English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور کے طالب علم عبد المصو ر کو ’ ’ عالیہ انٹر نیشنل کالج کیرلا‘‘ میں مثالی طالب علم کا ایوارڈ(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

واضح رہے کہ اس سے پہلے عبد المصور نے اسلامیہ عربک کالج منصور میں ایس ایس ایل سی مکمل کیا تھا اس کے بعد ا س نے اعلی تعلیم کے لئے کیرلا کے عالیہ انٹرنیشنل کالج میں دا خلہ لیا تھا ۔ اس کامیابی پر عبد المصور بہت خوش بھی ہیں اور اللہ کا شکر ادا کر تے ہوئے اساتذہ کی توجہات کے لئے سراپا سپاس نظر آئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ وہ ایک اچھے مسلمان بن کر ملک و ملت کے لئے مفید تر بنیں۔ اس موقع پر انکے والدین ، اساتذہ ، دوست احباب سبھوں نے ان کو مبارکباد دی ہے اور ان کے لئے دعائے خیر کی ہے ۔


ریاستی حکومت نے انا بھاگیہ اسکیم کے تحت دئیے جانے والے اناج کو یومِ مز دور کے موقع پر مفت دینے کا اعلان کیا 

بیدر۔2؍مئی۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔یومِ مزدور کے موقع پر ریاست کے مزدوروں اور معاشرے کے پسماندہ لوگوں کو بڑی سوغات دیتے ہوئے ریاستی حکومت نے گزشتہ یوم انا بھاگیہ کی اسکیم کے تحت مفت اناج فراہمی کی اسکیم کا آغاز کیا ہے۔اس کی منصوبہ بندی کے تحت آنے والے خاندانوں کو اب ہر ماہ پانچ سے زیادہ افراد والے خاندان کو25کیلو تک چاول‘ راگی ‘گیہوں مفت میں ملے گا جبکہ خوردنی تیل 25روپیے فی لیٹر اورآئیوڈین نمک 2روپیے کیلو کی رعایتی شرح پر دستیاب ہوجائے گا۔وزیر اعلی مسٹر سدارامیا نے ودھان سودھا کے سامنے منعقد پروگرام میں اس اسکیم کی شروعات کی۔ مانا جارہا ہے کہ گرام پنچایت انتخابات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دیہی رائے دہنگان کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے مقصد کیا گیا ہو۔مسٹر سدارامیا نے کہا کہ اس فلاحی منصوبہ بندی سے ریاست کے1.07کروڑ خاندانوں کے 4کروڑ لوگ مستفید ہوں گے۔ مفت میں اناج فراہم اپنی حکومت کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس کی منصوبہ بندی کا مقصد کرناٹک کو بھوک اور غذائی قلت سے آزاد کرنا ہے‘کیونکہ جنوبی ہند کی ریاستوں میں کرناٹک میں سب سے زیادہ لوگ غربت کی سطح سے نیچے کی زندگی بسر کرتے ہیں جبکہ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش ‘تمل ناڈو اور کیرالہ میں یہ اعداد و شمار بالترتیب 17‘21اور 12فیصد ہے ۔انھوں نے کہا کہ مزدور مُخالف لوگ اس کی منصوبہ بندی کو شک کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔کچھ لوگ کہتے ہیں کہ انا بھاگیہ اسکیم کی منصوبہ بندی کی وجہ سے زراعت مزدوروں کی کمی ہوئی ہے‘جو مکمل طورپر بے بنیاد ہے۔ انھو ں نے کہا کہ غریب اور مزدور طبقے تو سینکڑوں سال سے دن و رات محنت کرتے آرہے ہیں ‘لیکن اس کے بعد بھی وہ معاشرے میں سب سے زیادہ پسماندہ ہیں ‘اس لئے اس کی منصوبہ بندی سے فائدہ ہو اگر کچھ لوگ کچھ دن آرام کرلیتے ہیں تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ انھو ں نے کہا کہ ہم ملک کے آئین کے آرٹیکل21کے تحت ہر شہری کو اس کی زندگی کا حق کے تحت اناج پہنچا رہے ہیں اور آئین ڈرافٹنگ کمیٹی کے چیر من ڈاکٹر بی آر امبیڈکر بھی یہی چاہتے ہیں۔ غور طلب بات ہے کہ ریاست میں سال 2013میں آئی سدارامیا حکومت کی انا بھاگیہ اسکیم کی منصوبے بندی اس کی سب سے ایسے عوام کو لبھانے اور حوصلہ افزا ء اسکیم ہے جس کے تحت بی بی پی ایل خاندانوں کو ایک روپیے فی کیلو کی شرح پر اناج دستیاب تھی جیس اب مفت کردیا گیا ہے ۔مسٹر سدارامیا نے کہا کہ اس کی منصوبہ بندی کیلئے ریاستی حکومت تین لاکھ ٹن اناج تقسیم کرے گی۔ جس پر 2400کروڑ روپیے کا خرچ آئے گا۔ اس موقع پر ریاست کے وزیر داخلہ مسٹر کے جے جارج ‘فوڈ اینڈ سیول سپلائی کے وزیر مسٹر دنیش گنڈو راؤ ‘نقل و حمل کے وزیر رام لنگا ریڈی ‘ اور وزیر اطلاعات جناب روشن بیگ کے بشمول کئی دیگر ارکانِ اسمبلی موجود تھے ۔***


آج بیدر کے چٹگوپہ شہر میں عظیم الشان سمینار بعنوان ’’سلیمان خطیب دکنی شاعر و مفکر‘‘ انعقاد

بیدر۔2؍مئی۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔قومی کونسل برائے فروغ اُردو زبان اور پریوگ والینٹری آرگنائزیشن بیدر کے اشتراک سے آج یعنی 3؍مئی بروز اتوار بوقت صبح10بجے دکن کی زرخیز سرزمین چٹگوپہ شہر میں ایک عظیم الشان سمینار بعنوان’’ سلیمان خطیب دکنی شاعر و مفکر‘‘ انعقاد عمل میںآرہا ہے۔ اس سمینار کا افتتاح جناب محمد نسیم الدین این پٹیل سابق بیدر ضلع پنچایت کے ہاتھوں عمل میںآئے گا‘جبکہ جناب سید شان الحق بخاری پی سی سی رکن کرناٹک اس پروگرام کی صدارت کریں گے۔مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر عبدالرب اُستاد شعبہ ء اُردو و فارسی گُلبرگہ یونیورسٹی گُلبرگہ ‘ڈاکٹر شمیم ثریا سکریٹری سلیمان خطیب میموریل ایجوکیشنل کلچرل اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ گُلبرگہ شرکت کریں گے ۔اور مہمانانِ اعزازی کی حیثیت ڈاکٹر مقبول احمد مقبوال اسو سی ایٹ پروفیسر شعبہ اُردو اُدئے گیری کالج اُودگیر مہاراشٹرا اورمسٹر پی شرینواس ڈسٹرکٹ یوتھ کو آرڈینیٹر ‘ نہرو یوا کیندرا بیدر منسٹری آف یوتھ افیئرس اینڈ اسپورٹس حکومتِ ہند شرکت کریں گے۔جناب محمد یونس احمد سمینار کوآرڈینیٹراور محمد ذکی احمد سکریٹری پریوگ والینٹری آرگنائزیشن بیدر کرناٹک نے ادب نواز و محبان اُردو سے اس سمینار میں شرکت کی خواہش کی ہے۔


آج بھالکی کے ونجیر کھیڑ میں کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین کا جلسہ عام 

بیدر۔2؍مئی۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔مجلسی قائد جناب اسمعیل شاہ ونجیر کھیڑ کی پریس نوٹ کے بموجب ونجیر کھیڑ تعلقہ بھالکی میں کُل ہند مجلس اتحادا لمسلمین کی جانب سے ایک عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد عمل میں آرہا ۔اس جلسہ کی صدارت جناب سید منصور احمد قادری انجینئر صدر کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین شاخ بیدر کے علاوہ ٹاؤن کمیٹی کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین شاخ بیدر کے عہدیداران بحیثیت مہمانانِ خصوصی شرکت کریں گے۔اس عظیم الشان جلسہ میں بیدر ضلع کے بھالکی‘ بسواکلیان‘ہمناآباد ‘ ہلسور کے علاوہ مہاراشٹرا کے سرحدی علاقے کے شاہجہانی پور ‘و دیگر دیہاتوں کے لوگ کثیر تعداد میں شرکت کررہے ہیں ۔جناب اسمعیل شاہ نے بتایا کہ اس جلسہ کا مقصد مہاراشٹرا کی سحدوں سے منسلک کرناٹک کے علاقے میں کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے کارہائے نمایاں کو عوام کے سامنے لانا ہے اور بتانا ہے کہ کُل ہند مجلس اتحاداُلمسلمین مسلمانوں کے ساتھ دلت و پسماندہ طبقات کے لئے ایوانوں میں بلند آواز سے مسئلہ کی یکوسئی کیلئے اپنی جہدِ مسلسل کو جاری رکھا ہوا ہے ۔صدر کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین نقیبِ ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی معزز رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اور حبیبِ ملت جناب اکبر الدین اویسی کی دات رات کی محنتوں اور مسلمانوں اور دلتوں کے ساتھ ساتھ پسماندہ طبقات کیلئے فکر کرنا ملک مںے ای اعلی مثال کے مترادف ہے۔ انھو ں نے مسلمانوں ‘دلتوں اور پسماندہ طبقات کی عوام سے زیادہ سے زیادہ اس جلسہ عام میں شرکت گزارش کی ہے۔


بیدر میں جماعت دہم اور پی یو سی سالِ دوم کے طلباء کیلئے کیریر گائیڈنس اور اسکالر شپ ایوویرنیس پروگرام کا انعقاد

بیدر۔2؍مئی۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔بیدر کے رنگ مندر میں شاہین ادارہ جات بیدر‘ سگما‘بیریس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی‘ کی جانب سے جماعت دہم اور پی یو سی سالِ دوم کے طلباء کیلئے کیریر گائیڈنس اور اسکالر شپ ایوویرنیس پروگرام کا انعقاد عمل میںآیا۔ اس پروگرام میں ماہرِ تعلیم جناب عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات‘‘امینِ مدثر ماہر تعلیم بنگلورر دیگر تعلیمی میدان کی بہتر و معزز شخصیات نے طلباء سے مُخاطب ہوکر بتایا کہ جماعتِ دہم اور پی یو سی سالِ دوم کے بعد تعلیمی سفر کو جاری رکھنے کیلئے تعلیمی میدان میں بہت سے سنہری موقع ہیں اور ان موقعوں سے مستفید ہونے کیلئے بہت سے اہم باتیں اور رہنمائی کی گئی۔ اس موقع پر اولیائے طلباء کے علاوہ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔پروگرام کے دوران ماہرینِ تعلیم سے طلباء کی جانب سے کیریر گائیڈنس سے متعلق سوالات پوچھنے پر انھیں تشفی بخش جواب دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر بیدر بھی اس موقع پر طلباء کو تعلیمی میدان میں ترقی کیلئے کافی مفید رہنمائی کرتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی کامیابی کیلئے سب سے پہلے طالبِ علم کو چاہئے کہ وہ پُر عزم ہوکر اپنے مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے سخت محنت کرتا ہے تو یقیناًترقی کی منزل مل جائے گی۔ جناب عبدالمنان سیٹھ صدر شاہین ادارہ جات بیدر کے اِظہار تشکر پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا***

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا