English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاست میں خشک سالی کے حالات سے پریشان حکومت اب مکمل طورپر فعال ہوچکی ہے۔سدرامیا(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

لہذا متاثرہ دیہات میں پینے کے پانی کی فراہمی اور جانوروں کا چارہ ترجیح کے ساتھ فراہم کیا جائے۔کئی اضلاع میں50فیصد تک بارش نہیں ہوئی ہے ۔ان حالات کے پیشِ نظر بڑے پیمانے پر امدادی کام کرنے ہوں گے۔وزیر اعلی نیکہا کہ حکام کو صرف مخصوص حالات میں ہی تفریحی پورگرام دیا جائے گا۔خشک سالی کے دوران کسی طرح کی وبا نہ پھیلے ‘یہ بات ذہن میں رکھ کر سرکاری ڈاکٹروں کو اپنے کام کی جگہ پر ہی رہنا ہوگا۔ ساتھ ہی ادویات کا کافی اسٹاک بھی ہونا چاہئے۔***


محنت و لگن کے ساتھ اگر کوئی بھی کام کیا جاتا ہے تو وہ یقیناًثمر آور ہوتا ہے۔محمد محسن آئی اے ایس

بیدر۔5؍ستمبر۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔محنت و لگن کے ساتھ اگر کوئی بھی کام کیا جاتا ہے تو وہ یقیناًثمر آور ہوتا ہے ۔اونچے عزائم اور نوجوانوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے مقصد سے پوری توجہ کے ساتھ محنت و لگن اور جدوجہد سے امتحانات کی تیاریوں پر توجہ دیں ۔یہ بات جناب محسن آئی اے ایس منیجنگ ڈائریکٹر کرناٹک اسٹیٹ اسمال اسکیل انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے شیواجی نگر بنگلورمیں واقع شاہین ادارہ جات کی سیول سرویس اکاڈیمی کے زیرِ اہمتام یونین پبلک سرویس کمیشن (یو پی ایس سی ) اور کرناٹک پبلک کمیشن (کے پی ایس سی ) امتحانات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں کی رہنمائی کیلئے ایک ماہ کے مفت فاونڈیشن کورس کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انھو ں نے طلباء سے کہا کہ محنت و لگن کے ساتھ اعلی نمبرات حاصل کرنے کیلئے انھیں جدوجہد جاری رکھنی چاہئے۔ انھو ں نے شاہین ادارہ جات کی سیول سرویس اکاڈیمی میں داخلہ لئے اُمیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ باہری دنیا کو بھلا کر جتنے دن یہاں مقیم رہیں گے اتنے دن پوری توجہ پڑھائی پر دیتے ہوئے بلندعزائم کے ساتھ اپنے ہر خواب کو شرمندہ تعبیر کریں۔ اور امتحان کی تیاری کیلئے ا پنی عام خواہشات کو بالائے طاق رکھ کر پڑھائی پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ سیول سرویس کیلئے مطالعہ کا وسیع ہونا چاہئے ‘ مطالعہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنالینا چاہئے‘ جس سے کئی معلومات کے علاوہ ذہن کی مشق ہوتی ہے ‘ اور ساتھ ہی ساتھ اس جدید ٹیکنا لوجی کے دور میں انٹر نیٹ پر مثبت و متعلقہ معلومات کیلئے وقت نکالیں ۔ شاہین ادارہ جات بنگلور کے انچارج جناب عبدالسبحان اپنے خطاب میں بتایا کہ جناب محمد محسن آئی اے ایس نے ایک عرصہ دراز تک کمشنر آف پبلک انسٹرکشن ڈپارٹمنٹ آف اسکول ایجوکیشن میں حکومتِ کرناٹک میں خدمات انجام دی ہیں ‘انھوں نے اپنے بیش قیمتی تجربہ کی باتیں اور مفید مشوروں سے ہمیں مستفید کیا ہے ۔جناب محمد عبدالسبحان نے کہا کہ شاہین دارہ جات نے ہمیشہ طلباء کی رہنمائی کیلئے آگے آکر کام کیا ہے ۔شاہین ادارہ جات کی جانب سے آج ملک بھر میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے مُختلف ممالک میں طلباء ترقی کی بلند منزلیں طے کررہے ہیں اور سیول سرویسس کے علاوہ شاہین ادارہ جات نے اس مسابقتی دور میں ایک انقلاب برپا کرتے ہوئے پروفیشنل کورسیس میں طلباء کو لا ثانی ترقی کی منازل تک پہنچایا ہے۔انھوں اپنے زرین مشورہ سے طلباء کو نصیحت کی و مشورہ دیا ۔ انھوں نے ایک ماہ کے تربیتی کورس کے متعلق تفصیلات پیش کیں ۔ اور تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور ہدیہ تشکر پیش کیا ۔


شاہین پی یو کالج بیدر نے ضلعی سطح کے فٹبال ٹورنمنٹ کے فائنل میاچ کی فاتح ٹیم بن گئی 

بیدر۔5؍ستمبر۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔محکمہ پری یونیورسٹی بورڈاور آر آر کے سمیتی کی جانب سے بیدر میں پی یو کالجس کے طلباء کے اسپورٹس کا انعقاد عمل میں آیا۔جس میں شہر کے معروف شاہین ادارہ جات کے پی یو سی کے طلباء کی ٹیم نے ضلعی سطح پر فٹبال کے فائنل میاچ میں این ایف پی یو کالج کی ٹیم کو تین گول کرکے فائنل میاچ کی فاتح ٹیم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔شاہین پی یو کالج کی ٹیم نے فائنل میاچ میں اپنے کھیل کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین فٹبال کی دلچسپی بڑھائی اور این ایف پی یو کالج کی فٹبال ٹیم کو تین گول کرکے فائنل میں میاچ میں کامیابی حاصل کرکے ریاستی سطح کے فٹبال ٹورنمنٹ میں اپنی رسائی حاصل کرلی ۔شاہین پی یو کالج کی فٹبال ٹیم کے کیاپٹن محمد ندیم اور ٹیم کے فزیکل انسٹراکٹر عبدالقادر رائچوری نے ٹیم کی کامیابی پر مسرت کا اِظہار کیا ۔شاہین ادارہ جات کے سکریٹری ڈاکٹر عبدالقدیر نے شاہین پی یو کالج کے تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے تئیں اپنی نیک تمناؤں کا اِظہار کیا اور انھیں مبارکباد پیش کی ۔مذکورہ بالا فٹبال ٹورنمنٹ میں بیدر ضلع کی 8فٹبال ٹیموں نے حصہ لیا تھا ۔شاہین پی یو کالج کی ٹیم ریاستی سطح کے فٹبال ٹورنمنٹ کیلئے آج بلاری روانہ ہوگئی ہے ۔ 


سید اکبر حسینی کا انتقال 

بیدر۔5؍ستمبر۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔ سید مظفر حسینی مرحوم خطیب عیدگاہ بیدر کے فرزند سید اکبر حسینی مؤظف محکمہ برقی آندھراپردیش نے خداکی دی ہوئی سانسوں کی تکمیل کرتے ہوئے 77سال کی عمر میں داعی اجل کولبیک کہا ۔مرحوم کی نمازِ جنازہ آج مسجدِ امیرفاطمہ اکبر باغ حیدرآباد میں بعد نمازۃ ظہر ادا کی گئی ۔اور تدفین احاطہ قبرستان حضرت اُجالے شاہ ؒ عمل میں آئی ۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور4دُختران شامل ہیں ۔نمازِ جنازہ اور تدفین کے موقع پر رشتہ داروں و دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت ۔جناب شاہ سعید الحسن قادری مدیراعلی اُردو روزانامہ ادبی عکاس بیدر اور جناب سید ماجد شمیم پٹیل چیرمن بیدر ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے مرحوم رشتہ میں سمدھی تھے ۔جناب قیصر رحمن سنئیر صحافی نے مرحوم کے سانحہ ارتحال پر اپنے گہرے رنج و الم کا اِظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔


شیخ صابر علی انعامدار کو مجلس کی جانب سے تہنیت 

بیدر۔5؍ستمبر۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔جناب محمد عاطف پٹیل ایڈوکیٹ سکریٹری کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین شاخ بیدر کے پریس نوٹ کے بموجب شیخ صابر علی انعامدار یوتھ آئکون اے آئی ایم آئی ایم بیدر کوضلع بیدر اتھلیٹک اسو سی ایشن کے صدر نامزد کئے جانے پر بیدر یونٹ کی جانب سے ایک تہنیتی تقریب زیرِ صدارت جناب الحاج سید منصور احمد قادری انجینئر صدر کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین بیدر و رکن بلدیہ بیدر بمقام دفتر کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین لع بیدر موقوعہ متصل میریڈین اسکول فورٹ روڈ بیدر منعقد ہوئی۔جس میں ٹاؤن کمیٹی کے ذمہ داران اور دیگر محبانِ مجلس نے شرکت کرتے ہوئے شیخ صابر انعامدار کی بکثرت گُلپوشی کی ۔اور انھیں تہنیت پیش کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مجلس بید رمنصور احمد قادری انجینئر نے کہا کہ شیخ صابر علی کااس اہم عہدہ کیلئے نامزد کیا جانا اے آئی ایم آئی ایم بیدر یونٹ کیلئے ایک نیک فعال ہے۔ یقیناًشیخ صابر علی بہت ہی متحرک اور باصلاحیت نوجوان ہیں ۔انھوں نے اس اُمید کا بھی اِظہار کیا کہ شیخ صابر علی کی صدارت میں بیدر میں نا صرف اسپورٹس ایکٹی ویٹی میں اِضافہ ہوگا بلکہ ان کی حکمت عملی سے اے آئی ایم آئی ایم کو بھی بہت فائدہ ہوگا۔شیخ صابر علی نے تمام کمیٹی کے ذمہ داران بالخصوص صدرِمجلس بیدر سیاِظہارِ تشکر کیا اور کہا کہ وہ انشاء اللہ صدر محترم اور دیگر کی اُمیدوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔جس کیلئے انھیں سبھی کا تعاون کی ضرورت ہے ۔اس تہنیتی تقریب میں صدر مجلس بیدر کے علاوہ سکریٹری محمد عاطف پٹیل ایڈوکیٹ‘شریکِ معتمدوسیم کرمانی‘ خازن مرزا فہیم بیگ‘رکنِ بلدیہ عبدالعزیز منا ‘شیخ اظہر ‘سمیر منیار‘مرزا صفی اُللہ بیگ‘عرفان پٹھان‘ اور دیگر نوجوان موجود تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا