلین بڑھانا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا