English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیدر ضلع کے تمام 198عازمینِ حج پر مشتمل قافلہ حج ہاؤس نامپلی حیدرآباد کیلئے روانہ

share with us

جناب محمد رحیم خان سابق رکن اسمبلی و نائب صدر انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر نے بیدر ضلع کے عازمینِ حج کے اس قافلہ کوکو سبز پرچم دکھا کر روانہ کیا‘اس موقع پرمعتمد انجمن جناب سید منصور احمد قادری انجینئر مجلسی رکن بلدیہ ‘ جناب محمد نسیم این پٹیل ‘ جناب ایم اے سمیع کانگریسی قائد‘جناب الحاج اختر محی الدین ‘جناب الحاج‘ایاز الحق ‘ الحاج جاوید الحق ‘محمد عبدالمقتدر تاج ‘محمد ارشاد علی پہلوان سابق رکن بلدیہ اور الحاج سید منیر الدین احمد ‘و معززینِ شہر موجود تھے ۔تلبیہ اور نعرہ تکبیر کی گونج میں عازمین روانہ ہوئے۔ دیکھا گیا کہ حاضرین نے جذبہ ایمان اوردیدہ نم عازمین کو وداع کیا ۔ عازمین حج کے لگیج و سامان کو با حفاظت بس میں چڑھانے کیلئے انجمن خادم الحجاج بیدر کے والینٹرس نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ بسوں میں عازمینِ حج کی رہنمائی کیلئے جناب الحاج سید صغیر احمد نائب صدر انجمن کی نگرانی میں انجمن خادم الحجاج کے عہدیداران میسرس شفیق احمد کلیم‘ محمد عبدالمقتدرتاج ‘ڈاکٹر مجاہد مسعود‘ محمدسعد اُللہ ‘محمد غوث قریشی ‘ شاہ نذیر الحسن قادری ‘محمد واجد (مبارک )‘محمد آصف ‘ ایاز الحق مصروف نظر آئے ۔بیدر سے یہ قافلہ روانہ ہوکر ظہیر آباد میں واقع رائیل کوٹ فنکشن ہال پہنچا جہاں رائیل کو فنکشن ہال کے مالک نے تمام عازمین حج کا استقبال کرتے ہوئے انھیں سفرِ حج کی مبارکباد دی اور یہاں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا‘ ادائیگی نمازِ ظہر ظہیرآباد سے روانہ ہوئے ۔ انجمن خادم الحجاج بیدر کے ذمہ داروں نے عازمین حج کی اس مرتبہ بہتر رہنمائی کرتے ہوئے بیدر ضلع کے تمام عازمینِ حج کی رپورٹنگ حیدرآباد ہاؤس جاکر کردی تھی ۔‘ تقریبا 11سال سے بیدر سے حیدرآباد حج ہاؤس کو روانہ ہونے کیلئے عازمین حج کی سہولت کیلئے بیدر کے سابق رکن اسمبلی جناب محمد رحیم خان نے بسوں کا مفت اہتمام کرتے آرہے ہیں۔عازمین کی وداعی تقریب سے جناب مولوی محمد فہیم الدین نے عازمینِ حج جب پاک سرزمین مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ پہنچتے ہیں تو ان کے چہرے پُر رونق ہوجاتے ہیں ۔اللہ تعالی نے اپنے مہمان بندوں کی ہر دعا کو قبول کرتا ہے اور انھیں اعلی مرتبہ عنایت کرتا ہے ۔ اس موقع پر الحاج سید منصور احمد قادری انجینئر معتمد انجمن نے اپنے خطاب میں بتایا کہ اللہ کے گھر کعبۃ اُللہ پر حاجی کی پہلی نظر جب پڑتی ہے اور وہ جو دعا مانگتا ہے اللہ تعالی اس کی دعا قبول کرتا ہے ۔انسان اشرف المخلوقات ہے‘ جس کیلئے ضروری ہے کہ وہ سب مخلوقات سے محبت کرے کیونکہ دیگر مخلوقات کے مقابلہ میں اسے محبت اور عبادت کازیادہ علم دیا گیا ‘سفرِ حج ہزاروں اسفار کا مجموعہ ہے ‘تہذیب ‘ سلیقہ ‘ شائستگی ‘ احترام انسانیت‘ سفرِ دعوت و تربیت ‘ حکمت ‘ تعلیم و تعلم‘ درس و تدریس ‘سفرِ روح ‘قلب ماہیت ‘جذبہ و شوق سفر نجات ‘توبہ واستغفار اصلاح جسم و نفس ‘ تدراک امراض خبیثہ‘ سفر خوش بختی اخلاق ‘مروت و ایثار ‘سفرِ وادی حسنِ جمال و جلال ‘وحدتِ ملی‘ اجتماع مسلمین عالم نصرتِ رسولؐتباع و اطاعت نبیؐ سفرِ دعا رسولؐ حاضری درِ محبوب ‘قبولیت توبہ و مغفرت ‘سفرِ خداپرستی‘ وغیر ہ میں سمودیا ہے ۔خوش بخت خوش نصیب اور خوش قسمت ہیں وہ مسلمان وہ غلامانِ نبی محتشمؐ کہ جنھیں ربِ محمد عز وجل کی جانب سے اپنے در پہ حاضر ہونے کا بلاوا آتا ہے ۔ جناب محمد رحیم خان سابق رکن اسمبلی بیدر نے اپنے خطاب میں عازمینِ حج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے خوش نصیب بندے ہیں ہیں جو حج بیت اُللہ کی زیارت کیلئے بلائے گئے ہیں ۔ انھو ں نے عازمینِ حج سے درخواست کی کہ عالمِ اسلام خصوصی طورپر اسلامی ممالک کے ساتھ ساتھ ملک ہندوستان میں امن و امان اور ترقی کیلئے دعا کی جائے ۔ اور دعا فرمائی کہ اللہ آپ تمام کا سفرِ حج آسان فرمائے اور حج قبول فرمائے ۔اس مرتبہ عازمینِ حج کے قافلہ کی روانگی کے موقع پر شہریانِ بیدر کی کثیر تعداد تاریخی جامع مسجد بیدر سے عازمین حج کے قافلہ کے ساتھ چوبارہ ‘کُلثوم گلی‘ نئی کمان‘ فتح دروازہ ‘ٹیپو سُلطانؒ کالونی روڈ سے ہوتے ہوئے شاہ پور ریلوے گیٹ تک تلبیہ کی گونج میں وداع کرنے آئے ۔اس دوران عازمین حج کیلئے کرناٹک رکھشنا ویدیکے کے محمد الطاف ‘محمد محسن اور دیگر ‘عبدالقیوم قریشی ‘محمد اشفاق احمدمیٹرو سپر مارکٹ بیدر‘محمد مفیض احمد منیار رئیل اسٹیٹ ‘جناب عبدالجبار چیرمن کیمبرج اسکول بیدر اور جناب محمد عزیز خان سکریٹری روحی گروپ آف انسٹی ٹیوشنس بیدر کی جانب سے پینے کے پانی ‘جوس‘اور پھل تقسیم کئے گئے ۔بیدر ضلع کے عازمین حج کا یہ قافلہ حج ہاوس نامپلی پہنچ کرر ات 11:20بجے اور صبح 9:20منٹ پر شمس آباد ایرپورٹ سے سفرحج بیت اللہ شریف کیلئے پرواز کرے گا۔ 


کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین شاخ بیدر کی جانب سے بیدر ضلع کے عازمین کو وداع کرنے کیلئے

ایک خصوصی استقبالیہ کااہتمام کیا گیا اور حاجیوں کی گُلپوشی کی گئی 

بیدر۔6؍ستمبر (فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔آج بیدر شہر کی تاریخی جامع مسجد میں بیدر ضلع کے تمام198 عازمینِ حج کے قافلہ کی ورانگی کے موقع پر کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین شاخ بیدر کی جانب سے بیدر ضلع کے عازمین کو وداع کرنے کیلئے ایک خصوصی استقبالیہ کیمپ رکھا گیا تھا ۔ اس کیمپ میں جناب محمد حبیب الرحمن سرپرستِ مجلس بیدر اور مجلسی ارکانِ بلدیہ کے علاوہ محبانِ مجلس کی کثیر تعداد نے بیدر ضلع کے عازمینِ حج کو روانہ کرتے ہوئے عالمِ اسلام کیلئے دعاؤں کی درخواست کی۔مجلسی والینٹرس و محبانِ مجلس نے عازمین حج کی رضاکارانہ طورپر رہنمائی کرتے دیکھے گئے ۔مجلس کے کیمپ میں سنئیر مجلسی قائد بیدر محمد جعفر فوجی ‘ شیخ صابر علی‘ محمد وسیم کرمانی ‘مرزا فہیم بیگ ‘محدم زاہد حسین اور محمد سلیم الدین سجادہ نشین بھی موجود تھے ۔***

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا