English   /   Kannada   /   Nawayathi

تم پاکستانی ایجنٹس ہو ، یہاں سے چلے جاؤ

share with us

دو نوجوان آصف شیخ اور دانش شیخ جن کی عمریں 19 سال کی ہیں ، انہوں نے بتایا کہ پولیس انسپکٹر کیدار پوار اور دیگر نے جو نائیٹ ڈیوٹی پر تھے ان پر حملہ کردیا ۔ پوار نے ان سے کہا کہ وہ پاکستانی ایجنٹس ہیں اور انہیں ملک چھوڑکر چلے جانا چاہئیے ۔ تاہم باندرہ پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ دونوں آپس میں لڑرہے تھے اس وقت آصف نے پولیس انسپکٹر پر حملہ کردیا ۔ چنانچہ ان دونوں کو پولیس اسٹیشن لایا گیا ۔ یہاں منتقل کرنے کے بعد آصف پولیس کے ساتھ کافی جارحانہ طرز عمل اختیار کئے ہوئے تھا ۔ وہ مسلسل یہ کہہ رہا تھا کہ اس کے کئی اہم شخصیتوں اور بااثر مسلم سیاسی قائدین کے ساتھ مراسم ہیں ۔ اس عہدیدار نے کہا کہ جس وقت پولیس آصف سے پوچھ تاچھ کررہی تھی اس نے تین مرتبہ پولیس انسپکٹرکو مکے مارے ۔ پولیس نے کہا کہ آصف کو بھابھا ہاسپٹل منتقل کیاگیاجہاں ڈاکٹرس نے کہا کہ اسے معمولی زخم آئے ہیں لہذا شریک کرنے کی ضرورت نہیں ۔ جب پولیس عہدیدار سے یہ پوچھا گیا کہ آصف اور دانش کس طرح زخمی ہوئے تو انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں سب پتہ چل جائے گا ۔ آصف کے چچا عمر نے اس واقعہ کے سلسلے میں ایک شکایت درج کروائی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا