English   /   Kannada   /   Nawayathi

راہول گاندھی کو پاگل قرار دے کر ساکشی مہاراج نے ایک اور تنازعہ کھڑا کردیا(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

زرعی بحران کے بارے میں ساکشی مہاراج نے کہا کہ یو پی کی حکومت اس مسئلہ کی یکسوئی سے قاصر ہے حالانکہ مرکزی حکومت نے پریشان حال کاشتکاروں کیلئے رقم مختص کی ہے لیکن یہ رقم ان تک نہیں پہنچ سکی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت  غنڈہ راج  کی تشہیر کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظم و قانون کی صورتحال مکمل طور پر ابتر ہے۔ اکھلیش یادو حکومت غیرموسمی بارش اور ژالہ باری سے مصیبت زدہ کسانوں تک امداد پہنچانے سے بھی قاصر ہیں۔ مودی حکومت کا دفاع کرتے ہوئے حصول اراضی قانون کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ قانون کاشتکاروں کے مفاد میں ہے۔ مودی نے ہندوستان کو ترقی کے راستہ پر ڈال دیا ہے۔ ملک کی سرحدیں ان کی عقابی نظروں کی موجودگی میں محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی بحیثیت مجموعی پورے ملک کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور ملک ان کے دورحکومت میں پوری طرح محفوظ ہیں


فلم اسٹاروں کے پیچھے گھومنے کی بجائے کشمیریوں کیلئے کام کریں

وزیراعلیٰ ممبئی دورہ پرگئے مفتی محمدسعیدکومیراواعظ عمرفاروق کی نصیحت

سرینگر2مئی(فکروخبر/ذرائع)کشمیرکے سیاحون کے علاقے کو پھر سے پٹری پر لانے کیلئے جہاں وزیر اعلی ٰمفتی محمد سعید بالی ووڈ کے اسٹاروں کو وادی میں لانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔وہیں کشمیرکے مذہبی رہنما اور حریت کانفرنس کے اعتدال پسند گروپ کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے جمعہ کو اس پر اعتراض جتایا۔انہوں نے کہا کہ مفتی فلم اسٹاروں کے پیچھے گھومنے کے بجائے عام کشمیری کو زندگی کاحق دینے کیلئے کام کریں۔جامع مسجدمیں نماز جمعہ کے دوران اپنے خطبے میں میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ یہاں افسپااورفوج کی موجودگی میں لوگ ہمیشہ ڈرکر جیتے ہیں،یہاں روزانہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے،لوگوں کوان کے بنیادی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہاں کون فلم اسٹارآرہاہے اور کون جا رہا ہے،کشمیر کو خوشحال بنانے کے لئے ضروری ہے کہ یہاں لوگوں کو افسپا اور فوج سے چھٹکارا ملے، انہیں ان کا حق آزادی ملے۔مفتی محمد سعید کو اگر صحیح معنوں میں کشمیریوں سے ہمدردی ہے تو انہیں فلم اسٹاروں اور بالی ووڈ کے پیچھے بھاگنے کے بجائے کشمیریوں کو فسپا جیسے سیاہ قوانین سے نجات دلانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہاں ایل او سی ٹریڈکوبڑھایاجانا چاہئے،ایل او سی کے دونوں طرف عوامی روابط کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے،مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہئے اوراس کے بعد یہاں کشمیر کے لوگوں کی خوشحالی کیلئے ہالی و وڈ اور بالی ووڈ کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں رہے گی، وہ خود ہی یہاں چلے آئیں گے۔


بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف مقدمہ درج

ڈی جے روکنے کی کوشش پر پولیس پر حملہ ۔ سنگین نتائج کی دھمکی 

حیدرآباد۔2؍ مئی(فکروخبر/ذرائع)منگل ہاٹ پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف پولیس پر حملہ145 دھمکی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ انسپکٹر منگل ہاٹ آر سرینواس نے بتایا کہ کل رات منگل ہاٹ علاقہ میں رات 2 بجے شادی کی ایک بارات میں ڈی جے بجایا جارہا تھا۔ پولیس کے عملہ نے وہاں پہنچ کر جب انہیں روکنے کی کوشش کی تو باراتیوں نے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو طلب کیا۔ رکن اسمبلی نے وہاں پہنچ کر ملازمین پولیس کے ساتھ گالی گلوج کی اور ایک کانسٹیبل پر حملہ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکی دی۔ اس سلسلہ میں راجہ سنگھ کے خلاف دفعات اور 509 کے علاوہ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈی جے بجانے کے معاملہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل رات اونتی بائی فنکشن ہال میں شادی کی تقریب منعقد تھی۔ رات دیر گئے ڈی جے پر رقص کیا جارہا تھا۔ مقامی افراد کی نیند میں خلل اندازی پر انہوں نے کنٹرول روم کو اس بات کی اطلاع فون پر دی۔ کنٹرول روم سے منگل ہاٹ پولیس کو مطلع کیا گیا۔ دو پولیس کانسٹیبلس وہاں پہنچے لیکن باراتیوں نے ڈی جے بند کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد پولیس کانسٹیبل این بی چندرشیکھر وہاں پہنچا اس دوران باراتیوں نے رکن اسمبلی کو طلب کرلیا۔ راجہ سنگھ نے پولیس کانسٹیبل سے گالی گلوج کرتے ہوئے اس پر حملہ کیا۔ زخمی کانسٹیبل کو رات دیر گئے علاج کیلئے عثمانیہ ہاسپٹل لے جایا گیا۔ اس نے میڈیا کو بتایا کہ کنٹرول روم سے ملی اطلاعات پر جب وہ ڈی جے بند کروانے کیلئے وہاں پہنچا تو رکن اسمبلی نے اس کے ساتھ گالی گلوج کرتے ہوئے حملہ کردیا اور وہاں سے چلے جانے کی ہدایت دی۔ بصورت دیگر جان سے ماردینے کی دھمکی دی۔ چندرشیکھر نے بتایا کہ رکن اسمبلی نے اس سے یہ کہا زندگی بچانا چاہتا ہے تو وہ وہاں سے چلا جائے ورنہ اس کا گلا کانٹ دیا جائے گا۔


نیپال:زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد سات ہزار 40 ہو گئی

نیپال:۔2؍ مئی(فکروخبر/ذرائع)نیپال میں تباہ کن زلزلے میں سے مرنے والوں کی تعداد سات ہزار 40 ہو گئی ہے ۔ متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی کی کمی ہو گئی ہے ۔جبکہ نیپالی حکومت کو غیر ملکی امداد روکے جانے پر تنقید کا سامنا ہے ،نیپال میں زلزلے سے ملک کے 12 اضلاع متاثر ہوئے ہیں ۔ وزارت داخلہ کے مطابق تین لاکھ سے زیادہ عمارتیں پوری یا جزوی طور پر تباہ ہوئی ہیں ۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ تباہ کن زلزلے سے 80 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں ۔عالمی ادارے کے مطابق 35 لاکھ لوگوں کو فوری طور پر کھانے اور پینے کے لیے پانی کی ضرورت ہے۔ایک امدادی ادارے کے کارکن کے مطابق ملک میں پہلے ہی پانی کی کمی کا سامنا تھا لیکن زلزلے کے بعد صورت حال مزید سنگین ہوگئی ہے ۔جبکہ ایک متاثرہ نیپالی شہری کا کہنا تھا کہ پینے کے پانی کے لیے ہمیں پانی کے ٹینکرز پر انحصار کرنا پڑرہا ہے لیکن ٹینکرز بھی وہیں تک پہنچ رہے جہاں ملبہ نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں قابل استعمال ہیں ۔دوسری جانب بہت سی غیر ملکی امدادی اور نجی اداروں نے نیپال کے دور دراز علاقوں تک رسائی نہ دینے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ہزاروں ٹن امدادی سامان اس وقت بھی بھارتی سرحد پر رکا ہوا ہے جس کے بارے میں نیپالی کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت کی طرف سے ہدایت ہیں کہ بغیر ٹیکس کے کسی ٹرک کو ملک میں داخل نہ ہونے دیں۔ادھر نیپال کے فنانس سیکریٹری سمن پرساد شرما نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا کہ امدادی سامان پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی ٹرک کو روکا گیا ہے۔ 


داؤد کے ہتھیار ڈالنے والے بیان سے سابق کمشنر نیرج کمارکا یوٹرن

نئی دہلی۔2 مئی(فکروخبر/ذرائع)ہندوستان کے انتہائی مطلوب گینگسٹر داؤد ابراہیم کے ہتھیار ڈالنے کے دعوے پر دہلی کے سابق کمشنر نیرج کمار اب پلٹ گئے ہیں۔انہوں نے انگریزی اخبار کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کبھی داؤد کی خودسپردگی کی بات کی ہی نہیں۔اس سے پہلے ایک انگریزی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ 1993سے 2002تک سی بی آئی میں رہے نیرج کمار نے بتایا ہے کہ جون 1994میں ان کی داؤد سے اعتراف کے سلسلے میں تین بار بات ہوئی تھی۔اخبار نے دعوی کیا تھا کہ اس وقت نیرج کمار اس معاملے کی تحقیقات کر رہے تھے۔اخبار میں بتایا گیا تھا کہ ہندوستان کا انتہائی مطلوب گینگسٹر داؤد ابراہیم ممبئی میں 1993میں ہوئے بم دھماکوں کے 15ماہ بعد ہتھیار ڈالنا چاہتا تھا ۔مگر حکومت نے ایسا نہیں ہونے دیا۔انڈرورلڈ ڈان نے ہتھیار ڈالنے کے لئے سی بی آئی کے اس وقت کے ڈی جی اور دہلی کے سابق کمشنر نیرج کمار سے اس بارے میں تین بارفون پر بات کی تھی۔اس بات کی تردید سی بی آئی ڈائریکٹر وجے راما راؤ نے بھی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ داؤد نے سرینڈر کی کوئی پیشکش نہیں کی تھی۔انہوں نے کہا کہ داؤد کے سرینڈر کی پیشکش کو انکار کرنے کی بات سوچی بھی نہیں جا سکتی۔اس درمیان مرکزی وزیرمملکت برائے جنرل (ریٹائرڈ)وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ اگر یہ حقیقت سابق پولیس کمشنر کو پہلے سے معلوم تھی، تو اپنے مدت کے دوران ہی انہیں یہ معلومات دینی چاہئے تھی۔اخبار کے مطابق کمار نے بتایا کہ داؤد ہر الزام کا جواب دینے کوتیارتھا۔مگر اسے اس بات کی فکر تھی کہ اعتراف کے بعد ہندوستان میں اس کے دشمن اس کا قتل نہ کر دیں۔کمار نے بتایا کہ انہوں نے داؤد سے کہا کہ سی بی آئی اس کی حفاظت کی پوری ذمہ داری لے گی۔تاہم، وہ بات کو آگے بڑھاتے اس سے پہلے ہی سی بی آئی کے سینئر حکام نے انہیں روک دیا۔نیرج کمار سے پہلے سینئر وکیل رام جیٹھ ملانی بھی دعویٰ کر چکے ہیں کہ 1993کے دھماکوں کے بعد داؤد نے انہیں بھی فون کیاتھا۔جیٹھ ملانی سے بات چیت میں اس نے ہتھیار ڈالنے کی بات کہی تھی۔مگر اس نے یہ شرط بھی رکھی تھی کہ ممبئی پولیس اسے ٹارچرنہیں کرے گی اور گھر میں ہی نظر بند رکھے گی۔تاہم حکومت شرائط کے ساتھ خودسپردگی کیلئے تیار نہیں تھی۔


بِلڈروں سے پریشان افرادسے راہل گاندھی کی ملاقات

نئی دہلی ۔2 مئی (فکروخبر/ذرائع)این سی آر میں فلیٹ خریدنے والوں کا ایک بہت بڑا طبقہ پریشان ہے۔کسی کو وقت سے فلیٹ نہیں ملا، تو کسی کو اس میں نہیں ملا، جس فلیٹ مالک نے وعدہ کیا تھا۔انہی مسائل کو لے کر آج این سی آر کے فلیٹ خریدار کانگریس نائب صدر راہل گاندھی سے ملے۔راہل گاندھی نے ان کے مسائل سننے کے بعد میڈیا سے کہاکہ زمین کیلئے کسانوں اور قبائلیوں کو دبایا جاتا رہا ہے، لیکن اب درمیانے طبقے کے لوگوں کو بھی دبایا جا رہا ہے۔انہیں کہا جاتا ہے کہ اس دن فلیٹ ملے گا، لیکن سالوں تک نہیں ملتا۔انہیں کہا جاتا ہے کہ گھر کے سامنے کا نظارہ بہت اچھا ہو جائے گا، لیکن کچھ ماہ بعد ان کے سامنے بلڈنگ کھڑی ہو جاتی ہے۔ان لوگوں کو پریشان کیا جاتا ہے۔راہل نے کہا نئے ریئل اسٹیٹ بل کے ذریعے بلڈروں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔گھر خریدنے والوں کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے۔ہمارے بل کو ختم کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔راہل بولے، جس طرح میں کسانوں، مزدوروں اور قبائلیوں کے ساتھ کھڑا ہوں، ویسے ہی میں ان لوگوں کے ساتھ بھی کھڑا ہوں۔جو کر سکتا ہوں، پورے دم سے کروں گا۔


نیپال زلزلے:بہار کے وزراء اور اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ راحت فنڈ میں عطیہ دیا

پٹنہ، 2؍مئی(فکروخبر/ذرائع)بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے آگے آنے کی اپیل پر ریاست کے کئی وزراء ، ممبران اسمبلی اورمخصوص افراد نے وزیر اعلیٰ راحت فنڈ میں عطیہ دیا ہے۔وزیر اعلی نتیش کمار کے زلزلے متاثرین کے لیے گزشتہ جمعرات کواپنی ایک ماہ کی تنخواہ دینے کے بعد سے عطیہ کرنے والوں کا سلسلہ جاری ہے اور ریاست کے سڑک تعمیرکے زیر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، خان اوررام لکھن رام رمن اور بہار قانون ساز کونسل کے ممبر سنجے کمار عرف گاندھی جی نے ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے زلزلے متاثرین کی امداد کے لیے وزیر اعلیٰ راحت فنڈ میں عطیہ دیا۔وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری ایک ریلیز کے مطابق بہار قانون ساز کونسل کے ممبر ہارون رشید، رنویر نندن اور کرشن کمار سنگھ نے 141000روپے کا عطیہ دیا ہے۔زلزلہ متاثرین کیلئے بہار قانون ساز کونسل کے ممبر اوپیندر پرساد نے ایک لاکھ روپے، بہار کانگریس کے صدر اشوک کمار چودھری اوربہاراسمبلی میں کانگریس کے پارٹی لیڈر سدانند سنگھ، ممبر اسمبلی اجیت شرما، محمد جاوید، توصیف عالم اور قانون ساز کو نسلر مدن موہن جھا اور دلیپ چودھری نے اس مد میں51-51ہزار روپے کا عطیہ دیا۔وزیر اعلی ٰکے سکریٹری اور راحت فنڈ کے انچارج چنچل کمار نے بتایا کہ دو دنوں کے اندرز لزلہ متاثرین کے لیے تقریباََِِ دو کروڑ روپے کاعطیہ حاصل ہوا ہے۔


ٹاملناڈو میں جنگل راج، ریاستی وزراء لٹیرے بن گئے

چینائی 2؍مئی(فکروخبر/ذرائع)تمام محاذوں پر انا ڈی ایم کے حکومت کی ناکامی کے خلاف تنقید کرتے ہوئے ڈی ایم کے لیڈر ایم کے اسٹالن نے آج یہ الزام عائد کیاکہ چیف منسٹر پنیر سیلوم کابینہ کی وزراء لٹیرے بن گئے ہیں جوکہ ڈرا دھمکاکر بھاری رقومات وصول کررہے ہیں جس کے باعث ٹاملناڈو کی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے۔ چیف منسٹر کو موسومہ ایک مکتوب میں اسٹالن نے کہاکہ سرکاری ملازمین خودکشی پر مجبور ہوگئے کیونکہ ریاستی وزراء زبردستی رقومات وصول کررہے ہیں۔ جس کے باعث ٹاملناڈو کی رسوائی ہورہی ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ ماہ فروری میں محکمہ زراعت کے ایک ایکزیکٹیو انجینئر متو کمار سوامی نے خودکشی کرلی تھی۔ بعدازاں وزیر زراعت کرشنا سوامی کو کابینہ سے نکال دیا گیا اور پارٹی عہدہ سے بھی ہٹادیا گیا۔ جبکہ محکمہ زراعت میں بعض ڈرائیوروں کے تقررات کے مسئلہ پر کرشنا مورتی کے دباؤ سے ایک عہدیدار کی مبینہ خودکشی واقعہ کی سی بی سی آئی ڈی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔ ڈی ایم کے لیڈر نے کہاکہ انا ڈی ایم کے قائد جیہ للیتا کی رہائی کیلئے ایک طرف ریاستی وزراء ہر روز دودھ کے گھڑے لیجاکر پوجا کرتے ہیں اور آگ پر سے چلتے ہیں، دوسری طرف چیف منسٹر اور ریاستی وزراء حکمرانی کے اُمور سے لاعلم ہیں۔ جبکہ بڑی بڑی کمپنیاں اور تجارتی گھرانے ایک صحتمند اور فعال ٹاملناڈو کے متمنی ہیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ ٹاملناڈو آج آئی سی یو میں ہے کیونکہ یہاں لوٹ کھسوٹ کا ماحول پایا جاتا ہے اور حکومت کے عدم تعاون سے بڑی بڑی کمپنیاں Fox Cann اور Nokia ریاست سے تخلیہ کردینا چاہتے ہیں اور ہونڈائی، سنیٹ گوہین اور دیگر کمپنیاں اپنے توسیع پراجکٹس دوسری ریاستوں میں قائم کرنا چاہتی ہیں۔ چھوٹے پیمانے کی صنعتیں تو دم توڑ رہی ہیں۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ عالمی سرمایہ کاروں کا اجلاس دو مرتبہ ملتوی کردیا گیا کیونکہ چیف منسٹر کو بیرونی مندوبین سے ملاقات کا اختیار نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا