English   /   Kannada   /   Nawayathi

امرسنگھ اور سنگیت سوم میرا قتل کراسکتے ہیں:اعظم خاں(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

انہوں نے کہا کہ دوسرے لیڈر کا بڑے بڑے صنعتکاروں سے لے کر فلمی ہستیوں سے تعلقات ہیں۔ اس لئے ان دونوں کو مجھ سے جان کا خطرہ لاحق ہونے والا بیان خطرناک سازش کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ان کا عام بیان نہیں ہے بلکہ یہ پیش ہندی والا بیان ہے ۔ انہوں نے ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹّر کے بیف سے متعلق بیان کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو اس بیان پر نوٹس لینا چاہیے ۔


امیرشریعت کی وفات ملتِ اسلامیہ کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان:مولاناحمادغزالی قاسمی

سیتامڑھی۔18 اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)انجمن نصرۃ الطلاب کے صدرمولانا حماد غزالی قاسمی نے ملک کے موقر ونامورعالمِ دین مولانا سیدنظام الدین صاحب جنرل سکریٹری مسلم پرسنل لاء بورڈ ، امیر شریعت امارت شرعیہ بہار،اڑیسہ و جھارکھنڈ اور رکن شوریٰ دارالعلوم دیوبندکے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ حضرت امیر شریعت کی وفات ہندوستانی مسلمانوں کے لیے بہت بڑا نقصان ہے،ان کی وفات سے ہندوستان کے علمی و دینی حلقے میں ایک ایسا خلاپیداہوگیاہے،جس کا پوراہونا مشکل ہے۔مولانا نے کہا کہ حضرت امیر شریعت کی جیسی شخصیات صدیوں میں پیداہوتی ہیں جو اپنی خدمات اور قربانیوں سے قوم و ملت کی بیش بہاخدمات انجام دیتی ہیں۔مولانا نے کہا کہ مولانا سید نظام الدین دارالعلوم دیوبند کے ایک ممتازفاضل اور جید عالمِ دین تھے،دورانِ طالب علمی ہی میں اپنی محنت اور جدوجہد کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوایا،وہ دارالعلوم میں طلبۂ بہار،جھارکھنڈ ،اڑیسہ ومغربی بنگال کی مشترکہ قدیم انجمن کے سرگرم ذمے داراوراس کے ماہانہ دیواری پرچہ ’البیان‘کے مدیربھی رہے ۔فراغت کے بعدایک عرصے تک مدرسہ ریاض العلوم، ساٹھی، چمپارن میں صدرمدرس رہے،اس کے بعد چتراکے ایک ادارے سے وابستہ ہوئے اور دینی و علمی خدمات انجام دیں اور پھرامارت شرعیہ کے ناظم اور پھر امیر شریعت کے باوقارعہدوں پررہ کر امارت کوترقیات اورحصولیابیوں کی نئی منزلوں تک پہنچایا۔ مولاناحمادغزالی نے اس موقع پرکہاکہ سارے ملک کے مسلمان اس اندوہ ناک حادثے کی وجہ سے غمگین ہیں اورہم دعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت کی بال بال مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان کوصبرجمیل عطافرمائے۔


امیرشریعت کی رحلت ایک المناک سانحہ:مولانافیروز اختر قاسمی

نئی دہلی۔18اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)مرکزی جمعیۃ علماء کے جنرل سکریٹری مولانا فیروز اختر قاسمی نے ملک کے موقر ونامورعالمِ دین مولانا سیدنظام الدین صاحب جنرل سکریٹری مسلم پرسنل لاء بورڈ ، امیر شریعت امارت شرعیہ بہار،اڑیسہ وجھارکھنڈکے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امیر شریعت کی وفات ہندوستانی مسلمانوں کے لیے ایک عظیم نقصان ہے،ان کی وفات سے ہندوستان کے علمی و دینی حلقے میں ایک ایسا خلاپیداہوگیاہے،جس کا پوراہونا مشکل ہے۔مولانا نے کہا کہ حضرت ؒ نے اپنی بے پناہ خدا داد صلاحیت اور بہترین نظم ونسق سے جس طرح امارت شرعیہ ،مسلم پرسنل لاء بورڈپروان چڑھایا اور ترقی کے منزل تک پہونچایاوہ ان کے حسن انتظام اورمخلصانہ جدو جہد کا جیتا جاگتا نمونہ ہے۔انھوں نے کہا کہ مولانا سید نظام الدین دارالعلوم دیوبند کے ایک ممتازفاضل اور جید عالمِ دین تھے،دورانِ طالب علمی ہی میں اپنی محنت اور جدوجہد کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوایا،فراغت کے بعدایک عرصے تک مدرسہ ریاض العلوم، ساٹھی،چمپارن میں صدرمدرس رہے،اس کے بعد چتراکے ایک ادارے سے وابستہ ہوئے اور دینی وعلمی خدمات انجام دیں اور پھرامارت شرعیہ کے ناظم اور پھر امیر شریعت کے باوقارعہدوں پررہ کر امارت کوترقیات اورحصولیابیوں کی نئی منزلوں تک پہنچایا۔مولانافیروزاخترنے اس موقع پران کے لیے مغفرت اورپسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعاکی۔


قتل کا ملزم ناسک سے گرفتار

بڈوانی۔18اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)مدھیہ پردیش کے بڈواني ضلع کی سیندھوا دیہی پولیس نے گرام واکیہ میں تقریبا ایک سال پہلے قتل کر کے فرار ہوئے ملزم کو مہاراشٹر کے ناسک سے گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق علاقائی گرام واکیہ کے پانچ ہزار روپے کے انعامی بدمعاش شانتی لال کو گرفتار کرکے آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ شانتی لال اور واکیہ کے ہی ساتھی بدمعاش دور سنگھ میں مال اور چوری کے سامان کی حصہ داری کے معاملے میں تنازعہ تھا۔شانتی لال نے 12 ستمبر 2014 کو دور سنگھ کو لاٹھی سے قتل کرکے لاش ایک تھیلے میں ڈال کر اپنے کھیت کے کنویں میں پھینک دی تھی۔ اس کے بعد وہ مہاراشٹر کے مختلف مقامات پر زیر تعمیر مکانوں کی چوکیداری کر رہا تھا۔ کل اس ناسک کے پاچورا فاٹا علاقے سے گرفتار کر لیا گیا۔


مویشی کی موت کے بعد صورتحال کشیدہ مگر قابو میں ہے 

جبلپور۔18اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) مدھیہ پردیش میں ضلع جبلپور کے سہورا قصبے میں آج ایک مویشی کی موت کے بعد صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد معمول پر آگئی ہے ۔ پولیس اور انتظامیہ کی مستعدی کی وجہ سے صورتحال قابو میں ہے ۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہات) سنجے ساہ نے بتایا کہ بس اسٹیشن کے نزدیک آج صبح ایک بچھڑنے کی موت ہوگئی جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ مشتعل ہوگئے اور مردہ بچھڑنے کے ساتھ جلوس نکالنے لگے ۔ اس دوران کچھ لوگوں نے جبراً بازار بند کرانے کی کوشش کی اور سڑک کے کنارے واقع کھوکھوں میں آگ لگادی۔ جس کی وجہ سے ماحول کشیدہ ہوگیا۔ پولیس فورس نے فوراً ہی موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔پولیس کو صورتحال کو قابو کرنے کے لئے ہلکا لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ اب صورتحال پوری طرح کنٹرول میں ہے ۔


ٹرک سے لاکھوں روپے کی غیرقانونی شراب برآمد

بیکانیر۔18اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)راجستھان میں ضلع بیکانیر کے نوکھا تھانہ کے تحت آج ایک ٹرک سے لاکھوں روپے کی غیرقانونی انگریزی شراب برآمد کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ علاقہ میں مقام سے تقریباََ آٹھ کلومیٹر دور کاکڑا گاوں کے نزدیک صبح تقریباََ ساڑھے چھ بجے پولیس ٹیم معمول کے مطابق گاڑیوں کی تلاشی لے رہی تھی کہ اسی دوران ایک ٹرک کی تلاشی میں غیرقانونی شراب کے کئی کارٹن برآمد ہوئے ۔پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ اسے شراب سے بھرا یہ ٹرک چھاپر میں سوپنا گیا تھا اور وہ اسے فلودی لے جارہا تھا۔ اس نے بتایا کہ ٹرک کو ایک دیگر شخص الور سے چھاپر تک لایا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ یہ شراب راجستھان کے الور میں بنی ہے ۔ شراب کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے ۔



حضرت مفتی سید نظام الدین کی وفات ملت اسلامیہ ہند کے لیے عظیم و ناقابل تلافی نقصان۔ اے سعید 

نئی دہلی ۔18اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)امارت شرعیہ بہار ، اڑیسہ ، و جھارکھنڈ کے امیر شریعت و آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری اور ملک کے موقر ممتاز عالم دین حضرت مفتی سیدنظام الدینؒ کی رحلت کی خبر سن کر سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر اے سعید صاحب نے اپنے تعزیتی بیان میں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس خبر سے بہت ہی صدمہ پہنچا ہے۔ حضرت مفتی سید نظام الدینؒ کی وفات ملت اسلامیہ اور بالخصوص ہندوستانی مسلمانوں کے لیے ایک عظیم خسارہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔ جس کی بھرپائی مشکل ہے۔ حضرت مفتی نظام الدینؒ نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کو مضبوط اور متحد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ آپ کا شمار مسلم پرسنل لاء بورڈ سے جڑی تحریکات کے اہم سر پرستوں میں ہوتا ہے۔ ملی مسائل پرا ن کی گہری نظر تھی اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے مسلم پرسنل لاء بورڈ اور بالخصوص مسلمانان ہند کے لیے ہر موڑ پر اور ہر وقت آپ نے آواز بلند کیا۔ آپ سادہ لوح اور علماء سلف کا نمونہ تھے مگردور حاضر کے حالات اور اس کے تقاضوں پر آپ کی نظر کا اندازہ اس وقت ہوتا تھا جب آپ کسی بھی موضوع پر اظہار خیال کرتے تھے اور کار عمل میں اتر تے تھے۔پورے ملک میں شریعت کمیٹیاں قائم کرنے میں آپ کا اہم رول رہا ہے نیز آپ عصری تعلیم کی اہمیت اور ملکی سطح پر اس کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اس کی ترغیب و تلقین کرتے رہے اوراس کی افادیت کی اہمیت کا احساس دلاتے رہے۔ انہو ں نے مسلم دانشوروں ، علماء اور مفکرین کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے بہت سے ملی مسائل حل کرنے میں پیش پیش رہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر اے سعید نے کہا کہ وہ اپنے جانب سے ان کے پسماندگان، معتقدین، متوسلین، اور عالم اسلام میں پھیلے ان کے ، شاگرد، قضات، علماء ، حفاظ ، ائمہ کے ساتھ ہم بھی دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی آپ کے خدمات کو قبو ل فرمائے اور اپنی رضا وخوشنودی سے سرفراز فرمائے اور عالم اسلام بالخصوص مسلمانان ہند کے لیے بہتر نعم البدل عطا فرمائے۔ اللہ مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کی رحلت سے غمزدہ پسماند گان، اقربااور تمام متعلقین اور شاگردوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا