English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاستِ کرناٹک میں بھی گاؤ کشی پر پابندی کا کابینی فیصلہ(مزید خبریں)

share with us


16؍مئی کو دانگیرے میں کرناٹک پردیش کانگریس کی جانب سے حکومت کے اقتدار کے دوسال مکمل ہونے پر تقریب 

بیدر۔8؍مئی۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔سدارامیا قیادت والی کانگریس حکومت کرناٹک میں اقتدار کے دوسال مکمل ہونے پر16؍مئی کو داونگیرے میں شاندار تقریب منعقد کرے گی‘ جس میں کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی ) کے نائب صدر راہل گاندھی کو بھی مدعوکیا جارہا ہے۔اس ضمن میں کانگریس کی اعلی سطحی مٹینگ طلب کی گئی تھی جس میں وزیر اعلی کے بشمول دیگر سنئیر کانگریسی قائدین موجود تھے۔اجلاس کے بعد کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے بتایا کہ16؍مئی کو ہونے جارہی تقریب کے دوران ہی کانگریس ریاست میں29مئی اور2؍جون کو ہونے والے گرام پنچایت انتخابات کیلئے پارٹی کی مہم کی شروعات بھی کرے گی۔انھوں نے بتایا کہ ریاست کی اقتدار میں دو سال مکمل ہونے پر منعقد اس تقریب میں کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کو مدعو کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر راہل گاندھی کے پاس اس تقریب میں شامل ہونے کیلئے وقت نہیں ہوتا ہے تو اس صورت میں پردیش کانگریس کمیٹی ان کیلئے کرناٹک میں ایک دوسرے پروگرام کا انعقاد کرے گی جس کی تاریخ کااعلان بعدمیں کیا جائے گا۔غور طلب بات ہے کہ سدارامیا حکومت 13؍مئی کو دو سال مکمل کررہی ہے 16مئی کو ہونے والی تقریب میں راہل گاندھی کے علاوہ کرناٹک کے کانگریس انچارج مسٹر دگ وجئے سنگھ ‘ اے آئی سی سی کے سکریٹری سلائے کمار اور شانتا کمار بشمول پارٹی کے کرناٹک کے ارکانِ پارلیمنٹ ‘ارکانِ اسمبلی و قانون ساز کونسل کے ارکان‘وزراء وغیرہ موجود رہیں گے۔پارٹی کا خیال ہے کہ اس دن داونگیرے میں دو لاکھ سے زیادہ کانگریس کارکنان شامل رہیں گے۔ اجلاس میں وزیرِ اِطلاعات جناب آر روشن بیگ ‘کے پی سی سی جنرل سکریٹری بسواراج وغیرہ بھی موجود رہیں گے۔مسٹر پرمیشور نے کہا کہ ان کی پارٹی گرام پنچایت انتخابات کیلئے تیا رہے ۔ریاست میں29؍مئی اور2؍جون کو5844گرام پنچایتوں کے انتخابات ہو ں گے جن کی رائے شماری 5؍جون کو ہوگی۔مسٹرپرمیشور نے کہا کہ ہماری پارٹی پنچایت انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہے اور انتخابی مہم کو ہم اور زیادہ تیزی سے بڑھائیں گے ۔وہیں بی بی ایم پی انتخابات پر اپنی آراء پیش کرتے ہوئے انھو ں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بی بی ایم پی انتخابات بھی کرائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ بی بی ایم پی تقسیم کا مقصد انتخابات ٹالنا نہیں ہے اور بی جے پی بشمول دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ایسے الزامات بے بنیاد ہیں۔


ضلع بیدر کے خانگی پری یونیورسٹی کالجس اور رہائشی ہاسٹلس میں سی ای ٹی کے توسط سے مفت داخلے

بیدر۔8؍مئی۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔بیدر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی سی جعفر نے بتایا کہ سال2014-15ء میں بیدر ضلع کے سرکاری و امدادی ہائی اسکولسسے جماعتِ دہم امتحان میں کامیاب طلباء کو مشہور خانگی پری یونیورسٹی کالجس میں مفت داخلہ دینے کی اسکیم پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے عمل آوری کی جارہی ہے۔اس اسکیم میں 584طلباء کو سہولت حاصل ہوئی ۔ انھوں نے نے بتایا کہ سال2015-16ء میں سرکاری و امدادی ہائی اسکول میں کنڑا و اُردو میڈیم اور مراہٹی میڈیم سے جماعتِ دہم امتحان میں حصہ لے کر کامیاب ہونے والے طلباء کو ضلع بیدر کے خانگی پری یونیورسٹی کالجس اور رہائشی ہاسٹلس میں سی ای ٹی کے توسط سے مفت داخلے دئیے جائیں گے ۔انھوں نے کہا کہ اس اسکیم میں خواہشمند طلباء جماعتِ دہم امتحان کے نتائج کے اعلان کے بعد درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔درخواست گزارکیلئے یہ ضروری ہے کہ درجہ اول (فرسٹ کلاس) میں60فیصد نشانات لے کر کامیاب ہوں۔ اور گورنمنٹ وامدادی ہائی اسکول میں ہی تعلیم حاصل کئے ہوں ۔اُردو ‘کنڑا اور مراہٹی میڈیم میں کامیاب ہونے والوں کو ہی درخواست داخل کرنے کا موقع رہے گا۔ خواہشمند طلباء جماعتِ دہم امتحان میں حاصل کردہ نشانات ضلع انتظامیہ کی جانب سے منعقد کئے گئے داخلہ امتحان حاصل کردہ نشانات کی بنیاد پر ان کا انتخاب کیا جائے گا۔قطعی فہرست میں جن طلباء کے نام ہیں ‘ان کیلئے کونسلنگ کرکے کالجس کا انتخاب کیا جائے گا اور منتخب طلباء لازمی طورپر سرکاری رہائشی ہاسٹلس میں ہی رہنا ہوگا۔ جماعتِ دہم امتحان کے نتائج کے اعلان کی تاریخ سے ہی درخواست فارم دئیے جائیں گے۔20؍مئی 2015کو درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ سے ہی درخواست دئیے جائیں گے ۔درخواست متعلقہ ہائی اسکولس اور بلاک ایجوکیشن دفتر میں دئیے جائیں گے ۔20؍مئی 2015کو درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔درخواستیں بی ای او دفتر میں ہی داخل کریں ۔ سی ای ٹی امتحان 24؍مئی 2015کو صبح 10بجے شاہین پی یو کالج جیل کے روربو اوردا‘ نیلمبکا پی یو کالج بسواکلیان ‘شیواجی پی یو کالج نزدامر تھیٹر بھالکی‘ شاہین ہائی اسکول اولڈ سٹی بیدر ‘سرکاری پی یو کالج برائے بوائز‘ ہمناآباد‘میں منعقد ہوں گے۔اور نتائج کا28مئی 2015کو متعلقہ تعلقہ جات کے بی ای او دفاتر اور ڈی ڈی پی آئی بیدر میں اعلان کیا جائیگا۔30؍مئی 2015ء کو صبح 10بجے سے رنگ مندر بیدر میں کونسلنگ منعقد ہوگی۔ اور کالجس کا انتخاب کیا جائے گا۔


غیر موسمی بارش اور ژالہ باری سے ضلع میں 1.56کروڑ روپیے کا نقصان ہوا ہے

بیدر۔8؍مئی۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔محکمہ ریونیو اور محکمہ باغبانی کے مشترکہ سروے کے مطابق ضلع میں ماہِ اپریل میں ہوئی غیر موسمی بارش و ژالہ باری سے ہوئے فصلوں کو نقصانات کی تفصیل اس طرح بتائی گئی ہے۔بیدر ضلع میں 1.56کروڑ روپیے کا نقصان ہوا ہے۔تیز ہواؤں کے باعث آم کی فصل کو زیادہ نقصان ہوا ہے۔آم کی فصل کو 50فیصد سے زیادہ نقصان ہوا ہے ۔1622کسانوں کا تقریبا1.58کروڑ روپیے مالیت کی فصلوں کو نقصان ہوا ۔بیدر ضلع میں پہلے مرحلے کے سروے کا کام مکمل ہواہے اور ریاستی حکومت کو رپورٹ روانہ کردی گئی ہے۔ ضلع بیدر کے ہمناآباد اور بسواکلیان تعلقہ میں باغبانی فصلوں کو زیادہ نقصان ہوا ہے۔ ہمناآباد تعلقہ میں 1086کسانوں کی561.38ہیکٹر فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔ بسواکلیان تعلقہ میں 392کسانوں کی222.50ہیکٹر فصلوں نقصان ہوا ہے۔ بھالکی 76.83بیدر تعلقہ میں72.60اوراد تعلقہ میں 40.4ہیکٹر فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔***


جماعت اسلامی ہند بید رحضرت مولانا سید رابع حسنی ندوی ومعزز علمائے کرام کا دلی خیرمقدم کرتی ہے

بیدر۔8؍مئی۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔جناب محمدمعظم امیرمقامی جماعت اسلامی بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے کہاہے کہ جماعت اسلامی ہند بیدر حضرت مولانا سید رابع حسنی ندوی دامت برکاتہم اور جید علمائے کرام کی تاریخی و علمی شہر بیدر میںآمد پر اپنی مسرت کا اظہارکرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ حضرات علمائے کرام کی آمد سے شہر بیدر اور مسلمانانِ بیدر اپنے اسلاف کی گراں قدر خدمات اورشاندار ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے اپنے تابناک مستقبل کی طرف ٹھوس ، منصوبہ بنداور شعوری کوشش کریں گے۔ جماعت اسلامی ہند دعا گو ہے کہ عامتہ المسلمین حضرات علمائے کرام سے بھرپور استفادہ فرمائے اور دین اسلام کی سربلندی میں اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کرنے کااس میں عزم اور حوصلہ پیدا ہو اور حضرات علمائے کرام کابیدر کا دورہ کامیابی سے ہمکنار ہو۔ آمین ۔**

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا