English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدارس کے اساتذہ پرپولیس کالاٹھی چارج شرمناک(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

مگربجائے اس کے کہ حکومت ان کے مطالبات کو سنتی اور ان پر توجہ دیتی،پولیس نے نہایت ہی سفاکیت اور درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے ساتھ بدتمیزی کی انتہاکردی۔مولانا قاسمی نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمارکواس سلسلے میں باقاعدہ خط لکھ کرملزم پولیس افسران کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔انھوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ نہ صرف ان پولیس والوں کے خلاف کارروائی کرے بلکہ انھیں ان کی غیر انسانی حرکت کے جرم میں معطل کیا جائے اورمتعلقہ مدارس کے اساتذہ کوفوری طورپرتنخواہیں دی جائیں۔


نریندر مودی انتقامی سیاست کررہے ہیں، راہل گاندھی

سرینگر ۔29اگست(فکروخبر/ذرائع) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے گجرات میں جاری حالیہ پر تشدد واقعات پر وزیراعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم انتقامی سیاست کررہے ہیں جس سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے، کشمیر کے علاقے یانپور میں کسانوں کی ریلی سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی کی انتقامی سیاست کے اثرات ملکی سیاست پر مرتب ہو رہے ہیں، انہوں نے گجرات میں ہونیوالے حالیہ پرتشدد واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ مودی کی انتقامی سیاست کی وجہ سے ہی ہوا ہے، ان کی انتقامی سیاست سے مودی کا ذاتی فائدہ تو ہوسکتاہ ے مگر یہ ملک ن دہ ہے، راہول گاندھی نے کہا کہ مودی کی انتقامی سیاست کی پالیسی سے غریب بھارتی عوام خاص طور پر کسانوں، مزدوروں اور تاجروں کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے ، انہوں نے بی جے پی پر عوام کو تقسیم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت عوام کو اشتعال دلاتی ہے کہ وہ آپس میں باہم دست وگریبان ہوں جبکہ اس کے مقابلے میں کانگریس بین المذاہب ہم آہنگی کا پرچار کرتی ہے اور ملک کو متحد رکھنے کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔


نئی دہلی‘سابق فوجیوں کا 65 کی جنگ کی تقریبات میں شرکت کرنے سے انکار

سینکڑوں سابق فوجیوں کا دھرنا،مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال 

نئی دہلی۔29اگست(فکروخبر/ذرائع) سابق فوجیوں نے انیس سوپینسٹھ کی جنگ کی تقریبات میں شرکت کرنے سے انکار کیا۔سابق فوجیوں نے مطالبہ کیا کہ پینشن اور رینک میں اضافہ کیا جائے۔ نئی دہلی کے علاقے جنتر منتر پر سن پینسٹھ کی جنگ میں شرکت کرنے والے سینکڑوں سابق فوجیوں نے مسلسل دھرنا دیااور مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال کر رکھی ۔سابق فوجیوں کا مطالبہ تھاکہ ان کی پینشن کو بڑھا کر نئے اسکیل پر لایا جائے۔ فوجی قیادت اور مظاہرین میں مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہوگیاتھا۔ مسلسل بھوک ہڑتال سے کئی سابق فوجیوں کی حالت بگڑ گئی جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔بھارتی حکومت سالہا سال سے سابق فوجیوں کے مطالبے پر کان دھرنے کو تیار نہیں۔


گاندھی جی کے مجسمے کو جوتے مارنے والے گرفتار

نئی دہلی۔29اگست(فکروخبر/ذرائع) ریاست چھتیس گڑھ میں پولیس نے کہا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ کے ایک گروپ میں مہاتما گاندھی کا مبینہ قابل اعتراض ویڈیوکو شیئر کرنے کے الزام میں دو افرادکوگرفتارکیاگیا۔تاہم دونوں نوجوانوں کو مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ۔بلاسپر ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک قاری کے مطابق رتنپر علاقے میں ایک واٹس ایپ گروپ میں ایک نوجوان نے مہاتما گاندھی کی قابل اعتراض ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ گروپ کے ہی ایک رکن نے اس کی شکایت پولیس میں درج کرائی اس ویڈیو میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کو جوتے مارتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ساتھ ہی اپیل کی گئی تھی کہ اس ویڈیو کو اتنا شیئر کیا جائے کہ پورا معاملہ پولیس تک پہنچ جائے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ایش نامی ایک نوجوان نے اپ لوڈ کی تھی۔ اس کے بعد گروپ میں اس پر بحث بھی ہوئی۔پولیس نے سب سے پہلے بارہویں کلاس میں پڑھنے والے ایش کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ پولیس نے گروپ کے منتظم منیش جیسوال کو بھی گرفتار کیا۔ان دونوں کے خلاف پولیس نے تعزیرات ہند اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعات لگائیں۔ان کی گرفتاری کے بعد سے ہی رتنپر علاقے میں کشیدگی کا ماحول بن گیا۔ مقامی کوٹہ بار ایسوسی ایشن کی وکالت نے بھی ان گرفتاریوں کی مخالفت شروع کر دی۔


بدکاری،فحاشی، زناکاری جیسے جراثیم معاشرہ انسانی کیلئے خطرناک: ساجد علی رنجولی

گلبرگہ 29؍اگست (فکروخبر/ذرائع)حجاب کا اولین حکم قرآن کریم کی وہ آیت کریمہ قرار پائی جس میں رب ذولجلال نے نبی کریم ﷺ سے مخاطب ہو کر فرمایا’’اے نبی اپنی بیویوں، صاحبزادیوں اور مسلمان عورتوں سے کہہ دیجئے کہ اپنی چادروں کا ایک حصہ اپنے چہرے پر ڈالے رہیں الآخر( سور الاحزاب) یہ آیت کریمہ اس بات کی دلیل ہے کہ عورت کا پردے کے بطور ایک چادر سے اپنے جسم، سر اور چہرے کو ڈھانپنا لازم ہے ۔ آج کل چند غلط فہمیوں اور جہالتوں یا خود غرضیوں کی وجہ سے پردے کی مخالفت کی جاتی ہے ۔ خصوصاً مغرب زدہ شیطانی معاشرہ اس میں پیش پیش ہے ۔ عموماً گھسے پٹے اعتراضات کیے جاتے ہیں کہ پردہ عورت کی آزادی کا دشمن ہے ، پردہ عورتوں کو غلامانہ ذلت اور ان کی حق تلفی ہے۔ اعتراضات کرنے والے ذرا سی عقل اور غور و فکر سے کام لیں تو بات واضح ہو جائیگی۔ اس خیال کا اظہار ساجد علی رنجولی نے کیا وہ ایک سمینار کو مخاطب تھے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بد کرداریوں اور فحش آلودگیوں سے معاشرے کو پاک کرنے کے لئے اسلام نے دو طرح کے طریقوں سے آگاہ کیا ہے ۔ جرائم اور بد کاری کی پیش بندی اور عزت و ناموس کے تحفظ کے لئے پردے کا اہتمام، ارتکاب جرائم کے بعد مستقبل اس کی اصلاح اور غیروں کی عزت کے لئے حدود اور سزاؤں کا نفاذ۔ مذہب اسلام میں ہوس زنی و لذت اندوزی کی کھلی آزادی نہیں بلکہ اس کا دائرہ شرعی بیویوں اور باندیوں میں محدود کر دیا گیا ہے تاکہ بیویوں کی سوا اجنبی عورتیں کسی کی قلبی لذت کا سبب نہ بنیں ، ایک دوسرے کا احترام باقی رہے ۔ یہ اُسی وقت ممکن ہوگا جب خواتین کے حسن و پیکر کو چھپا کر رکھا جائے۔ ساجد علی رنجولی نے مزید کہا کہ اسلام سے قبل زمانہ جاہلیت میں عربوں کا معاشرہ ستر و حجاب کے تصور سے یکسر خالی نظر آتا ہے یہی وجہ ہے کہ عریانیت و فحاشی کے وافر مواداس تہذیب میں نمایاں نظر آتے تھے ۔ خواتین اپنے لباس پہنتیں کہ گلا اور سینے کا پردہ نہیں ہوتا تھا۔ دور حاضر میں عورتیں ڈوپٹہ گلے میں لٹکا کے اسے پردے کا نام دیتی نظر آتی ہیں ، زمانہ جاہلیت میں بھی ڈوپٹے کا استعمال تھا تاہم سروں پر ڈال کر اس کے دونوں سر پشت کی جانب لٹکا دیے جاتے ۔ زیور اور خوشبو لگا کر دو پیش کو اپنی جانب متوجہ کرنا اور اپنی ذات میں ہر طرح کی کشش پیدا کرنے کی کوشش معیوب نہیں سمجھی جاتی تھی اور آج رہنمائی کرنے والی کتاب قرآن پاک کی تعلیمات اور شعور ہونے کے باوجود ان سب باتوں کو اپنانے میں عار محسوس نہیں کی جاتی۔ جس کی وجہ سے بدکاری فحاشی اور زنا کاری جیسے جراثیم معاشرہ انسانی کو تباہ و برباد کر رہے ہیں ۔ اُنہوں نے آخر میں کہا کہ ماں باپ کو چاہئے کہ وہ اپنی لڑکیوں پراسکول ، کالج جاتے وقت اُن پر سختی سے نظر رکھیں کہیں وہ کسی سماجی برائی کا شکار تو نہیں ہو رہی ہیں ۔ کم عمری کے باعث لڑکیوں کو اتنی سمجھ نہیں ہوتی ہے کہ وہ جو کچھ کر رہی ہیں صحیح ہے یا غلط اسی لئے ماں باپ اگر اُن پر نظر رکھیں تو غلط راستے پر جانے سے پہلے اُنہیں راہ راست پر لایا جاسکتا ہے ۔


گنیش تہوارامن و سکون سے منانے کیلئے اجلاس کاانعقاد

یادگیر:۔۲۹، اگست (فکروخبر/ساجد حیات ) :۔ آئندہ ماہ ۱۷ستمبر سے گنیش چتورتی تہوارکو امن و سکون کے ساتھ منانے کیلئے اورگنیش وسرجن کو پر امن طور اختتام کر نے کیلئے ضلع دپٹی کمشنر منوج جین نے مختلف تنظیموں کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے صلاح ومشورے حاصل کئے،ضلع پنچایت ہال میں منعقدہ اجلاس میں صدارت کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کے ۱۷ ستمبر سے ۱۱ دن کیلئے گنیش تہوار منا یا جا رہا ہے، اس درمیان مسلمانوں کی عید الاضحی بھی منائی جا رہی ہے،ان دونوں تہواروں کو امن و شانتی کے ساتھ منانے کی اپیل کی، ۱۶ ستمبر کو گنیش مورتیاں بیٹھانے کیلئے ضلع کے یادگیر ، شاہ پور اور شوراپور تعلقہ جات میں درمیانی راستے میں گنیش پنڈال نہ بٹھائیں،ہر گنیش پنڈال کیلئے ۵ سے دس ارکان کی کمیٹی بنائی جائے،اور ان تمام کمیٹی ارکان کی فہرست پو لیس محکمہ کو دی جا ئے، مساجد کے آس پاس بٹھائے جا نے والے گنیش پنڈال مسلم براداری کے لو گوں کو ساتھ لے کر کمیٹی میں شامل کریں،ڈی جے پر مکمل پا بندی رہے گی، صرف بھگتی گیت ہی بجائیں، کورٹ کے حکم کے مطابق صبح سے لے کر رات ۱۰ بجے تک اسپکر کا استعمال کیا جا ئے، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہونچانے والے گیت بجانے سے پرہیز کریں، اور گنیش مورتیوں کو بھیما اور کر شنا ندی میں وسرجن کر نے پر پا بندی رہیگی، گنیش وسرجن کے دوران سو میٹر کے اندر گنیش مورتی کے ساتھ صرف دس افراد ہی ساتھ رہیں، پو لیس محکمہ کی جانب سے بتا ئے ہو ئے راستے سے ہی گنیش وسرجن جلوس لے کر جا ئیں، اس موقع پر صاف صفائی کو کا خیال رکھنے کیلئے، پینے کے پا نی کی سہولت کیلئے اور لائیٹنگ کیلئے سٹی میو نسپل کو نسل کے عہدیداران کو ہدیت دی گئی، اس بار سب سے اچھی گنیش مورتی کیلئے انعام بھی دیا جا ئے گا، پہلا انعام پا نچ ہزار روپئے، دوسرا تین ہزار روپئے اور تیسرا دو ہزار روپئے دیا جا ئے گا،ضلع پو لیس یس پی وینا یک پا ٹل نے اس اجلاس میں خطاب کر تے ہو ئے کہا کے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا، امن و شانتی کو بنائے رکھیں، اس دوران پو لیس کا معقول بندوبست کیا جا ئے گا، ڈی جے پر مکمل پر پا بندی رہیگی، اوررات ۱۰ بجے تک ہی اسپکر کی اجازت ہو گی، اور گنیش وسرجن جلوس کے دوران ویڈیو گرافی کی جا ئے گی،اس لئے اس تہوار کو امن و سکون کے ساتھ منائیں، اس اجلاس میں ڈی وائی یس پی بی بسرگی، سمیت امن کمیٹی کے ارکان اور دیگر لو گ مو جود تھے، 


ریاستی وزیر داخلہ ۵ ستمبر کو یادگیر دورہ پر 

یادگیر:۔ ۲۹، اگست ( فکروخبر/ساجد حیات) :۔ ریاستی وزیر داخلہ کے جے جارج یادگیر کے دورہ پر ہیں، وہ ۵ ستمبر کو صبح ۴۵۔۱۰ بجے یادگیر سرکاری گیسٹ ہاؤس پہونچیں گیں، ۱۱ بجے یادگیر سرکاری گیسٹ ہاؤس میں ضلع کے منتخب نمائندوں سے ملاقات کریں گیں، ۳۰۔ ۱۱بجے یادگیر ضلع پو لیس یس پی کے نئے دفتر کا سنگ بنیاد رکھیں گیں، اور نو تعمیر شدہ پو لیس کوارٹرس کا افتتاح انجام دیں دیں گیں، اور پھر یہاں سے ۳۰۔۲ بجے حیدرآباد کیلئے روانہ ہو نگیں، 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا