English   /   Kannada   /   Nawayathi

بابا رام دیو نے ایجاد کی متنازعہ دوائی(مزیدا ہم ترین خبریں )

share with us

تیاگی کیسری نے با با رام دیو کی دووا پر پابندی لگانے کی مانگ کی ہے بابا رام دیو نے جو دوا ایجاد کی ہے اس میں یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اس دوائی کے استعمال سے بیٹا پیدا ہوسکتا ہے ۔بیٹا پیدا کرنے کی اس دوائی پر پابندی لگانے کے حق میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی ۔ حزب اختلاف کی جماعتوں نے مرکزی سرکار پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ اس دوائی کو فوری ضبط کر کے دوائی پر پابندی کا اعلان کریں کیوں کہ مذکورہ دوائی بیٹی بچاؤ بیٹی پرھاؤ کے بھاجپا کے پروگرام کے خلاف ہے اوریہ دوائی خواتین کی آزادی کے خلاف ہے ۔ کیسری تیاگی نے دوائی سے متعلق کہا کہ ملک خواتین کی آزادی کے حق میں ہے اور اگر اس دوائی پر پابندی نہیں لگائی جاتی تو اس سے یہ بات ظاہر ہوجاتی ہے کہ ملک میں خواتین کو عزت و احترام سے نہیں دیکھا جاسکتا اور خواتین و مردوں کے حقوق یکساں نہیں ہے۔ 


آگ کی واردات میں ایک کمسن بچہ ہلاک

بارہ مولہ میں بجلی کے کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ،سڑک حادثوں میں تین افراد زخمی 

سرینگر ۔30اپریل(فکروخبر/ذرائع)بارہمولہ میں آتشزدگی کی وجہ سے ایک معصوم بچہ زندہ جھلس کر لقمہ اجل بن گیا ہے جبکہ رہائشی مکان میں سے ایک اور لڑکی ابھی بھی لاپتہ ہے ۔ اس دوران پٹن میں ایک شخص برقی رو کی ترسیلی لائن چھوجانے کی وجہ سے ہلاک ہوا جبکہ اننت ناگ میں ایک خاتون نے خود کشی کی کوشش کی اس دوران سڑک کے مختلف حادثات میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وادی میں آگ کی مختلف وارداتوں میں ایک کمسن بچہ ہلاک چار رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا۔ آگ کی واردات میں لاری ڈورہ چندوسہ بارہ مولہ میں شوکت احمد ولد شریف اللہ خان کے رہائشی مکان میں آگ نمودارہوئی اس حادثے میں کمسن بچہ منصور احمد جھلس کر موقعہ پرہلاک ہوا اور ایک لڑکی نوشین لاپتہ ہوئی جس کی تلاش جاری ہے آگ لگنے کی وجہ پتہ کی جارہی ہے۔جے کے میڈیا سروس کے مطابق آگ کی ایک واردات میں سادنارہ اجس بانڈی پور ہ میں غلام نبی وگے ولد غلام قادر کے رہائشی مکان میں آ گ نمودارہوئی جس سے مذکورہ رہائشی مکان کو نقصان پہنچا البتہ کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ بجلی شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے آگ کی ایک اور واردات میں گورپورہ ناسو بانڈی پورہ میں عبدلرشید پرا ولد غلام محمد کے رہائشی مکان میں آگ نمودارہوئی جس سے رہائشی مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔ آگ کی ایک اور واردات میں میر میدان ڈورو اننت ناگ میں غلام محمد مسگر ولد سناواللہ کے دومنزلہ ٹین پوش رہائشی مکان خاکستر ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ پتہ کی جارہی ہے۔اس دوران وادی میں سڑک کے مختلف حادثوں میں تین افراد زخمی ہوئے ۔سڑک حادثے میں جنرل روڑ واگہامہ بجبہاڑہ کے نزدیک ایک ٹریکر زیرنمبرJK03C-8138 نے موٹر سائیکل زیرنمبرJK03-3821 کو ٹکرماردی اس حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد مشتاق احمد ترے ولد محمد مقبول اور صہیب شوکت ترے ولد شوکت احمد ترے ساکن شالگام زخمی ہوئے جن کوعلاج ومعالجہ کیلئے سب ڈسڑکٹ اسپتال بجہباڑہ منتقل کیاگیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ سڑک کے ایک حادثے میں بٹکوٹ ہندواڑہ کے نزدیک ایک ٹاٹا سومو زیرنمبرJK09-4959 جس کو ڈرائیور مشتاق احمد گنائی ولد بدرہار ہندواڑہ چلارہا تھا نے ایک لڑکے عابد شبیر وانی ولد شبیر احمدوانی کو ٹکرمارکر زخمی کیا جس کوعلاج ومعالجہ کیلئے ڈسڑکٹ اسپتال ہندواڑہ منتقل کیاگیا۔ منتقل کیاگیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ 


ہندو پاک وزرائے اعظم نے ٹیلی فونک ملاقات کی!

شریف اور مودی نے کیا تبادلہ خیال

نئی دہلی ۔30اپریل(فکروخبر/ذرائع )پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے جمعرات کو اپنے ہندوستان کے ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ فون پر بات کی اور سنیچروار کے تباہ کُن زلزلے سے ہندوستان کی کئی ریاستوں میں ہوئے جانی و مالی نقصان پر ہمدر دی ظاہر کی۔ پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ جو نقصان زلزلے سے ہندوستا ن میں ہوا ہے کہ اس پر پاکستان کو دکھ ہوا ہے۔ اس دوران پاکستانی وزیر اعظم نے نیپال میں آئے خوفناک زلزلے کے بعد ہندوستان کی طرف سے فوری طور مدد اور بچاو کاروائیاں شروع کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی اور کہا کہ اس قدم سے خطے میں مثبت پیغام جائے گا۔ یو این این مانٹیرنگ کے مطابق جمعرات کی صبح ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم نے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور دونوں لیڈروں نے کئی معاملوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں نوا ز شریف نے جمعرات کی صبح اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو فون کیا ۔ پاکستانی وزیر اعظم نے گذشتہ دنوں آئے نیپال اور ہندوستان کی کئی ریاستوں میںآئے خوفناک زلزلے سے ہوئی زبردست تباہی پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہمدر دی کا اظہار کیا۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی کئی ریاستوں میں خوفناک زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر پاکستانی وزیر اعظم نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم پاکستان نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کو بتایا کہ پاکستان کی ہمدر دی ہندوستان کے ساتھ ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم نے نیپال میں آئے خوفناک زلزلے کے آنے کے فوراً بعد ہندوستان کی طرف سے شروع کی گئی بڑے پیمانے کی امداد و بچاو کاروائیوں کی سراہنا کی اور کہا کہ ہندوستان نے بروقت کاروائی کرکے لوگوں کو بچانے کا اور راحت پہنچانے کا جو کام کیا ہے وہ بے مثال ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کی اس تجویز کا بھی خیر مقدم کیا کہ برصغیر کے پڑوسی ملکوں کے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ طور سے اقدامات اٹھانے چاہیے۔ شریف نے کہا کہ سار ک ملکوں کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کام کرنے کی تجویز مثبت ہے اور پاکستان بھی اس کے حق میں ہے۔وزیر اعظم مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب کی طرف سے فون کرنے اور ہمدردی ظاہر کرنے پر ان کا شکریہ کیا۔ 


محکمہ جنگلات کے ملازم کی بیٹی نے کی خود کشی

لکھنؤ۔30اپریل(فکروخبر/ذرائع ) اندرا نگر علاقہ میں رہنے والے محکمہ جنگلات ملازم کی بیٹی نے گزشتہ شب گھر میں پھانسی لگاکر اپنی جان دے دی۔ ککریل محکمہ جنگلات کالونی میں ہریش چندر اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا ہے، وہ محکمہ جنگلات میں اسسٹنٹ سپروائزر کے عہدہ پر تعینات ہے۔ بتایاجاتاہے کہ کل شام ہریش چندر رحیم آباد ایک شادی میں جا رہا تھا۔ گھر پر ہریش چندر کی اہلیہ ودیا ، بڑی بیٹی ۲۲ سالہ گایتری موریہ اور چھوٹے بیٹے ترون ہی موجود تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ گایتری نے اپنے کمرے میں لگے پنکھے میں دوپٹے کے سہارے لٹک کر خود کشی کر لی۔ کچھ دیر بعد کنبہ والوں کی نظر گایتری کی لاش پر پڑی۔ پولیس نے تفتیش کر کے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔


نیپال کے گورکھا میں دیر رات پھر آئے زلزلے کے جھٹکے

گورکھا ۔30اپریل(فکروخبر/ذرائع ) زلزلے کی سانحہ کے درمیان وجود بچانے کے لئے جوجھ رہے گورکھا ضلع پر دوبارہ نوعیت نے قہر برپایا. منگل کی رات نو بجے سے بدھ کی رات 10.50 بجے تک اس ضلع کو سات بار زلزلے نے ہلایا. صبح کے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 بتائی جا رہی ہے. 27 گھنٹے کی یہ مدت یہاں کے لوگوں کے لئے دکھ کے پہاڑوں کے درمیان دہشت سے بھری رہی. ادھر، اس تباہی میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6000 سے زیادہ ہو گئی کیوشو بینک نے نیپال کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے.ضلع ہیڈکوارٹر سے لے کر دیہی علاقوں تک واپس مچی رہی. لوگ جان بچانے کے لئے کھلے اور محفوظ مقامات پر دوڑ رہے تھے. بارش کی وجہ سے صورت حال اور خراب ہو گئی. برسات کی پرواہ کئے بغیر لوگ بھاگتے رہے. پوکھرا رہائشی وریندر بنجارہ 27 گھنٹے کے اندر سات بار آئے زلزلے کو المناک بھرا بتاتے ہیں. آپ بیتی سناتے آنکھوں سے آنسو چھلک جاتے ہیں. وہ بتاتے ہیں کہ منگل کی رات میں نو بجے جب پہلا جھٹکا آیا تو وہ کیمپ میں لوگوں کے ساتھ تھے. اس کے بعد تو زلزلے آنے کا حکم ہی شروع ہو گیا. آدھی رات 12 بجے اور صبح چار بجے دوسری اور تیسری بار زلزلے آیا. بدھ کی صبح چھ بجے، آٹھ، نو بجے اور رات 10.50 بجے کے درمیان آئے زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ ہل گئے.بارپائی میں پانی گرم ہونے سے سہمے لوگ: ہفتہ کو آئے زلزلے کے کیدربد رہے بارپائی گاؤں میں پانی گرم ہونے کی اطلاعات پر لوگ سہم گئے. لوگوں کو ڈر ہے کہ زلزلے کے بعد یہ علاقے آتش فشاں کی زد میں نہ آ جائے.بارش نے بڑھائی مصیبت، بھاری اکثریت سے ٹریفک ٹھپ: گورکھا اور ارد گرد کے اضلاع میں مگلاور کی شام سے شروع ہوئی مسلادھار بارش دوسرے دن بھی جاری رہی. اس نے عوام اور انتظامیہ دونوں کی مصیبت بڑھا دی ہے. پہاڑوں پر بھاری اکثریت شروع ہو گیا ہے. گورکھا کے دیہی اچلو میں راحت کام میں لگے جوان واپس کیمپوں میں واپس آئے ہیں.
موسم نے خراب کئے حالات:
تیز ہوا کے ساتھ بارش سے سب سے زیادہ دقت گاؤں میں پھنسے لوگوں کو ہو رہی ہے. زیادہ تر کیمپوں کے خیمہ اکھڑ گئے ہیں. خیمہ میں رکھا سامان بھی بھاگکر تباہ ہو گیا. راحت کیمپوں میں رہ رہے لوگوں کے سامنے اب کھانے کا بھی بحران ہے. پہاڑ کی کچی سڑکوں پر چلنا مشکل ہے. لوگ گورکھا شہر کی طرف نہیں آ پا رہے ہیں. حالت یہ ہے کہ ہندوستانی فوج کے پانچ اور نیپال کا ایک ہیلی کاپٹر بھی پو?ھرا سے بچاؤ کے کام کے لئے پرواز نہیں بھر پا رہے ہیں. گورکھا کے اہم ضلع مجسٹریٹ وید پرکاش کھریل کے مطابق بارش کے تھمتے ہی راحت کام شروع کر دیا جائے گا.


نئی منصوبہ بندی: نیٹ یوزرس کی مرضی کے بغیر ڈیٹا پیک ایکٹو نہیں کریں گی کمپنیاں

نئی دہلی ۔30اپریل(فکروخبر/ذرائع ) ٹیلی کام کمپنیاں اب نیٹ یوزرس کی مرضی کے بغیر کوئی بھی ڈیٹا پیک ایکٹویٹ یا ڈیکٹویٹ نہیں کر سکیں گی. انہیں باقاعدہ وقفے پر گاہکوں کو ڈیٹا استعمال کی معلومات بھی دینی ہوگی. ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری (ٹرائی) نے بدھ کو ٹیلی صارفین کے تحفظ کے قانون ۔2015 کا خاکہ جاری کیا. اس میں کہا گیا ہے کہ ڈیٹا پیک ایکٹویٹ یا ڈیکٹویٹ کرنے کے لئے ٹول فری نمبر 1925 پر طے قوانین کے مطابق گاہک کی اجازت لینی ہوگی. ایکٹویشن کے چھ ماہ تک باقاعدہ وقفے پر ایس ایم ایس گاہک کو ڈیکٹویشن عمل کے بارے میں بھی بتانا ہوگا.


سرراہ نیلی بتی لگی کار کھڑی دیکھ کر ایس ایس پی ناراض

لکھنؤ۔30اپریل(فکروخبر/ذرائع)حضرت گنج کے ساہو سنیما ہال کے نزدیک بنے ہنومان مندر میں ایس ایس پی یشسوی یادو درشن کرنے کیلئے پہنچے تو وہ نوپارکنگ میں کھڑی ایک نیلی بتی لگی کار دیکھ کر بھڑک اٹھے۔ بتایا جاتا ہے کہ منگل کی شام ایس ایس پی یشسوی یادو جب ساہو سنیما کے برابر میں ہنومان مندر میں درشن کیلئے گئے۔ جس وقت وہ درشن کیلئے گئے اسی وقت وہاں پر ایک نیلی بتی لگی کارکھڑی تھی۔ نوپارکنگ میں کھڑی دیکھ کر ایس ایس پی کا پارہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا۔ انہوں نے پہلے مندر میں درشن کیا اس کے بعد وہ وہاں سے چلے گئے۔وہیں ذرائع بتاتے ہیں کہ اس نو پارکنگ میں سرراہ کھڑی کار کی بات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایس ایس پی نے مندر کے پاس ڈیوٹی پر تعینات دو داروغہ کے این تیواری اور پریم چندر کو فوراً ہی معطل کر دیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا