English   /   Kannada   /   Nawayathi

‘ طلباء کو ریگولر کورسس کے ساتھ ساتھ سیول سرویسس جیسے IPS,IASکورسیس کی تیاری کرائی جائے گی: عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات(مزید خبریں )

share with us

انھوں نے کہا کہ بیدر جو بہمنی سلطنت کا تخت رہا ‘یہ علوم و فنون کا گہوراہ سمجھا جاتا رہا ‘جہاں7سو سال قبل محمود گاوان یونیورسٹی میں دنیا کے تقریبا25ممالک سے طلباء سائنس ‘ٹیکنا لوجی ‘ریاضی‘ فلکیات اور دیگر عصری علوم سیکھنے کی غرض سے آیا کرتے تھے۔الحمد اُللہ شاہین ادارہ جات نے اسی عظمتِ رفتہ کے احیاء کی کامیاب کوشش کی ہے۔چنانچہ 25برس کے دوران شاہین ادارہ جات سے تقریباایک ہزار سے زائد طلباء و طالبات جن کی اکثریت مسلم طلباء کی ہے میرٹ کی اساس پر ایم بی بی یس میں داخلہ حاصل کئے ہیں اور ان میں بیشتر ایم بی بی ایس کی تکمیل کے بعد ملک و بیرون ملک خدمات انجام دے رہے ہیں اور سینکڑوں طلباء و طالبات انجینئرنگ و دیگر اعلی تعلیم کے کورسیس زیر تعلیم ہیں اور بیشتر طلباء ملک و بیرون ممالک خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اِظہار جناب عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات نے آج صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتائی۔ انھوں نے کہا کہ آج شاہین ادارہ جات بیدر میں ملک بھر کی11ریاستوں کے طلباء اور بیرون ممالک کے این آر آئیز طلباء خصوصا میڈیکل کرنے کے خواہشمند طلباء شاہین ادارہ جات سے مستفید ہورہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ شاہین ادارہ جات بیدر نے اس مرتبہ تعلیمی سال سے پی یوسی پلس بی اے برائے طلباء انٹی گریٹیڈ پروگرام کا آغازکرنے جارہا ہے ۔جہاں پر طلباء کو ریگولر کورسس کے ساتھ ساتھ سیول سرویسس جیسے IPS ,IASکورسیس کی تیاری کرائی جائے گی۔جس کیلئے ماہرین کی مدد لی جارہی ہے۔ خصوصا ملک بھر سے نو ودیا لیہ سے فارغ التحصیل جماعتِ دہم کے مسلم طلباء کو فیس میں رعایت کے ساتھ ساتھ معیاری تعلیم و طعام و قیام کا نظم مفت رہے گا۔پروگرام کی نگرانی آئی اے ایس آفیسرس کریں گے۔اور آندھرا پردیش و کرناٹک کے ممتاز و ماہر لیکچررس کے خدمات حاصل کئے جارہے ہیں جن کی نگرانی میں پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ ‘صحت ‘عام معلومات اور کھیل کود کامعقول و بہتر نظم رہے گا۔اس کے علاوہ شاہین ادارہ جات کے منفرد پروجیکٹ ’’حفظ القُرآن پلس ‘‘ کو کامیابی کے ساتھ انقلابی نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔حفاظ کرام کیلئے عصری تعلیم کے حصول کو آسان بناتے ہوئے ایک انقلابی تحریک پوری کامیابی کے ساتھ رواں دواں ہے۔جس کے دورس نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ حفظ القرآن پلس سے متعلق انھو ں نے بتایا کہ 12تا15سال کی عمر کے حفاظ کرام کیلئے4سالہ اینٹی گریٹیڈ کے ذریعہ حفاظ کرام ایم بی بی ایس ‘انجینئرنگ‘ بزنس منجیمنٹ‘ دیگر پروفیشنل کورسس ‘آئی آئی ٹی اینڈ ای ای ٹی کے مسابقتی امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ طالبات کیلئے ایک پانچ سالہ کورس میں طالبات آرٹس کے ڈگری کے ساتھ ساتھ عالمہ کورس کی ڈگری بھی حاصل کرتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ عصری و اسلامیات پر مبنی ان کورسس کی بدولت معاشرے میں بے راہ روی ‘مذہب سے بیگانگی میں کمی کی تواقع کی جاسکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ شاہین ادارہ جات کی اکاڈمک فیکلٹی نہ صرف تعلیمی میدان میں طلباء کو امتیازی نشان کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے کا اہل بناتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کی شخصیت و کرداری سازی میں نمایاں رول ادا کرتی ہے۔انھوں نے ملتِ اسلامیہ کے ذمہ داران سے گزارش کی ہے کہ اپنی اولاد کو نہ صرف اپنا بلکہ ملک و قوم کی آنکھ کا تارا بنانے کیلئے انھیں عصری تعلیم کے ساتھ مذہبی تعلیم سے آراستہ کرنا ضروری ہے ۔مذکورہ کورسیس کے سے متعلق مزید تفصیلات کیلئے جناب عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر کے موبائیل نمبر09341111560یا شاہین ادارہ جات کے ویب سائیٹ www.shaheenpucollege.comپر انکوائری کو کلک کر کے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔


ہماری حکومت کسانوں کی ترقی کیلئے فکر مند ہے اور ہمیشہ ان کے حق میں مثبت فیصلے اور پروگرامس بناتی ہے۔سدارمیا

بنگلور۔7؍مئی۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔ہماری حکومت کسانوں کی ترقی کیلئے فکر مند ہے اور ہمیشہ ان کے حق میں مثبت فیصلے اور پروگرامس بناتی ہے۔حالیہ دنو ں ریاست کے چند اضلاع میں غیر موسمی بارش و ژالہ باری سے فصلوں کو ہوئے نقصانات کا جائزہ لے کر کسانوں کی فی ہیکٹر 25ہزار روپیے کی امداد کی جارہی ہے ۔یہ بات گزشتہ شام بیدر ایر فورس بیس پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ریاستی وزیر اعلی مسٹر سدارامیا نے بتائی ۔انھوں نے کہا کہ کسان کسی بھی وجہ سے خودکشی نہ کریں ۔حکومت کسانوں کے مفادات کی ہررممکنہ تحفظ کرے گی۔ امداد فراہم کرے گی۔انھوں نے علاقہ حیدرآباد کرناٹک کی ترقی کیلئے آرٹیکل371(j)کے تحت سرکاری تقررات میں ترجیح دی جائے گی۔


بیدر میں محکمہ مویشی پالن و ماہی گیری کا خصوصی اجلاس

بیدر۔7؍مئی۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔بیدر کے ڈپٹی کمشنر دفتر کے اجلاس ہال میں محکمہ مویشی پالن و ماہی گیری کی جانب سے منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ کے سکریٹری مسٹر ہرش گپتا نے بتایا کہ’’ پشو بھاگیہ اسکیم‘‘ کے تحت بکریاں پالنے والوں کو1.20لاکھ روپیے تک بنک کی جانب سے بکری پلانٹ قائم کرنے قرض حاصل کیا گیا تو حکومت کی جانب سے درجِ فہرست ذات اور درجِ فہرست قبائیلی طبقات کے افراد کو33فیصد اور دوسروں کو25فیصد سبسِڈی دی جائے گی۔مسٹر گپتا نے کہا کہ اس اسکیم سے عوام کو چاہئے کہ فائدہ حاصل کریں۔ انھو ں نے بتایا کہ کسان فصل قرض جس طرح حاصل کرتے ہیں بکریاں پالنے کیلئے بنک سے50ہزار روپیے تک بلا سودی قرض حاصل کیا جاسکتا ہے۔اس اسکیم کا فائدہ لے کر عوام بکریوں کی افزائش ‘ بکریوں کی نگہداشت اور ان کا چارہ اُگانے کیلئے ہر گاؤں میں جگہ فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔بکریو کیلئے پانی کا انتظام کرنے کیلئے ’’واٹرٹراپس‘‘ ہر گاؤں میں تعمیر کئے جائیں گے ۔ریاست کے18اضلاع میں بکریوں کا علاج کرنے کیلئے ایمبولنس وہیکل فراہم کی جائے گی۔ اجلاس میں کرناٹک بکری ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیرمن مسٹر پنڈت راؤ چدری ایڈوکیٹ ‘محکمہ میویشی پالن و ماہی گیری کے ڈپٹی ڈائریکٹر منیپا ‘ضلع کے پانچ تعلقہ جات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرس موجود تھے۔***

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا