English   /   Kannada   /   Nawayathi

عسکریت پسندوں اور پولیس وفورسز کے مابین خون ریز جھڑپ(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔دوماہ کے دوران سرحدی ضلع کپوارہ میں حدمتارکہ اور جنگلوں میں عسکریت پسندوں اور فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 10عسکریت پسند فوجی افسر سمیت 10فوجی جوان مارے گے ۔یو این این نمائندے کے مطابق 6راشٹرایہ رائفلز اور پولیس کو مصدقہ اطلاع ملی کہ ہف رڑہ راجوارجنگل میں عسکریت پسند چھپے بیٹھے ہیں۔پولیس وفورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی اس دوران گھنے جنگل میں چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے خود کار ہتھیاروں سے فورسزپر گولیاں برسائیں اور گرنیڈداغے پولیس وفورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی شروع کی تاہم اندھیرا ہونے کے باعث دونوں افراف سے گولیوں کا سلسلہ رک گیا۔نمائندے کے مطابق اجھالاہونے کے ساتھ ہی عسکریت پسندوں اور پولیس وفورسز کے درمیان دوبدولڑائی شروع ہوئی اور جدید ہتھیاروں سے لیس جنگجوؤں کے حملے میں 6راشٹریہ رائفلز کے 4اہلکار جنکی شناخت سپاہی سریندر کمار ،سٹیاں بھوٹا،لیس نایک گردیوسنگھ اور سپاہی اجے کمار کے بطور ہوئی ہے۔نمائندے کے مطابق عسکریت پسندپولیس وفورسز پر حملہ کرنے کے بعد محاصرہ توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔دفاعی ترجمان نے ہف رڑہ راجوارکے جنگل میں جنگجووں اور پولیس وفورسز کے درمیان جھڑپ ہونے کی تصدیقکرتے ہوئے کہا کہ 4اکتوبر 6بجے کے قریب 6راشٹرایہ رائفلز اور پولیس کو اطلاع ملی کہ راجوار ہف رڑہ کے جنگل میں عسکریت پسندوں کی نقل وحرکت دیکھی گی۔ترجمان کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد پولیس وفورسز نے جنگی کا محاصرہ کیا تاہم اندھیرا ہونے کے باعثپولیس وفورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن موخرکردیا۔اجھالاہونے کے ساتھ ہی جب پولیس وفورسزنے تلاشی کارروائی شروع کی گھنے جبگل میں چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے گرنیڈداغے اور خود کار ہتھیاروں سے گولیاں چلائیں ۔عسکریت پسندوں کے حملے سے فوجی ترجمان کے مطابق 4فوجی جوان شدید طور پر زخمی ہوئے اور جسم سے خون بہہ جانے کی وجہ سے دم توڑ بیٹھے فوجی ترجمان کے مطابق کروسن لولاب کے جنگل کا28راشٹریہ رایفلز اور پولیس نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد محاصرہ کیا۔اور تلاشی کارروائی شروع کہ۔اسدوران جنگل میں چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے پولیس وفورسزپر گولیاں چلائیں۔دفاعی ترجمان کے مطابق پولیس وفورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کی جسکے دوران ایک عسکریت پسند جسکی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکتی مارا گیا۔نمائندے کے مطابق پولیس وفورسز شاہ نگری جنگل کا بھی محاصرہ کرکے تلاشی کارروائی شروع کی جبکہ پولیس وفورسز نے سرحدی ضلع کپوارہ کے ایک درجن سے زیادہ جنگلوں کو محاصرے میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروعکردیا ہے۔اور جنگجووں کو قابوکرنے کیلئے فورسز نیفضائی خدمات بھی حاصل کیں۔فوج کے کئی ہیلی کاپٹروں کو جنگلوں کے اوپر اڑان کرتے ہوئے دیکھا گیا۔جبکہ پولئیس وفورسزنے عسکریت پسندوں کیخلاف فیصلہ کن آپریشن شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ پچھلے دوماہ سے سرحدی خلع کپوارہ کے ژنجمولہ، کرہورہ،سچل یاری ،ہف رڑہ،نوگام اور پولیس وفورسز کے مابین خون ریز تصادم آرائیوں کے دوران فوجی افسر سمیت 10فوجی اہلکار اور 10عسکریت پسندمارے گے۔ 


آرایس ایس کا ممبرہونے پر مجھے فخر ہے/کیویندر گپتا

سرینگر۔05اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)آر ایس ایس کا ممبرہونے پر فخر ہونے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے سپیکرنے نیشنل کانفرنس کے ممبرسے کہا کہ وہ اسمبلی میں ضابطہ اخلاق اور اسکے تقدس کاخیال رکھیں ۔جبکہ نیشنل کانفرنس کے ممبرنے کہا کہ آر ایس ایس کے ایجنڈے کو کسی بھی صورت میں پنپنے نہیں دیا جائیگا۔اطلاعات کے مطابق کے سینئر لیڈر اور جموں حلقے کے ممبراسمبلی دیویندر رینانے ا سپیکر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہاوہ جانب داری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔اور آرایس ایس کا ممبرہے تاہم ریاست میں آرایس ایس کے ایجنڈے کو کسی بھی صورت میں لاگوکر نے کیاجازت نہیں دی جائیگی ۔اس پر ا سپیکر نے بھی حاضر جوابی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس پر فخر ہے کہ میں آرایس ایس کا ممبرہوں۔تاہم یہ ایوان ہے ۔یہاں لوگوں کی بات کرنے آئے ہیں اسپیکر نے دیویندررینا سے کہا کہ ایوان کے ضابطہ اخلاق کا خاص خیال رکھیں۔میں نہیں چاہتا ہوں کہ ایوان کا تقدس پامال ہوجائے اسپیکر کیویندر گپتا اور دیویندررینا کے درمیان نوک جھونک کافی دیر تک جاری رہی۔


گاؤکشی پر عاید پابندی کے فیصلے پر سپریم کورٹ نے2ماہ کیلئے روک لگادی 

تین ممبری ٹیم قائم کرکے معاملے کی باریک سے چھان بین کی جائے/سپریم کورٹ 

سرینگر۔05اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)ریاستی سرکار کو راحت دلاتے ہوئے سپر یم کورٹ نے گاؤکشی پر عایدپابندی کو دوماہ تک روکنے کے احکامات صادرکرتے ہوئے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو ہدایت ہے کہ وہ ریاستی حکومت کی جانب سے دایر کیگی عرضی کی ثنوائی کیلئے 3ممبران پر مشتمل کمیٹی کا قیام عمل میں لاکر معاملے کی باریک بین بینی سے چھان بین کرے سپریم کورٹ کے ڈویژون بنچ کے فیصلے پر فلحال دو ماہ کی روک لگادی ہے۔ے اطلاعات کے مطابق ریاستی سرکار کو راحت دلاتے ہوئے سپریم کورٹ آف انڈیا نے جموں ہائی کورٹ ڈویژون بنچ کے گاؤکشی پر پابندی عاید کرنے کے فیصلے پر روک لگاتے ہوئے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو ہدایت کی ہے کہ 3ممبران پر مشتمل کمیٹی کا قیام عمل میں لاکر معاملے کی بایک بینی سے چھان بین کی جائے۔سپریم کورٹ نے سنوائی کے دوران ریاستی سرکار کے وکیل کی جانب سے دئیے گے دلایل کے بعد اپنے فیصلے میں کہا کہ ہائی کورٹ ڈویژون فیصلے پر دوماہ تک روک لگائی جاتی ہے۔اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تہ بات یقنی بنائیں کہ ریاستی حکومت کی جانب سے جوعرضی دیر کیگی ہے۔اسکا باریک بینی کے ساتھ چھان بین کرے واضح رہے کہ ہائی کورٹ ڈویژون بنچ کی جانب سے گاؤکشی پر عاید پابندی کے بعد پوری ریاسدت میں اکثر یتی طنقہ کے لوگوں میں غم وغصے کی لہر دوڑگی اور مزاحمتی قیادت کی جانب سے گاؤکشی پر عاید پابندی کے خلاف نہ صرف ہڑتال کی کال دی تھی بلکہ مزاحمتی قیادت کے ساتھ ساتھ مذہبی تنظیموں تاجروں ٹرانسپورت انجمنوں نے بھی ڈویژون بنچ کے فیصلے کو ناقابل قبولقرار دیتے ہوئے اسے مداخلت فی الدین کے مترادف قرار دیا تھا۔گاؤکشی پر عاید پابندیکے خلاف نیشنل کانفرنس پی ڈی پی ایف سی پی آئی ایم نے اسمبلی کے مختصر اجلاس کے دوران بلیں لائی تھی تاکہ ڈویژون بنچ کے فیصلے کو منسوض کرانے کیلئے راہ ہموراکی جاسکے ۔گاؤکشی پر پابندی عاید کرنے کافیصلہ سامنے آنے کے بعد اگر چہ مخلوط حکومت کی دونوں اکائیوں پی ڈی پی ،بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو کر اختلافات نے شدت اختیارکی تھی اورقانون پارلیمانی وزارت نے ہائی کورٹ میں ریاست حکومت کے موقف کی صیح ترجمانی نہ کرنے پر ایڈوکیٹ جنرل اورڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل کو برطرف کردینے کے احکامات بھی صادر کئے تاہم گاؤکشی پر پابندی عایدکرنے سے اکثر یتی طبقہ میں غم وغصہ پایا جارہا تھا۔تاہم سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کو راحت دلائی۔ 


دکان کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے پر مار پیٹ

لکھنؤ۔05اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )حضرت گنج واقع بھوپال ہاؤس کے نزدیک دو دکانداروں کے درمیان جم کر مار پیٹ ہوئی جس میں دونوں طرف سے متعدد لوگ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ جھگڑے کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کونجی اسپتال میں داخل کرایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگر تحریر آئے گی تو کارروائی کی جائے گی۔ بھوپال ہاؤس برآمدے میں سپناکار شرنگار کے نام سے بال کرشن مشراکی دکان ہے جہاں ہری اوم، انکش اور آشیش کام کرتے ہیں اسی دکان کے عقب میں ہرجیت کی کار پلس کے نام سے دکان ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں دکانداروں کے درمیان طویل عرصہ سے کشیدگی چل رہی تھی۔ دکان پر کام کرنے والے دونوں طرف کے کاریگر آپس میں چھینٹا کشی کیا کرتے تھے۔ اتوار کودکان کے باہر گاڑی لگانے کے سلسلہ میں دونوں طرف کے کاریگروں کے درمیان کہاسنی ہونے لگی۔ کچھ ہی دیر میں کاریگر ہاتھا پائی پر اتر آئے۔دکان مالک ہرجیت نے معاملہ کو خاموش کرانے کے بجائے بال کرشن کے نوکر کو پیٹنا شروع کردیا۔ تبھی دونوں طرف سے ایک درجن لوگ جمع ہو گئے اور جم کر مار پیٹ شروع ہو گئی۔ ہنگامہ کے دوران ایک دوسرے کی دکانوں کے شیشے بھی توڑ دیئے گئے۔ بال کرشن نے بتایا کہ جھگڑے میں ہری اوم ، آشیش اور انکش شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں جنہیں علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انسپکٹر حضرت گنج کا کہنا ہے کہ دکان کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے کے سلسلہ میں جھگڑا ہوا تھا۔ تحریر ملنے پر کاروائی کی جائے گی۔ 


جسٹس کاٹجو کا بیان فرقہ وارانہ طاقتوں کیلئے چیلنج : اعظم خاں

شمال مشرقی ریاستوں سمیت پورے ملک میں لگائیں گؤکشی پر پابندی

لکھنؤ۔05اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )وزیر شہری ترقیات اور اقلیتی بہبود محمد اعظم خاں نے جسٹس مارکنڈے کاٹجو کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے والوں کیلئے نہ صرف چیلنج ہے بلکہ چلو بھر پانی میں ڈوب مرنے کیلئے کافی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جسٹس کاٹجو نے اس وقت بیان دیا جب وہ بنارس ہندو یونیورسٹی میں ایک سیمینار میں حصہ لینے جا رہے تھے۔ مسٹر خان نے کہاکہ مذہبی شہر میں منعقد اس سیمینار میں نہ صرف ’گؤ بھکت‘ بلکہ مودی بھکت بھی تھے جو گلابی انقلاب لاکر ملک میں مصر جیسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن کسی کی کاٹجو کی مخالفت کی ہمت تک نہیں ہوئی ایسا اس لئے ہوا کیونکہ گائے کا گوشت کھانے اور اس کی حمایت کرنے والا کوئی غریب مسلمان نہیں تھا۔ مسٹر خان نے کہاکہ ہر ’گؤ بھکت کی ذمہ داری ہے کہ کسی بھی پانچ ستارہ ہوٹل کے مینو میں بیف کے گوشت کی قیمت نہ ہو اگر ہو تو ایسے ہوٹلوں کی اینٹ سے اینٹ اسی طرح بجائی جائے جیسے بابری مسجد کی اینٹ سے اینٹ بجائی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ گائے کی عزت کشمیر سے لیکر کنیا کماری تک کی جانی چاہئے۔ ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ گلاب انقلاب لانے والے مرکز میں بیٹھے برسراقتدار لوگ قانون بنائیں پورے ہندوستان میں خصوصی طور سے شمال مشرقی ریاستوں میں گؤ کشی پر پابندی لگائیں۔ یہی نہیں گائے سے بنی مصنوعات، گائے سے بنی دوائیں اور سبھی قسم کی اشیاء پرس، بیلٹم جوتے وغیرہ بازاروں سے فوری طور پر ہٹایا جائے اور جو نہ ہٹائے اسے گؤ کشی کا قصوروار مانتے ہوئے سخت سزا دی جائے۔ 


سبکدوش ریلوے ملازم کے گھر سے ۸ لاکھ کے زیورات چوری

ایس او نے واردات چھپانے کیلئے اطلاع ہونے سے کیاانکار 

لکھنؤ۔05اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )ٹھاکر گنج علاقہ میں ریلوے سے سبکدوش ملازم کے گھر سے چوروں نے دس لاکھ روپئے کا سونا چرا لیا۔ متاثر جب اپنی سسرال سے واپس لوٹا تو گھر کی حالت دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گئے۔اس سلسلہ میں جب ایس او ٹھاکر گنج سمر بہادر یادو سے پوچھا گیا تو انہوں نے اطلاع ہونے سے انکارکردیا۔ احاطہ مرزا علی خاں کے رہنے والے فیروز زیدی ریلوے محکمہ سے سبکدوش ہیں۔ وہ جمعرات کو اپنی سسرال نخاس گئے تھے جمعہ کی صبح ان کے جاننے والے نے فون سے واردات کی اطلاع دی۔ نخاس سے جب وہ حسین آباد اپنے گھر پہنچے تو مکان کی حالت دیکھ کر حیران رہ گئے۔ فیروز کے مطابق الماری میں رکھے تقریباً ۸ لاکھ روپئے کے زیورات چوروں نے چرالئے کمروں میں سارا سامان بکھراپڑا تھا۔ فیروز نے بتایا کہ نقد روپئے تو گھر میں نہیں رکھے تھے لیکن ان کی اہلیہ کے سارے زیورات الماری میں تھے جسے چوروں نے چرا لیا۔ اس بات کی اطلاع فیروز نے جمعہ کی صبح ہی پولیس کو دی تھی۔ موقع پر پہنچی پولیس جائے واردات کا معائنہ کرکے واپس لوٹ گئی۔ پولیس نے اتوار کو فیروز کو مقدمہ کی کاپی دی ہے۔ جب اتوار کی شام ایس او ٹھاکر گنج سمر بہادر یادو سے واردات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ ان کے تھانہ حلقہ میں ایسی کوئی واردات نہیں ہوئی ہے۔ 


شراب کی دکان پر جھگڑے میں نوجوان کو ماری گئی گولی

لکھنؤ۔05اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )شراب کی دکان کے نزدیک دو فریقین میں ہوئی کہا سنی کے دوان ایک نوجوان کو گولی مار دی گئی۔ نوجوان پر فائر ہوتے ہی دکان اور آس پاس کے علاقوں میں افرا تفری مچ گئی۔ دکاندار بھی دکان بند کر کے بھاگ نکلا، مقامی لوگوں نے اطلاع پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی نوجوان کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ ٹھاکر گنج واقع کیمپویل روڈ پر شراب کی ایک دکان ہے جہاں اتوار کو کچھ لوگ بیئر پی رہے تھے وہیں راجہ جی پورم کا رہنے والا منا بھی وہاں پہنچ گیا۔ دکان سے بیئر خریدنے کے بعد منا اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک پلاٹ پر گیا جہاں ان لوگوں نے شراب پینا شروع کر دی۔ نشہ میں بد مست ہونے کے بعد ان لوگوں کے درمیان کسی بات پر کہا سنی ہونے لگی اور نوبت مار پیٹ تک پہنچ گئی۔ اتنے میں منا کے ساتھی نے اس پر فائر کر دیا۔ گولی منا کے سینے میں لگی۔ گولی لگتے ہی منا زمین پر گھر کر بیہوش ہو گیا۔ ملزم واردات کو انجام دینے کے بعد منا کو وہیں چھوڑ کرفرار ہو گئے۔ علاقہ میں گولی چلنے سے افراتفری مچ گئی۔ لوگوں کی بھیڑ موقع پر جمع ہو گئی۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے زخمی کو ٹراما سینٹر پہنچایا جہاں ڈاکٹر اس کی حالت سنگین بتا رہے ہیں۔ وہیں دوسری جانب ایس او ٹھاکر گنج سمر بہادر یادو کا کہنا ہے کہ گولی مارنے والے کا نام معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ زخمی کے ہوش میں آنے کے بعد ہی صحیح بات کا پتہ چل سکے گا۔ 


بچے کا اغواکر کے لے جا رہا نوجوان پکڑا گیا 

ملزم کی لوگوں نے جم کر کی پٹائی

لکھنؤ۔05اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )عالم باغ کے اوم نگر محلہ میں سات سالہ طالب علم کی اغوا کی اطلاع سے افراتفری مچ گئی۔ نوجوان بچے کو گود میں لیکر کہیں جا رہا تھا۔ بچے کے شور مچانے سے علاقہ کے لوگ جمع ہو گئے۔ مشتبہ نوجوان کو جم کر پیٹنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد جانچ شروع کر دی۔ اوم نگر محلہ میں ہائی کورٹ میں جائزہ افسر کے عہدہ پر تعینات ہریش کانت اہیروار اپنے کنبہ اہلیہ سمن ، گیارہ سالہ بیٹی پورنیما اور سات سالہ بیٹے پرنام ساگر کے ساتھ رہتے ہیں۔ اتوار کی صبح تقریباً گیارہ بجے اہلیہ نے پر نام کو سامان لینے دکان پر بھیجا تھا، راستہ میں چندر نگر عالم باغ کا رہنے والا ۶۳ سالہ نیم پاگل نوجوان بھی وہاں سے گزر رہا تھا جس نے پہلے تو پرنام سے بات چیت کی پھرباتوں ہی باتوں میں وہ اس کو گود میں اٹھاکر جانے لگا یہ دیکھ کر بچہ نے شورمچانا شروع کر دیا۔ بچہ کے شور کی آواز سن کر پڑوسیوں نے نوجوان کو پکڑ پر پہلے تو پیٹا اور اس کے بعد پولیس کواطلاع دی۔ 


ٹکٹ لینے کے سلسلے میں دو فریقین متصادم

کانپور۔05اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )گرین پارک اسٹیڈیم میں گیارہ اکتوبرکو ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ہونے والے یک روزہ میچ کے لئے ٹکٹ خریدنے کے دوران کرکٹ شائقین آپس میں متصادم ہو گئے پولیس کے سامنے ہی دونوں جانب سے جمع ہو ئے نوجوانوں نے جم کر لات گھونسے چلے اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ۔ اتوار کو گرین پارک اسٹیڈیم میں ٹکٹ کیلئے کاونٹرروں پر بھیڑ جمع ہے۔ گھنٹو کھڑے رہنے کے بعد کھیل شائقین کا نمبر آنے پر کاونٹر پر ٹکٹ ختم ہو جارہے ہہیں لیکن آج قطار میں لگنے کیلئے لوگ آپس میں ہی مارپیٹ کرنے لگے ہیں۔ ٹکٹوں کے سلسلے میں قطار میں لگے نوجوانوں میں جم کر مارپیٹ ہوئی۔ کچھ دیر تو حفاظت میں لگے پولیس اہلکار دیکھتے رہے لیکن لڑائی اتنی بڑھ گئی پولیس نے ٹکٹوں کو لے کر آپس میں مارپیٹ کر رہے نوجوانوں کو لاٹھی چارج کر کے کھدیڑ دیا۔ جس سے وہاں افرا تفری مچ گئی۔ قطار میں لگی لڑکیوں اور خواتین نے الزام لگایا کہ دیر رات سے وہ قطار میں لگی لیکن ان کو ایک بھی ٹکٹ نہیں ملا ہے۔ جس سے قطار میں لگے لوگوں کاغصہ بھڑک جاتا ہے لیکن ان کی یہاں پر کوئی سنوائی کرنے والا نہیں ہے۔


معصوم کی عصمت دری کرنے والا ملزم گرفتار

کوشامبی۔05اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )چھ سالہ نابالغ بچی کو لکڑی توڑنے کے بہانے گنگا ندی کے کنارے باغ میں لے جا کر ایک دن قبل عصمت دری کرنے والے ملزم ننہے نائی باشندہ بدن پور گاوں تھانہ کوکھراج کو تھانہ انچارج وپن کمار کی بیٹی نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ ایس پی نے گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو ڈھائی ہزار روپئے انعام دینے کا اعلان کیا ۔ 


قیدی وسیم کی موت چوٹوں کے سبب ہی ہوئی 

شاہجہانپور۔05اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )گزشتہ ۲۸ ستمبر کو وسیم ولد جلیل خان کو تھانہ کاٹ میں جیل بھیجا گیا تھا۔ جس میں ۹ ۱ستمبر کو وسیم کی والدہ سائرا اپنے بیٹے سے ملاقات کر نے جیل گئی تھی۔ اس وقت وسیم بالکل ٹھیک تھا۔ لیکن تیس ستمبر کو اچانک اسے جیل کی گاڑی سے ضلع اسپتال لیا گیا ۔ جہاں اسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ اور اس کے کنبہ والوں کو اس معاملے کی اطلا ع تک نہیں دی۔ کسی دیگر سے اس معاملے کی اطلاع کنبہ والو ں کو ملی ۔ لیکن جب ضلع اسپتال میں کنبہ والوں نے ہنگامہ کیا تو معاملہ کھل کر سامنے آیا جب وسیم کی لاش باہر لائی گئی تو چنندہ میڈیا اہل کار کی نگاہ ان چوٹوں پر پڑی جنہیں میڈیا نے اپنے کیمروں میں قید کر لیا اس کے بعد ضلع انتظامیہ وسیم کے والد سے ضلع جیل کے افسران کے خلاف تحریر لے کر پوسٹ مارٹم دو ڈاکٹروں کے پینل کی موجود گی میں پوسٹ مارٹم کی ویڈیو گرافی کرائی گئی ۔ جس پر پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سے چوٹوں کی تصدیق ہوئی ۔ کہ وسیم کی موت چوٹ سے ہی ہوئی ۔ آخر وسیم پر اتنا ظلم کیوں وہ تو آبکاری ایکٹ کی دفعات میں جیل گیا تھا۔ اور تھانہ کانٹ کی پولیس نے وسیم کو میڈیکل کرا کر جیل بھیجا تھا اور گزشتہ ۹۲ ستمبر کو کنبہ والوں کو صحیح سلامت ملا تھا۔ آخر ایسا کیا تھا جو اتنا ظلم وسیم پر ڈھایا گیا جس سے اس کی موت ہو گئی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا