English   /   Kannada   /   Nawayathi

آر ایس ایس کے ترجمان اخبار 'آرگنائزر' نے انگریزوں پر تاریخ سے چیڑ چھاڑ کا الزام لگایا ؛(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

محرم پر درگا کی مورتی ورسجن پر ممتا بنرجی حکومت کی پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے آر ایس ایس نے گوشت کھانے اور گئوكشی تنازعات پر عدم برداشت بڑھنے کی باتوں پر سخت جواب دیا ہے اور کہا کہ ہندو مذہب کی بنیاد صرف رواداری نہیں بلکہ تمام مذاہب کو قبول ہے۔ آر ایس ایس کے ترجمان اخبار 'ارگنائزر' میں چھپے ادارتی مضمون میں کہا گیا کہ بنگال میں سیکولر تحریک کا ایک اور دور چل رہا ہے جہاں ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت نے محرم کی وجہ سے ریاست بھر میں 23 اور 24 اکتوبر کو درگا مورتی وسرجن پر پابندی لگا دی۔ کیا یہ کسی مذہبی کمیونٹی کی اعتراض پر کیا گیا؟


کیجریوال نے بہار میں نتیش کمار کی قیادت والے اتحادکو ووٹ دینے کی اپیل کی

نئی دہلی۔27اکتوبر(فکروخبر/ذرائع ) بہار اسمبلی کے تیسرے مرحلے کے انتخا بات سے قبل دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجری وال نے عوام سے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے ۔مسٹر کیجری وال نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ‘‘ میں بہار کے بھا ئیوں اور بہنوں سے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو ووٹ دینے کی اپیل کرتا ہوں۔ اس سے قبل دہلی کے وزیر نے پیش گوئی کی تھی کہ نتیش کمار کی قیادت والا عظیم اتحاد کلین سوئیپ کریگا۔ انھوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو، جو کہ ریاست میں این ڈی اے کی انتخابی مہم کی قیادت کررہے ہیں، زبر دست شکست حاصل ہوگی۔ اس مرحلہ میں 50 سیٹوں پر ہونے والا مقابلہ خصوصی اپمیت کا حامل ہے کیونکہ آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کے دو بیٹے مہوا اور راگھوپور سے اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔


نئے بین الاقوامی اقتصادی نظام کے لئے ہند ۔افریقہ کے تعاون کی ضرورت:سشما

نئی دہلی۔27اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )ہندوستان نے افریقی ممالک کے ساتھ تجارت اور اقتصادی تعاون میں اضافے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے آج کہا کہ دونوں فریقوں کو نئی بین الاقوامی اقتصادی نظام کے لئے مشترکہ طور سے کوشش کرنی چاہئے ۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے یہاں ہندوستان افریقہ چوٹی کانفرنس 2015 میں وزرا سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور افریقہ کے اقتصادی تعلقات صدیوں پرانے ہیں اور انہیں نئی شکل فراہم کی جا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا، ‘‘منصفانہ سیاسی اور اقتصادی نظام کے مطالبہ کے لئے ہندوستان اور افریقہ مل کر کام کر سکتے ہیں’’۔ہندوستان اور افریقہ کی تیزی سے ترقی کی جانب گامزن معیشتوں کا ذکر کرتے ہوئے محترمہ سوراج نے کہا کہ دونوں خطوں کے معاشی نظام اپنے جغرافیائی حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے طویل مدتی شراکت داری قائم کر سکتی ہے ۔ دونوں علاقوں کے درمیان صلاحیت کی تعمیر، انسانی وسائل کی ترقی اور تکنیکی اور مالی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان نے گزشتہ سات برسوں میں افریقی طالب علموں کو 40 ہزار اسکالر شپ فراہم کی ہے ۔
افریقہ کے وزرائے خارجہ سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سوراج نے کہا کہ علاقے کے 60 سے اداروں میں 300 سے زائد تربیتی پروگرام چل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ افریقہ میں اسکل ڈولپمنٹ کے لئے ہندوستان واٹر مینجمنٹ سے قابل تجدید توانائی تک اور دیہی ترقی سے لے کر سائبر سیکورٹی تک پروگرام چلا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے افریقی ممالک میں بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی کے لئے آسان قرض فراہم کی ہے ۔ گزشتہ دہائی میں 40 ممالک میں تقریبا 140 منصوبوں کے لئے تقریبا 9 ارب ڈالر کاقرض آسان شرح پر مہیا کیا گیا ہے اوراس ضمن میں اب تک 60 منصوبوں کومکمل کیا جا چکاہے ۔برکنا فاسو میں زراعتی منصوبے اور مرکزی افریقی جمہوریہ اور سینیگال میں سڑک منصوبے اور انگولا میں ریل منصوبے اور بینن میں چینی کی صنعت سے متعلق منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے محترمہ سوراج نے کہا کہ افریقہ کی اقتصادی ترقی میں ہندوستان مسلسل تعاون کرتا رہے گا۔انھوں نے دونوں فریقوں کے باہمی تجارت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھا ہے اور گزشتہ مالی سال میں غیر ملکی تجارت 72 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔


گیتا کی کیجریوال سے ملاقات

نئی دہلی۔27اکتوبر(فکروخبر/ذرائع ) پاکستان میں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ گزار نے کے بعد ہندوستان لائی گئی گونگی بہری گیتا نے آج یہاں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملاقات کی۔یہ میٹنگ وزیر اعلی کی سرکاری رہائش گاہ پر ہوئی جس میں مسٹر کیجریوال نے ایک شخص کی مدد سے لڑکی کے ساتھ اشاروں کی زبان میں بات کی۔گیتا نے کل وزیر اعظم نریندر مودی اور امور خارجہ کی وزیر سشماسراج سے ملاقات کی تھی۔ وزیر اعظم نے کراچی کی ایدھی فاؤنڈیشن کی بانی بلقیس ایدھی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنے سالوں تک پاکستان میں گیتا کی نگہداشت کی۔ انہوں نے ان کی ادارے کو ایک کروڑ روپے چندہ دینے کا بھی اعلان یا۔مسز سوراج نے بھی گیتا کا ہر طرح خیال رکھنے کے لئے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔گیتا تقریباً 15 سال قبل اتفاقاً سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہوگئی تھی۔


اتر پردیش کے ضلع پرتاب گڑھ سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے بھی گیتا کے والدین ہونے کا دعویٰ کر دیا

لکھنؤ ۔27 اکتوبر (فکروخبر/ذرائع) ریاست اتر پردیش کے ضلع پرتاب گڑھ سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے بھی گیتا کے والدین ہونے کا دعویٰ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق مہیش گنج نامی علاقے کے رہائشی رام راج گوتم اور اس کی بیوی انارہ دیوی نے الہ آباد کے ڈویژنل کمشنر راجن شکلا سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ اپنی گم شدہ بیٹی کو واپس پانے کیلئے تمام ٹیسٹ کرانے اور ہر قسم کی تحقیقات کیلئے تیار ہیں۔ گیتا 2003ء میں 11 سال کی عمر میں غلطی سے سرحد پار کرکے پاکستانی علاقے میں داخل ہوگئی تھی جسے پاکستان رینجرز کے اہلکاروں نے پکڑ کر ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا اور وہ یہاں تقریباً 12 سال رہنے کے بعد پیر کو کراچی سے دارالحکومت نئی دہلی پہنچی ہے۔ قبل ازیں ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے گیتا کے والدین ہونے کا دعویٰ کیا لیکن وطن واپس پہنچنے پر گیتا نے انہیں پہنچانے سے انکار کردیا تھا۔ دریں اثناء آلہ آباد کے ڈویژنل کمشنر نے نئے دعویدار جوڑے کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا ہے اور یہ جوڑا گیتا سے ملنے نئی دہلی روانہ ہوگیا ہے۔ جوڑے کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کا اصل نام سویتا ہے۔ جوڑے نے اس موقع پر سویتا کی بچپن کی تصاویر بھی دکھائیں۔


قومی اردو کونسل میں ’نگہداشت بیداری ہفتہ‘ سے متعلق تقریب کا انعقاد

نئی دہلی۔27اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) قومی اردو کونسل کے صدر دفتر’فروغ اردو بھون‘ میں نگہداشت بیداری ہفتہ کا اہتمام کیا گیا۔ واضح ہو کہمرکزی حکومت نے اپنے تمام تر دفاتر میں نگہداشت بیداری ہفتہ (26تا 31اکتوبر) منانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسی سلسلے کی ایک تقریب تھی۔ اس موقع پر کونسل کے وائس چیئرمین پدم شری جناب مظفر حسین نے کونسل کے تمام ارکان کو اپنے کام کے تئیں ایمانداری ، شفافیت اور وقت کے پابند عہد ہونے کا حلف دلایا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو ملک کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اس خواب کی تکمیل کرنا ہے جو انھوں نے ملک کی سا لمیت ، یکجہتی اور ترقی کے لیے دیکھا ہے۔ آئیے ہم سب مل کر ترقی اور کامرانی کے لیے اپنے فرائض کو بغیر کسی خوف اور جانبداری کے ایمانداری سے پورا کرنے کا عہد کریں۔ اس موقع پر کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر ارتضیٰ کریم نے کہا کہ ہم روایتی طور پر حلف نہ اٹھائیں بلکہ اپنے کام میں پوری ایمانداری اور نیک نیتی کا ثبوت پیش کریں۔ دراصل ہماری یہی کوشش ملک کی عظمت کو بڑھاتی ہے۔ 
حلف لینے کے تقریب میں کونسل کے پرنسپل پبلی کیشن آفیسر ڈاکٹر شمس اقبال ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر (انتظامیہ) جناب کمل سنگھ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر (اکیڈمک) ڈاکٹر شمع کوثر یزدانی ، ریسرچ آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ کے علاوہ کونسل کے تمام اسٹاف موسجود تھے۔


شوری کو حکومت میں جگہ نہ پانے کا درد: بی جے پی

نئی دہلی۔27اکتوبر(فکروخبر/ذرائع ) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مودی حکومت پر سابق مرکزی وزیر ارون شوری کے حملہ کی نکتہ چینی کرتے ہوئے آج کہا کہ ان کی باتوں سے سرکار میں جگہ نہ پانے کا درد جھلکتا ہے ۔ مسٹر شوری نے جو باچپئی سرکار میں وزیر تھے ، مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ڈاکٹر سنگھ (سابق وزیراعظم من موہن سنگھ) کی کمی محسوس کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ کم سے کم وہ ایک دانش مند شخص تھے ۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ یہ اب تک کا سب سے کمزور پی ایم او (وزیراعظم کا دفتر ) ہے ۔ ارون شوری کے اس بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی سکریٹری سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ سرکار میں جگہ نہ پانے کا غم ان کی باتوں سے جھلک رہا ہے ۔ پارلیمانی امور کے وزیر وینکیا نائڈو نے بھی کہا کہ مسٹر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی اب تک کی سب سے مضبوط سرکار ہے ۔ ہماری سرکار گھوٹالوں سے پاکس ہے اور ہماری ترجیح ترقی اور صرف ترقی ہے ۔ مخالفین جو بھی کہیں ان سے گمراہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ پارٹی کے سرکردہ رہنما اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے بھی کہا کہ پتہ نہیں آج کل وہ کس سے متاثر ہو کر اس طرح کے بے بنیاد بیان دے رہے ہیں۔دوسری طرف کانگریس کے نتیش تیواری نے مسٹر شوری کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ ہے کہ لوگ اب من موہن سنگھ کی کمی محسوس کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ مسٹر شوری نے کل ایک پروگرام میں قومی جمہوری اتحاد حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سرکار کی پالیسیاں کانگریس جیسی ہی ہیں صرف اس میں گائے کا اضافہ ہوگیا ہے ۔مودی سرکار کو بے سمت بتاتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ معیشت بہتر بنانے میں نہیں بلکہ سرخیوں میں چھائے رہنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے ۔ 


آخر 26 تاریخ کو ہی کیوں آتے ہیں زلزلے 

لکھنؤ۔27اکتوبر(فکروخبر/ذرائع ) اسے محض اتفاق کہیں یا کچھ اور کہ دنیا میں بڑی تباہی مچانے والے بیشتر زلزلے 26 تاریخ کو ہی آئے ہیں۔
افغانستان ، پاکستان اور ہندستان کے کچھ حصوں میں کل 26 تاریخ کو ہی زلزلہ آیا۔ چین میں 26جولائی 1976، گجرات میں 26جنوری 2011اور بحر ہند میں 26 دسمبر 2004 کو سونامی آئی تھی جس نے بھاری تباہی مچائی تھی۔ تائیوان میں 26جولائی2010 اور جاپان میں 26 فروری 2010 میں آئے زلزلے نے سیکڑوں جانیں لے لی تھیں۔نیپال میں بھی 26 اپریل کو زلزلہ آیا۔ اس سال 26 اپریل کو آئے زلزلے نے نیپال کو تباہ کردیا۔ زلزلے کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو 26 جون 1926 میں روڈس زلزلہ آیاتھا جبکہ 26جنوری1700میں شمالی امریکہ میں آئے زلزلے میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے ۔


قتل کرنے کے بعد سڑک پر گرنے سے قاتل کی بھی موت

بھدوہی۔27اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )اتر پردیش میں بھدوہی کے گوپي گنج حلقہ میں ایک نوجوان نے شراب پینے کے بعد معمولی بات پر اپنے ساتھی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور بعد میں مقامی لوگوں کے دوڑائے جانے پر سڑک پر گرنے سے اس کی بھی موت ہو گئی ۔پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ کل رات شجاعت پور خالد گاؤں کے رہنے والے بھولا (35)اور اس کے ساتھی رام جتن (34)نے ایک ساتھ بیٹھ کر شراب پی تھی۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان کسی پر تنازعہ ہو گیا۔ بات بڑھنے پر رام جتن نے بھولاکو گولی مار دی جس سے اس کی موت ہو گئی۔بھولا کی موت کے بعد مقامی لوگوں نے رام جتن کو پکڑنے کی کوشش کی اور وہ بھاگتے وقت پکی سڑک پر گر گیا جس سے سر میں شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے اس کی بھی موت ہو گئی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔


اترپردیش کے وزیر راجندر رانا کا انتقال

لکھنؤ۔27اکتوبر(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش کے وزیر مملکت برائے دیہی انجینئرنگ سروس (آر ای ایس) کا آج الصبح انتقال ہوگیا۔تقریباً 54 سالہ مسٹر سنگھ لیور کینسر کے مریض تھے ۔ انہوں نے نوئیڈا میں واقع اپنی رہائش گا ہ آج علی الصبح آخری سانس لی ان کے پسماندگان میں ان کی بیوی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے ۔ مسٹر رانا ضلع سہارنپور کے دیوبند حلقے سے یوپی اسمبلی میں نمائندگی کرتے تھے ۔ سال 2002 میں وہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے ۔ وہ مایاوتی حکومت میں بھی ان کی کابینہ میں شامل تھے ۔مسٹر رانا 2003 میں سماج وادی پارٹی میں شامل ہوگئے تھے ۔ اس کے وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو نے بھی انہیں اپنی کابینہ میں جگہ دی تھی۔ سال 2007 میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں وہ ہار گئے تھے ۔ لیکن 2012 میں ایک بار پھر وہ الیکشن جیتنے میں کامیاب رہے انہیں اکھلیش یادو کابینہ میں دیہی انجینئرنگ سروس (آر ای ایس)محکمے کا وزیر مملکت بنایا گیا۔مسٹر رانا نے امریکہ میں بھی کافی دنوں تک علاج کرایا ۔ مسٹر رانا ممبراسمبلی منتخب ہونے سے قبل صحافت سے وابستہ تھے اور انہوں نے پٹنہ میں ایک روزنامہ میں کئی برسوں تک خدمات انجام دیں تھیں ۔ مسٹر رانا کے آبائی ضلع سہارنپور میں آج ان کی آخری رسومات اد ا کی جائیں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا