English   /   Kannada   /   Nawayathi

عدالت نے مسجد منہدم کرنے والے 16 گوجر لیڈروں کو بری کردیا(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

گوجر سماج کے لیڈر رام گوجر نے من سکھ سنگھ گوجر ، دودھارام گوجر ، مولارام گوجر، گردھاری گوجر سمیت 9 دیگر لیڈروں کو اس معاملے میں ملزم بنایا گیا تھا اور پولیس نے ان کے خلاف دفعہ 153 اور 295 کے تحت عدالت میں چالان پیش کیا تھا۔


دادری سانحہ انسانیت کو شرمسارکرنے والاہے:مولانا اسرارالحق قاسمی

نئی دہلی،یکم اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )قومی راجدھانی سے صرف ۴۵؍کلومیٹردوردادری تحصیل کے بسہڑاگاؤں میں ایک مسلم خاندان کے ساتھ جوکچھ کیاگیا،وہ وحشت و درندگی اور بہیمیت کا استعارہ توہے ہی،اس سے ایک چیزصاف ہوکر سامنے آگئی ہے موجودہ وقت میں ملک کا ماحول اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے لیے کس قدرخطرناک شکل اختیار کرچکاہے۔یہ بات آج یہاں کانگریس کے ممبرپارلیمنٹ اور معروف عالم دین مولانا اسرارالحق قاسمی نے کہی۔انھوں نے کہا کہ محمد اخلاق نامی پچاس سالہ مسلمان کو ہندووں کی ایک بھیڑنے مارمارکرقتل کرڈالا،اس کے گھرکوتباہ و برباد کیاگیا،اس کے بیٹے کومارکربے ہوش کردیاگیا اوراس کے پورے گھرانے کوصرف اس شبہے میں اجاڑکررکھ دیاگیا کہ وہ لوگ اپنے گھر میں گائے کا گوشت رکھے ہوئے تھے ،سارے گھروالے چیختے رہے اور منع کرتے کہ ان کے گھر میں گائے کا گوشت نہیں ہے مگر کسی نے ایک نہ سنی اور’’گؤماتا‘‘کی رکچھاکے جنون میں جیتے جاگتے انسان کی بلی چڑھادی گئی۔مولانا قاسمی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مغربی یوپی کا خطہ ۲۰۱۳ء میں مظفر نگرفسادات کے بعدمسلم طبقے کے لیے مکمل طورپر پر خطرہوتاجارہاہے،ایک طرف بی جے پی کے لیڈراور ممبران پارلیمنٹ ہیں،جومسلسل مسلمانوں کے خلاف مہم جوئیوں میں سرگرم رہتے ہیں اوردوسری طرف صوبے کی انتظامیہ ہے جس کی سستی کی وجہ سے ملزموں پرلگام نہیں لگ پاتی۔مولانانے کہاکہ متاثرہ خاندان کودس لاکھ روپے کا معاوضہ دے دینے سے کھوئی ہوئی جان واپس نہیں آسکتی اور اس درداور کرب کودورنہیں کیاجاسکتا،جوابھی مرحوم اخلاق کے گھر والے محسوس کر رہے ہیں۔انھوں نے مرکزی حکومت کے وزیروں اور بی جے پی ریاستی حکومتوں کے ذریعے بیف پر پابندی کے معاملے میں غلط رویہ اختیار کرنے پر سخت تنقید کی۔اوریوپی حکومت سے مطالبہ کیاکہ دادری سانحے میں ملزم تمام لوگوں کوکیفرکردارتک پہنچائے اور متاثرہ خاندان کوانصاف دلائے۔ 


اُردو یونیورسٹی میں آج سوچھ بھارت ابھیان

حیدر آباد، یکم؍ اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ’’صاف ستھرا ہندوستان، صحت مند ہندوستان‘‘ (مہم) سوَچھ بھارت ابھیان کا اہتمام 2؍ اکتوبر کو 10:00 بجے صبح کیا جارہا ہے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، رجسٹرار انچارج کے بموجب گاندھی جینتی کے موقع پر یونیورسٹی اس مہم کے تحت طلبہ ، اساتذہ اور اسٹاف ممبرس یونیورسٹی کی صفائی میں حصہ لیں گے۔ 


ایرامیڈیکل کالج ملازم سمیت سڑک حادثوں میں افراد کی موت 

لکھنؤ۔یکم اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) پارہ علاقہ میں کھانا کھانے کے بعد گھر کے باہر ٹہل رہے معمر شخص کو موٹر سائیکل سوار نوجوان نے ٹکر مار دی جس سے شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ کنبہ والوں نے اسے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران بدھ کو اس نے دم توڑ دیا۔ ملزم ڈرائیور کے فرار ہونے سے ناراض کنبہ والوں نے موہان روڈ پر لاش رکھ کر سڑک جام کر کے دس لاکھ روپئے معاوضہ کے مطالبہ کے سلسلہ میں مظاہر کیا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے گھنٹوں کی مشقت کے بعد یقین دہانی کراکر مظاہرہ ختم کرایا۔ وہیں مڑیاؤں میں بھی موٹر سائیکل سوار شخص کو بے قابو ٹریکٹر نے ٹکر مار دی جس سے اس کی موقع پر ہی درد ناک موت ہو گئی۔پارہ واقع موہان روڈ فتح گنج باشندہ خوشی رام، (۳۵) ایرا میڈیکل کالج میں درچہ چہارم ملازم کے عہدہ پر تعینات تھا۔ اس کے کنبہ میں بیوی سمیت چار لڑکے اور چار لڑکیاں ہیں۔ منگل کی شب تقریباً ساڑھے ۸ بجے وہ گھر کے باہر ٹہل رہا تھا تبھی تیز رفتار موٹر سائیکل یو پی ۲۳ ایف ایف ۹۱۵۳ نے اسے ٹکر مار دی۔ ٹکر لگتے ہی وہ دور جا گرا اور سنگین حالت میں زخمی ہو گیا۔ حادثہ ہوتے ہی آس پاس کے لوگوں کے علاوہ کنبہ والے بھی پہنچ گئے۔ اسے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران بدھ کی صبح اس کی موت ہوگئی۔ اطلاع پاکر موقع پرپہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔ ناراض کنبہ والوں نے موہان روڈ پر لاش رکھ کر سڑک جام کر کے معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔ افسران نے سخت مشقت کے بعد مظاہرہ ختم کرایا۔ دوسری جانب علی گنج کے سیکٹر ایل باشندہ عاصم نے بتایا کہ ان کے چچا رضوان احمد جو وکاس نگر سیکٹر ایل میں ای ڈی سی ۵۴ میں رہتے تھے۔ موٹر سائیکل سے آئی آئی ایم روڈ کی جانب بدھ کو جا رہے تھے کہ ڈینٹل کالج تراہے پر ان کی گاڑی یو پی ۲۳ جی ایل ۱۴۴۴ پر تیز رفتار بے قابو ٹریکٹر یو پی ۰۳ سی ۷۰۲۲ نے ٹکر مار دی جس سے رضوان دور جا گرے۔ انہیں ٹراما سینٹر میں بھرتی کرایا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی۔ 


تنہا گھرپاکر چوروں نے چرائے زیورات اور نقد روپئے

لکھنؤ۔یکم اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) سروجنی نگر علاقہ میں منگل کی شب مکان مالک کی غیر موجودگی میں چوروں نے ایک مکان سے الماری کا تالا توڑ کر لاکھوں کے زیورات اور ہزاروں روپئے نقد چرا لئے۔ بدھ کی صبح پڑوسیوں سے اطلاع پاکر واپس گھر لوٹے متاثر نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔ سروجنی نگر کے چلاواں گاؤں کے رہنے والے نوشاد منگل کی شام اپنے کنبہ سمیت راجدھانی کے ملیسے مؤ واقع اپنی سسرال گئے تھے۔ چوروں نے مکان کا تالا توڑ دیا اور اندر رکھے الماری سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ کے زیورات اور تیس ہزار روپئے نقد چرا لئے۔ پڑوسیوں کی مدد سے ملی اطلاع پر نوشاد وہاں پہنچے تو دیکھا کہ سارا سامان زمین پر بکھرا پڑا تھا۔ اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے جائے واردات کا معائنہ کر کے تفتیش شروع کر دی۔ 


للت پور پروجیکٹ کی کیپٹل کاسٹ کمیشن نے پوچھی

لکھنؤ۔یکم اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) بجاج گروپ کی للت پور پاور جنریشن کمپنی کی کیٹ کاسٹ کو لیکر ہنگامہ شروع ہو گیاہے۔ بجلی ریگولیٹری کمیشن نے کارپوریشن کو ہدایت دی کہ وہ کیپٹل کاسٹ سے متعلق رپورٹ پیش کرے۔ غور طلب ہے کہ بجاج گروپ کی کمپنی کے ذریعہ ۰۶۶ میگاواٹ کی تینوں یونٹوں کیلئے پہلے کل کیپٹل کاسٹ ۶۳۶۶۱ کروڑ روپئے بتائی گئی اس کے بعد پاور کارپوریشن اور بجاج گروپ نے آپسی اتفاق رائے کی بنیاد پر ریگولیٹری کمیشن کو گزشتہ انتیس اپریل کو روشناس کرایا گیا کل کیپٹل کاسٹ ۶۰۰۶۱ کروڑ روپئے تسلیم کی جائے یعنی تقریباً ۸ء۸۰ کروڑ فی میگاواٹ ۔ پروجیکٹ کی کیپٹل کاسٹ میں اچانک ہوئی تبدیلی پر ریگولیٹری کمیشن کی سنوائی کے دوران صارفین کونسل کے صدر اودھیش کمار ورما نے اعتراض ظاہر کیا۔ انہوں نے کہاکہ بجاج گروپ کے ذریعہ کیپٹل کاسٹ زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ انہوں نے معاملہ کی سی اے جی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ کارپوریشن کے ذریعہ کیپٹل کاسٹ کے سلسلہ میں گزشتہ ۱۵؍مئی کو ایک تین رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی جسے کیپل کاسٹ کے ہر پہلو پر غور کر کے اپنی رپورٹ دینی تھی جو ابھی تک نہیں دی گئی ہے۔ 


ڈیزل 50 پیسے مہنگا

نئی دہلی۔یکم اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ڈیزل کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔نئی شرحیں گزشتہ نصف شب سے نافذ ہوگئی ہیں۔سرکاری شعبہ کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹیڈ (آئی او سی ایل) نے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ قیمت بڑھنے سے دہلی میں ڈیزل 44 روپئے 95 پیسے فی لیٹر ملیگا۔ پٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے ۔اس سے قبل یکم ستمبر کو پٹرول کی قیمت میں دو روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 50 پیسے کی تخفیف کی گئی تھی ۔ چار ماہ میں پہلی بار ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیاگیا ہے ۔


نظام آباد مجلس بچاؤ تحریک کی جانب سے سدھیر کمیشن کمیٹی کو12فیصد مسلم تحفظات کیلئے نمائندگی

نظام آباد۔یکم؍ اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)مجلس بچاؤ تحریک نظام آباد کے قائدین ضلع صدر عبدالقادر ساجد ،ٹاؤن صدرمیر بشارت علی، عبدالباسط جنرل سکریٹری، محمد زید العابدین (نعیم بھائی) ضلع جنرل سکریٹری ، شیخ انور خازن، محمد نصیب خان جوائنٹ سکریٹری نے آج پرگتی بھون میں ضلع کلکٹر مسز یوگیتا رانا کی موجودگی میں سدھر میناریٹی کمیشن کے چیرمن و اراکین سے ملاقات کر تے ہوئے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کے لئے تفصیلی طور پر مشتمل تحریری یادداشت پیش کی اور مسلمانوں کو فوری 12فیصد تحفظات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اس کے علاوہ مالاپلی گرلز کالج میں تعلیم کے آغاز کیلئے ایک علیحدہ میمو رنڈم بھی اقلیتی کمیشن کے اراکین کے حوالے کر تے ہوئے مالاپلی گرلز کالج کی فوری کشادگی کا مطالبہ کیا۔ قبل ازیں مجلس بچاؤ تحریک کے قائدین نے مالاپلی اربن ہیلتھ سنٹر میں ضلع کلکٹر اور سدھیر اقلیتی کمیشن کے ارکان سے مالاپلی گرلز کالج کی عمارت کا معائنہ کرنے کی درخواست کی اور گرلز کالج کے پاس کلکٹر اور سدھیر اقلیتی کمیشن کمیٹی کے قافلہ کو روک دیا۔ لیکن ضلع کلکٹر اور کمیٹی کے ارکان نے وقت کی کمی کا عذر کر کے کالج کے معائنہ سے معذرت کرلی۔


ورنگل و آلیر انکاؤنٹر پر اسمبلی کا گھیراؤ ۔ قائد تحریک امجد اللہ خان کی گرفتار کی مذمت

نظام آباد مجلس بچاؤ تحریک قائدین کا مذمتی بیان

نظام آباد۔یکم؍ اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)مجلس بچاؤ تحریک کے قائدین عبدالقادر ساجد ضلع صدر میر بشارت علی ٹاؤن صدر عبدالباسط جنرل سکریٹری ، محمد زین العابدین(نعیم بھائی) جنرل سکریٹری، شیخ انور خازن ، محمد نصیب خان جوائنٹ سکریٹری نے آج ایک بیان جاری کر تے ہوئے کہا کہ آلیر فرضی انکاؤنٹر پر اسمبلی کا گھیراؤ کرنے والے قائدین کی گرفتاری سے حکومت بوکھلاہٹ اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور جمہوریت کا گلاگھونٹ رہی ہے۔ پر امن احتجاج کرنے والے قائدین کو گرفتار کر کے حکومت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان انکاؤنٹر کو حکومت کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ اور کچھ نام نہاد قائدین کی ملی بھگت سے حکومت اس مسئلہ کو دبادینا چاہتی ہے۔ مجلس بچاؤ تحریک نظا م آباد اس مسئلہ پر تمام قائدین خصوصاًقائد تحریک جناب امجد اللہ خان خالد(سابق کارپوریٹر) کی گرفتاری کی مذمت کرتی ہے اور حکومت تلنگانہ ے ورنگل وآلیر انکاؤنٹر ، شیخ حیدر (نظام آباد ) کی پولیس حراست میں موت کیسوں کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا