English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلور میں اسرائیل کے قونصل جنرل سفارت خانے کا افتتاح (مزید کرناٹک کی خبریں)

share with us

یہ اچھا سمجھوتہ نہیں ہے۔ہم نے سوچا کہ ایک بہتر معاہدے پر پہنچا جاسکتا ہے ‘ جس سے اس بات کا یقین ہو کہ ایران وہ سب بند کردے گا جو اب تک کرتا آرہا ہے‘خاص طورپر وہ علاقے میں عدم استحکام لانے اور دہشت گردی کو بڑھاوادینے کی اپنی پالیسی بند کردے گا۔کارمن نے کہا کہ اسرائیل امریکہ اور پوری دنیا میں اپنے دوستوں سے کہتا رہے گا کہ ہم اس بارے میں کیا محسوس کرتے ہیں ؟۔ہندوستان اور ایران کے اقتصادی تعلقات کے ضمن میں اسرائیل کی رائے پوچھے جانے کے بارے میں کارمن نے کہا کہ ہندوستان عدم استحکام ‘دہشت گردی کو بڑھاوادینے اور فوجی جوہری صلاحیت کو تیار کرنے کی ایران کی پالیسی کی پیچیدگی کو سمجھتا ہے ‘بھارت اسرائیل ملٹری صنعتوں پر سے پابندی ہٹانے کے معاملہ پر انھوں نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ بہت جلد اسے ہٹایا جائے گا ‘اور یہ دونوں ممالک کے بہتر حفاظتی تعلقات کو متاثر نہیں کرے گا۔غور طلب ہے کہ ہندوستان میں اسرائیل کی حفاظت کمپنی کو بلیک لسٹ میں ڈالا ہوا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آنے والے وقت میں یہ رکاؤٹ دور ہوجائے گی‘ اور اگر کوئی پریشانی رہے گی تو ہمیں اُمید ہے کہ اسے بہت جلد حل کیاجائے گا‘تاہم اس پابندی کے اثرات دونوں ممالک کے تعلقات پر نہیں پڑیں گے ۔


کرناٹک سے کانگریس کو ہٹایا جائے گا یہ بی جے پی کا ہدف ہے ۔مرلیدھر راؤ 

بیدر۔یکم ؍ستمبر۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔بی بی ایم پی انتخابات میں کامیابی سے حوصلہ پاکر بی جے پی نے کہا ہے کہ وہ ریاست کی بیکار اور بد عنوان کانگریس حکومت کو ہٹانے کا ہدف مقرر کررہی ہے تاکہ کرناٹک سے کانگریس کو ختم کیاجاسکے ۔بی جے پی کے ریاستی انچارج مسٹرمرلیدھر راؤ نے دوروزہ ریاستی سطح کی قیادت کی تربیتی ورکشاپ کے اختتام کے بعد صحافیوں سے کہا کہ کانگریس ‘اس کے سکریٹری جنرل اور پارٹی کی تنظیم کے امور کے انچارج کو بے نقاب کرنے کیلئے بی جے پی بیداری پروگرام شروع کرے گی۔مسٹر راؤ نے کہا کہ بی بی ایم پی کو سدارامیا حکومت کی جانب سے سنجیدگی سے سمجھا جانا چاہئے اگرچہ بی جے پی اسے پر ریفرنڈم نہیں مانتی ۔انھو ں نے کہا کہ مدھیہ پردیش اور راجستھان لوکل باڈی انتخابات میں کامیابیوں کے بعد بی جے پی نے بی بی ایم پی انتخابات میں کامیابی درج کی ۔یہ کانگریس کیلئے ایک دھکا ہے ۔جس نے انتخابات میں کامیابی کیلئے اپنا پورا زور لگادیا تھا ‘مسٹر راؤ نے کہا کہ بی جے پی کے دو ہدف ہیں ۔بی جے پی کو ریاست کی بد عنوان کانگریس حکومت کو ہٹانے کا ہدف مقرر کرنا ‘اور اسے کانگریس مکت کرناٹک بنانا ہے ۔مسٹر راؤ نے کہا کہ کانگریس نے حالیہ پارلیمنٹ سیشن میں جان بوجھ کر نہیں چلنے دیا‘ اور مسٹر راہل گاندھی جن مسائل کو لے کر پارلیمنٹ اور قومی سطح پر بیان دے رہے ہیں یہ ان کی منفی سیاست کا حصہ ہیں ‘ کیونکہ حالیہ دنوں کرناٹک میں سب سے زیادہ کسانوں نے خودکشی کی ہے اور انھیں کرناٹک کا دورہ کرنا چاہئے لیکن وہ ایسا نہیں کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ راہل گاندھی دیگر مقامات کا دورہ کررہے ہیں اوروہاں تعلیم دے رہے ہیں جبکہ انھیں کانگریس کو کرناٹک میں آکر سکھانا تھا۔ بی جے پی کے کارکنوں کیلئے ورکشاپ کے انعقاد پر مسٹر راؤ نہ کہا کہ ہمارا مقصد زمین کی سطح پر کرناٹک میں15لاکھ ایسے لیڈروں کو تیار کرنا ہے جو پارٹی کے نظریات ‘پالیسیوں ‘تنظیمی ساخت اور اُصولوں سے اچھی طرح واقف ہوں۔


جناب شیخ صابرعلی انعامدار کو بیدر ڈسٹرکٹ اتھیلیٹک اسوسی ایشن کے صدر منتخب کیا گیا

بیدر۔یکم ؍ستمبر۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔جناب شیخ صابرعلی انعامدار کو بیدر ڈسٹرکٹ اتھیلیٹک اسوسی ایشن کے صدر منتخب ہونے پر جناب محمدعرفان پٹھان صدر بیدر ڈسٹرکٹ فٹبال اسوسی ایشن بید رنے مبارک باد پیش کی ہے اور اس امید کا اظہار کیاہے کہ نوجوانوں میں اس اتھیلیٹک کا شعور بیدارکریں گے ۔ آج کانوجوان انڈورگیمس اور خصوصاً انٹرنیٹ کے حوالے ہوچکاہے ایسے میں نوجوان کو جمناسٹک ، دوڑ ، ہاکی ، تیراکی ،والی بال وغیرہ کھیلوں کی اہمیت سے واقف کرانے کاکام نہایت ہی ضروری ہے ۔ ا ن کھیلوں کے ذریعہ نوجوان جسمانی طورپر عمر بھر صحت مند رہ سکتے ہیں ۔اس موقع پر جناب شیخ صابر علی انعامدار نے اعلان کیاکہ عنقریب ہماری اسوسی ایشن کھیلوں کے مقابلے ضلع سطح پرمنعقد کرے گی ۔ اسوسی ایشن بیدر کے نوجوانوں کو ریاستی اور قومی سطح پر نمایاں مقام دلاناچاہتی ہے۔ انھوں نے نوجوانوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ میدانی کھیلوں پرتوجہ دیں اور انٹرنیٹ پر وقت گزار کر اپنی صحت کو داؤ پر نہ لگائیں۔ 


احاطہ جامع مسجد بیدرسے6؍ستمبر بروز اتوار 9بجے بیدر ضلع کے تمام 198عازمینِ حج پر مشتمل قافلہ حج ہاؤس نامپلی حیدرآبادروانہ ہوگا

بیدر۔یکم ؍ستمبر۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔الحاج جناب سید صغیر احمد نائب صدر انجمن خام الحجاج ضلع بیدر کے بموجب احاطہ جامع مسجد بیدرسے6؍ستمبر بروز اتوار 9بجے بیدر ضلع کے تمام 198عازمینِ حج پر مشتمل قافلہ حج ہاؤس نامپلی حیدرآباد کیلئے ہزاروں فرزندانِ توحید کی موجودگی میں تلبیہ و نعرہ تکبیر کی فلک شگاف گونج کے ساتھ فریضہ حج کیلئے روانہ ہوگا ۔صدر انجمن خادم الجاج الحاج سید عبدالماجد شمہم ایڈوکیٹ‘معتمد جناب منصور احمد قادری انجینئر‘ اور سابق رکن اسمبلی جناب محمد رحیم خان کے بھائی جناب محمد عزیز خان سکریٹری روحی گروپ آف ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنس بیدر نے سبز پرچم دکھاکر بیدر ضلع کے عازمینِ حج کے پہلے قافلہ کو روانہ کریں گے۔انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر کے دئیے ہوئے وقت کے مطابق حجاج کرام صبح9بجے سے قبل جمع ہونے کی درخواست کی گئی ہے ‘ اور اس قافلہ کی روانگی کے موقع پر انجمن کی جانب سے مُختصر وداعی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔جس کی صدارت صدر انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر الحاج سید عبدالماجد شمیم ایڈوکیٹ کریں گے ۔‘جامع مسجد کے اندرون صحن میں خواتین کے نظم رہے گا ۔ جناب سید منصور احمد قادری معتمد انجمن خادم الحجاج بیدر کی نگرانی میں تمام تر انتظامات انجام دئیے جائیں گے ۔عازمین حج کے لگیج و سامان کو با حفاظت بس میں چڑھانے کیلئے انجمن خادم الحجاج بیدر کے والینٹرس اور کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان مصروف رہیں گے ۔عازمینِ حج کی رہنمائی کیلئے انجمن خادم الحجاج کے عہدیداران میسرس‘محمد عبدالمقتدر تاج ‘ شفیق احمد کلیم‘ ڈاکٹر مجاہد مسعود‘ محمد غوث قریشی ‘ شاہ نذیر الحسن قادری ‘محمد واجد (مبارک )‘محمد آصف ‘جاوید الحق‘ ایاز الحق انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔جلسہ کا آغاز مولانا عتیق الرحمن رشادی کی قراء تِ کلام پاک سے ہوگا۔شریکِ معتمد انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر جناب محمد عبدالمقتدر تاج نے اور الحاج محمد شفیع الدین نے نعتیہ کلام پیش کریں گے ۔ معتمد انجمن خادم الحجاج جناب سید منصور احمد قادری انجینئر مجلسی رکن بلدیہ نے تمام حجاج اکرام کا استقبال کرتے ہوئے اُنھیں وداع کرنے کیلئے آئے ہوئے تمام مسلم و غیر مسلم شہریان بیدر کا بھی استقبال کریں گے ۔ جناب محمد رحیم خان سابق رکن اسمبلی گزشتہ 11سال سے عازمینِ حج کیلئے اپنی جانب سے بیدر سے حیدرآبادنامپلی جانے کیلئے بسوں کامفت انتظام کرتے آرہے ہیں ‘اس مرتبہ بھی عازمین حجِ کیلئے بسوں کا انتظام جناب محمد رحیم خان کی جانب سے مفت رہے گا ۔ انجمن خادم الحجاج کے خازن شفیق احمد کلیم ‘اراکین انجمن جناب الحاج ایاز الحق پروپرائٹر کرناٹک چھالیہ اسٹور‘شاہ اسلم پاشاہ قادری‘ڈاکٹر مجاہد مسعود‘محمد غوث قریشی ‘شاہ نذیر الحسن قادری ‘محمد عبدالواجد (مبارک)‘محمد شریف مؤظف ڈی ٹی او‘اختر محی الدین مؤظف انجینئر اور جناب سید منیر الدین مؤظف محکمہ ہیلتھ کو نائب صدر انجمن جناب سید صغیر احمد کی نگرانی میں رہمنائی و خدمت کرتے رہیں گے ۔جناب سید منصور احمد قادری انجینئر معتمد خادم الحجاج ضلع بیدر نے عازمینِ حج سے درخواست کی ہے کہ بیدر سے نامپلی حج ہاؤس بسوں میں جانے کیلئے اپنا نام اور کور نمبر دفتر انجمن پہنچ کر اوقات کار درج کرائیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا