English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیر ٗدوشیزہ سمیت3افراد کی لاشیں برآمد ٗ مقدمات درج کرلئے گئے (مزید اہم ترین خبریں)

share with us

ادھر گاندربل کے بیہامہ علاقے میں پولیس نے ایک لاش برآمد کی جس کی شناخت طاہر احمد گنائی ولد محمد مقبول ساکن پرنگ کنگن کے بطور ہوئی ۔معلوم ہوا ہے کہ37سالہ طاہر احمدایک عمارت کی چھت پر فون پر بات کرتے ہوئے بجلی کی ترسیلی لائن سے ٹکراگیا اور اسکی موت واقع ہوئی۔اس کی لاش جب اسکے آبائی گھر پہنچائی گئی تو علاقے میں صف ماتم بچھ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سی آر پی سی کی دفعہ174کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ لیہہ لداخ کے کھارو علاقے میں دریائے سندھ کے کنارے سے ایک دوشیزہ کی لاش برآمد کی گئی۔مقامی لوگوں کی طرف سے فراہم کردہ اطلاع پر جب پولیس علاقے میں پہنچی تو انہوں نے دریا کے کنارے پڑی کنزیس ڈولما دختر ستنزن پنچوک ساکن چوگلامسر لیہہ کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔مذکورہ دوشیزہ کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ ماہ کی26تاریخ سے لاپتہ تھی اور اسکی موت کی وجوہات کے بارے میں چھان بین کی جارہی ہے۔


ہند پاک دوستانہ تعلقات میں ترقی کا راز مضمر ہے ٗ ڈاکٹر مصطفی کمال 

سری نگر ۔07اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکریٹری ڈاکتر مصطفی کمال نے اپنے ایک بیان مین کہا ہے کہ ریاست میں امن اور ترقی کے لئے ہند پاک ممالکوں میں دوستانہ تعلقات ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے بہتر تعلقات میں ہی امن اور ترقی کا راز مضمر ہے۔ انہوں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کی کشیدگی اور سخت بیان بازی سے نہ صرف دونوں کے لئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے بلکہ ریاستی عوام بھی اس سے پریشان حال اور مایوس نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاں کہ دنیا کے طاقت ور ملک امریکہ نے بھی دونوں ملکوں کو آپسی تعلقات استوار کرنے، صبر تحمل سے کام لینے اور ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملانے کا مشورہ دیا ہے ۔ انہوں مزید کہا ہے کہ اہل کشمیر بھی اس کے خواہشاں ہیں کہ دونوں ملکوں میں تعلقات بہتر ہو سکے جس کے بعد ہی خطے میں امن قائم ہوسکتا ہے۔


بس کے اندر لڑکی کے ساتھ ریپ کے دو ملزمان گرفتار 

نئی دہلی ۔07اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) شہر بنگلور میں پولیس نے ایک 22 سالہ لڑکی کے مبینہ ریپ کے معاملے میں دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ریپ کا یہ واقعہ تین اکتوبر کی شب پیش آیا تھا اور پولیس کا کہنا ہے کہ ایک کال سینٹر میں کام کرنے والی 20 سے 30 سال کی عمر کی ایک خاتون سے جنوب مشرقی بنگلور میں دو افراد نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی۔بنگلور کے پولیس کمشنر این ایس میگھارس نے منگل کی شام ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ پولیس نے اس معاملے میں 23 سالہ سنیل اور 24 سالہ یوگیش کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ جس منی بس میں خاتون سے زیادتی کی گئی وہ بھی برآمد کر لی گئی ہے۔پولیس کمشنر نے بتایا کہ پکڑے گئے دونوں افراد کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں اور دونوں نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کو اس کے دفتر کے نزدیک سے ایک منی بس میں بٹھا کر ایک ویران جگہ پر لے جایا گیا تھا اور منی بس میں اس وقت صرف ڈرائیور اور ہیلپر ہی موجود تھے۔ایک پولیس افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا: لڑکی کو یہ علم نہیں تھا کہ اسے کہاں لے جایا جا رہا ہے کیونکہ وہ کچھ مہینے پہلے ہی ایک بی پی او میں کام کرنے کے لیے بنگلور آئی تھی۔بس کا ہیلپر مدی والا تھانے کے علاقے کے مسافروں کے لیے آواز لگا رہا تھا اور متاثر لڑکی اسی علاقے میں پیئنگ گیسٹ کے طور پر رہتی تھی۔اس واقعے کے بعد مذکورہ لڑکی کو اس کے دوستوں نے ہسپتال پہنچایا تھا جہاں کی انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔خیال رہے کہ اسی طرح کا ایک واقعہ تین سال قبل دارالحکومت دہلی میں ہوا تھا جب بس میں ایک 23 سالہ طالبہ کے ساتھ اجتماعی ریپ کیا گیا تھا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئی تھی۔اس کے بعد پورے ملک میں اس واقعے کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے اور ریپ کے قانون کو سخت بنایا گیا تھا۔لیکن اس کے بعد بھی ریپ کے واقعات میں متواتر سامنے آتے رہیں ہیں جن میں بیرون ممالک کی خواتین کا بھی اجتماعی ریپ شامل ہے۔


ہفتہ کو راہل گاندھی دورہ کرناٹک‘ ریالی کیلئے ایک کسان کے کھیت میں کھڑی فصل کو15دن پہلے کاٹ دیا گیا ہے

بیدر۔7؍اکتوبر۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی ہفتہ کو کرناٹک دورہ پر آرہے ہیں ۔مسٹر راہل گاندھی یہاں ایک ریالی سے تقریر کریں گے ۔راہل کسانوں سے ملنے کیلئے9کیلو میٹرکے پیدل مارچ بھی کرنے والے ہیں ۔مسٹر راہل کے کرناٹک دورہ سے پہلے مشہور مورخ رام چندر گھانے نے الزام لگایا ہے کہ ریالی کیلئے ایک کسان کے کھیت میں کھڑی فصل کو15دن پہلے کاٹ دیا گیا ہے اور اس سے اسے کافی نقصان ہوا ہے ۔راہل ہفتہ کو رانی بنور میں ریالی کریں گے ‘وہ یہاں پیدل مارچ بھی کرنے والے ہیں۔ اس دوران راہل فصل برباد ہونے کی وجہ سے خود کشیکرنے والے کسانوں کے ورثہ سے ملیں گے ‘لیکن الزام لگ رہا ہے کہ راہل کی ریالی کیلئے بہت ایکڑ والے ایک ایسے کھیت میں کھڑی فصل کو کاٹ دیا گیا جسے 15دن بعد کاٹا جانا تھا۔ مشہور مورخ رام چندر گھا نے ایک ٹوئیٹ میںیہ الزام لگایا ہے کہ یہ فارم فٹبال کے تین میدانوں کے برابر تھا ۔مسٹرگھا نے ٹوئیٹ میں لکھا ’’ راہل گاندھی کیلئے اسٹیج بنانے کیلئے ایک غریب کسان کی فصل تباہ کردی گئی ‘‘کچھ لوگ اس بات پر بھی حیرانی ظاہر کررہے ہیں کہ راہل گاندھی جب خودکشی کرنے والے کسانوں کے خاندانوں سے ملنے آرہے ہیں تو اس کیلئے ایک کسان کی فصل تباہ کیوں کردی گئی ۔کرناٹک میں کانگریں کی حکومت ہے کانگریس کے مطابق راہل گاندھی ہیلی کیاپٹر سے یہاں پہنچیں گے اور9کیلو میٹر کا پیدل مارچ کریں گے اور ریالی کیلئے کھیت سے فصل کاٹ دی گئی تاکہ راہل کو کوئی دقت نہ ہو۔


۱۰ ، اکتو بر کو لوک عدالت پروگرام

یادگیر:۔۷ ، اکتو بر ( فکروخبر/نامہ نگار):۔سال 2015میں یکم جنوری سے ڈسمبر ۳۱ تک قومی لوک عدالت پروگرام جاری ہے،اسی تحت ۱۰ ، اکتو بر کو صبح ۱۰ بجے لوک عدالت پروگرام یادگیر کورٹ حال میں منعقد ہے، لوک عدالت پروگرام میں کر ینمل کیسس، اور سٹی میو نسپل کو نسل کیسس، کے با رے میں عوام سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں، یادگیر ضلع و سیشن جج ین شرنپا نے یہ بات بتائی، 


۸ ،اکتوبر سے تعلقہ و ضلع اسپورٹس مقابلے جات

یادگیر:۔۷،اکتو بر ( فکروخبر/نامہ نگار ) :۔ ضلع کے تین تعلقہ جات میں راجیو گا ندھی کھیل ابھیان (آر جے کے اے) اسکیم کے تحت سال ۱۶۔۲۰۱۵ سال کے خواتین اسپورٹس( ضلعی سطح)، دیہی اسپورٹس ( ضلع اور تعلقہ سطح)،اور دسہرہ ضلع سطح کے اسپورٹس ان دنوں میں منعقد کئے جا رہے ہیں، ۸ ، اکتو بر کو یادگیر تعلقہ اسپورٹس گرمٹکال ا سٹیڈیم میں مزید تفصیلات کیلئے لکشمی کانت ریڈی7760222227پر رابطہ کریں، ۹، اکتو بر کو شاہ پور تعلقہ اسپورٹس شاہ پور تعلقہ کے خانہ پور کیمپ میں منعقد ہیں،تفصیلات کیلئے درگیش 8884995091پر رابطہ کریں، اکتو بر ۱۶ کو دسہرہ ضلعی سطح کے اسپورٹس، اکتو بر ۱۷ کو یادگیر ضلع سطح (آر جے کے اے) ۱۶ سال کے کم عمر کے بچوں اور اکتو بر ۱۹ کو یادگیر ضلع خواتین اسپورٹس یادگیر ضلع اسٹیڈیم میں منعقد ہو نگیں، 


یم یم کلبرگی کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کامطالبہ

یادگیر:۔ ۷، اکتو بر ( فکروخبر/نامہ نگار ) :۔ نامور کنڑا ادیب ڈاکٹر یم یم کلبرگی کے قاتیلوں کو ابھی تک گرفتار نہ کئے جانے کے خلاف گرمٹکال کھاسگی مٹھ کے شانت مہا سوامی جی کی قیادت میں یادگیر میں احتجاج کیا گیا، شہر کے سرکاری ڈگری کا لج سے ایک احتجاجی ریالی نکالی گئی، جو سبھاش چوک ، شاستری چوک، سے ہو تی ہو ئی ضلع ڈپٹی کمشنر آ فیس پہو نچی اور یہاں سخت احتجاج کیا گیا، اس موقع پر مہا سوامی جی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کے اگست ۳۰ کو ڈاکٹر یم یم کلبرگی کا قتل کیا گیا، دو ماہ گذر جانے کے بعد بھی حکومت ابھی خاطیوں کی گرفتار میں نا کام رہی ہے، اس احتجاج میں ڈاکٹر اے بی ملک ریڈی یم ایل اے یادگیر ، ڈاکٹر ویر بسونت ریڈی مد نال سابق یم ایل اے، چنا ریڈی پا ٹل تنور سابق یم ایل سی، وینکٹ ریڈی مد نال ،مو لا لی انپور، ائینا ہنڈیکار، وشواناتھ سروال ،اور کنڑا کے ادیبوں کی کثیر تعداد مو جو د تھی، 


پنچایت راج اقتدار راجیو گا ندھی کا کارنامہ:۔ ڈاکٹر اے بی ملک ریڈی

یادگیر:۔۷، اکتو بر ( فکروخبر/نامہ نگار ):۔ پنچایت راج کو ریاست بھر میں مکمل طور پر اور مقامی مجالس کی جانب سے مسلسل دیہی علاقوں کی عوام میں اقتدار سوپنے کا کام کا نگریس پار ٹی کے انجام دیا ہے، ان خیالات اظہار ڈاکٹر اے بی ملک ریڈی یم ایل اے یادگیر نے کیا،وہ ضلع کا نگریس دفتر میں راجیو گا ندھی پنچایت راج سنگھ کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہی، انہوں نے آ گے کہا کے پہلی بار آنجہانی راجیو گا ندھی کے دور اقتدار میں اسے جاری کیا گیا ،تمام کوبرابر کا اقتدار حاصل ہونے کا خواب راجیو گا ندھی نے پورا کیا، راجیو گا ندھی پنچایت راج سنگھ کے قومی کنوینر بھیم راؤ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کے ہماری پارٹی ضلع پنچایت، تعلقہ پنچایت، گرام پنچایت ارکان ، پنچایت راج کی تمام تر اقتدار کو صیح طور پر استعمال کریں، اور تمام تر اسکیمات عوام تک پہو نچائیں، تاکہ دیہی عوام کو اس سے زیادہ سے زیادہ فا ئدہ حاصل ہو سکے، آر جے پی آر یس ریاستی کنوینر آنند دیو اپا نے کہا کے آنے والے دنوں میں ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت انتخابات ہو نے والے ہیں، یادگیر ضلع سے زیادہ سے زیادہ تعداد ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت کیلئے پارٹی سے امیدار منتخب ہو نا چا ہئے، کا نگریس پارٹی ضلع صدر مری گوڑا ہلکل نے کہا کے ضلع پنچایت ، تعلقہ پنچایت کے علاوہ یم ایل سی انتخابات بھی ہیں، ان تمام میں پارٹی کان رکنا بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،، گلبرگہ کا ڈا چیرمین سرینواس ریڈی کندکور نے کہا کے ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت انتخابا ت میں کا نگریس کی کا میابی کیلئے تمام تر کو شش کی جائیں، شیو راج جگتی ضلع کنوینر نے کہا کے ضلع پنچایت راج سنگھ کی جانب سے ضلع پنچایت و تعلقہ پنچایت ، گرام پنچایت سطح پر ایک یا دو کنو ینر نا مز د کیا جا ئیں،اس سے حکومت کی جانب سے ملنے والی سہولیتوں کو عوام تک پہونچانے میں مدد ملے گی، اس اجلاس میں حاجی شمس الزماں،تعلقہ پنچایت صدر پر کاش نزراپور،ششی دھر ہو سلی ،سدرشن نا ئیک، خواجہ بندے نواز، اور دیگر مو جود تھے، 


غازی پور میں نوجوان کا قتل

غازی پور۔07اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) غازی پور کے سعدیہ آباد علاقے میں کچھ لوگوں نے انتخابی رنجش کی وجہ سے ایک نوجوان کا گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ رات تقریباً پونے گیارہ بجے بی ڈی سی امیدوار سونو سنگھ نے اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ گھر کے دروازے پر کھڑے شرون (33) کو گولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔اس سلسلے میں پولیس نے ملزمان کے خلاف کیس درج کرلیاہے ۔ 


خواتین سمیت تین کو عمر قید

بریلی۔07اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش میں بریلی کی ایک عدالت نے کرائے پر جیپ لے کر راستے میں لوٹ مار اور ڈرائیور کو قتل کرنے کے ایک معاملے میں ایک خاتون سمیت تین افراد کو عمر قید اور دس دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ استغاثہ کے مطابق فرید پور علاقے کے پچومي گاؤں کے رہنے والے گلشیر کی جیپ کو 10 اکتوبر 1992 کو مورپال اور اس کی بیوی لیلاوتی نے کرائے پر حاصل کیا تھا۔ ان کے ساتھ چار نوجوان اروند عرف سللڑ، گنگاپرساد، کرشن گوپال عرف مللو شرما اور دیاشکر بھی تھے ۔ اپنے ساتھ ایک اور ڈرائیور میوارام کو لے کر گلشیر نے سفر شروع کیا لیکن ان لوگوں نے جیپ کو راستے میں رکوادیا اور گلشیر اور میوارام کو مارنا اور لوٹنا شروع کر دیا۔پٹائی سے میوارام کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ کیس کی سماعت کے بعد ایڈیشنل سیشن جج سریندر پرساد یادو کی عدالت نے لیلاوتی، گنگاپرساد، مللو شرما اور دیاشنکر کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید اور 10-10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ 


شراب کے ٹھیکیدارکو گولی مار ی

وارانسی۔07اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)وارانسی کے کینٹ علاقے میں چند افراد نے دیسی شراب کے ٹھیکیدار کو گولی مار کر زخمی کردیا۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ورون پوری کا باشندہ گوپال سنگھ گذشتہ رات اپنا شراب کا ٹھیکہ بند کرنے کے بعد گھر جارہا تھا اسی دوران سنجیو رائے اور پنکج سنگھ نے اسے گولی مار دی۔تشویشناک حالت میں گوپال سنگھ کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔


ٹرک کی زد میں آنے سے تین نوجوان ہلاک

گورکھپور۔07اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)ضلع گورکھپور کے بیلی پار علاقے میں ایک ٹرک کی زد میں آجانے سے موٹرسائیکل پر سوار تین نوجوان ہلاک ہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ علاقے کے پنچایتی امیدوار کے پرچہء نامزدگی داخل کرکے واپس لوٹ رہے موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوان سامنے سے آرہے ایک ٹرک کی زد میں آگئے ۔ اس حادثے میں دھرم راج (22) کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دیپک (22) اور امرجیت (28) کو تشویشناک حالت میں بابا راگھوداس میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران دونوں کی موت ہوگئی۔لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں ۔ پولیس مفرور ٹرک ڈرائیور کو تلاش کررہی ہے ۔


لکھنؤ۔کانپورریل لائن پر ٹریفک متاثر

کانپور۔07اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش کانپور ریلوے اسٹیشن کے نزدیک 15206 چترکوٹ ایکسپریس ٹرین کا انجن فیل ہوجانے کی وجہ سے کانپور ۔ لکھنؤ ریل سیکشن پر آمدورفت میں رخنہ پڑا۔ ریلوے کے ذرائع کے مطابق جبل پور سے لکھنو کے راستے برونی جانے والی چترکوٹ ایکسپریس اپنے مقررہ وقت آٹھ بج کر پانچ منٹ پر کانپور سے لکھنؤ کے لئے روانہ ہوئی تھی لیکن ٹرین ابھی چلی ہی تھی کہ انجن میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے اس پلیٹ فارم پر ہی روک دیا۔ ریلوے کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے انجن کی خرابی کو دور کرکے اسے روانگی کے لئے ہری جھنڈی دکھائی مگر ریلوے اسٹیشن سے قریب دو سو میٹر کے فاصلے پر جے پوریا کراسنگ کے نزدیک انجن پھر فیل ہو گیا جس کی وجہ سے لوپ لائن پر ٹرین کے رکنے سے 19705 جے پور ۔ لکھنؤ ایکسپریس، راپتی ساگر ایکسپریس، کانپور۔ لکھنو میمو اور دو مال گاڑیاں بھی رک گئیں۔ ادھر ریلوے کراسنگ بند ہونے سے سڑک کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جس سے لوگوں کوزبردست پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ خبرملنے تک ٹرینوں کی آمدورفت متاثر تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا