English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبئی لوکل ٹرین دھماکہ کیس میں پھانسی کا معاملہ(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

جس پر آفس کے عملہ نے جلد ازجلد کارروائی کرنے کا انہیں یقین دلایا ہے ۔عرضداشت میں تحریر ہے کہ فیصل عطاالرحمن برین ٹیمور اور کمر میں شدید درد سے دوچار ہے اور اس کا علاج جے جے اسپتال سے جاری ہے نیز اگر اسے ممبئی سے باہرکسی دوسری جیل میں منتقل کیا گیا تو مرض میں شدت آ سکتی ہے اور اس کا علاج بھی رک جائے گا ۔فیصل عطاالرحمن نے مزید لکھا ہے اس کے خلاف قائم ایک دیگر مقدمہ اورنگ آباد اسلحہ ضبطی معاملہ جس کی سماعت آرتھرروڈ جیل کورٹ میں جاری آخری مراحل میں ہے اس کے بیان کا اندراج ابھی باقی ہے لہذا اگر اسے اس موقع پر کسی دوسرے شہر منتقل کیا گیا تو اس معاملے کا سامنا کرنے والے اس سمیت دیگر ۲۱؍ ملزمین کے مقدمہ پر سخت اثر پڑیگا اور مقدمہ کی کارروائی رک جائے گی ۔ایڈوکیٹ شاہد ندیم انصاری نے بتایا کہ 7/11مقدمہ کا فیصل آنے کے بعد انہوں نے آرتھرروڈ جیل میں قائم خصوصی مکوکا عدالت کے جج شریکانت انیکر کے سامنے ایک عرضداشت داخل کرکے فیصل عطالرحمن شیخ کو کسی دوسرے عدالت منتقل کرنے سے جیل حکام کو روکنے کی گذارش کی تھی جس پر خصوصی جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خود چاہتے ہیں کہ فیصل عطالرحمن شیخ کو اورنگ آباد اسلحہ ضبطی معاملے کی سماعت مکمل ہونے تک کسی دوسری جیل میں منتقل نہیں کیا جائے لیکن جیل مینول کے مطابق اگر کوئی شخص کو سزا سنائی جاچکی ہے تو اسے کس جیل میں رکھنا ہے اس کا اختیار ڈائرکٹر جنرل آف پولس (جیل ) کو ہوتا ہے ۔خصوصی جج کا جواب موصول ہوجانے کے بعد فیصل عطاالرحمن کی درخواست کو جیل حکام تک پہنچادیا گیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ اس پر جلد از جلد کارروائی عمل میںآئے گی ۔اسی درمیان جمعیۃ علماء کے وکلاء نے خصوصی عدالت سے فیصل عطاالرحمن شیخ کو اس کے والد سے ملنے دواخانے جانے کی درخواست بھی کی ہے جنہیں گذشتہ دنوں ہارٹ اٹیک آیا تھااور انہیں بغرض علاج میرا روڈ کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ 


کوالالمپور جانے والے مسافر سے150 سٹار کچھوے برآمد 

چنائی ۔08 اکتوبر (فکروخبر/ذرائع) شہر چنائی کے ایئرپورٹ سے کوالالمپور جانے والے مسافر سے150 سٹار کچھوے برآمد کرکے حکام نے اپنے قبضہ میں لے لئے جو کہ سمگلنگ کیلئے سنگاپور لے جائے جارہے تھے۔ جمعرات کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یہ سٹار کچھوے محکمہ جنگلات کے حوالہ کردیئے گئے ہیں۔ حکام نے کوالالمپور جانے والے28 سالہ تمیم نامی شخص کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔


نئی دہلی میں داخل ہونے والے ٹرکوں پر ٹول ٹیکس کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی ٹیکس بھی عائد 

نئی دہلی ۔08 اکتوبر (فکروخبر/ذرائع) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں داخل ہونے والے ٹرکوں کو ٹول ٹیکس کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی کے حوالہ سے عائد ٹیکس بھی ادا کرنا پڑے گا۔ جمعرات کو ذرائع ابلاغ نے قومی گرین ٹریبیونل کے حوالہ سے بتایا کہ دو ایکسل گاڑیوں کو700 روپے اور3 ایکسل گاڑیوں کوایک ہزار روپے بطور ماحولیاتی ٹیکس ادا کرنا ہونگے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومتمیں روزانہ تقریباً66 ہزار ہیوی کمرشل گاڑیاں داخل ہوتی ہیں۔ نیشنل گرین ٹریبیونل کے یہ ٹیکس عائد کرنے والے بینچ کے سربراہ جسٹس لواتانترکمار نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں داخل ہونے والے ٹرکوں کو ٹول ٹیکس کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی کے حوالہ سے عائد ٹیکس بھی ادا کرنا پڑے گا۔


ٹیلرنے دکان میں کی لڑکی کی آبروریزی 

لکھنؤ۔08اکتوبر(فکروخبر/ذرائع ) تالکٹورہ علاقہ میں ایک درزی نے ایک لڑکی کی دکان میں ہی عصمت دری کی۔ متاثرہ درزی کی دکان میں ہی سلائی کا کام کرتی تھی۔منگل کو متاثرہ لڑکی نے اس سلسلہ میں تالکٹورہ تھانہ میں ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس او تالکٹورہ اشوک یادو نے بتایا کہ راجہ جی پورم ای بلاک میں سشیل گوتم کی سلائی کی دکان ہے ۔ سشیل کی دکان پر ایک لڑکی بھی کام کرتی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ یکم اکتوبر کو لڑکی دکان پر کام کر رہی تھی اسی وقت درزی کی بیوی مارکیٹ گئی ہوئی تھی۔ لڑکی کو تنہا دیکھ کر درزی کی نیت خراب ہو گئی اور اس نے دکان میں ہی لڑکی کی آبروریزی کی۔ ملزم نے لڑکی کو منھ بند رکھنے کی دھمکی بھی دی۔اس کے بعد ملزم لڑکی سے زبردستی شادی کرنے پر بضد ہو گیا۔ یہاں تک کہ اس نے لڑکی پر دباؤ بنانے کیلئے پھانسی لگا لی۔ سشیل کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا اور اس کی جان بچ گئی۔ اسپتال سے چھٹی پانے کے بعد ملزم سشیل لڑکی و اس کے گھر والوں پر مسلسل شادی کا دباؤ بنا رہا تھا اور دھمکی بھی دے رہا تھا۔ ڈری سہمی لڑکی نے منگل کو اس معاملہ میں ملزم کے خلاف تالکٹورہ تھانہ میں نامزد رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ملزم دکاندار کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کو میڈیکل جانچ کیلئے بھیج دیا ہے۔ متاثرہ اصلاً طور پر ہردوئی کی رہنے والی ہے اور راجہ جی پورم علاقہ میں ہی کرایہ کے مکان میں اپنے کنبہ کے ساتھ رہتی ہے۔ 


آگ کی زدمیں آئے نوجوان اورلڑکی کی حالت نازک

کانپور۔08اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )الگ الگ تھانہ حلقوں میں آگ کی زد میں آنے سے ایک نوجوان سمیت لڑکی سنگین طورپرجھلس گئی۔ کنبہ والوں نے علاج کیلئے اسپتال میں بھرتی کرایا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کی حالت نازک بتائی ہے۔رائے پروامیں رہنے والی ریتو(۴۲)والدین کے انتقال کے بعد وہ اپنی بڑی بہن کے ساتھ رہتی تھی۔ بہنوئی سیوالال نے بتایاکہ بدھ کی صبح گھر میں بجلی نہ آنے پر ریتو باورچی خانہ میں کھاناپکاررہی تھی کھاناپکانے کے دوران وہ آگ کی زد میںآگئی اورشدید طورسے جھلس گئی۔ شورسن کر گھروالوں نے اسے اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے حالت نازک بتاتے ہوئے ہیلٹ منتقل کردیا ۔ دوسری واردات ہربنس محال تھانہ حلقہ ہولاگنج محلہ کی ہے مقامی باشندہ رفیق کا ۷۱سالہ بیٹانہال آج مشتبہ حالت میں جل گیا بیٹے کی آگ سے جلنے کی اطلاع ہونے پر کنبہ والوں نے اسے علاج کیلئے ارسلا اسپتال میں داخل کرایا ۔


سگریٹ آسانی سے نہ ملے تو نشہ میں آئے گی کمی 

لکھنؤ۔08اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )سگریٹ کا آسانی سے دستیاب ہو جانا بھی ایک بڑا سبب ہے کہ بچے اس نشہ کے عادی ہو جاتے ہیں۔ ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ کھلی اور سستی سگریٹ نہ ملنے سے اس نشہ کے فیصد میں کمی آئے گی۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے تخمینوں کے مطابق ہندوستان میں ہر برس تمباکو کے سبب دس لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہو جاتی ہے۔کے جی ایم یو کے پلمونری شعبہ کے شعبہ صدر ڈاکٹر سوریہ کانت کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل ابتدائی دور میں سگریٹ کوشوق کے طور پر لیتے ہیں لیکن بعد میں عادت بن جاتی ہے۔ کھلی سگریٹ پر پابندی لگنے سے وہ آسانی سے اسے نہیں حاصل کر پائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کینسر، پھیپھڑوں کی بیماریاں، قلبی امراض کا اہم سبب تمباکو کا استعمال ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ تمباکو مصنوعات میں چار ہزار سے بھی زائد موزی کیمیکل ہوتے ہیں اس میں تمباکو کی پتیوں کا استعمال ہوتا ہے یہ سبھی جسم کے مختلف حصوں کو کسی نہ کسی شکل میں نقصان پہنچاتے ہیں، وقت رہتے بچاؤ نہ کرنے پر اس کانتیجہ مہلک بیماری کی شکل میں سامنے آسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمباکو میں پایا جانے والا نکوٹین جسم کے عضو میں تیزی لاتا ہے اس کے اثرات سے دل کی دھڑکن میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس زہریلی شے سے جسم کی نسیں زائل ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کاربن مونو آکسائڈ خون میں پائے جانے والے ہموگلوبین میں آکسیجن کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے گھل جاتا ہے جس کے سبب خون میں آکسیجن کی کمی ہونے لگتی ہے۔ دھمنیوں میں کولیسٹرال اور دیگر چربیوں کاجماؤ ہونے کے سبب دھمنیوں کی دیواریں آہستہ آہستہ موٹی ہوکر بند ہو جاتی ہیں۔ اس کا نتیجہ اچانک موت کی شکل میں سامنے آتا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا