English   /   Kannada   /   Nawayathi

5سو سالہ قدیم بیدری دستکاری کی چمک حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ختم ہونے کے دہانے پر (مزید اہم ترین خبریں)

share with us

آج ساری دنیا میں ریاستِ کرناٹک کوبیدری دستکاری کی وجہ سے جو مقام حاصل ہے اب وہ باقی نہیں رہے گا کیونکہ اس دستکاری کو ختم کرنے کیلئے کرناٹک اسٹیٹ ہینڈی کرافٹ کارپوریشن کے ذمہ داروں نے بیدری دست کاری کی ترقی میں اور اس کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی بھی خصوصی دلچسپی کا اِظہار نہیں کررہے ہیں ‘ بیدر شہر کی بیدری کالونی میں بیدر ی وئیر کرافٹ کامپلیکس جو کاویری ایمپوریم کا ذیلی دفتر ہے ‘خام مال پر جو سبسِڈی دی جاتی ہے وہ ہر ماہ دیا جانا ہے ‘ مگر یہاں دفتر میں ہر ماہ کی بجائے دو ماہ میں ایک مرتبہ خام مال جست اور چاندی دیا جاتا ہے جس سے ایک ماہ کی سبسِڈی سے بیدری آرٹیزنس محروم ہورہے ہیں‘ اور اس آسمان چھوتی مہنگائی کے دور میں چاندی کی قیمت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے مگر بیدر ی آرٹیزنس کے تیارکردہ ظروف کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہورہا ہے ‘جس سے بیدری دستکارکافی پریشان ہیں ‘اس مہنگائی کے دور میں ہر ماہ بیدری آرٹزنس کو دئیے جانے والے بیدری ظروف کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کو ہر ماہ سبسِڈی پر دئیے جانے کے بجائے دو ماہ میں ایک مرتبہ دیا جاتا ہے وہ بھی جتنا خام مال یعنی جست اور چاندی دی جانی چاہئے اُتنی نہیں دی جاتی اور آرٹیزنس مارکیٹ سے خریدنے کے موقف میں نہیں ہیں کیونکہ ان کی غریبی ان کی ترقی میں حائل ہورہی ہے جس کے ذمہ دار کرناٹک اسٹیٹ ہینڈی کرافٹ کارپوریشن ہے ‘ ہینڈی کرافٹ کارپوریشن کی جانب سے جو خام مال کم مقدار میں دیا جارہا ہے ‘وہ بیدری دستکاروں کیلئے قابلِ قبول نہیں ہے۔ کرناٹک ہینڈی کرافٹ کارپوریشن کی جانب سے تیار کردہ بیدری ظروف کو بیدری وئیر کرافٹ کامپلیکس میں نہایت ہی کم نرخ میں لے رہے ہیں جبکہ اس کی قیمت مہنگائی کے حساب سے طئے کئے جانا چاہئے ‘مگر اس مہنگائی کے دور میں بھی کارپوریشن کی جانب سے وہی پرانے نرخ میں بیدری ظروف خریدا جارہا ہے جسکی وجہ سے آج بیدر آرٹیزنس بیدری دستکاری کو چھوڑ کر اپنی روز مرہ کی زندگی بسر کرنے کیلئے کسی دوسرے کام کی تلاش میں بے یارو مددگار اُمید لئے پھررہے ہیں ۔ ریاستی وزیر اعلی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریاستِ کرناٹک کے شہر بیدر کی اس شہرہ آفاق بیدری دستکاری کی جانب اگر حکومت خصوصی توجہ نہیں دیتی ہے تو ریاستِ کرناٹک میں یہ بیدری دستکاری ختم ہوجائے گی ۔ریاستی وزیر اعلی اس ضمن میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے بیدری دستکاروں کے تئیں سنجیدگی فیصلہ لیتے ہوئے انھیں ہر ماہ ان کے تیارکردہ ظروف کیلئے جتنا انھیں خام مال چاہئے بالکل ہی واجبی داموں پر ہر ماہ مقرر کردہ سبسِڈی پر دیا جائے ۔اور تیار کردہ بیدری ظروف کی قیمتیں موجود مہنگائی کو مدِ نظر رکھتے ہو بڑھایا جائے۔ ہر ماہ جتنی رقم کا ظروف بیدری دستکاروں سے لیا جاتا ہے وہ نہایت ہی کم ہے ‘ اتنی رقم سے ان کی روزمرہ کی زندگی بسر ہونا نامکن ہے ‘ لہذا ہر ماہ ان کے تیارکردہ ظروف کے آرڈر کی رقم بڑھائی جائے تاکہ غریب بیدری دستکار اپنی زندگی خوشخالی سے بسر کرتے ہوئے اس شہرہ آفاق بیدری دستکاری صنعت کو تا دمِ حیات برقرار رکھ کر ریاستِ کرناٹک کا نام ساری دنیا میں اس بیدری دستکاری سے مشہور کرسکے ۔ جناب محمد لئیق الدین ایڈوکیٹ نے مزید بتایا کہ صنعتیں ملک کی معیشت کو بہتر بنانے اور ملک کی وراثت و ثقافت کو جلا بخشنے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ چونکہ بیدری دستکاری ہمارے ملک میں دستکاریوں میں نمایاں و منفرد مقام رکھتی ہے۔ جسے بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل ہے۔اور بین الاقوامی دستکاری بازاروں میں اسکو نہایت قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ‘یہ بیدری دستکاری پانچ سوسال سے زائد قدیم دستکاری ہے صنعت جو ملک کی تہذیب و ثقافت کو جلا بخشنے میں اہم رول ادا کررہی ہے۔ مگر افسوس کہ اس قدیم دستکاری صنعت اب اپنی چمک کھو رہی ہے ‘بیدر کی اس پانچ سو سال سے زائد قدیم بین الاقوامی شہرہ آفاق بیدری صنعت ذمہ دارعہدیداران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے زوال کی طرف گامزن ہے ۔ آج بیدری دستکاری مُختلف مسائل سے دوچار ہے ‘اس صنعت سے وابستہ400سے زائد خاندان ہیں جبکہ سینکروں بیدری دستکار بیدری وئیر کرافٹ کامپلیکس میں درجِ رجسٹرڈ ہیں ۔ اس صنعت کو خون پسینہ ایک کرکے صدیوں سے اس دستکاری صنعت کو جِلا بخشنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ۔ بیدر سے منسوب اس بیدری دستکاری کی جانب کوئی توجہ مرکوز نہیں کی گئی ‘ جبکہ بیدری دستکاری کے دستکار نہایت ہی پریشان ہیں ‘ وزیر اعظم کے اس 15نکاتی پروگرام میں کے تحت تکنیکی تربیت کے ذریعہ بھی اقلیتی فرقوں کی ہنر مندی میں اضافہ کی کوشش کئے جانے کی بات جناب محمد لئیق الدین ایڈوکیٹ نے بتائی ہے۔ اور انھوں نے بتایا ہے کہ اقلیتی فرقوں کی بڑی تعداد کم درجے کے تکنیکی کام مثلا دستکاری وغیرہ میں مصروف ہے اس طرح کے افراد کی تربیت سے ان کی ہنر مندی اور آمدنی حاصل کرنے کی صلاحیت دونوں میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ جبکہ بیدری دستکاری شہرہ آفاق بین الاقوامی شہرت یافتہ ہے جو دنیا بھر کے سیاحوں کا دل موہ لینے والی دستکار صنعت ہے ۔اس دستکاری صنعت کے مصنوعات کی بین الاقوامی دستکاری بازاروں میں کافی قدر و منزلت ہے ‘ مگر افسوس کہ یہ شہرہ آفاق دستکاری صنعت دم توڑ رہی ہے اس کی چمک اب ماند پڑتی نظر آرہی ہے ۔وزیر اعظم کے15نکاتی پروگرام میں اس بات کا بھی ذکر ہے کہ حکومت اقلیتوں کیلئے قومی ترقیاتی اور مالی کارپوریشن(NMDFC)کو سرکارکی مزید فراہمی کے ذریعہ اسے اپنے مقصد کی حصولیابی کا اہل بنانا چاہتی ہے 1994 (NMDFC)میں اقلیتی فرقوں کے درمیان اقتصادی ترقیاتی سرگرمیوں کے فروغ کا مقصد حاصل کرنے کی غرض سے قائم کی گئی تھی۔ ترجیحی شعبوں میں چھوٹے پیمانے کی صنعتوں اور چھوٹے چھوٹے کاروبار کیلئے قرضے ‘خوردہ فروشوں کیلئے قرضے مکانات کیلئے اور دیگر سہولیات کیلئے قرضے دئیے جاتے ہیں۔***


کرناٹک ویٹر نری میڈیکل سائنس یونیورسٹی کے8ویں کانوکیشن پروگرام کا انعقاد

بیدر۔10؍اکتوبر(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔کرناٹک ویٹر نری میڈیکل سائنس یونیورسٹی کے8ویں کانوکیشن پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کرناٹک کے گورنر مسٹر وجو ردا بھائی والا نے یونیورسٹی ہذاکے66طلباء و طالبات میں اسنادات و گولڈ میڈلس تقسیم کئے ۔اورخطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء اس سنہرے موقع کو یاد کرتے ہوئیاپنی تعلیمی قابلیت کا استعمال ملک کیلئے کری ں تو یہ ملک بہت ترقی کرے گا۔اس موقع پر یونیورسٹی ہذا کا تدریسی اسٹاف اور ذمہ داران موجود تھے ۔***


دینی درسگاہ بدرالعلوم للبنات بیدر کرناٹک کی جدید عمارت کا سنگِ بنیاد 

بیدر۔10؍اکتوبر(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔بیدر شہر کی معروف دینی درسگاہ بدرالعلوم للبنات بیدر کرناٹک کی جدید عمارت کا سنگِ بنیاد مورخہ11؍اکتوبر یعنی آج بروز اتوار بدست مولانا الحاج غلام محمد وستانوی رئیس الجامعہ اشاعت العلوم اکل کوا عمل میں آئے گا۔مدرسہ ہذا کے نامظم مولانا مونس کرمانی نے عامۃ المسلمین سے شرکت کی گزارش ہے ۔***


مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی کو بیسٹ ایجوکیشن ایوارڈ سے نوازا گیا 

بیدر۔10؍اکتوبر(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔ریاستِ کرناٹک کے ممتاز عالمِ دین مولانا غلام یزدانی اشاعتی خطیب جامع مسجد بیدر و صدر جمعیت علماء ہند ضلع بیدر کو انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈمنیجمنٹ نیو دہلی کی جانب سے تعلیمی میدان میں بہترین خدمات پر ’’بیسٹ ایجوکیشن ایوارڈ‘‘دیا گیا ہے ۔نئی دہلی کے کرشنامینن بھؤن میں منعقد ہ تقریب میں سابق مرکزی وزیر بھم سین ماریہ ‘سابق گورنر جی وی جی کرشنا مورتی‘ صحافی مسٹر رام راؤ ‘ستیہ نارائن اور او پی سکسینہ موجود کے ہاتھوں یہ ایوارڈ پیش کیا گیا۔مولانا کی دینی ‘ ملی خدمات کے ساتھ ساتھ تعلیمی خدمات بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ۔مولانا نے بیدر ضلع کی سرحدوں کو پار کرتے ہوئے تلنگانہ ‘آندھرا ‘مہاراشٹرا کے علاوہ ملک کے دیگر ریاستوں میں بھی دورہ کرتے ہوئے دین کی اشاعت کیلئے کام کررہے ہیں ۔مولانا کو اس طرح ایوارڈ پیش کئے جانے پر بیدر ضلع کی عوام میں مسرت کی لہر دیکھی گئی ۔***


آج بیدر میں مولانا غلام محمد وستانوی کے ہاتھوں شاہین شعبہ حفظ القُرآن کے29طلباء کی دستابندی 

بیدر۔10؍اکتوبر(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔شاہین ادارہ جات بیدر کے زیرِ اہتمام شاہین شعبہ حفظ القُرآنِ کے امسال29طلباء و طالبات نے قُرآنِ مجید مکمل حفظ کیا ہے ۔11؍اکتوبر بروز اتوار بوقت 10:30بجے بمقام شاہین بوائز کیمپس شاہین نگر ‘شاہ پور گیٹ بیدر حفاظ طلباء کی دستار بندی کا انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔اورحفظ اُلقُرآن پلس کے کامیاب حفاظ طلباء کو بھی تہنیت پیش کی جائے گی ۔شاہین ادارہ جات بیدر کی دعوت پر مفکرِ اسلام مجدد و تعلیمات عالمگیر ثانی خام القُرآن و المساجدمولانا الحاج غلام محمد صاحب وستانوی رئیس الجامعہ اشاعت العلوم اکل جوا‘رکن شوری دارالعلوم دیوبندمہمانِ خصوصی کے طورپر اس تقریب میں شرکت فرماکر حفاظ طلباء کی دستار بندی اپنے دستِ مبارک سے کریں گے ۔اس موقع پر مولانا کابعنوان ’’موجودہ حالات میں دینی عصری تعلیم کے امتزاج کے تقاضے‘‘ خصوصی خطاب ہوگا۔جلسہ کی صدارت مولانا غلام یزدانی اشاعتی خطیبِ جامع مسجد بیدر کریں گے ۔اہلیانِ بیدر سے ہر دو تقریب میں شرکت کی پُر خلوص گزارش کی جاتی ہے۔***


آ ج بیدر ضلع کے علماء و حفاظ و ائمہ کیلئے خصوصی نشست 

بیدر۔10؍اکتوبر(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔مولانا محمد تصدق ندوی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند ضلع بیدر کے بموجب ملک کی ممتاز شخصیت مجدد تعلیمات مولانا غلام محمد وستانوی رئیس الجامعہ اشاعت العلوم اکل کوا و سابق مہتمم دارالعلوم دیوبند شاہین ادارہ جات بیدر کی دعوت پر 11اکتوبر بروز اتوار ایک روزہ دورہ پر آرہے ہیں۔ اس موقع پر بمقام شاہین اسکول جدید عمارت شاہ پور گیٹ پر ٹھیک 2بجے علماء و حفاظ و ائمہ کیلئے خصوصی نشست رکھی گئی ہے ۔جس میں مولانا موجودہ حالات میں علماء کی ذمہ داری عنوان سے خصوصی خطاب کریں گے ۔مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیۃ العلماء ہند ضلع بیدر نے ضلع کے علماء ‘حفاظ اور ائمہ سے وقتِ مقررہ پر شرکت شرکت فرماکر استفادہ کی گزارش کی ہے ۔***

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا