English   /   Kannada   /   Nawayathi

یادگیر ضلع میں ایک نوجوان کی مگر مچھ نے جان لے لی(مزید یاد گیر کی خبریں )

share with us


ابو الکلا م آ زاد اسکول یادگیر میں مہا تما گا ندھی جینتی تقریب

یادگیر:۔۳، اکتو بر (فکروخبر/ نامہ نگار ) :۔ مو لا نا ابو الکلام آ زاد اردو اسکول یادگیر میں ۲ ، اکتو بر کے موقع پر مہا تما گا ندھی جینتی تقریب منائی گئی، صدر معلمہ فریدہ بیگم نے مہاتما گا ندھی کی تصویر پر پھو ل ما لا چڑھائی ور انہیں خراج عقید ت پیش کیا، اس موقع پر اساتذہ اور طلباء کی جانب سے تقاریر بھی کی گئی، اسکول کے تمام اساتذہ کے علاوہ طلباء و طا لبات کی کثیر تعداد اس تقریب میں موجود تھی، 


صبا پی یو یس کا لج کے طلباء نے گا ندھی جینتی کے موقع پر سوچ بھارت ابھیان میں حصہ لیا، 

یادگیر:۔ ۳، اکتو بر (فکروخبر/ نامہ نگار ) :۔ محمد ایوب کی اطلاع کے بموجب صباء پی یو سی کا لج یادگیر کے طلباء نے ۲ ، اکتو بر مہا گا ندھی جینتی کے موقع پر سوچ بھارت ابھیان( صاف صفائی پروگرام) میں حصہ لیا، اس دوران طلباء نے محمد خلیل احمد لیکچرار کی قیادت میں صباء پی یو سی کا لج کے احاطہ کے علاوہ ہو سلی کراس، ضلع کا نگریس دفتر کے پاس، سٹی میو نسپل کو نسل کے پاس اور دیگر مقامات میں صاف صفائی انجام دی، اس موقع پر وسو دیو لیکچرار کے علاوہ محمد ایوب، سچن، شعیب عینی، فیاض احمد، وسیم ملک اور دیگر طلباء مو جود تھے، 


سرکاری ڈائٹ کا لج میں مہا گا ندھی جینتی تقریب کا انعقاد

یادگیر:۔ ۳، اکتو بر ( فکروخبر/ نامہ نگار ) :۔ شہر کے گنج ایرئے میں مو جود سرکاری ڈائٹ و ٹی ٹی آئی کالج میں ۲ ، اکتو بر کو مہا تما گا ندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر گا ندھی جینتی تقریب منائی گئی، مہا تما گا ندھی جینتی کی تصویر کو پھو ل ما لا چڑھائی گئی، اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ، اس موقع پر محمد رفیق لیکچرار اور دیگر نے اس پروگرام سے خطاب کیا، اس موقع پر کا لج کے لیکرارس کے علاوہ ٹی ٹی آئی اردو و کنڑا میڈیم طلباء کی کثیر تعداد مو جود تھی، اس موقع پر سابق وزیر آ عظم لال بہادر شاستری جینتی تقریب بھی منائی گئی، اور انہیں بھی خراج عقید پیش کیا گیا، 


گلسرم اردو پرائمری اسکول کے طلباء میں سائیکلوں کی تقسیم

یادگیر:۔۳ اکتو بر (فکروخبر/ نامہ نگار ) :۔ ضلع کے تعلقہ شاہ پور کے موضع گلسرم کے سرکاری اردو پرائمری اسکول کے طلباء میں سائیکلوں کی تقسیم عمل میں آئی، اس موقع پر سید شمس العالم حسینی صدر یس ڈی یم سی کمیٹی نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کے گذشتہ کی طر ح اس سال2015-16کیلئے بھی گلسرم سرکاری اردو اسکول کے طلباء میں سائیکلوں کی تقسیم عمل میں آ رہی ہے، حکو مت کی جانب سے سرکاری اسکولوں کے طلباء کیلئے بہت سہولتیں دی جا رہی ہیں،جس میں کتابیں، ڈریس، اسکالر شپس، کھانا اور دیگر کے علاوہ سائیکلیں بھی دی جا رہی ہیں، طلباء کو چا ہئے کے وہ روزآنہ اسکول کو آ ئیں، اور دلچسپی سے تعلیم حاصل کریں اور ان تمام سہولتیوں سے استفادہ حاصل کریں، اس موقع پر،یس ڈی یم سی کمیٹی کے دیگر ارکان کے علاوہ اسکول کے اساتذہ اور سرپرستان طلباء ، اور دیگر مو جود تھے،


یادگیر کے کہنہ مشق شاعر فضل افضل کا ڈی ڈی چندنا ٹی وی پر انٹرویو

یادگیر:۔۳، اکتو بر (فکروخبر/ نامہ نگار ) :۔ یادگیر کے کہنہ مشق شاعر فضل افضل کا ڈی ڈی چندنا چینل ٹی وی بنگلور پر یکم اکتوبر کو بنگلور میں انٹرویو ریکارڈ کیا گیا، جو بہت جلد ڈی ڈی چندنا چینل ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ کیا جا ئے گا، یہ انٹرویواردو نشریات میں دیکھا یاجا ئے گاجو ہر ہفتہ دوپہر ۳۰۔۳ بجے اردو پیش کیا جا تا ہے ،فضلافضل کا انٹرویو یادگیر کے ہی جواں سال شاعر رفیق سوداگر نے لیا ہے،


کر نا ٹک اردو اکیڈیمی کی جانب یادگیر ضلع کے شعراء صابر فخر الدین و جوہر تماپوری کی کتابوں کا رسم اجراء

یادگیر:۔ ۳، اکتو بر (فکروخبر/ نامہ نگار ):۔ یادگیر ضلع کے شعرا صابر فخر الدین یادگیر اور جوہر تما پوری تما پور کے علاوہ دیگرشعراء و ادباء کی کتابوں کا رسم اجراء کر نا ٹک اردو اکیڈیمی کی جانب سے بنگلور میں انجام پا یا، کر نا ٹک اردو اکیڈیمی بنگلور کے زیر اہتمام سال 2013-14کے طبع شدہ شعری مجموعوں کی تقریب رسم رونمائی انسٹی ٹیوٹ آف اگر یکلچر ٹیکنا لجسٹ، کو ئنس رود بنگلور میں منعقد ہو ئی،ریاستی وزیر اقلیتی بہبود و وقف قمر اسلام کے ہا تھوں کتابوں کی رسم رونمائی انجام دی گئی، خیر مقدمی کلمات ڈاکٹر فوزیہ چو دھری چیر پر سن کر نا ٹک اردو اکیڈیمی نے ادا کئے، پروگرام کی نظامت صبیحہ زبیر رکن کر نا ٹک اردو اکیڈیمی نے کی، رجسٹرار فہمیدہ رحیم اور دیگر اراکین و عملہ اور دیگر معز زین مو جود تھے، جن شعراء و ادباء کے کتابوں کی رونمائی ہو ئی ان میں صابر فخر الدین یادگیر کا مجموعہ محراب شب سے گری روشنی،جوہر تما پور ی کا مجموعہ ہتھیلی سے بچھڑی لیکریں، کے علاوہ منیر احمد جامی، آفاق عالم، صدیقی، ہارون سلیم سیٹھ، ریاض اللہ، ساجد حمید، منظور وقار، ضیا جعفر، اظہار افسر، محمد اقبال شہباز، ابراہیم آتش، سید علیم اللہ حسینی، اعجاز تماپوری، عبدالمجید خان، عثمان شاہ رشادی،شاہدہ شاہین، انیس صدیقی کے مجموعہ کلام شامل ہیں، 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا