English   /   Kannada   /   Nawayathi

بریکنگ نیوز : زلزلے کے جھٹکوں سے ایک بار پھر دہلا شمالی ہند :نیپال میں تباہی

share with us

اس زلزلے کی وجہ سے نیپال میں 8000 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ وہاں اب تک زلزلے کے قریب   جھٹکے محسوس کئے جا چکے ہیں۔ اس زلزلے سے بہار، یوپی اور مغربی بنگال میں بھی قریب 70 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 12:35 پر محسوس کیا گیا۔کھٹمنڈو میں بی بی سی کے نامہ نگار سائمن کوکس کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ بہت شدید تھا اور تقریباً 25 سیکنڈز تک محسوس کیا گیا زمین ہل رہی تھی، پرندوں نے شور مچانا شروع کر دیا اور عمارتیں ہلنے لگی تھیں۔اس کے بعد آنے والے جھٹکوں نے لوگوں کو دہلا کر رکھ دیا اور لوگ رونے اور چلانے لگے۔زلزلے کی شدت پورے شمالی بھارت یہاں تک کے دلی میں بھی محسوس کی گئی جہاں عمارتیں ہل کر رہ گئیں اور لوگ گھبرا کر سڑکوں پر نکل آئے۔نیپال کے لوگ ابھی گذشتہ زلزلے کی تباہ کاری سے سنبھل نہیں پائے ہیںدہلی میں زلزلے کی شدت گذشتہ ماہ آنے والے زلزے کے مقابلے میں زیادہ تھا۔بھارت میں زلزلے کے جھٹکے ریاست اتر پردیش، دارالحکومت دہلی، مغربی بنگال اور بہار کے مختلف حصوں میں محسوس کئے گئے۔اس کے علاوہ بنگلہ دیش دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں بھی زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا