English   /   Kannada   /   Nawayathi

500 جھگیا ں دہلی کے مد ن پور کھادر علاقے میں جل کرخاک (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

اترپردیش میں پانچ لاکھ پرائیوٹ ڈاکٹر کل ہڑتال کریں گے 

لکھنؤ۔07مئی(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش کے تقریباً پانچ لاکھ پرائیوٹ ڈاکٹر کل ہڑتال کریں گے ۔ ان ڈاکٹروں نے اپنی سیکورٹی کو چاق وچوبند کرنے کے مطالبے پر زور دینے کے لئے یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی ریاستی یونٹ سے وابستہ ان ڈاکٹروں کی مجوزہ ہڑتال کی وجہ سے ریاست کے 50 ہزار سے زائدپرائیوٹ اسپتالوں اورنرسنگ ہوم میں کام کاج ٹھپ رہے گا۔ ہڑتال کے دوران ہنگامی خدمات جاری رکھنے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اس ہڑتال میں راجدھانی لکھنؤ کے ایک ہزار سے زائد ڈاکٹر شامل ہوں گے ۔سرکاری اسپتالوں اور میڈیکل کالجوں پر اس ہڑتال کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔


پٹاخہ داغتے وقت لڑکا ہلاک، دیگر زخمی

اناؤ۔07مئی(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں اناؤ کے اچل گنج علاقے میں آج پٹاخہ داغتے وقت ایک لڑکا ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق راوت پور ٹکولی گاؤں میں باراتی لال کا 14 سالہ بیٹا کرن کل رات بارات میں گیا تھا اور وہاں سے ادھ جلے پٹاخوں کو اپنے گھر لے آیا۔ والدین کے ڈر سے وہ ایک دیگر بچے کے ساتھ ان کو داغنے لگا۔ دریں اثنا ایک پٹاخے میں زبردست دھماکہ ہوا اور اس کی زد میں آکر کرن موقع پر ہی ہلاک اور اس کا ساتھی ستیندر شدید طور پر زخمی ہوگیا۔پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔


عام باشندوں کو بھی اسمارٹ سٹی کے فروغ میں حصہ داری کی ضرورت

لکھنؤ۔07مئی(فکروخبر/ذرائع)ریاست کے چیف سکریٹری آلوک رنجن نے کہاکہ مقامی شہری بلدیات کے تفویض اختیارات کی ضرورتوں کو مکمل کرنے کے لئے اسمارٹ سٹی پروگرام چلائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کے علاوہ عام باشندوں کوبھی اسمارٹ سٹی کی ترقیات میں حصہ داری کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہروں میں اس اسکیم کو چلاکر لوگوں کو ضروری سہولیات مہیاکرائی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے اقتصادی بندوبست کو تیزی سے بدلنے کے لئے شہروں کی ترقی اور رفتارلانے کی ضرورت ہے جس میں سبھی حصہ داری ضروری ہے ۔چیف سکریٹری یہاں تاج ہوٹل میں گورننس ناؤ سب گروپ کے ذریعہ مفادعامہ پر ۵۱روزہ اشاعت کے لئے نیکسٹ جنریشن سٹیز کانکلیومیں مہمان خصوصی کے طورپراپنے خیالات ظاہر کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ منعقد ورکشاپ کا مقصد اترپردیش میں اسمارٹ سٹی کی ترقی کے سلسلے میں اہم چیلنجوں اور معلومات فروغ دیناہے ۔انہوں نے کہاکہ اسمارٹ سٹی کے ذریعہ ریاست کے باشندوں کو بنیادی سہولیات اور بہتر ڈھنگ سے مہیاکرانے کیلئے اسکیم بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اپنی عوامی بہبودی اسکیموں کے ذریعہ ریاست کے باشندوں کو مختلف قسم کے سہولیات مہیاکرانے کیلئے کوشاں ہے ۔وزارت مرکزی شہری ترقیات کے سابق سکریٹری ڈاکٹر سدھیر کرشنا نے اجلا س میں خصوصی خطاب میں کہاکہ اترپردیش اور ہندستان کی ترقی کی کہانی شہری ترقیات کے نقشے پر لکھی جائے گی ۔اترپردیش میں شہری ترقیات کی پہل طویل مدتی اور تفصیل پر مرکوز ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ لکھنؤ میں آج ہونے والے جلسے میں تعمیری کاموں کا حصہ ہے جو گورنس ناؤ پورے ہندوستان میں ۲۱شہروں میں تشکیل کیا جارہاہے ۔ اس جلسہ کے دوران جو مقصد جو مشورے دیئے گئے جو بھی دوسرے شہروں میں انہیں ۵۱دن کے اندر دستاویز فروغ دینے کے لئے جمع کیاجائے گا ۔ اور ان مشوروں کو وزارت مرکزی شہری ترقیات کو جمع کردیاجائے گا ۔پرنسپل سکریٹری رہائش سداکانت نے کہاکہ اسمارٹ سٹی کا چر چہ اچھی بات ہے لیکن ان سب کے درمیان غیر متحد علاقوں میں بھی دھیان دینے کی ضرورت ہے ۔قدرت اور اس کی اہمیت کو سمجھناہوگا ۔ان پالیسی دستاویزوں کوسبھی ہولڈروں کے ساتھ ساتھ مرکز اور ریاستی حکومتوں کو بھی تقسیم کیاجائے گا ۔ لکھنؤ میں کئے جارہے کاموں کی تقسیم دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئندہ دوبرسوں میں ریاست کی راجدھانی کی شکل بدل جائے گی ۔ 
یوایس ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ ہندوستانی نمائندہ مہناز انصاری نے بتایاکہ الہ آباد کو اسمارٹ سٹی بنانے کیلئے یوایس ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ ایجنسی اور اترپردیش حکومت کے درمیان ایم اویو دستخط کئے جائیں گے ۔ایم او یو کے تحت وہ کچھ سرگرمیوں کو منعقد کرے گی ۔ جو کہ شہر کو محفوظ ،بہتر ،ٹریفک کو فروغ دینے میں مدد کرے گی ۔

’ناجائز قبضوں کو ہٹانے کیلئے چلائی جائے گی خصوصی مہم‘

سلطانپور ۔07مئی(فکروخبر/ذرائع) ضلع مجسٹریٹ ادیتی سنگھ نے کہا کہ حکومت کے ذریعہ ہدایت دی گئی ہے کہ گاؤں سبھا؍عوامی زمین سے غیر قانونی ناجائز قبضہ ہٹانے کے لئے ۰۳ دن کی خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ اس سلسلہ میں انہوں نے سبھی ایس ڈی ایم ؍تحصیلداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سب سے پہلے یوم تحصیل، یوم تصفیہ اور جنتا درشن میں موصول ناجائز قبضوں سے متعلق شکایات کی فہرست تیار کر کے چیف ریوینیو افسر کو ۶ مئی تک مہیا کرائیں اور فہرست کے مطابق ۵۱ دن کے اندر ناجائز قبضوں کو ہٹانا یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ سبھی تحصیلوں میں مواضعات وار ناجائز قبضوں کی فہرست ، مہم چلا کر ۵۱ دن کے اندر تیار کی جائے اور اس کے بعد آئندہ ۵۱ دن کے اندر ناجائز قبضوں کو ہٹانے کی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ ضلع مجسٹریٹ گزشتہ روز کلکٹریٹ میں منعقد ریوینیو سے متعلق جلسہ کو خطاب کررہی تھیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے جلسہ میں الاٹمنٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مئی کے اندر سال ۶۱۔۵۱۰۲ کے سبھی لوہیا مواضعات میں رہائش ، زرعی، کمہاری کلاں وغیرہ کا پٹہ تقسیم صد فیصد یقینی بنایا جائے۔ انہوں سبھی تحصیل داروں کو ہدایت دی کہ وہ مہم چلا کر غیر متنازعہ وراثتوں کو ایک ہفتہ کے اندر درج کرانا یقینی بنائیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے جلسہ میں جنتا درشن ، حکومت سے متعلق و دیگرمعاملات کا بھی جائزہ لیا اور وقت سے تصفیہ کی ہدایت دی۔ ضلع مجسٹریٹ نے ریوینیو وصولی کے جائزہ میں پایا کہ تحصیل کادی پور ، لمبھوا اور جے سنگھ پور میں فی امین اوسط وصولی ایک لاکھ سے کم ہے۔ انہوں نے ان تینوں تحصیلوں کے تحصیلداروں کو انتبا ہ دیتے ہوئے وصولی میں بہتری لانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے اے ڈی ایم مالیات اور ریوینیو کو ہدایت دی کہ وہ ہرایک ۵۱ دن میں ریوینیو وصولی کا جائزہ لیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے یہ بھی ہدایت دی کہ ریوینیو وصولی میں کسی بھی شخص کے ساتھ استحصال کی کارروائی نہ کی جائے۔ انہوں نے مختلف بقایاجات کی وصولی کے جائزہ میں پایا کہ اب تک مختلف بقایاجات کے تحت کل ۸۰۱ء۴۵ لاکھ کی ریوینیو وصولی کی گئی ہے۔ انہوں ٹیکس و دیگر محصول کی وصولی کے جائزہ میں پایا کہ اپریل ماہ میں تجارتی ٹیکس ۴ء۳۴ کروڑ، اسٹامپ ۳ء۹۷ کروڑ، آبکاری ۶ء۳۱ کروڑ، ٹرانسپورٹ ۲ء۸۷ کروڑ، بجلی بقایاجات ۵ء۵۱ کروڑ، ٹرانسپورٹ کارپوریشن ۲ء۰۷ کروڑ کی وصولی ہوئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے سبھی ایس ڈی ایم اور تحصیلداروں کو ہدایت دی کہ راحت سے متعلق جو رقم حکومت سے حاصل ہوئی ہے اس کا کسانوں کو جلد از جلد تقسیم کرانا یقینی بنائیں۔ جلسہ میں کاشتکار حادثہ بیمہ اسکیم، جن ہت گارنٹی اسکیم، آر ٹی آئی وغیرہ کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور ضروری ہدایات دی گئیں۔جلسہ میں ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ انتظامیہ کرشن لال تیواری، ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ مالیات اور ریوینیو جوالا پرساد تیواری، چیف ریوینیو افسر بی کے دوہرے ، ایس ڈی ایم ، تحصیلدار اور دیگر متعلق افراد موجود تھے۔ 


بیوی کے رشتہ دار عاشق کا شوہر نے کیا قتل 

کاس گنج۔07مئی(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں کاس گنج ضلع کے ایک گاؤں میں کل رات ایک شخص نے بیوی کے عاشق رشتہ دار کا دھار دار ہتھیار سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سہاور علاقہ کے فرولی گاؤں میں وید رام نے اپنے رشتہ دار ستائس سالہ نیکسے کا پھاؤڑے سے سر کاٹ کر قتل کر دیا۔ صبح گاؤں والوں نے نیکسے کی لاش کھیت میں پڑی دیکھی تو پولیس کو اطلاع دی۔ وید رام کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نیکسے ایک نزدیکی اینٹ بھٹے پر کام کرتا تھا اور اکثر وید رام کے گھر آتا جاتا رہتا تھا۔ 


بارات میں گولی چلنے سے ایک شخص کی موت 

دیوریا۔07مئی(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں دیوریا کے مدن پور علاقہ میں ایک بارات میں آرکیسٹرا بجانے کے سلسلہ میں ہوئے تنازعہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کل رات کسماہا گاؤں سے بارات تمونیا گاؤں آئی تھی۔ بارات میں آرکیسٹرا پر ڈانس چل رہا تھا تبھی گھراتیوں اور باراتیوں کے درمیان تنازعہ ہو گیا۔ تنازعہ میں مار پیٹ کے بعد گولیاں چلنے لگیں۔اسی دوران گولی لگنے سے ایک باراتی پربھاکر سنگھ کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا