English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیرسٹر اسد الدین اویسی نے بہار کے کشن گنج میں انتخابی مہم چلائی(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

انہوں نے سیمانچل علاقہ کی پسماندگی کو دور کرنے اسے دستور کی دفعہ 371کے تحت خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہار میں پسماندگی بالخصوص سیمانچل کی بدحالی کے لیے تمام اہم سیاسی جماعتیں ذمہ دار ہیں۔انہوں نے سرکاری اعداد وشمار کے حوالے سے سیمانچل علاقہ کی تعلیمی ،اقتصادی پسماندگی کا تذکرہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ خواندگی طبی سہولتوں کی فراہمی میں یہ علاقہ کافی پچھڑا ہوا ہے ۔انہوں نے سیمانچل کے عوام سے کہاکہ وہ اس علاقہ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ووٹ دیں نہ کہ پٹنہ میں کسی کو اقتدار کے لیے ۔مجلس اتحاد المسلمین اس علاقہ کی محدود نشستوں پر مقابلہ کر رہی ہے ۔جنتا دل یو۔آرجے ڈی ۔کانگریس کے مہاگٹھ بندھن کے رہنما مجلس پر یہ الزام لگارہے کہ وہ بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لیے انتخابی میدان میں ہے جبکہ مجلس کی قیادت نے اس الزام کو غلط قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ اتحاد مجلس سے خوفزدہ ہے ۔مجلس نے ان علاقوں میں جہاں اس کے امیدوار نہیں ہیں کسی جماعت کا حوالہ دیئے بغیر رائے دہندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بی جے پی اوراس کی حلیف جماعتوں کو شکست دیں اور سیکولر امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔


کسان کا قتل کرنے والا پردھان گرفتار 

لکھنؤ۔15اکتوبر(فکروخبر/ذرائع ) ملیح آباد علاقے میں گذشتہ ۴؍ جولائی کو زمینی تنازعہ میں کسان ٹیکرام کا پیٹ پیٹ کر قتل کرنے والے ملزم پردھان محبوب کھیڑا موی کلا باشندہ رمیش چندر یادو کو بدھ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ واضح ہو کہ محبوب کھیڑا موی کلا باشندہ درگا پرساد اپنی اہلیہ کے ساتھ رہتے تھے ان کے کوئی اولاد نہیں تھی انہوں نے اپنی پانچ بیگھا زمین حسن گنج اناؤ رسول پور باشندہ اپنے ہم زلف ٹیکرام کی اہلیہ سوہدارا کی ہمایت میں بیعنامہ کر دی تھی اس سے درگا پرساد کے چچا زاد بھائی موجودہ پردھان رمیش چندر، رام ولاس اور شنکر لال ناراض ہو گئے تھے تب ہی پردھان رمیش چندر اپنے بھائی شنکر لال، رام ولاس اور بھتیجے اقبال سمیت چھ دیگر لوگوں نے لاٹھی ڈنڈوں سے ٹیک رام کی پٹائی کر دی تھی واردات چھپانے کیلئے ان لوگوں نے ٹیکرام کو وہاں سے اُٹھا کر سریاں گاؤں اور محبوب کھیڑا کے نزدیک نہر پلیا کے نزدیک مردہ سمجھ کر پھیک دیا تھا۔ اس کی اطلاع ٹیک رام بیٹے کملیش کو فون سے ملی تھی۔ زخمی ٹیک رام کو پولیس نے اسپتال پہنچایا تھا لیکن راستہ میں اس نے دم توڑ دیا تھا۔


مورتی وسرجن میں آلودگی کنٹرول بورڈ کی ہدایت تسلیم کی جائے:اے ڈی ایم

لکھنؤ۔15اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ شہرمغربی جے شنکر دوبے نے جل سنستھان، محکمہ آب پاشی، میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ مورتیوں کے وسرجن کیلئے جگہ طے کی جائے اس کے علاوہ اس با ت پر دھیان رکھا جائے کہ پانی اہمیت متاثر نہ ہو اور بھیڑ کی حالت پیدا نہ ہونے پائے۔ انہوں نے بتایا کہ مورتی وسرجن کی جگہ پر ٹھوس سجانے والی اشیاء اور پھول وغیرہ کا بھسمی کرن پوری طرح سے ممنوع کیا جائے۔ مورتی وسرجن کے ۸۴ گھنٹے کے اندر وسرجت باقیات کو جمع کر کے الگ الگ کر کے کمپوسٹنگ کیلئے بھیج دیا جائے انہوں نے بتایا کہ ندی یا جھیل میں مورتی وسرجن کی حالت میں غیر مستقل تال تعمیر کر لی جائے اور وسرجن مکمل ہونے کے بعد وسرجت ہونے والے پانی کو اس کی اہمیت کا تجزیہ کرنے کے بعد ندی میں بہادیا جائے۔ مورتی وسرجن کے لئے پوجاسمیتیوں کے ذریعہ عوامی بیداری کے ذریعہ سے تعاون حاصل کر کے مہلک رنگوں اور اشیاء کا استعمال نہیں کیا جائے۔


موہن لال گنج کوتوالی میں چلا معاشقہ کا ڈرامہ 

لکھنؤ۔15اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )موہن لال گنج میں بدھ کو زبر دست ڈرامہ ہوا عاشق سے ملنے کی بات پر پیٹی گئی نے کوتوالی میں عاشق کے ساتھ شادی اور اس کے ساتھ رہنے کی بات کہی۔ پولیس نے بھی اس معاملے میں لڑکی کو لکھا پڑھی کے بعد اس کے عاشق کے ساتھ بھیج دیا۔گوسائیں گنج کے مجھی گاؤں باشندہ ۹۱ سال کیا ایک لڑکی نے موہن لال گنج کے پرسینی گاؤں اپنی ننہیال آئی تھی بتایا جاتا ہے کہ اس درمیان لڑکی کا ہیرا من کھڑا گاؤں باشندہ عاشق بھی اس سے ملنے کے لئے وہاں پہنچ گیا دونوں چھپ چھپ کر بات چیت کر رہے تھے کہ لڑکی کے ننہیال والوں کی نظر ان پر پڑ گئی اور ان لوگوں نے اس کی اطلاع لڑکی کے کنبہ والوں کو دی خبر ملتے ہی لڑکی کے والدین اور بھائی وہاں پہنچ گئے لڑکی کے بھائی نے عاشق سے ملنے کی بات کو لیکر پہلے تو اس کی سرزنش کی اور پھر اس کو مارا پیٹا اس درمیان لڑکی کے عاشق نے اس بات کی اطلاع موہن لال گنج پولیس کو دے دی۔ موقع پر پہنچی موہن لال گنج پولیس کچھ بھی کی و اس کنبہ والوں کو کوتوالی لے آئی۔ بات چیت کے دوران لڑکی اور اس کے عاشق نے بتایا کہ وہ لوگ آپس میں رشتہ دار ہیں اور دو برس سے ان کا معاشقہ چل رہا ہے۔ وہ لوگ شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن لڑکی کے کنبہ والے تیار نہیں ہیں۔ دونوں کے بالغ ہونے پر پولیس کے پاس انکو سمجھانے کیلئے نہیں تھا لڑکی اپنے کنبہ والوں کے ساتھ جانے کیلئے تیار نہیں تھی۔ اس پر پولیس نے لکھا پڑھی کر کے لڑکی کو اس کے عاشق کے ساتھ بھیج دیا۔


او بی سی افسران کر رہے ہیں وظیفے میں بد عنوانی

لکھنؤ۔15اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )غریب مسلم بچوں کا پیسہ ہندؤں کے سورن اور او بی سی کے بچوں کو دیا جا رہا ہے۔ اپنے ساڑھے تین برس کے دور اقتدار کے دوران سیکڑوں چیک موٹی رقم لیکر سورن بچوں کو دے دیئے گئے یہ تمام الزامات بدھ کو پریس کلب میں منعقد پریس کانفرنس کے دوران راشٹریہ سماج پارٹی کے صدر محمد شریف سیفی ضلع اقلیتی بہبور افسر مہرٹھ شیش ناتھ پانڈے پر لگائے ہیں۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ جن جن اسکولوں سے ۰۵۔ ۰۵ فیصد کی رشوت کا سودا ہوجا تا ہے۔ ان اسکولوں کے چیک لگوا دیئے جاتے ہیں اور جن اسکولوں سے رشوت نہیں ملتی ان کے چیک برسوں التوا میں ڈال دیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے یہاں تک الزام لگایا کہ جن مدرسوں میں ان کی بات نہیں مانی جاتی وہ چلنے کے بعد بھی ان کی تجدید کاری اور وظیفہ کا پیسہ نہیں دیا جاتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسٹر پانڈے کے خلاف کی جا رہی بد عنوانیوں کی جانچ کرائی جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔


مشتبہ حالات میں نائی کی موت

لکھنؤ۔15اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) پارہ علاقے میں نائی کی لاش مشتبہ حالت میں آم کے باغ میں لٹکتی ملی اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو نیچے اُتارنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا وہ منگل سے لا پتہ تھا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی تھی۔ پارہ کے بی بی کھیڑا باشندہ امتیاز علی (۴۰) اپنی بیوی منتن اور چھ بچوں کے ساتھ رہتا تھا امتیاز راجہ جی پورم کے ایف بلاک میں سیلون کا کام کرتا تھا۔ منگل کی صبح امتیاز کام سے نکلاتھا اس سے بعد سے وہ واپس نہیں پہنچا کنبہ والے اسے تلاش کرتے رہے لیکن اس کوئی شراغ نہیں ملا بدھ کی صبح تقریباً چھ بجے بتہ چلا کہ بی بی کھیڑا باشندہ دیسراج کے آم کے باغ میں امتیاز کی لاش گمچھے کے سہارے لٹک رہی تھی۔ یہ سنتے ہی کنبہ والے موقع پر پہنچے پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس نے لاش کو نیچے اتارنے کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا پولیس کا کہنا ہے کہ امتیاز کافی دنوں سے پریشان چل رہا تھا جسے لیکر اس نے خود کشی کی ہے۔ فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔


آن لائن ٹریڈنگ دوا کاروباریوں کیلئے نقصان دہ:کنچھل

لکھنؤ۔15اکتوبر(فکروخبر/ذرائع ) آن لائن ٹریڈنگ فارماسسٹوں کے آن لائن رجسٹریشن اور میڈیکل اسٹوروں پر انکی لازمیت کے خلاف بدھ کو آل انڈیا آرگنائزیشن اینڈ ڈرگسٹ اسوسی ایشن کے اعلان پر پورے ملک میں دوا کی دکانیں بند رہیں۔ یہ اطلاع اتر پردیش ادیوگ ویاپارپرتی ندھی منڈل کے صدربنواری لال کنچھل نے دی انہوں نے بتایا کہ دوا تاجروں کی حمایت میں دوپہر ۲۱ بجے لکھنؤ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی قیادت میں تاجروں نے جلوس نکال کر جی پی او پر دھرنا دیا انہوں نے بتایا کہ ریاست کے تمام اضلاع میں دوا کا کاروبار بدھ کو پوری طرح بند رہا جس کی اطلاع فون کے ذریعہ ملتی رہی۔ دھرنے کے ذریعہ دوا کاروباریوں نے حکومت کے سامنے مطالبات رکھے کہ آن لائن ٹریڈنگ پر پوری طرح قدغن لگائی جائے اور دوا لائسنسوں پر آن لائن فارماسسٹوں کے رجسٹریشن کے بندوبست کو بھی ختم کیا جائے۔ مسٹر کنچھل نے کہا کہ مرکزی حکومت آن لائن ٹریڈنگ کے ذریعہ بڑے کارپوریٹ گھرانوں کو فائدہ پہنچانے کا کام کررہی ہے۔ اس سے قبل آن لائن ٹریڈنگ نے الیکٹرانک اشیاء سمیت کئی کاروباروں کے بازار سے ختم کر دیا گیا ہے۔ کنچھل نے کہا کہ ان کی تنظیم شروع سے ہی آن لائن ٹریڈنگ کی مخالفت کرتی آ رہی ہے انہوں نے کہا کہ دوا کاروباریوں کی ملک گیر ہڑتال میں ان کی تنظیم کے تاجر شانہ با شانہ چلیں گے۔ 


میڈیکل رپورٹ میں نہیں ہو پائی عصمت دری کی تصدیق

لکھنؤ۔15اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )گومتی نگر علاقے میں کوڑا بینے والی خاتون کے ساتھ کی گئی عصمت دری کے معاملے میں پولیس اپنے قدم پیچھے کر رہی ہے۔ پولیس کو واردات کی تصدیق نہیں ہے۔ وہیں میڈیکل رپورٹ میں بھی یہ نہیں لکھا ہے کہ خاتون کی عصمت دری کی گئی ہے۔ حلانکہ کے طبی معائنہ میں خاتون کے گال اور پیٹ پر کھروچ کے نشان ہیں۔ اور عصمت دری کی تصدیق کے لئے سلائڈ تیار کر کے بھیجی گئی ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق خاتون کے گال اور پیٹ پر کھروچ کے نشان ہیں۔ لیکن یہ چوٹ کیسے لگی اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ جس کے سبب گتھی مزید الجھ گئی ہے ادھر خاتون ٹھیکے دار پر لگائے گئے الزامات پر بضد ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون کے جسم سے نمونے لیکر سلائڈ تیار کر کے لیب بھیجی گئی ہے۔ جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی حالات صاف ہو سکیں گے۔ واضح ہو کہ آبائی طور سے آسام میں رہنے والا رامو اپنی بیوی سیما گومتی نگر کے مخدوم پور جھوپڑی میں رہتا ہے۔ میاں بیوی کوڑا بینے کا کام کرتے ہیں۔ متاثرشوہر نے بتایا کہ جمعہ کی شب تقریباً ۰۱ بجے سیما اپنے گھر میں تھی اسی دوران اس کے گھر میں ٹھکیدار سبھاش اور اس کا بھتیجا وشوناتھ اور لیبر کتاب علی شراب نشے میں بدمست ہوکر پہنچ گئے۔ وشوناتھ اور کتاب علی متاثرہ کے شوہر کو جبراً اپنی جھوپڑی میں لے گئے۔ اس دوران ملزم ٹھیکے دار نے خاتون کی عصمت دری کی تھی۔ایس ایس آئی گومتی نگر نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق خاتون کے جسم میں اسپرم کی موجودگی پائی گئی ہے لیکن خاتون شادی شدہ ہے ایسے میں یہ کہنا مشکل ہے کہ خاتون کے جسم میں ملا اسپرم ٹھیکے دار کا ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی تصدیق کے لئے ملزم ٹھیکے دار کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ جس کا میلان خاتون کے جسم میں ملے اسپرم سے کرایا جائے گا۔ 


محرم کیلئے انتظامیہ آج سے کھولے گاکنٹرول روم

کانپور۔15اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )محرم کے دوران کسی بھی پریشانی سے نمٹنے کیلئے ضلع انتظامیہ نے ایک خصوصی کنٹرول روم بنایاہے جو کل سے آئندہ دس دن تک ۴۲گھنٹے کام کرے گا۔ ضلع انتظامیہ کی سب سے بڑی فکر محرم کے دوران سڑکوں پر نکلنے والے مسلم سماج کے تقریبا دولاکھ ’پیگی‘پیامبرجو سڑکوں پر پیدل دوڑتے ہیں، کو لیکر ہے۔ضلع مجسٹریٹ کوشل رام شرما نے ایک بیان میں کہا کہ محرم کے دوران آئندہ دس دن تک ضلع اورپولیس انتظامیہ الرٹ رہے گا۔اس کیلئے انتظامیہ نے ایک کنٹرول روم بنایا ہے جہاں افسران اورملازمین ۴۲گھنٹے مرحلہ وار کام کریں گے۔ اورشہر میں ہونے والے کسی بھی پریشانی سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں گے۔اس کے علاوہ شہر میں محرم کے جلوس میں سادے کپڑوں میں ملبوس رضاکاراورپولیس اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے۔ تاکہ کسی سماج دشمن عناصر سے فوری طورپر نمٹا جاسکے۔ جلوس کی وڈیوگرافی کرنے کے بھی ہدایت دی گئی ہے۔انتظامیہ کاسب سے بڑامسئلہ محرم کے دوران سڑکوں پر دوڑتے ہوئے تقریبا دولاکھ پیگیوں کا ہوتاہے۔یہ پیگی گروہ بناکر سڑکوں پر دوڑ تے ہیں اوراس سے ٹریفک بندوبست خراب ہوجاتاہے ۔اس پریشانی سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ نے ان کے سربراہ جنھیں خلیفہ کہتے ہیں سے کہا ہے کہ سبھی پیگیوں کے شناختی کارڈ بنا کر ان کی فہرست انتظامیہ کو دی جائے اگرکوئی بھی پیگی غلط کام کرے تواس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


گورنر نے آئی آئی ٹی کالج کے پروگرام میں کی شرکت

کانپور۔15اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)بدھ کو گورنررام نائک کانپور کے آئی آئی ٹی کالج میں منعقد ایسینٹ انڈین سائنس اورٹکنالوجی سیمینار ۵۱۰۲کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے پہنچے انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج بھی ہم سائنس کے حلقہ میں پیچھے ہیں جب کہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی نے جے جوان جے کسان کے ساتھ جے وگیان کابھی نعرہ دیا تھا۔صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے دادری معاملے میں اکھلیش حکومت کو گھیرتے ہوئے کہاکہ حکومت سب کو مساوی طورپر دیکھے نہ کہ ان کے ساتھ تفریق کرے۔گورنر نے کہاکہ انھیں گورنر بنے ۴۱ماہ گزرچکے ہیں لیکن کانپور آئی آئی ٹی کالج وہ پہلی مرتبہ آئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ کہیں بھی آسکتے ہیں لیکن انھیں پروٹوکال کے مطابق چلنا پڑتاہے۔اس کے بعد نواب گنج واقع پنڈت دین دیال اپادھیائے اسکول پہنچے جہاں انھوں نے پنڈت دین دیال کے مجسمہ پر گلپوشی کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر ان کو شال پہنا کر اوریادگاری نشان دے کرسرفراز کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا