English   /   Kannada   /   Nawayathi

حجاب پر حملے کی ایک اور کوشش کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین بیدر نے ناکام بنائی(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

اور کالج انتظامیہ اور کرناٹک اسٹیٹ وومنس یونیورسٹی وجئے پور(بیجاپور) کے عہدیداروں کو مجبور کردیا کہ وہ مسلم طالبات کو امتحانات میں بُرقعہ پہن کر حاضر ہونے پر کوئی پاندی نہ عائد کریں۔کالج اور یونیورسٹی عہدیداروں نے انتخابی شرائط میں درج ’گوان ‘جس کو امتحان میں استعمال کرنے پر پابندی ہے کہ زمرے میں بُرقعہ کو ’ گوان‘ کے مماثل سمجھنے پر احتجاج کیا ‘ اور اس بات پر انھیں قائل کروایا کہ بُرقعہ اسلامی شناخت ہے اور ایک پردہ نشین خاتون کی حفاظت کا بہترین لباس ہے اور ہر شہری کو ہندوستانی دستور میں اپنی مذہبی شناخت کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے ۔جس پر وومنس یونیورسٹی اور کالج کے انتظامیہ نے اپنا رویہ تبدیل کرتے ہوئے مسلم طالبات کو بُرقعہ پہن کر امتحانات میں حاضر ہونے کی اجازت دے دی ۔اس موقع پر صدر مجلس بیدر جناب سید منصور احمد قادری نے حکومتِ کرناٹک اور حکومتِ ہند سے اپیل کی ہے کہ حکومتوں کو چاہئے کہ وہ اس ملک میں بسنے والے ہر مذہب کے شہریوں کی اور اُ ن کے مذہبی تشخص کی حفاظت کریں اور ایسے شرپسند عناصر جو دوسرے مذاہب بالخصوص اسلام اور مسلمانوں پر کسی نہ کسی طرح سے حملہ آور ہوتے ہیں ان پر پابندی عائد کرے۔مزید کہاکہ ایسے سنگین مسائل پر حکومتیں اگر توجہ نہیں دیتی ہیں تو ملک وہ ریاست کا امن پسند ماحول مکدر ہوگا ۔کالج ہذا کاانتظامیہ اور یونیورسٹی کے ذمہ داران نے صدر، مجلس بیدر کی سنجیدہ اور معلومات پر مبنی بحث سے متاثر ہوکر بُرقعہ کی اہمیت کا اندازہ لگایا اور امتحانی مرکز میں اعلان کیا کہ مسلم طالبات بُرقعہ کا بلاجھجھک استعمال کرسکتی ہیں اور انتظامیہ نے صدرِ مجلس بیدر کو امتحان گاہ کا معائنہ کروایا اورا س بات کا یقیناًدلایا کہ انتظامیہ کی جانب سے مسلم طالبات کو کسی قسم سے ہراساں نہیں کیا جارہا ہے ۔ اس احتجاج میں مجلس کی حمایتمیں شہر بیدر کی سماجی ‘ملی‘ اور مذہبی تنظیموں نے مجلس کا ساتھ دیا جس میں جماعتِ اسلامی ہند شاخ بیدر‘کاروانِ ادب بیدرشامل ہیں ۔کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین شاخ ضلع بیدر کے وفد میں بیدر ٹاؤن کمیٹی کے معتمد عاطف پٹیل ایڈوکیٹ‘شریکِ معتمد محمد وسیم کرمانی‘خازن مرز ا فہیم بیگ‘مجلسی رکن بلدیہ بیدر محمد عبدالعزیز منا‘آفیس سکریٹری ڈاکٹر محمد عبدالقدیر‘یوتھ لیڈر شیخ صابر علی انعامدار‘شیخ اظہر‘ ساجد پاشاہ (سجو)‘ سمیر منیار ‘مرزا صفی اُللہ بیگ‘محمد ابراہیم مندکنلی‘الحاج سید صغیر الدین احمد‘محمد آصف حسین ‘محمد عبدالخاق باغبان‘اور یوسف خان کے علاوہ سینکڑوں محبانِ مجلس بیدر موجود تھے۔


بیدر ضلع پنچایت دفتر کے اجلاس ہال میں ڈسٹرکٹ ویجلنس ‘نگران کمیٹی کا انعقاد

بیدر۔26؍اگست۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔بیدر ضلع پنچایت دفتر کے اجلاس ہال میں ڈسٹرکٹ ویجلنس ‘نگران کمیٹی کا انعقاد عمل میں آیا۔بیدر کے رکن پارلیمنٹ نے اجلاس کا آغاز ہوتے ہی نہایت برہمی کے ساتھ کہا کہ اس قبل بھی کے اجلاس میں عہدیداران کی عدم شرکت تھی اگر اس مرتبہ ایسا ہوگا تو غیر حاضر رہنے والے عہدیاران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس کی صدارت بیدر کے رکن پارلیمنٹ مسٹر بھگونت راؤ کھوبا نے کی ۔مسٹر بھگونت راؤ کھوبا نے بتایا کہاندرا آواس اسکیم کے تحت مستحقین کا انتخاب قرعہ کے ذریعہ ہی کیا جائے تاکہ حکومت کی رہائشی اسکیمات کے تحت مستحق افراد کو بھر پور فائدہ حاصل ہوسکے ۔مگر اس کے برعکس ان اسکیمات کا صحیح طورپر مستحق افراد کو فائدہ قطعی حاصل نہیں ہورہا ہے ۔ انھو ں نیکہا کہ تمام گرام پنچایت سبھا میں اگر قرعہ اندازی کے ذریعے انتخاب کیا جاتا ہے تو یقیناًغریب عوام کی سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں ۔انھو ں نے اس موقع پر متعلقہ عہدیداران کو ہدایت کی کہ گرام سبھا منعقد کرکے مستحقین کی فہسرت تیار کرکے ا س کی نقل انھیں پیش کی جائے ۔ انھو ں نے کہا کہ ہمارا کھیت ہمارا راستہ اسکیم اور 21نکاتی پروگرام کی کارکردگی انتہائی سست رہی سے چل رہی ہے بیدر ضلع کے مُختلف دیہاتوں میں اس ضمن میں توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔دیہاتوں میں پی ایچ سی کو سمودائے بھؤن ہیلتھ سنٹر میں تبدیل کرنے تجویز پیش کرنے کی بیدر ضلع پنچایت کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر کو ہدایت دی ۔حکومت کی جانب سے طلباء کو منظوری اسکالرشپ رقم بچوں کیاکاؤنٹ میں ہی جمع کرنے کا ہی حکم ہے ‘اس طرح طلباء کے نام پر اکاؤنٹ آسانی کے ساتھ کھولنے کا موقع دینے بنک عہدیاراروں کو ہدایت دی جائے ۔ا س موقع پر صدر بیدر ضلع پنچایت شریمتی سری دیوی سبھاش پاٹل‘ڈپٹی کمشنرانوراگ تیواری‘چیف ایکزیکٹیو آفیسر ضلع پنچایت موجود تھے ۔


آج نمازِ استسقاء کیلئے مشاورتی اجلاس 

بیدر۔26؍اگست۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔جناب سید منصور احمد قادری انجینئر نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آفات سماوی (بارش کے نہ ہونے) سے خطے کے انسان اور جانور پانی کی شدید قلت سے دوچار ہیں اور اگر یہی صورتحال رہی تو آئندہ دنوں میں ساری عوام کو خشک سالی اور قحط جیسی مصیبت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایسے موقع پر اللہ کے رسولؐ نے نمازِ استسقاء کا اہتمام کرکے ملت کو درس دیا ہے کہ جب بھی ایسی صورتحال کا سامناہو ساری عوام کو اللہ سے رجوع ہوکر اپنے گناہوں سے معافی مانگتے ہوئے بارانِ رحمت کیلئے گڑگڑا کرآہ و زاری کے ساتھ دعا کرنی چاہئے ۔اس اہم اور وقت کی ضرورت کی تکمیل کیلئے آج یعنی27؍اگست بروز جمعرات بعد نمامِ ظہر جامع مسجد بیدر میں ایک کُل جماعتی مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا ہے ۔جناب سید منصور احمد قادری انجینئر نے تمام تنظیموں ‘جماعتوں ‘مسلکوں اور عقیدوں سے وابستہ تمام ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ وقتِ مقررہ پر مشاورتی اجلاس میں شریک رہیں۔


بیدر ضلع کے تمام تعلقہ جات میں تاڑ دفاتر اور اٹل جی مراکز میں آدھار کارڈ رجسٹریشن مراکز قائم کئے گئے ہیں

بیدر۔26؍اگست۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔بیدر کے ڈپٹی کمشنر مسٹر انوراگ تیواری نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا کہ بیدر ضلع کے تمام تعلقہ جات ممیں تاڑ دفاتر اور اٹل جی مراکز میں آدھار کارڈ رجسٹریشن مراکز قائم کئے گئے ہیں۔زیادہ آبادی والے دیہی اور شہری علاقوں جیسے ہمناآباد‘ کمٹھانہ‘ اور بیدر پرتاپ نگر بی سی ایم رہائشی ہاسٹلس میں آدھار کارڈ رجسٹریشن کیلئے زائد موبائیل کِٹس بٹھائے گئے ہیں۔آدھار کارڈ مفت رجسٹریشن کیاجائے گا۔ عوام الناس اور دیہی علاقوں کی عوام ڈپٹی کمشنر نے اپیل کی ہے کہ اس سہولت سے استفادہ کریں ۔


آل انڈیا ائیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن بیدر یونٹ نے اسمارٹ کلاس کی اہمیت و ضرورت پر اساتذہ کے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

بیدر۔26؍اگست۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔آل انڈیا ائیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن بیدر یونٹ نے اسمارٹ کلاس کی اہمیت و ضرورت پر اساتذہ کا ایک روزہ ورکشاپ وزڈم کالج میں منعقد کیا۔ ڈاکٹر محمد گلسین بی ای او بیدر نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ تدریس کو موثر بنانے کا بہترین ذریعہ اسمارٹ کلاس ہے۔ CALاسکیم کے تحت حکومت نے تقریباً مدارس کوکمپیوٹر پروجیکٹر وغیرہ فراہم کیا ہے ضرورت صرف اس بات کی ہی ہے کہ اساتذہ اس جانب سنجیدگی سے متوجہ ہوں۔ ڈاکٹر محمد گلسین نے مزید فرمایا کہ اساتذہ کو ریفرینس کتابوں کے مطالعہ سے اپنے مضمون میں مہارت پیدا کرنا چاہیے۔ اس ورکشاپ کا آغاز جناب محمد ظفر اللہ خان معاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بیدر کے درس قرآن سے ہوا۔ موصوف نے سورۂ نور کی آیات 39-40کے حوالے سے دنیا کی حقیقت سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ کافر کی مثال ریگستان میں پانی کی تلاش میں سرگردان شخص کی سی ہے جو سراب کو پانی سمجھ کر حاصل کرنے کی کوشش کرنا ہے لیکن مقام پر پہنچنے پر پتہ چلتا ہے کہ اسے دھوکہ ہوا ہے۔ ٹھیک اسی طرح اللہ کی ہدایت سے منہ موڑ کر زندگی بسر کرنے والے کو بھی آخرت میں افسوس ہوگا کہ اس نے دنیا کی زندگی میں دھوکہ کھایا ہے۔ جناب سید فرقان پاشاہ ممبر مشاورتی کونسل آئیٹا کرناٹکا نے پی پی ٹی کے ذریعہ اسمارٹ کلاس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پی پی ٹی تیار کرنے اور استعمال کرنے کے طریقہ کار سے واقف کرایا۔ اور تمام اساتذہ سے اپیل کی کہ ہفتہ میں ایک مرتبہ ضرور اسمارٹ کلاس کااہتمام کریں۔ جناب محمد خالد پرواز ممبر مشاورتی کونسل آئیٹا کرناٹکا نے ماحولیاتی سائنس پر مبنی ڈیمواسمارٹ کلاس کا مظاہرہ کیا۔موضوع سے مطابقت رکھنے والے تصاویر کے ذریعہ انتہائی موثر اسمارٹ کلاس کانمونہ پیش کیا۔جناب محمد آصف الدین سکریٹری وزڈم کالج بیدر نے تعلیم میں زعفرانیت کے اثرات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے تمام اساتذہ کو اس معاملہ میں حساس رہنے کی تلقین کی۔ جناب محمد معظم امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بیدر نے اپنے اختتامی خطاب میں کہا کہ اسلام نے ہمیشہ نفع بخش علم کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے تدریس میں سائنس و ٹکنالوجی کو استعمال کرنے کی ترغیب دلائی۔نیز آپ نے طلباء کو اخلاقی تعلیم دینے اور انہیں ملک و ملت کیلئے مفید تر بنانے کی جانب توجہ مبذول کروائی۔جناب محمد نجیب الرحمن خان صدر آئیٹا بیدر نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ محمد عارف الدین معاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بیدر نے نظامت کے فرائض کو انجام دئیے۔ تعلقہ بیدر کے اردو سرکاری وامدادی ہائی اسکول کے ریاضی وسائنس کے معلمین ومعلمات اورمنتخب پرائمری اسکول کے معلمین ومعلمات نے اس ورکشاپ سے بھرپور استفادہ کیا۔ محکمہ کی جانب سے OODکی سہولت فراہم کی گئی۔


نثار احمد کلیم کے انتقال پر ڈاکٹر عبدالقدیر کی تعزیت

بیدر۔26؍اگست۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔ڈاکٹر عبدالقدیر بانی سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر نے اپنے ایک تعزیتی پیام میں علاقہ حیدرآباد کرناٹک کی ممتاز و ماہرِ تعلیم و شاعر جناب نثار احم دکلیم کے سانحہ ارتحال پراپنے گہرے رنج و ملال کا اِظہار کرتے ہوئے موصوف کی علمی ‘ادبی‘ تعلیمی ‘سماجی اور سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جناب نثار احمد کلیم ایک اچھے ادیب‘ شاعر تھے اور اچھے انسان تھے ۔روایات کی پاسداری ان کی شخصیت اور شاعری دونوں کا خاصہ تھی ۔انھوں نے ادبی دنیا میں مُختلف تنظیموں کے پرچم تلے بڑے اور چھوٹے پروگراموں کا انعقاد تادم آخرکرتے رہے ۔ طویل عمری کے باوجود اُردو تعلیم اور شعر و ادب کے فروغ کے ضمن میں کی گئی ہر کوشش میں برابر شریک رہا کرتے ۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا گزشتہ دنوں موصوف کی نگرانی میں 15؍اگست 2015ء کوبیدر کے رحمت فنکشن ہال میں جلسہ اعترافِ خدمات اور بین الریاستی مشاعرہ کاکامیاب انعقاد کیا گیا تھا جس میں مُختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو تہنیت پیش کرتے ہوئے انھیں اعزاز سے نوازتے ہوئے شالپوشی و گُلپوشی اور سپاس نامہ عطا کئے تھے۔ یقیناًوہ ایک بڑے عرصہ تک ہماری یادوں کا حصہ بنے رہیں گے ۔انھو ں الہ سے دعا کی ہے کہ مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے ‘ اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاکرے ۔(آمین)۔


سابق وزیر اعلی کرناٹک این دھرم سنگھ نے سنئیر صحافی قیصررحمن کی عیادت کی 

بیدر۔26؍اگست۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔مسٹردھرم سنگھ سابق ریاستی وزیر اعلی اپنے دورہ بیدر کے موقع پر سنئیر صحافی جناب قیصر رحمن کے رہائش گاہ پر تیمار داری کرتے ہوئے عیادت کی ۔واضح رہے کہ جناب قیصر رحمن ایک سال کے عرصہ سے ڈائیلاسیس مرض میں مبتلا ہیں ۔ جناب قیصررحمن نے ان کی قیام گاہ پہنچ کرعیادت کرنے پر مسٹردھرم سنگھ سے اِظہا ر تشکر کیا ہے ۔مسٹراین دھرم سنگھ کے ہمراہ سابق رکن پارلیمنٹ نرسنگ راؤ سوریہ ونشی ‘ کے پنڈلک راؤ سابق رکن قانون ساز کونسل ‘محمد غوث رکن بلدیہ ‘ محمود خان درانی رکن بلدیہ ‘ جناب احسن کمال پرویز رکن بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ‘ روحی داس گھوڑے سابق رکن ضلع پنچایت ‘ شانتپا کلاس ون کنٹراکٹر ‘ حافظ عبدالحکیم ‘ محمد فیروز خا ن سابق چیرمن ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن اسٹائڈنگ کمیٹی بیدر ضلع پنچایت ‘اور دیگر ریاستی و مقامی ذی اثر قائدین موجود تھے ۔*

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا