English   /   Kannada   /   Nawayathi

جر من بیکری بم دھماکہ معاملے میں ممبئی ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

جرمن بیکری بم دھماکہ کیس اور اس کی اپیل کئی معنوں میں اپنے آپ میں الگ قانونی حیثیت رکھتا ہے ،جہاں مسلسل ۴؍ مہینے سے روز بروز بنیاد پر سماعت ہوتی رہی ،وہیں دوران سماعت کئی اہم قانونی نکات زیر بحث رہے ،سیکڑوں داخلے ،اور قانونی دفعات کی انتہائی باریکیوں کو بحث ومباحثہ کا مو ضوع بنایا گیا،ہر قانونی نکات پر اتنی تیاری کی گئی تھی کہ کسی یو نیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر لی جائے ۔جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے لیگل ٹیم کے ذمہ دار سینر ایڈوکیٹ تہورخان پٹھان ،ایڈوکیٹ عشرت خان،اور انٹرن سید محسن کے ریسرچ اور محنت کی بدولت تمام اپیل نہ صرف دفاع کے لئے بلکہ کئی وکیلوں اور قانونی شعبے سے تعلق رکھنے طلباء اور دیگر کے لئے آنے والے دنوں میں کئی سالوں تک بہترین رہنمائی کا کام کرے گی ۔سماعت مکمل ہونے پر جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ ندیم صدیقی جو بذات خود دوران بحث عموما حاضر رہتے تھے نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ کی لیگل ٹیم نے انتہائی محنت و مشقت سے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس مقدمے کی کامیابی کے لئے بھر پور جد و جہد کی ہے انشاء اللہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا ۔انہوں نے صوبے بھر کے جمعیتی احباب ،ائمہ مساجد ،ذمہ داران مدارس اور عامۃ المسلمین سے اپیل کی ہے کہ اس اہم مقدمے میں کامیابی کے لئے خصوصی طور پر دعاء کریں۔


پارلیمنٹ میں قانون بننے کے بعد ہی رام مندر کی تعمیرہوگی۔ویشو ہندو پریشد

نئی دہلی۔22دسمبر(فکروخبر/ذرائع)ایودھیا میں رام مندر کے لئے پتھروں کی کھیپ پہنچنے کے درمیان ویشو ہندو پریشدنے ایک بار پھر صاف کیا ہے کہ مندر کی تعمیر پارلیمنٹ کی طرف سے قانون بنائے جانے کے بعد ہی ہوگی. وی ایچ پی نے رام جنم بھومی ٹرسٹ کے صدر مہنت نرتیگوپال داس کے بیان سے کنارہ کیا. تاہم، اس کے ساتھ ہی یہ کہتے ہوئے ان کا دفاع کیا کہ وہ بہت ہی ذمہ دار سنت ہیں. اس طرح کا بیان نہیں دے سکتے. مندر کی تعمیر کی تیز ہوتی قاعدوں پر وی ایچ پی کے بین الاقوامی جنرل سکریٹری چمپت رائے نے کہا کہ ایودھیا میں پتھر پہنچنا کوئی نئی بات نہیں ہے. وہاں 1990 سے سینکڑوں ٹرک پتھر آ چکے ہیں. پتھروں کو کہیں چھپا کر نہیں رکھا جاتا، بلکہ نقاشی کر رامگھاٹ ورکشاپ میں ہی رکھا جاتا ہے. روزانہ بڑے پیمانے پر وہاں لوگ درشن کے لئے آتے ہیں. آج تک امن و امان کا مسئلہ کبھی کھڑا نہیں ہوا. مہنت نرتیگوپال داس کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر چمپت رائے نے کہا، 'مہنت ایودھیا کے انتہائی ذمہ دار، قانون کا احترام کرنے والے ممتاز سنت ہیں. مجھے یقین ہے کہ وہ اس طرح کا بیان نہیں دے سکتے. جہاں تک پتھروں کی پوجاکئے جانے کی بات ہے تو جن پتھروں کی پوجا ہونے کی بات کی جا رہی ہے وہ پتھر وہاں پہلے سے تھے. راجستھان سے آئے پتھروں کو تو پیر کو ایودھیا اتارا گیا ہے اور خبر پہلے شائع ہو گئی کہ راجستھان سے پہنچے پتھروں کی پوجا ہو گئی. یہ کس طرح ممکن ہے کہ پتھر بعد میں پہنچے اور پوجا پہلے ہو جائے. رائے نے کہا کہ اس کے پیچھے خرافاتی سوچ ہے. ' رام مندر کی تعمیر پر چمپت رائے نے کہا، 'شروع سے سنتوں کی واضح مت ہے کہ پارلیمنٹ ہی قانون بنا کر مندر کی تعمیر کا راستہ ہموار کریں. سنت، وشو ہندو پریشد اور ہندو سماج نے ہمیشہ کورٹ کا احترام کیا ہے اور اس پر یقین کرتا ہے. '


جموں کشمیر :سیول سکریٹر یٹ ملازمین کی ہڑتال، معمول کاکام کاج متاثر

جموں۔22دسمبر(فکروخبر/ذرائع) سکریٹر یٹ ملازمین کی ایک روزہ ہڑتال سے سیول سکریٹریٹ جموں میں معمول کاکام کاج متاثر رہا۔ ہڑ تا ل کی وجہ سے چند ایک ہی وزراء سکریڑ یٹ میں موجود رہے جس کی وجہ سے عام لوگ مایوس ہو کر واپس لوٹ گئے۔ یو این این نمائندے کے مطابق احتجاج ہڑتالی کی کال سیول سکریٹر یٹ نان گزیٹیڈ ایمپلائز یونین نیدیرینہ مطالبات کے حق میں دی تھی۔ اطلاع کے مطابق ملازمین سیول سکریٹریٹ کے احاطے میں سیول سکریٹر یٹ نان گزیٹیڈ ایمپلائز یونین کے بینر تلے دھرنے پر بیٹھ گئے۔ اور اپنے دیرینہ مانگوں کو لے کر نعرہ بازی شروع کر دی۔ ملازمین نے اپنے ہاتھوں میں تختیاں اٹھا رکھی تھیں جن پر ان کے دیرینہ مطالبات درج تھے۔ ا حتجاجی ملازمین نے بتا یا کہ ان کے جا ئز مطالبات بشمول پر موشن اور اور پر مبنی فائلیں حکومت کے پا س پڑی ہے اور اطلاع کہ وہ فائل جنر ل ایڈمنسٹر یشن ڈ یپارٹمنٹ میں غا ئب ہو ئی ہے۔سکریٹر یٹ نان گزیٹیڈ ایمپلائز یونین غلام رسول میر سرکاری کوارٹروں کی الاٹمنٹ میں سیکرٹریٹ نے احتجاجی دھر نے سے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ ان کے جا ئز مانگوں کی جانب کو ئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے اور حکومت نے ملازمین کو صر ف اورصرف یقین دہا نیوں سے دل بھراہے ۔گذشتہ دو سال سے زائد عرصہ سے ملازمین اپنی مانگوں کو لیکر جدوجہدکر رہے ہیں ، اس دوران کئی مرتبہ سرکار نے مانگوں کو تسلیم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی نیز معاہدہ بھی طے پایامگر عمل آوری نہیں ہوپارہی ہے۔ لیڈران نے کہاکہ ملازمین محنت ولگن ا و ردیانتداری کے ساتھ کام کر رہے ہیں مگر انہیں درپیش مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ تسلیم شدہ مطالبات کو حل کرنے میں حکومت کی ٹال مٹول کی پالیسی انتہائی افسوس ناک ہے جسے قطعی برداشت نہیں کیا جائے۔ انہوں نے سوا ل کیا کہ اگر خود سرکار اپنے وعدہ سے مکر رہی ہے تو پھر ملازمین بہتری کی کیا توقعات رکھ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں نے تبد یلی کے لئے ووٹ دیا ہے تو اس کا اثر زمینی سطح پر کیوں نہیں دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف حکومت بد لی ہے لیکن بیر و کریسی کا طریقہ کار وہی پرانا ہے ۔ اس دوران غلام رسول میر نے محکمہ اسٹیٹس کو آ ڑ ھے ہا تھوں لیتے ہو ئے کہا کہ کہ دربا ر مو سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی سرینگر اور جموں میں رہا شی کوارٹروں پر نا جا ئز قبضہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے ملازمین کا کوٹہ بحال کئے جانے کا بھی مطا لبہ کیا۔ غلام رسول میر نے کہا کہ آج شام چار بجے میٹنگ میں مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال جا ئے گا اور جاری جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے مستقبل لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔اس دوران احتجاجی دھر نے کی وجہ سے سیول سکریٹریٹ ملازمین کی حا ضری بالکل کم رہی اور معمول کے کام کاج پوری طرح سے متا ثر رہا۔ نمائند ے کے مطابق ہڑ تال کی وجہ سے روز مرہ کے مشکلات نپٹانے کی غر ض سے آ نے والے لوگ مایوس ہو کر لوٹ گئے۔ نمائند ے کے مطابق ہڑ تا ل کی وجہ سے سکریٹر یٹ میں صرف ایک یا دو وزیر موجود تھے۔


خوف و دہشت سے پاک سماج اور اقلیتوں کے تحفظ کے لیے

مدھیہ پردیش جمعیۃ علماء کی قومی ایکتا کانفرنس ۲۵؍ دسمبر کو دیواس میں

بھوپال۔22دسمبر(فکروخبر/ذرائع) جمعیۃ علماء مدھیہ پردیش کی قومی ایکتا کانفرنس دیواس میں ۲۵؍دسمبر کو ہورہی ہے اور کانفرنس کی تیاریاں بڑے پیمانے پر جاری ہیں، جن کا جائزہ لینے کے لیے ریاستی جمعیۃ علماء کے صدر حاجی محمد ہارون ایڈوکیٹ دیواس آئے ، اُنھوں نے یہاں کانفرنس کے مقاصد و موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ قومی ایکتا کانفرنس میں جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹرئی سابق ممبر پارلیمنٹ مولانا سید محمود اسعد مدنی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے اور جمعیۃ علماء کے دیگر مرکزی و ریاستی رہنما میں حصہ لیں گے۔حاجی ہارون نے بتایا کہ آج ملک میں چاروں طرف خوف و بیچارگی کا جو ماحول استوار ہے، اُس میں امن، محبت، بھائی چارہ اور خیرسگالی کا ماحول پیدا کرنا اِس کانفرنس کا مقصد ہے اور اِس میں ہندو مسلمان اور سبھی طبقوں سے ہم شرکت کی درخواست کرتے ہیں۔ یہ کانفرنس جمعیۃ جیسی محب وطن ، جنگ آزادی کی قیادت کرنے والی اور ہندومسلم اتحاد کے لیے سرگرم عمل جماعت کے زیراہتمام ہورہی ہے، جس کے پلیٹ فارم سے نہ صرف دیواس کے عوام کو بلکہ مدھیہ پردیش اور پورے ہندوستان کے شہریوں کے لیے خوف اور دہشت گردی سے پاک سماج کے قیام، فرقہ وارانہ خیر سگالی قومی اتحاد اقلیتوں اور کمزوروں کے تحفظ کے لیے لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔ 
پورے ملک میں اقلیتوں اور کمزوروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور اُن کے جان ومال کو خطرات بڑھتے جارہے ہیں، جس سے سب سے زیادہ ہمارے ملک کے قومی اتحاد کو نقصان پہونچ رہا ہے اور اُس کے نتیجے میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی مذہبی، تہذیبی، اقتصادی بنیادیں کمزور ہورہی ہیں، انھوں نے بتایا کہ اِس کانفرنس میں دیواس، اندور، اُجین، رتلام، بھوپال سے بھی بڑے پیمانے پر لوگ شرکت کریں گے۔قومی ایکتا کانفرنس کے کنوینر اسلم شیخ ساگر، اکرم شیخ، مرزا مقصود احمد ایڈوکیٹ، ایوب گجدھر، مولانا رئیس ندوی اور عقیل سیٹھ پریس کانفرنس میں موجود تھے۔ 


کہرے کے سبب ہاؤڑا امرتسر، ہمگری سمیت کئی درجن ٹرینیں تاخیر سے پہونچیں

لکھنؤ۔22دسمبر(فکروخبر/ذرائع)ٹرینوں پر کہرے کی مار سے مسافر بے حال ہیں۔لگاتار پڑ رہے کہرے نے ریل نظام پوری طرح سے متاثر کردیاہے روزانہ درجنوں ٹرینیں اپنے طے شدہ وقت سے ۰۱گھنٹے یا اس سے زیادہ کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔وہیں ٹرینوں کی لیٹ لطیفی کو دیکھتے ہوئے ریل محمکہ نے کئی ٹرینوں کو منسوخ کردیا۔ کہرے کہ وجہ سے ہاؤڑا امرتسر ایکسپریس سولہ گھنٹے تاخیر سے پہونچی اس کے علاہ کانشی وشوناتھ ایسکپریس ۶گھنٹے، امرتسرمیل بارہ گھنٹے، فرکا ایکسپریس ۴گھنٹے،ہمگری ایکسپریس بارہ گھنٹے، لکھنؤ۔الہ آباد انٹرسٹی تین گھنٹے، سیالدہ ایکسپریس ۲گھنٹے اور نئی دہلی بلاس پور ایکسپریس بھی دوگھنٹے تاخیر سے چارباغ پہونچی۔وہیں راجھدانی ایکسپریس دوگھنٹے، اودھ آسام ایکسپریس ۳گھنٹے، دہرادون ایکسپریس ۶گھنٹے، سدبھاؤناایکسپریس ۵ گھنٹے، شہید ایکسپریس تین گھنٹے تاخیر سے پہونچی۔اس کے علاوہ بھی متعدد ٹرینیں چارباغ اسٹیشن تاخیرسے پہونچی۔ امرتسر سے ہاؤڑاجانے والی ڈبلی کیٹ پنجاب میل ۷گھنٹے، شرم جیوی ایکسپریس تقریباً چھ گھنٹے تاخیر سے پہونچی۔نئی دہلی سے نیو جلپائی گھڑی تین گھنٹے کی تاخیر سے لکھنؤ پہونچی ،ان گاڑیوں کے علاوہ جلیاوالا باغ ایکسپریس دوگھنٹے، نئی دہلی اے سی تین گھنٹے ، گورکھپور دھام ایکسپریس ۴ گھنٹے، بریلی ایکسپریس ۲گھنٹے،نوچندی ایکسپریس دو گھنٹے، غریب رتھ، تروینی کے علاوہ کئی پسنجر اور میمو ٹرینیں کہرے سے متاثر ہوکر اپنے طے شدہ وقت سے ایک سے دو گھنٹے کی تاخیر سے چارباغ پہونچیں۔


کسان کا سر اور چہراکچل کر قتل

لکھنؤ۔22دسمبر(فکروخبر/ذرائع)موہن لال گنج علاقہ کے رہنے والے ایک بزرگ کسان کا دوشنبہ کی دوپہر کسان کا قتل کردیاگیا۔ کسان کا خون سے لت پت جسم شام کو اس کے سرسوں کے کھیت میں پڑاملا۔فی الحال گھر والوں نے کسی پر کوئی شک ظاہرنہیں کیاہے۔پولیس کا مانناہے کہ کسان کاقتل رنجش کے سبب کیاگیاہے۔ایس پی دیہی منوج سونکر نے بتایاکہ اندر جیت کھیڑا گاؤں میں ۰۷سالہ کسان باراتی لال عرف بابابراتی داس اپنے کنبہ کے ساتھ رہتے تھے باراتی لال نے گاؤں کے باہر اپنے ڈیڑھ بیگھ کھیت کے پاس اپنی کٹیا بنارکھی تھی۔ دن میں وہ کھیت میں بنی کٹیا میں ہی رہتے تھے اور رات ہوتے ہی گھر چلے جایاکرتے تھے۔ بتایا جاتاہے کہ دوشنبہ کی دوپہر تقریباً بارہ بجے باراتی لال اچانک اپنی کٹیا سے غائب ہوگئے پہلے تو لوگوں نے سمجھا کہ وہ ادھر ادھر کہیں گئے ہوں گے شام چار بجے تک جب وہ واپس نہیں لوٹے تو گھر والوں کو فکر ہوئی اور ان لوگوں نے باراتی لال کو تلاش کرنا شروع کردیا اندھیراہونے پر باراتی لال کا خون سے لت پت جسم ان کے سرسوں کے کھیت میں پڑا ملا۔باراتی لال کے چہرے اور سر پر کسی وزنی چیز سے وار کے نشان موجود تھے۔کھیت میں لگی سرسوں بھی اکھڑی ہوئی تھی باراتی لال کے قتل کی خبر کچھ ہی لمحوں میں آگ کی طرح گاؤں میں پھیل گئی۔ موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ۔ اطلاع ملتے ہی موہن لال گنج پولیس سی اوموہن لال گنج اور ایس پی دیہی بھی پہونچ گئے۔ تفتیش کے بعد پولیس نے باراتی لال کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ فی الحال اس معاملہ میں گھروالوں نے کسی پر کوئی شک ظاہر نہیں کیاہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں نامعلوم لوگوں کے خلاف تقل کی رپورٹ درج کرلی ہے۔باراتی لال کے کنبہ میں بیوی سداما اور ۶بیٹے ہیں۔


لڑکی اور خاتون نے ودھان بھون کے سامنے کی خود سوزی کی کوشش

لکھنؤ۔22دسمبر(فکروخبر/ذرائع)اناؤکی رہنے والی ایک لڑکی اورآشیانہ کی رہنے والی ایک خاتون دوشنبہ کی دوپہر انصاف کی امید میں ودھان بھون پہونچی اور ان لوگوں نے مٹی کا تیل ڈال کر خودسوزی کرنے کی کوشش کی۔ لوگوں نے یہ منظر دیکھاتواطلاع پولیس کو دی۔ موقع پر حضرت گنج اور مہیلا تھانے کی پولیس پہونچ گئی اوران لوگوں کو حضرت گنج کوتوالی لے کر پہونچ گئی۔اناؤکے اسوہا کی رہنے والی سیتاکو گزشتہ نومبر کو گولی ماردی گئی تھی۔گولی اس کو چھوتی ہوئی نکل گئی تھی۔ اس معاملہ میں سیتا کے چچانے آشیانہ کے رہنے والی رچی کے شوہر یوگیندر کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرائی تھی۔یوگیندر بھی اناؤکے اسوہا علاقے میں رہتاہے یوگیندر اور سیتا منھ بولے بھائی بہن ہیں۔ بتایاجاتاہے کہ یوگیندر کی نامزدگی سیتا اوررچی غلط بتارہے تھے وہ لوگ اس معاملہ میں انصاف کی امید میں لگاتار اناؤ پولیس کے چکر لگارہے تھے لیکن ان کو اناؤ پولیس سے کوئی مدد نہیں ملی۔ دوشنبہ کی دوپہر روچی اپنے دومعصوم بچوں اورمتاثرہ سیما کے ساتھ ودھان بھون کے سامنے انصاف کی امید میں پہونچی تھی۔ بتایاجاتاہے کہ ان لوگوں نے خود پر مٹی کا تیل ڈال کر خود سوزی کی کوشش کی۔اس درمیان راہ گیروں نے جب یہ منظر دیکھا تواطلاع پولیس کو دی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر حضرت گنج اور مہیلا تھانے کی پولیس پہونچ گئی۔پولیس نے روچی اور سیتا کو اپنے ساتھ مہیلا تھانے لے گئی۔ اس بارے میں جب اناؤپولیس سے بات کی گئی تو اناؤپولیس نے بتایاکہ سیتا جس کو اپنا بھائی کہہ رہی ہے وہ اس کا عاشق ہے۔واردات کے بعد سیتانے پولیس کے سامنے بیان دیاتھا کہ اس کو گولی یوگیندر عرف چھوٹو نے ماری ہے اس کے بیان کی بنیاد پر ہی ۷۰۳کی رپورٹ درج کی گئی تھی۔


گستاخ رسولؐ کملیش تیواری کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

مرادآباد۔22دسمبر(فکروخبر/ذرائع)مفتی محمد ایوب خان کی قیادت اورمفتی عبدالمنان کی سرپرستی اورمولانا رئیس افسرنعیمی اشرفی کی نظامت میں سرسید نگرکرولا کے کھاد گودام کے میدان میں ایک احتجاجی جلسہ کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیرتعداد میں علماء، سجادہ نشین، ائمہ مساجد اوراہل علم وسیاست کے ساتھ بڑی تعداد میں عاشقان رسولؐ نے شرکت کی اورایک عرضداشت صدر جمہوریہ ہند کو ارسال کی۔مفتی ایوب خان نعیمی کی صدارت میں علمائے ضلع مرادآبادکی جانب سے گستاخ رسول کملیش تیواری کے خلاف ایک احجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں علماء ، ائمہ اورعوام نے شرکت کی ۔ مفتی ایوب خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتاہے لیکن اپنے نبی کی شان میں ادنیٰ سی بھی گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔مفتی عبدالمنان کلیمی نے کہا کہ کملیش تیواری کو قانونی لڑائی لڑکرپھانسی کی سزادلوائیں گے۔ مفتی رئیس افسر نے کہا کہ ہم پرامن طریقہ سے احتجاجی مظاہرہ کرکے صوبائی ومرکزی حکومت کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ کملیش تیواری لائق معافی نہیں بلکہ سزا کا مستحق ہے۔اس موقع پر مولانا محمد ہاشم نعیمی ، مفتی محمد سلیمان نعیمی ،مولانا ہاشم القادری،مولانا رفیق نعیمی،قاری جمشیداحمدکے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ موجودتھے۔


طالبہ کا اغواکرنے والے بدمعاشوں پر مقدمہ درج

گورکھپور۔22دسمبر(فکروخبر/ذرائع)ایم ایم ایم یوٹی کے نزدیک ہائی اسکول کی طالبہ کا اغواکر نے والے بدمعاشوں پر کینٹ پولیس نے دیررات مقدمہ درج کیا۔ انجینئرنگ کالج سے محدی پور کے درمیان دکان اورچوراہے پر لگے سی سی ٹی وی کی مدد سے پولیس اغواکاروں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔کینٹ پولیس نے طالبہ کی ماں کے تحریر پر جیپ سوار تین نامعلوم نوجوانوں پر اغواکی کوشش کا مقدمہ درج کیا۔ طالبہ کے بتائے حلیے کے مطابق انجینئر نگ کالج چوکی انچارج تفتیش کر رہے ہیں۔ مدن موہن مالیویا ٹیکنیکل یونیورسٹی (ایم ایم ایم یوٹی)کے آس پاس واقع دکانوں کے ساتھ ہی محدی پور تک سڑک کے کنارے لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی معلومات کرکے اس کے فوٹیج سے جیپ سوار نوجوانوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش جارہی ہے اس کے علاوہ سرویلانس کی مدد سے بھی اغوا کی اس گتھی کو سلجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔کھورابارعلاقہ کی رہنے والی پندرہ سالہ لڑکی ہائی اسکول کی طالبہ ہے وہ مدن موہن مالویہ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے نزدیک واقع ایک اسکول میں پڑھتی ہے ۔ ۸۱دسمبر کی دوپہر تین بجے اسکول کی چھٹی ہونے کے بعد وہ گھر کے لئے پیدل نکلی تھی۔ اسکول سے دوسومیٹر آگے جانے پر پیچھے سے آئے جیپ سوار نوجوانوں نے اس کا اغواکرلیا ۔محدی پور کے نزدیک جیپ رکنے پر طالبہ موقع پاکر اترگئی تھی ایس او کینٹ شیام لال یادو نے بتایاکہ اغواکرنے والے نوجوانوں کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے جلد ہی واردات کا رازفاش ہوجائے گا۔


کہرے کے سبب ٹرک نے پیدل جارہے نوجوان کو کچلا

کانپور۔22دسمبر(فکروخبر/ذرائع)اگرآپ اس کہرے کے موسم میں سڑک پارکررہے ہیں تو بہت احتیاط سے سڑک پارکریں ورنہ آپ سڑک حادثہ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ایسے ہی ایک حادثہ میں ایک شخص حادثے کا شکار ہوگیا۔معاملہ تھا کہ نوجوان ڈیوٹی سے اپنے گھر جارہاتھا کہ روڈ پارکرنے کے دوران سامنے آئے ٹرک نے اسے اپنی زد میں لے لیا۔جس سے نوجوان کی دوران علاج اسپتال میں موت ہوگئی۔سچینڈی تھانہ حلقہ کے دھرما گت پور گاؤں میں رہنے والے رام گوپال کا بیٹا۵۳سالہ اودھیش سچینڈی بھوتی ہائیوے پر بنی ایک فیکٹری میں ملازمت کرتاتھا۔کنبہ میں بیوی راشیکا اوردوبچے کلو وچھوٹو ہیں۔والد نے بتایاکہ اتوارایکسٹراڈیوٹی لگی ہونے کے سبب بیٹاڈیوٹی گیاتھا۔ دیررات وہ گھر فیکٹری سے پیدل ہی آرہاتھا کہ گھر کے نزدیک بنے چوراہے کو پارکر نے کے دوران سامنے سے آئے تیز رفتارٹرک نے اودھیش کو ٹکر ماردی جس سے وہ شدیدطورسے زخمی ہوگیا حادثہ کے بعدڈرائیورگاڑی لیکر فرارہوگیا۔حادثہ کے اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے گھر والوں کو اطلاع دیتے ہوئے زخمی اودھیش کوکمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا۔ ڈاکٹروں نے اودھیش کی حالت سنگین بتاتے ہوئے ہیلٹ اسپتال ریفرکردیا۔گھر والے پولیس کی مددسے زخمی بیٹے کو لیکر ہیلٹ اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے اودھیش کو مردہ قراردے دیا۔ایس اوجے ویر یادو نے بتایاکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے اورتحریرکی بنیاد پر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔


سڑک حادثہ میں ڈی ایس پی سمیت دو کی موت

بلند شہر ۔22دسمبر(فکروخبر/ذرائع) اتر پردیش میں بلند شہر کے سلیم پور علاقے میں آج صبح گھنے کہرے کی وجہ سے چھاپہ مارنے کیلئے جا رہے ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور کانسٹیبل سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے جبکہ ایک دیگر شخص زخمی ہو گیا۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سلیم پور تھانے میں تعینات ستویر سنگھ غازی آباد میں بولیرو گاڑی میں سوار ہوکر دبش کے لئے جا رہے تھے ۔ دھتوري گاؤں کے پاس ایک ٹرک پلٹا ہوا تھا۔گھنے کہرے کی وجہ سے بولیرو گاڑی سڑک کے کنارے کھڑے ریت سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ صبح پانچ ہوا۔انہوں نے بتایا ہے کہ حادثے میں ڈی ایس پی ستویر سنگھ (۸۴)، کانسٹیبل نتن چوہان (۷۲)ہلاک ہوگئے ۔ دوسرا کانسٹیبل جے کمار زخمی ہو گیا۔ اسے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا