English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترقی کے 'گجرات ماڈل' کا پردہ فاش کریں گے ہاردک پٹیل - (مزید اہم ترین ملکی خبریں)

share with us

کیا یہی گجرات ماڈل ہے؟ انہوں نے الزام لگائے کہ پولیس پٹیلوں پر تشدد کر رہی ہے اور اس کے فوائد حاصل کرنے کے لیے ریاستی حکومت بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کر رہی ہے۔ ہاردک نے پوچھا، پولیس پٹیلوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور بے رحمی سے پیٹ رہی ہے۔ بی جے پی قیادت والی گجرات حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے لئے آرڈیننس منظور کیا، تاکہ انہیں فائدہ ہو سکے۔ کیا یہی گجرات ماڈل ہے؟ اگر اس ماڈل کو پورے ملک میں نافذ کیا گیا تو کیا ہو گا جس کا سہرا وزیر اعظم لیتے ہیں۔


دادری قتل واقعہ پر وزیراعظم کا تاخیر سے ردعمل معقول نہیں

بہار میں جنگل راج  کا ریمارک کرنے والوں کی گجرات کے لا اینڈ آرڈر پر نظر نہیں : نتیش کمار

نئی دہلی ؍ پٹنہ ،11 اکتوبر (فکروخبر/ذرائع) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج وزیراعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بنایا کہ انھوں نے دادری واقعہ کے تناظر میں معقول حد تک سخت بیان نہیں دیا اور انھیں اس قتل پر فوری ردعمل ظاہر نہ کرنے پر بھی شدید نکتہ چینی کا نشانہ بنایا۔ جے ڈی (یو) لیڈر نے مودی کو اس بات پر بھی نشانہ بنایا کہ انھوں نے قتل کے واقعہ کی راست طور پر مذمت کرنے کے بجائے رواداری اور کثرت میں وحدت کے بارے میں صدرجمہوریہ کے پیام کو استعمال کیا۔ نتیش نے کہا کہ جمعرات کو مودی کا فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے اور غربت کو ختم کرنے سے متعلق بیان عوام میں پائے جانے والے اندیشوں کو دور کرنے کیلئے معقول  نہیں ہے۔ نتیش نے بی جے پی پر بھی الزام عائد کیا کہ وہ حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے فرقہ واریت کا کھیل کھیل رہی ہے۔ چیف منسٹر بہار نے ٹائمز ناؤ کو بتایا کہ پی ایم کو فوری ردعمل ظاہر کرنا چاہئے تھا۔ اُن کا بیان معقول حد تک سخت نہیں ہے۔ طویل خاموشی کی بجائے انھیں (دادری واقعہ پر) فوری ردعمل ظاہر کرنا چاہئے تھا تاکہ اندیشے دور ہوجائیں اور عوام میں اعتماد بحال ہو۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا بیان راست ہونا چاہئے تھا کیونکہ مودی اس منتخب لیڈر ہیں۔ یہ بھی تعجب خیز ہے کہ کیوں انھوں نے یہ ریمارک مرکزی سطح کی بجائے بہار میں کیا۔ چیف منسٹر بہار نے وزیراعظم مودی کو بار بار جنگل راج کا طنز کرنے پر بھی چوٹ کی اور کہا کہ گجرات میں مجالس مقامی کے انتخابات لا اینڈ آرڈر مسئلہ پر ملتوی کئے گئے ہیں۔ مودی جی جنھوں نے گجرات پر 12 سال حکمرانی کی انھیں جواب دینا چاہئے کہ کیوں مجالس مقامی چناؤ نظم و ضبط کی خراب صورتحال کے سبب مستقبل کی تاریخ کیلئے ملتوی کردیئے گئے ہیں، نتیش نے میڈیا یہ بات کہی اور وزیراعظم کو سخت جواب دیا جو بہار میں اپنی سلسلہ وار ریالیوں کے دوران سکیولر اتحاد پر جنگل راج کا طنز کرتے رہے۔ نتیش نے لا اینڈ آرڈر اور جرائم سے متعلق وزیراعظم کے ریمارک کو بھی مسترد کردیا اور کہا کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان ، گجرات اور ہریانہ میں زیادہ جرائم پیش  آئے ہیں۔


وجئے مالیا کی قیامگاہ و دیگر مقامات پر دھاوے

قرض پابجائی میں ناکامی کے معاملے میں سی بی آئی کی کارروائی

نئی دہلی ، 11 اکتوبر (فکروخبر/ذرائع)سی بی آئی نے آج شراب کی تجارت کی بڑی شخصیت وجئے مالیا کے رہائشی اور دفتری مقامات کے ساتھ ساتھ اُن کی معدوم کمپنی کنگ فشر ایرلائنز کو ملا کر جملہ پانچ مقامات پر آئی ڈی بی آئی بینک سے 900 کروڑ روپئے قرض کی مبینہ عدم ادائیگی کے سلسلے میں تلاشی لی۔ سی بی آئی ذرائع نے کہا کہ ممبئی، گوا، بنگلور اور دیگر مقامات پر مالیا کے دفاتر اور قیامگاہ پر تلاشی کا کام انجام دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ تحقیقاتی ادارہ نے ایک کیس وجئے مالیا، معدوم کمپنی کنگ فشر ایرلائنز، خود کمپنی، اے رگھوناتھن چیف فینانشل آفیسر، کنگ فشر ایرلائنز اور آئی ڈی بی آئی بینک کے نامعلوم عہدیداروں کے خلاف درج رجسٹر کیا ہے۔ یہ الزام ہے کہ مذکورہ قرض کریڈٹ کی حدوں سے متعلق قواعد کی خلاف ورزی میں منظور کیا گیا۔ کمپنی کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ مبینہ خلاف ورزیوں پر ایف آئی آر حال میں درج کی گئی جو پبلک سیکٹر بینکوں کی جانب سے غیرکارکرد اثاثہ جات قرار دیئے جانے والے قرضوں کے مجرمانہ پہلوؤں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا