English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلور کے امام صاحب کے فرزند ابو سفیان کوسرکاری میڈیکل سیٹ حاصل (مزید اہم ترین خبریں)

share with us

ابو سفیان عصری تعلیم سے نابلد تھے ‘حفظ القُرآن پلس میں کورس کے ماہر و تجربہ کار اساتذکی نگرانی میں کنڑا ‘انگریزی لکھنا اور پڑھنا سکھایا گیا ۔اور ساتھ ہی ساتھ ریاضی کی بنیادی تعلیم سے واقف کرایا گیا اور جماعت دہم میں میرا داخلہ کروایا گیا جہاں انھوں نے تعلیمی ترقی کا بہتر مُظاہرہ کرتے ہوئے دہم کا امتحان میں نے امتیازی کامیابی کے ساتھ 86.66فیصد نشانات حاصل کئے ۔ اس طرح شاہین پی یو کالج بیدرمیں داخلہ لیا ‘اسی سال پی یو سی سالِ دوم میں امتیازی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 81فیصد نشانات حاصل کئے ۔سی ای ٹی کے نتائج میں میڈیکل رینک 2415 حاصل کیا ۔اس سال کے وہ حفظ القُرآن پلس کورس کے پہلے حافظِ قُرآن ہیں جوسرکاری میڈیکل کالج میں داخلہ کے اہل ہوگئے اور انھیں سرکاری میڈیکل کالج میں داخلہ مل گیا۔ڈاکٹر عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات نے صحافیوں کو بتایا کہ حفظ القرآن پلس کورس‘‘ کے ذریعہ حفاظ کرام کاامیج بدلنے کی ہماری اپنی سی کوشش ہے جس کے ذریعہ ہم چاہتے ہیں ماضی میں جب علماء مختلف میدانوں میں قیادت کا فریضہ انجام دیتے تھے ۔ وہ عصری تعلیم میں قیادت کا فریضہ انجام دیتے ہوئے بھی حافظ و عالم ہوتے۔ اکثر ریسرچ اسکالر س کابھی یہی حال ہوتا۔11؍اکتوبر کوشاہین ادارہ جات بیدر کے شعبہ حفظ القُرآن کے مکمل قُرآن مجید حفظ کرنے والے طلبہ و طالبات کی دستار بندی اور اس سال حفظ القُرآن پلس سے تعلیم حاصل کرکے سرکاری میڈیکل کالج میں داخلہ لینے والے حافظ ابو سفیان بن محمد عبداللہ کی بھی گُلپوشی و شالپوشی بدست مفکرِ اسلام مجدد تعلیمات عالمگیر ثانی خادم القُرآن و المساجد مولانا الحاج غلام محمد وستانوی رئیس الجامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا ‘رکن شوری دارالعلوم دیوبند سے انجام دی جائے گی ۔ ***


مدرا اسکیم کا آج بیدر رکن پارلیمنٹ مسٹر بھگونت راؤ کھوبا نے اسکیم کا افتتاح کیا

بیدر۔یکم ؍اکتوبر۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔بیدر شہرمیں واقع شاردا روڈ سیٹ میں منعقدہ تقریبِ افتتاح مدرا اسکیم کی صدارت کرتے ہوئے بیدر رکن پارلیمنٹ مسٹر بھگونت راؤ کھوبا نے اسکیم کا افتتاح کیا ۔جو آج سے بیدر ضلع میں اس اسکیم کا آغاز ہو نے جارہا ہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ مسٹر کھوبا نے بتایا کہ وزیر اعظم مدرا اسکیم قرض کیمپ سے پیداواری شعبہ ‘ کاروباری شعبہ کیلئے چھوٹی مقدار میں قرض فراہم کرنا ہے ۔اس اسکیم کے تحت قرض ان تین شعبہ جات میں دئیے جارہے ہیں۔چائلڈ قرض میں50ہزار روپیے تک کشور قرض میں50ہزار روپیے سے5لاکھ روپیے تک ‘ترون قرض میں5 5لاکھ سے10لاکھ روپیے تک بغیر ضمانت قرض دئیے جائیں گے۔اس موقع پر لیڈ بنک کے منیجر بھی موجود تھے ۔***


آج بیدر میں اندردھنوش پروگرام کی تیاری کا جائزہ پروگرام انعقاد

بیدر۔یکم ؍اکتوبر۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔بیدر کے ڈپٹی کمشنر دفتر کے اجلا س ہا ل میں اندردھنوش پروگرام کی تیاری کا جائزہ پروگرام کی صدارت مسٹر انوراگ تیواری نے کی ۔ انھوں نے اندر دھنوش پروگرام تیاریوں سے متعلق بتایا کہ حاملہ خواتین اور2سال سے کم عمر کے بچوں کو7مہلک امراض سے محفوظ رکھنے والا انجیکشن دینے والی ’’اندرا دھنوش مہم جو 7؍اکتوبر سے بیدر ضلعمیں شروع کی جارہی ہے ۔شہر اور تعلقہ جات پر معزز افراد کے ہاتھوں پروگرام کا افتتاح کرواکر اس کی معقول تشہیر کی جائے گی۔مسٹر انوراگ تیواری نے بتایا کہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تحصیلداروں ‘متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کرکے تیاری کرنے کی بات کہی ۔انھو ں نے بتایا کہ محکمہ خواتین و اطفال بہبود ‘بلدی اداروں ‘جسکام ‘محکمہ مال کی جانب سے بیانر پوسٹرس لگاکر مائیک کے ذریعے تشہیر کی جائے ۔اور اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام طرح کے اقدامات کئے جائیں ۔پروگرام میں کسی قسم کی رکاؤٹ پیدا ہو تو فورا ان کو اطلاع دیں۔اس مہم کیلئے دوسرے مرحلہ میں بیدر کو شامل کیا گیا ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر ایم اے جبار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے خیر مقدم کیا اجلاس میں مجلس بلدیہ بیدر کی چیر پرسن محترمہ فاطمہ انور علی کے علاوہ بیدر ضلع کے مُختلف محکمہ جات کے عہدیداران موجود تھے ۔***


آج بیدر میں عالمی یومِ سنئیر سٹیزنس کا انعقاد عمل میں آیا

بیدر۔یکم ؍اکتوبر۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔بیدر کے آئی ایم اے ہال میں آج عالمی یومِ سنئیر سٹیزنس کا انعقاد عمل میں آیا۔اس پروگرام کو ضلع پنچایت ‘محکمہ پولیس ‘محکمہ خواتین و اطفال اور محکمہ معذورین کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ۔پروگرام کی صدارت بیدر کے رکن پارلیمنٹ مسٹر بھگونت راؤ کھوبا نے کی ۔جبکہ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے رکن قانون ساز کونسل مسٹر رگھوناتھ ملکہ پورے ‘بیدر ضلع پنچایت چیف ایکزیکٹیو آفیسر‘سنئیر سٹیزنس سہائے وانی کیندر کے سکریٹری انیل کمار و دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر مسٹر بھگونت راؤ کھوبا نے اپنے خطاب میں بتایا کہ شہروں میں ایک فیصد بزرگ جو اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ رہ رہے ہیں ‘لیکن مصیبت ہے کہ جس رفتار سے خاندان کے بچے بیرون ملک میں اچھے کام اور بڑے پیکیج حاصل کرنے کیلئے جارہے ہیںیہ نہیں سوچ رہے کہ ان کے بزرگ والد ین کی دیکھ بھال کون کرے گا ‘فردی زندگی والے بزرگوں کی تعداد اب6فیصد ہے اور آنے والے 15سالوں میں یہ تعداد اور بڑھے گی ‘ھراکیلے شہروں میں یہ بزرگ کس طرح اپنی زندگی بسر کرسکیں گے۔انھوں نے ایسے والدین کے بیٹوں سے گزارش کی جنھوں نے اپنے بزرگ والدین کو بے یارو مددگار چھوڑ کر اپنی زندگی میں مصروف ہیں ‘انھوں نے کہا کہ جن ماں باپ کیلئے آج ہم دنیا دیکھ رہے ہیں اُن ماں باپ کی سرپرستی کو اپنے اوپر تادمِ حیات قائم رکھو۔اس موقع پر مسٹرگھوناتھ ملکہ پورے نے بھی خطاب کیا ۔اور آخر میں سنئیر سٹیزنس کو تہنیت پیش کی گئی۔***


شرپسندوں کی جانب سے بسواکلیان میں مسجدِ سنگِ سیاہ کی بے حرمتی پر مجلس کی مذمت 

بیدر۔یکم اکتوبر۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔جناب سید منصور احمد قادری انجینئر صدر کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین شاخ بیدر و رکن بلدیہ بیدر نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے مورخہ27؍ستمبر کو گنیش وسرجن جلوس کے دوران بسواکلیان میں مسجِد سنگِ سیاہ پر گُلال پھینکنے کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ‘اور کہا کہ ایک مذہبی جلوس کے دوران اس قسم کی شر انگزی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔محکمہ پولیس کے ذمہ داروں کو چاہئے کہ احتجاجیوں کے جذبات کو محسوس کرتے ہوئے ان کے خلاف سختی سے پیش آنے کے بجائے جلوس کے دوران کی گئی شر انگیزی اور حالات کو بگاڑنے کی سازش کے تحت کی گئی دانستہ حرکت کے پس پردہ ذمہ داروں کے خلاف ٹھوس اقدام کرتے ہوئے اُنھیں سخت سزا دلوائیں ‘تاکہ آئندہ کوئی بھی اس قسم کی حرکت کی ہمت نہ کرسکے۔جناب سید منصور احمد قادری نے اقلیتی فرقے کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور اپنے اتحاد کے ذریعہ خاطیوں کو سزا دلوانے میں مؤثر کردار ادا کریں ۔***


ایف ڈی اے اور ایس ڈی اے عہدہ کیلئے تقررات کرناٹک پبلک سرویس کمیشن 

کی جانب سے 3‘4 اور18؍اکتوبر کو بیدر شہر میں امتحان منعقد

بیدر۔یکم اکتوبر۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔ ایف ڈی اے اور ایس ڈی اے عہدہ کیلئے تقررات کرناٹک پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے 3‘4 اور18؍اکتوبر کو بیدر شہر میں امتحان منعقد ہورہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بیدر مسٹر انوراگ تیواری نے امتناعی احکامات نافذ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔3‘4اور18؍اکتوبرکو صبح 10بجے سے شام 5بجے تک امتحان مراکز سے200میٹرس کے حدود میں زیراکس کی دُکانوں کو بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔***


عالم دین مولانا محمد عبدالقدوس با قوی کہ اچانک سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت

بیدر۔یکم اکتوبر۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔مولانا محمد تصدق ندوی جنرل سکریٹری جمعیت علماء ہندضلع بیدرنے گلبرگہ شہر کے نامور عالم دین مولانا محمد عبدالقدوس با قوی کہ اچانک سانحہ ارتحال پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ مولانا محترم کا شمار ضلع گلبرگہ کے مؤقر قدیم اکابر علماء میں ہوتا تھا مولانا سنجیدہ مزاج ،حق گو ، قناعت و سادگی پسند، انتہائی خلیق شخصیت کے حامل تھے مسلکی شدت پسندی سے با لا تر ہوکر ہمشہ آپ نے راہِ اعتدال اپنایا یہی وجہ تھی کہ آپ ہر طبقہ میں مقبول تھے اور قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے تقریباً 35سال مولانا باقوی نے گلبرگہ میں درس و تدریس ،وعظ و نصیحت ،فقہ و فتاویٰ ،امامت و خطابت کے ذریعہ ملت اسلامیہ کی خدمت انجام دی مولانا محترم میں خدمت خلق کا جذبہ بھی کافی موجزن تھا جس کیلئے آپ نے ’’انجمن انیس الغرباء ‘‘ کے نام سے ایک ادارہ قائم فرمایاجس کے تحت یتیم ،غریب ،بیوہ، نادار افراد کی امداد کی جاتی، احقر کے زمانہ طالب علمی سے ہی مولانا سے دیرینہ تعلقات تھے تادم آخر وہی مشفقانہ و ہمدردانہ مزاج رہا ،مولانا کی رحلت سے ایک بہت بڑا خلاء پیدا ہوا ہے جس کی تلافی ناممکن معلوم ہوتی ہے اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مولانا محترم کی بے لوث خدمات کو شرف قبولیت عطا فرما کر اعلیٰ علیین میں جگہ عطافرمائے اور پسماندگان و لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین)۔


مسلم ہیومین رائٹس اسوسی ایشن کی جانب سے شرپسندوں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ 

بیدر۔یکم اکتوبر۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔ سید وحیدلکھن، شیخ انصار صدر ونائب صدر مسلم ہیومین رائٹس اسوسی ایشن اور راجکمار مول بھارتی ریاستی معاون کنوینر کرناٹک دلت سنگھرش سمیتی کی قیادت میں مسلم ہیومن رائٹس اسوسی ایشن بیدر کی جانب سے بسواکلیان کی مسجد سنگ سیاہ کے معاملہ پر آج ایک یادداشت کی نقل ڈپٹی کمشنر انوراگ تیواری کے چیمبر میں پہنچ کر ان کے حوالے کی گئی۔ یادداشت میں مطالبہ کیاگیاہے کہ بسواکلیان میں واقع سنگ سیاہ مسجد پر گلال پھینکنے اور چپل کے نشان ڈالنے کے بعد خود مسلم نوجوانوں پر کیس کرنا ایک ظلم ہے ۔ یہ کیس جعلی ہیں انھیں واپس لیاجائے۔ حقیقت یہ ہے کہ ضلع و تعلقہ انتظامیہ اور محکمہ پولیس کی زیرنگرانی ہونے والے اجلاس میں گنیش تہوار کے موقع پرشانتی بنائے رکھنے کے وعدے کی جہاں خلا ف ورزی کی گئی ہے وہیں یہ محکمہ پولیس کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پولیس سیاستدانوں کے دباؤ میں اور ان کے اشاروں پرکام کررہی ہے۔ دودن تک دفعہ 144 کے جاری رکھنے سے بھی عوام میں خو ف کاماحول پید اہواہے۔ تعلقہ انتظامیہ کی دفعہ 144لگانے کی پالیسی کی مسلم ہیومن رائٹس اسوسی ایشن ضلع یونٹ مذمت کرتی ہے۔ لہذا برائے مہربانی بسواکلیان شہر میں امن وامان کی برقراری کو اولیت دی جائے ، خوف کو دور کرتے ہوئے بغیر کسی سبب کے مسلم نوجوانوں پر پولیس جو کیسیز ڈال رہی ہے اس کو واپس لیاجائے۔ مذکورہ قائدین کے علاوہ محمدشمس الدین ، ببو، محمد شکیب الدین ، محمد راحیل ، سید اظہر ، محمد تبریز ، محمدابراہیم ، محمد فصیح ، محمدفاروق ، ابراھیم، محمدفضل، محمدواجد، محمد حاجی ، محمدفیروز اور چاند پاشاہ کے بھی یادداشت پر دستخط ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا