English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیدر ضلع میں بچہ مزدوری پر کوئی روک نہیں (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

ایسے اور بھی سوالات کے جواب میں اس معصوم نے ایک جواب دیا کہ میں جب تک ہوٹل میں کام کرکے گھر نہ جاؤں تب تک میرے گھر میں میرے والدین میری راہ تکتے ہیں کہ میں آجاؤں اور میری مزدوری کے پیسوں سے دو وقت کا کھانا کھاسکیں ۔اس نے کہا کہ میرے والد مزدوری کرتے ہیں مگر اُس مزدوری کے پیسے گھر نہںے لاتے ۔اور میری ماں بھی مزدوری کا م کرکے ماہانہ ایک ہزار روپیے لاتی ہے ۔ اس معصوم سے لڑکے کے ہاتھوں کو غور دیکھنے کے بعد پوچھے گئے سوال پر اُس نے جواب دیا کہ ہوٹل مںے کام کرنے سے قبل میں ان ہاتھوں سے سخت کام بھی کیا ہے۔ایسے کئی معصوم بچے ہیں جنھیں ان کے والدین نے اپنی مجبوری کی خاطر انھیں بچہ مزدوری کرنے پر جھونک دیا ہے ۔بچوں کو روزگار کی ممانعت کرنے والی تنظمیں متحرک طورپر کام کررہی ہیں مگر اکثر یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ معاشی پریشانی کے باعث بچے اپنے گھر کی کفالت کیلئے ہوٹلوں اور دیگر کاروباری اداروں میں محنت مزدوری کا کام کررہے ہیں ۔ ملک میں بچے مزدوری تشویش کا ایک اہم شعبہ رہا ہے ۔تمام شکلوں میں اس کا خاتمہ ملک میں ایک کے بعد ایک برسراقتدار آنے والے حکومتوں کا عزم مصمم رہا ہے مرکزی و ریاستی حکومتوں نے بچہ مزدوری کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے آئینی‘قانون اور ترقیاتی اقدامات کے ذریعے ایک سرگرم پالیسی پر عمل کیا ہے ۔اعلی ترین سطح ہندوستان بھرمیں عدلیہ نے بھی بچہ مزدوری کے رواج کے خلاف فیصلے دئیے ہیں اور ہندوستان نے آئی ایل او کی6قراردادوں کی توثیق کی ہے جو خصوصی طورپر بچہ مزدوری سے متعلق ہیں ۔ لیکن محض قوانین بنالینے سے بچہ مزدوری کی روک تھام نہیں ہوتی ‘کیونکہ یہ ایک پیچیدہ سماجی و اقتصادی مسئلہ اور اس سے رفتہ رفتہ مسلسل کوششوں کے ذریعے ایک کُلی نظریہ سے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔آئی ایل او کے مطابق بھی یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ زیادہ تر کنبے کی غربت اور والدین کی تعلیم کی کم سطح بچہ مزدوی کے ایک اہم سبب کے طورپر مزدوری کیلئے غریبی ہے ۔بچوں کو بھوک اور فاقے کی وجہ سے کام کرنا پڑتا ہے ۔خطِ افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والے کنبے کے پاس اس کے سوائے کوئی اور چارہ نہیں ہے کہ وہ زندہ رہنے کیلئے اپنے بچوں کو کام کرنے کیلئے بھیجیں ۔حکومت کے ذریعے غریبی کے خاتمے اور تعلیم سمیت دیکھ بھال اور نشوونما کے سلسلے میں سرمایہ کاری کو بچہ مزدوری کے خاتمہ کے اہم عنصر کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔محکمہ لیبر ‘محکمہ اطفال بہبود کے ذمہ دار فسران کو چاہئے کہوہ بیدر ضلع کے دورہ کرکے ایسے اداروں ‘دُکانات و ہوٹلوں کا معائنہ کریں اور ایسے غریب طلباء کیلئے حکومت کی جانب سے چل رہے اقامتی مدارس میں داخلہ کروائیں تاکہ ایسے بچوں کا مستقل روشن ہوسکے ۔***


بیدر ضلع کیلئے سالانہ کریڈٹ پلان برائے سال2015-16کی اجرائی

بیدر۔27؍اپریل ۔(فکروخبر /محمدامین نواز بیدر)۔بیدرضلع پنچایت دفتر کے اجلاس ہال میں ضلع بیدر کیلئے سال2015-16کے سالانہ کریڈٹ پلان کی اجرائی ڈپٹی سکریٹری بیدر ضلع پنچایت مسٹر بھم سین کے ہاتھوں عمل میں آئی۔مسٹر کے ایل دیالند اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے منیجر اور لیڈر بنک کے ڈسٹرکٹ کریڈٹ منیجر نے تقریبا30منٹ سے زیاد وقت تک ڈسٹرکٹ کریڈٹ پلان پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی بہ نسبت اس سال ترجیحی شعبہ میں895کروڑ روپیے اور غیر ترجیحی دوسرے شعبہ کیلئے47کروڑ روپیے زائد رقم سالانہ کریڈٹ پلا میں مُختص کی گئیں ہیں ۔گزشتہ سال میں2410کروڑ روپیے مُختص کئے گئے ہیں اور اس مرتبہ غیر ترجیحی شعبہ کیلئے47کروڑ روپیے فراہم کئے گئے ہیں ۔ترجیحی شعبہ میں چھوٹی آبپاشی کیلئے 143.83کروڑ روپیے ‘زمین کی ترقی کیلئے24.45کروڑ روپیے ‘زرعی زمین کی مشینوں کے استعمال کیلئے106.18کروڑ روپییدوسر زرعی سرگرمیوں کیلئے 15.16کروڑ روپیے ‘ ‘دودھ ڈیری کی ترقیح کیلئے 196.37کروڑ روپیے ‘پولٹری ڈیولپمنٹ کیلئے19.42کروڑ روپیے ‘جنگلات کی ترقی کیلئے 1.12کروڑ روپیے ‘بکری مینڈھا اور خنزیر کی منتقلی امداد کیلئے 68.96کروڑروپیے ‘افزائش مچھلی کیلئے 2.59کروڑ روپیے ‘پیداوار جمع کرنے اور مارکیٹ سسٹم کیلءْ173.15کروڑ روپیے کے بشمول جملہ زرعی شعبہ کیلئے 822.10کروڑ روپیے اور فصل قرض کیلئے1985.54کروڑ روپیے تقسیم کئے گئے ہیں۔ اسی طرح غیر ترجیحی شعبہ کے تحت 140.31کروڑ روپیے مُختص کئے گئے ہیں ۔دوسرے شعبے ‘سپلائی دودھ کے ٹینکروں کی خریدی ‘چلر بیوپاری‘ چھوٹے کاروبار ‘خود کار روزگار کیلئے ‘ہاؤزنگ کنسٹرکشن ‘تعلیمی قرض کے تعلق سے 357.47کرو ڑور پیے سالانہ قرض اسکیم میں فراہم کئے گئے ۔غیر ترجیحی شعبے کے تحت بڑی مقدار میں ہاؤزنگ کنسٹرکشن ‘شخصی قرض اسکیم ‘کمرشیل قرض کیلئے 46.93کروڑ روپیے مُختص کئے گئے ۔سالانہ کریڈٹ پلان میں اوراد تعلقہ کیلئے 589/47کروڑ روپیے ‘بسواکلیان تعلقہ کیلئے774.86کروڑ روپیے ‘تعلقہ بھالکی کیلئے 610.70کروڑ روپیے ‘بیدر تعلقہ کیلئے705.69کروڑ روپیے اور ہمناآباد تعلقہ کیلئے624.43کروڑ روپیوں کے بشمول ضلع بیدر کیلئے جملہ 3305.42کروڑ روپیے سالانہ قرض اسکیم کے تحت تقسیم کئے گئے ہیں ۔اس موقع پر بیدر ضلع کے تمام بنکوں کے منیجر س اور دوسرے عہدیاران موجود تھے ۔


ضلع پنچایت منڈیا کے مطابق ضلع کے سات تعلقہ جات کے72دیہاتوں میں گھروں میں بیت الخلاء کی تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ہے

منڈیا۔27؍اپریل ۔(فکروخبر /محمدامین نواز بیدر)۔ریاست کے منڈیا ضلع میں بہت جلد ایک بہترین کامیابی کیلئے جاناجائے گا ۔ضلع منڈیا انتظامیہ کے تحت 72دیہاتوں میں کھلے رفع حاجت سے آزاد دیہات کا اعلان کرنے کی تیار کرلی ہے کیونکہ ان دیہاتوں میں گھر میں سئچھ بھارت کے تحت بیت الخلاء کی تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ہے۔منڈیا ضلع پنچایت نے سال2014-15میں ہر گھر میں بیت الخلاء کی تعمیر کیلئے ایک مہم شروع کی تھی ۔جس کے تحت 1.02لاکھ بیت الخلاء کی تعمیر کرائی گئی ہے۔ ضلع پنچایت منڈیا کے مطابق ضلع کے سات تعلقہ جات کے72دیہاتوں میں گھروں میں بیت الخلاء کی تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ہے اور اب ان دیہاتوں کے لوگ رفع حاجت کیلئے اپنے بیت الخلاء کا ہی استعمال کررہے ہیں۔***


آج بیدر شہر مجلس کا جلسہ عام 

بیدر۔27؍اپریل ۔(فکروخبر /محمدامین نواز بیدر)۔جناب وسیم کرمانی شریکِ معتمد ٹاؤن کمیٹی کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین شاخ محمدآباد بیدر کے پریس نوٹ کے بموجب بیدر میں کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے قیام کے46سال مکمل ہونے کے ضمن میں ایک عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد 28؍اپریل بوقت صبح11بجے بمقام ملن فنکشن ہال آستانہ روڈ نئی کما بیدر میں زیرِ صدارت الحاج سید منصور احمد قادری انجینئر صدر کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین شاخ بیدر و رکن بلدیہ بیدر عمل میں آرہا ہے۔اس بامقصد جلسہ عام میں معتمد عمومی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین جناب سید احمد پاشاہ زریں کلاہ رکن اسمبلی حلقہ چار مینار حیدرآباد تلنگانہ ‘ محمد غوث کارپوریٹر و سابق فلور لیڈر جی ایچ ایم حیدرآباد ‘محمود قادری سرگرم مجلسی قائد حیدرآباد علاوہ مرکزی قائدین و تلنگانہ ‘مرہٹواڑہ کے ٹاؤن کمیٹی کے ذمہ داران و منتخب مجلسی نمائندے مہمانانِ خصوصی کی حیثیت شرکت کریں گے۔ قبل ازیں اُسی دن10بجے صبح بیدر شہر کا مرکزی مجلسی دفتر اتحاد چوک اندرون شاہ گنج پر پرچم کشائی کی رسم انجام دی جائے گی۔فخرِملت مولوی عبدالواحد اویسیؒ ایڈوکیٹ‘ اور سالارِملت الحاج سُلطان صلاح الدین اویسی ؒ کی ملت کے تئیں دی جانے والی قربانیاں اور ان کی خدمات کو زبردست خراج پیش کیا جائے گا۔اور سنئیر مجلسی قائد جناب حبیب الرحمن سابق مجلسی رکن بلدیہ و دیگر قائدین و محبانِ مجلس جنھوں نے بیدر میں مجلس کے پرچم تلے سینہ سپرد ہوکر کام کیا ہے اُ ن کی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا جاءْ گا۔ اس خصوصی موقع پر کرناٹک ‘تلنگانہ اور مرہٹواڑہ کے ٹاؤن کمیٹیوں کے ذمہ داران کے علاوہ محبانِ مجلس اور کارکنان مجلس سے اس تقریب میں کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔


سید ذوالفقار ہاشمی کو کے ایس آر ٹی سی مسلم ایمپلائز یونین کا ریاستی صدر منتخب کیا گیا 

بیدر۔27؍اپریل ۔(فکروخبر /محمدامین نواز بیدر)۔جناب سید نور اُللہ حسینی معتمد عمومی کرناٹک اسٹیٹ کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن مسلم ایمپلائز اسو سی ایشن نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن مسلم ایمپلائز اسو سی ایشن کا ایک خصوصی اجلاس باگلکوٹ میں منعقد ہوا ۔اس بامقصد خصوصی اجلاس میں بیدر کے سابق رکن اسمبلی جناب سیدذوالفقار ہاشمی کو با اتفاق رائے یونین کا ریاستی صدر بناگیا ہے۔اس اجلا س میں کے ایس آر ٹی سی کے مسلم ایمپلائز کے مسائل پر غور و خوص کیا گیا ۔اور کہا گیا کہ مسلم ایمپلائز ہر مسئلہ کے حل کیلئے آپسی اتحاد کو قائم رکھتے ہوئے پُر زور آواز لگائیں گے یقیناًمسائل کے حل کیلئے حکومت کو مجبور ہونا پڑے گا۔یونین ہذا کے نو منتخب صدر جناب سید ذوالفقار ہاشمی سابق رکن اسمبلی بیدر نے تمام ذمہ داران یونین سے اِظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ وہ مسلم ایمپلائز کے مسائل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہوئے حکومت کے سامنے مسائل کو رکھ کر ان کے حل کا پُر زور مطالبہ کریں گے۔***


جو لوگ بیاکورڈ سروے میں اپنا فرقہ کالم (6) میں برادری کالم(7) میں اور پیشہ کالم (26) میں صحیح طریقے سے نہیں کرواسکتے

وہ دوبارہ نئے فارم درج کرواسکتے ہیں :

بیدر۔27؍اپریل ۔(فکروخبر /محمدامین نواز بیدر)۔ ونگ کمانڈر محمود خان وائس پریسڈنٹ سید قادر محی الدین صدر واراکین کورآر ڈنیٹنگ فار پرموشن آف اردو ٹیچنگ ان انسٹیٹیوشن آف کرناٹک بنگلورکی پریس نوٹ کے بموجبایسی بہت سی باتیں اخباروں وغیرہ کے ذریعے سے آرہے ہیں کہ بہت سے لوگوں نے اوپر دےئے کالموں اور دوسرے کالموں میں غلط اندراج کروائے ہیں۔اسی ضمن میں ہم نے کانتا راج چیرمین بیاکورڈ کلاسس سے انکے فون نمبر 9448212462پروضاحت طلب کی تو انہوں نے واضح کیا کے جوبھی غلطی ہوچکی ہے انکی تصیح نئے فارم کے ذریعے کی جاسکتی ہے یہ وضاحت کاپورا پورا استعمال کرتے ہوئے اپنی کوئی بھی غلطی کوفوراً تصیح کرلیں تو تمام کے لئے بہتر ہوگا ۔ہماری خرید تجویز یہ ہے کہ پرانے فارم کوع دومرتبہ کراس (x) کردیں تاکہ اسکا استعمال نہ ہوسکے۔ اگرکوئی بھی اس وضاحت کی تصیح جناب کانتا راج سے کروانا چاہتے ہیں تو ضرور انے فون پر کرلیں ۔انکو Muscle Tear ہوگیا ہے اورعلاج جاری ہے ۔وہ بندے کو ’’برادر ‘‘ ے نام سے مخاطب ہوتے ہیں۔ ایسی تصیح کرنے کے بعد جو بھی فرقہ ۔برادری ۔پیشی کانسٹیٹوشن کے آرٹیکل 15(4)کے تحت تعلیم ؍آمدنی ؍سوشیل روابطوں میں پسماندگہ ثابت ہوگا انکوریاست کی کیاٹیگری Iمیں اور سنٹرل OBCمیں انشاء اللہ ضروری جگہ ملے گی۔ تمام مسلمانوں کو ان دونوں میں پچھلے ریزرویشن ریاستی اورسنٹرل OBCمیں نہیں دیا گیا اورآئندہ بھی نہیں دیا جائیگا ۔ یہ موقع 84برس کے بعد آیا ہے ۔پتہ نہیں آئندہ موقع ایک سوسال تک بھی دوبارہ آئے ۔ اس لئے اس موقع کو اس مرتبہ ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ ایسا ہی طریقے لنگایت ؍کُروبا ؍ وکّلیگرہ؍ کرسچن ، برہمن ، وغیرہ طبقے اپنائے ہوئے ریزرویشن حاصل کرچکے ہیں اورآئندہ بھی ضرور حاصل کرسکیں گے انکو کہیں سے بھی نکالا نہیں جاسکتا تمام ملکوں ؍فرقوں ؍ برادریوں میں مثالی اتحاد وسارے ہندوستان میں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے کرناٹک ہی میں ہے ۔ انشاء اللہ آئندہ بھی رہیگا ۔یہ اور ریزرویشن دونوں علےٰحدہ چیزیں ہیں۔ اگرکسی نے غلطی سے اپنا پیشہ پرانی کیاٹکیگری کے پیشوں میں درج کروایا ہے اس کیاٹگری میں ریزرویشن حاصل کرنے کے لئے تو اسکی بھی تصیح کرلیں کیونکہ اسکی حکومت تحقیقات ہوسکتی ہیں۔ یہ بات چیرمین نے اخباروں سے کہی ہیں۔ برائے مہربانی پینسل سے اندراج ہونے پر اورخالی فوم صرف نام لکھکر ہوتو دستخط مت کریں۔ کمیشن نے بھی تمام کارندوں کوایسا کرنے سے منع فرمایا ہے ۔ان معلومات کوتمام بھائیوں تک مسجدوں اوردوسرے طریقوں سے پہنچاکر انشاء اللہ ثواب کے حقدار بن جائیں۔ ***

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا