English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی نے ڈاکٹر اقتدار فاروقی کی نئی تصنیفات کا اجراء فرمایا

share with us

ان خیالات کا اظہار مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی نے اردو سائنٹفک سوسائٹی کے تحت ہوئے مذاکرہ میں کیا۔نیو حیدر آباد واقع عارف اپارٹمنٹ میں ’’اسلام اور ماحولیات‘‘ کے موضوع پر ہوئے مذاکرہ میں مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی نے کہا کہ اس ضمن میں ڈاکٹر محمد اقتدار حسین فاروقی نے بہت محنت و دلچسپی سے قرآن و حدیث کے حوالے سے بہت اہم کام کیا ہے جن کے بارے میں اکثر تعلیم یافتہ لوگ بھی کم واقف تھے ان کے بارے میں نئے زاویہ سے متعارف کرایا۔ اس موقع پر ماہر امراض کلب ڈاکٹر منصور حسن نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کا میزان قائم کیا ہے۔ جب قدرتی وسائل کا توازن و تناسب بگاڑا جائے گا تو اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے، پروفیسر شارب ردولوی نے کہا کہ قرآن کو سمجھنے کے ایک نئے زاویے کو سیکھا، ماحولیات کے سلسلہ میں پہلی روشنی اسلام سے دنیا کو ملتی ہے۔ ان نکات کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جانا چاہئے۔ پروفیسر خان مسعود احمد نے کہا کہ یہ ضرور ہے کہ پودھوں کی تاجرانہ اہمیت کے موضوع پر اکنامکس میں ریسرچ ہو رہی ہے۔ یونیورسٹی کے توسیع پروگرام میں یونانی ادویاتی پودھوں کی تعلیم کا منصوبہ ہے، جس پر مستقبل قریب میں عمل کرایا جائے گا۔ جسٹس ایس یو خاں نے کہا کہ رسول اکرمؐ نے ہر مسئلہ کے چیلنج کو قبول کیا اور اس کا حال پیش کیا۔ لہٰذا مسلمان دنیاوی مسائل میں بھی قرآن و حدیث کی روشنی میں حل تلاش کریں۔ پروفیسر ڈاکٹر کوثر عثمان نے کہا کہ یونانی پیتھی آج پوری دنیا میں پھر سے اہمیت حاصل کر رہی ہے۔ قرآن و حدیث میں جن قدرتی وسائل کا تذکرہ کیا گیا ہے، اس کا فائدہ دیگر کمپنیاں اٹھا رہی ہیں ، جبکہ مسلمان اس سے کم واقف ہیں، لہٰذا ہمیں اس جانب ضرورتوجہ کرنا چاہئے۔ آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر شکیل احمد نے بھی یونانی ادویات کی اہمیت تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی اکثر یونانی دوا ئیں استعمال کرتے ہیں۔ آغاز میں تنظیم کے روح رواں سائنسداں ڈاکٹر محمد اقتدار حسین فاروقی نے کہا کہ آج پوری دنیا میں ماحولیات کو بہتر بنانے کے لیے کوشش ہو رہی ہیں۔ جبکہ اسلام و قرآن نے بہت پہلے اعلان کر دیا تھا کہ چرند و پرند بھی انسانوں کی طرح ایک خاندان ہیں، لہٰذا دنیا کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے انسانوں کے علاوہ دیگر تخلیق کے خاندانوں کا تحفظ بھی ضروری ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروقی کی نئی کتاب ’’معاشی اہمیت کے پودے‘‘ کے اردو اور انگریزی نسخوں کی رونمائی بھی ہوئی۔ مذاکرہ میں ڈاکٹر ایف آ ئی زبیری، ڈاکٹر خورشید،چودھری شرف الدین، ڈاکٹر نصرت جمال، ڈاکٹر عبد القدوس ہاشمی، غیاث احمد، وسیم حیدر، انصرام علی، واصف فاروقی، مشتاق صدیقی ،سید اکبر علی، ڈاکٹر عرفان الحق سمیت بڑی تعداد میں معززین نے شرکت کی۔ نجم فاروقی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا