English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیپال میں کرناٹک کے 85باشندے پھنسے ہیں۔ہیلپ لائن جاری (مزید خبریں)

share with us

حکومت ریاست کے لوگوں کیلئے ہیلپ لائین نمبر08 0-223406 76 , 08 0-22032580, 080-22035980اور1070جاری کیا ہے۔ وزیر اعلی سدارامیا نے کہا کہ ریاستی حکومت نیپال اور شمالی ہند میں پھنسے کرناٹک کے باشندگان کو ہر ممکن مد دکرے گی ۔اگر کوئی اپنے رشتہ داروں تک پہنچنا چاہتا ہے تو حکومت اس کی مدد کرے گی۔اسٹیٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ کے سکریٹری رتیش کمار سنگھ نے کہا کہ حکومت نے بنگلور میں ایک ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل قائم کیا ہے جو زلزلے سے پیدا صورتحال کی نگرانی کرے گا۔ یہ سیل مرکزی حکومت کے ساتھ تال میل قائم کئے ہوئے ہے۔ریاست کے لوگ جو شمالی ہند کی ریاستوں میں یا نیپال میں پھنسے ہیں انھیں ہر ممکن مدد کی جائے گی۔اور اس میں ضرورت پڑی تو مرکزی حکومت کی مدد لی جائے گی۔حاصل کردہ معلومات کے مطابق نیپال میں پھنسے لوگوں سے رابطہ قائم کرنے میں دقتیں آرہی ہیں کیونکہ موبائیل رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔


غیر موسمی بارش و ژالہ باری سے نقصان اُٹھائے کسانوں کو فوری فی ایکر25ہزار وپیے معاوضہ دیا جائے گا۔سدارامیا

بنگلور۔26؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔وزیر اعلی مسٹر سدارامیا نے کہا کہ موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے متاثر ریاست کے کسانوں کو25ہزار روپیے فی ایکڑ کی شرح سے معاوضہ دیا جائے گا۔اس سلسلہ میں ریاستی حکومت نے اقدامات کئے ہیں اور جلد ہی کسانوں کو راحت ملے گی۔سدارامیا نے کہا کہ موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے ریاست میں بڑے پیمانے پر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ تقریبا46ہزار ایکڑ کے فصل تباہ ہوگئی ہیں ‘اس ژالہ باری میں جن کسانوں کی فصل تباہ ہوئی ہے انھیں 25ہزار روپیے فی ایکڑ کی شرح سے معاوضہ دیا جائے گا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ پہلے بھی حکومت نے سپیاری اور گنا پیداکرنے والے کسانوں کی مدد کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسانوں کی مصیبت کی گھڑی میں حکومت ان کے ساتھ ہے۔ کسانوں کو ہر ممکن مدد دی جائے گی ۔ریاست کے مُختلف اضلاع میں ہوئی غیر موسمی موسلادھاری بارش نے ایک طرف جہاں زندگی کافی درہم برہم کردیا وہیں ریاست کا ایک اور علاقہ میں شدید گرمی بڑھ رہی ہے ۔گُلبرگہ میں کچھ دن قبل درجہ حرارت جہاں39ڈگری سلسیس تھا وہیں جمعہ کو درجہ حرارت بڑھ کر42کے قریب پہنچ گیا‘مسلسل بڑھ رہے اس درجہ حرارت کی وجہ سے لوگوں کو دوپہر گھر سے نکلنا محال ہوگیا ہے۔دھوپ کے ساتھ شدید گرم ہواؤں نے لوگوں کیلئے زیادہ پریشانی کھڑی کردی ہے۔ حیدرآباد کرناٹک کے اضلاع بیدر ‘گُلبرگہ رائچوراور یادگیر میں بڑھتی ہوئی تپیش سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔***


کرناٹک میں ہوگی 5ہزار کروڑ کا غیر ملکی سرمایہ کاری 

بیدر۔26؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔گرین سمٹ2015میں تقریبا14ممالک سے آئے غیر ملکی صنعت کاروں نے ریاست میں قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں 5000کروڑ روپیے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔قابلِ تجدید توانائی کی صنعت کو آگے بڑھانے میں مقامی صنعت کار بھی پیچھے نہیں رہیں گے‘ اور وہ بھی 5ہزار کروڑ روپیے کی سرمایہ کاری کریں گے۔اس سرمایہ کاری سے قابلِ تجدید کے شعبہ میں شمسی توانائی اور دیگر روایتی توانائی کی صنعت کی ترقی کی جائے گی۔ریاست میں 4ہزار کڑوڑ روپیے شمسی توانائی اور ایک ہزار کروڑ روپیے Wind Energy کی ترقی میں خرچ کیا جائے گا۔یہ معلومات فیڈریشن آف کرناٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر ایس سمپت رام نے دی ۔اس کے ساتھ ہی انھوں نے بتایا کہ گرین سمٹ انعقاد کا مقصد قابلِ تجدید تواناوئیکے شعبے میں سنہری مواقع اور امکانات کو احساس کرانا ہے۔اس کے ساتھ ہی قابلِ تجدید توانائی کیلئے کام کررہے لوگوں ‘ماہرین اور حکومت کو ایک پلیٹ فارم پر لانا تھا ۔اس سے قبل بھی ڈریشن گرین سمٹ کا انعقاد کرچکا ہے یہ گرین سمٹ۔2015تیسرا تھا جو کامیابی کا پرچم لہرا کر خوشحال رہا۔***


آٹو ڈرائیورس یونین کی ٹرافک پولس کے خلاف احتجاجی ریالی 

بیدر۔26؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔جناب سید وحید لکھن صدر بیدر ڈسٹرکٹ آٹو رکشا اینڈ آٹو ٹرالی ڈرائیورس یونین بیدر اور ملیکارجن بھیم شیٹی‘ سنجیو کمار آرگنائزنگ سکریٹری ‘اسلم میلور ڈپٹی سکریٹری نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ بیدر شہر میں غریب آٹو رکشا ڈرائیورس اپنی زندگی چلانے کیلئے دن و رات محنت و مشقت کرتے ہوئے روز مرہ زندگی نہایت ہی مشکل سے بسر کررہے ہیں ۔لیکن غریب آٹو رکشا ڈرائیورس کو ٹرافک پولیس کے عہدیداران بلا وجہ پریشان کرکے رقومات وصول کررہے ہیں ۔ٹرافک پولیس کے سی پی آئیاور پی ایس آئی آٹو رکشا ڈرائیورس پر ظلم کررہے ہیں ۔اس تعلق سے ایس پی بیدر کو کئی بار توجہ دلائی گئی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ‘بیدر ڈسٹرکٹ آٹو رکشاڈرائیورس یونین کی جانب سے 27؍اپریل بروز پیر کو ڈپٹی کمشنر دفتر کے روبرو ایک احتجاجی دھرنا منظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اور ایک یادداشت پیش کرکے کے مطالبہ کیا جائے گا کہ ٹرافک سرکل انسپکٹر اور پی ایس آئی کا فوری تبادلہ کیا جائے ۔27؍اپریل کو امبیڈکر سرکل بیدر سے ایک احتجاجی جلوں نکالا جائے گا یہ جلوس شہر بیدر میں گشت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دفتر پہنچے گا ۔تمام آٹو رکشا ڈرائیورس سے اس احتجاج میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔


مسجد ابراھیم خلیل اللہ چیتہ خانہ بیدر پر سورہ زلزال کادرس قرآن کا انعقاد

بیدر۔26؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔سورہ زلزال میں اللہ تعالیٰ کہہ رہاہے کہ ایک عظیم زلزلہ آنے والا ہے۔ اور جب یہ آئے گااورقبروں سے انسانوں کو اٹھایا جائے گاتو وہ زلزلوں کے جھٹکوں کے علاوہ کچھ اور نہ پائیں گے ۔اسی لئے اللہ کے رسولﷺ نے فرمایا’’زمین سے ذرابچ کے رہو، تم جو بھی کروگے (اس زمین پر) اللہ اس کو دیکھ رہاہے‘‘ یہ با ت جناب محمد مقصود علی رکن جماعت اسلامی ہند بیدر نے کہی۔ وہ آج مسجد ابراھیم خلیل اللہ چیتہ خانہ بیدر پر سورہ زلزال کادرس قرآن دے رہے تھے۔ انھوں نے آگے بتایاکہ رب کی بندگی میں ہی انسان کی نجات ہے۔ اللہ ہی کے دیدار کی کیفیت کے ساتھ انسان زندگی گزارے توبرائیوں کاوجود مٹ جائے گا۔ نیکی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ اللہ کے پاس نیکی کی بڑی قدر ہے ۔ نیکی کا صر ف ارادہ کرنے پر بھی نیکی عطا کرتاہے جبکہ چھوٹی چھوٹی برائیاں انسان کو تباہ کردیتی ہیں ۔جناب سمیع الزماں خان کارکن جماعت بیدر نے منتخب مضمون کی خواندگی کی اور بتایاکہ اسلام ہی فلاح ونجات کا ذریعہ ہے۔ کام کی جگہ وہی سرزمین ہے جس پر انسان پیدا ہوتاہے۔ پیغمبروں کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے ایسا ہی کیااور انھیں ان کے علاقے کے لئے پیغمبر بناکر بھیجا۔ حالات بدل جانے والے ہیں چاہے یہ جتنے ہی حوصلہ شکن ہوں ۔ محمدنظام الدین پرنسپل نے ’’دینِ اسلام اور شریعت‘‘ کے عنوان پر بہت ہی دلچسپ اور پرمغز تقریر فرمائی ۔ اور کہاکہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو زمین پرہدایت اور شریعت کے ساتھ بھیجا۔ اسلام ایک مکمل دین اور دینِ رحمت ہے۔ شریعت وقانون دینے والا اللہ ہے ۔ اللہ کے قوانین حکمت پر مبنی ہوتے ہیں ۔ اور ان پرحکمت باتوں کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا۔قرآنی قوانین آج ہی نہیں بلکہ مستقبل کے لئے بھی ہیں ۔ انھوں نے جماعت اسلامی ہند کی طرف سے شرعی پنچایت کے قیام کو اٹھاتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان شرعی پنچایتوں کے ذریعہ اپنے مسائل حل کرلیں اور ان مسائل کے حل کے لئے ملکی قانون کاسہارالیں گے تو نقصان اٹھانا پڑے گا۔ اور یہ بات دیکھنے کو مل رہی ہے کہ اس عمل سے مسلم پرسنل لاء میں مداخلت ہورہی ہے۔برادرخضرانتصار، شفیع ریاض قادری، عبدالمجید مدرس ، شیخ عبدالوحید ، اقبال ایم ایم، افسراحمد، اسدسلیم، ثناء اللہ صدیقی، محمدعارف معاون امیرمقامی ، عبدالغفارٹیچر، محمد آصف الدین ، محمدیوسف رحیم بیدری ، محمدرحمت، سید منورحسین ، محمدمقصود، اقبال عالم صدیقی، محمد اسمعیل پٹیل، اسلم پاشاہ قادری ، انجینئر ظہیراحمد بگدلی ، خورشید ٹیچر، الحاج محمداکرام الدین ، انجینئر اقبال الدین ، سید ضیاء الحق ، محمدطہٰ کلیم اللہ، سید عابدحسین، عبدالستار ،انجینئر محمد ابرارخان صاحب، محمدسلیم الدین بگدلی ، انجینئر مبشر سندھے ، محمدیاسر، محمد جاوید، شمیم پٹیل، عبدالغفار میکانک اور دیگر شریک اجتماع رہے۔ امیرمقامی جناب محمد معظم نے اعلان فرمایاکہ امیرجماعت مولانا سید جلال الدین عمری نے قیم جماعت اور نائب امراکا تقرر فرمایاہے۔جناب انجینئر محمدسلیم قیم جماعت ، نصرت علی ، ٹی عارف علی اور سید سعادت اللہ حسینی مرکزی نائب امرا ہوں گے۔ شعبہ دعوت کے ذمہ دار مولانا اقبال ملا اور اسلامی معاشرہ کے ذمہ دار رفیق قاسمی ہوں گے۔ مزید یہ بتایاکہ رٹکل پورہ میں واقعی اسلامی لائبریری آئیٹا کے زیراہتمام 6سے 8:30بجے تک مطالعہ کے لئے کھلی رہے گی ۔ 


یاران ادب بیدر شہر کے 4مقامات پر طلباوطالبات کے لئے علیحدعلیحدہ 10 روزہ ’’گرمائی تعطیلاتی مفت اُردو کلاسیس‘‘ کا آغاز 

بیدر۔26؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔محمدیوسف رحیم بیدری جنرل سکریڑی یارانِ اد ب بیدر کی اطلاع کے بموجب ادباء اور شعراء کی قدیم تنظیم یاران ادب بیدر شہر کے 4مقامات پر طلباوطالبات کے لئے علیحدعلیحدہ 10 روزہ ’’گرمائی تعطیلاتی مفت اُردو کلاسیس‘‘ کا آغاز کرنے جارہی ہے جس کا مقصد تعلیمی سطح پراردو کی ترقی وترویج ہے۔تعطیلات سے استفادہ کرتے ہوئے طلباء کو باشعور بنانااور اردو زبان سے محبت پیدا کرنالازمی ہے۔ان کلاسیس میں حمد، نعت ، ملی وقومی ترانے ،اُردو قواعد جیسے الفاظ معنی ، واحد جمع ، ضد، جملہ بنانا،اور کہانی لکھنا، اردو کوئز ، نصابی اردو کے اہتمام کے ساتھ ساتھ اُردو مصوری اور خطاطی کی شناخت بھی کروائی جائے گی ۔ 28اپریل بروزمنگل سے ایم آرپلازا ،تعلیم صدیق شاہ بیدر میں لڑکوں کے لئے صبح 9بجے تا10بجے اردو کلاسیس لی جائیں گی ۔ داخلہ کے متمنی 9141815923پر رابطہ کریں ۔ 28اپریل بروزمنگل ہی سے چدری میں لڑکیوں اور خواتین کے لئے 10روزہ کلاسیس صبح 10بجے تا11بجے ہوں گی ۔ خواہشمندلڑکیاں محترمہ نوشادبیگم سے 9342126256پر رابطہ کرسکتی ہیں ۔یکم تا10مئی لڑکوں کے لئے اسریٰ پبلک اسکول ،اندرون شاہ گنج،بیدر پر صبح8تا9:30بجے اُردوکلاسیس رہیں گی ۔محمد طہٰ کلیم اللہ سے 9900138057پر یاپھر اسریٰ میڈیکل اندرون شاہ گنج پر بھی اپنا نام رجسٹرکرواسکتے ہیں ۔ یکم مئی تا10مئی صرف لڑکیوں کے لئے نورخاں تعلیم بیدر میں شام 4بجے تا5بجے اُردو کلاسیس ہوں گی ۔اس ضمن میں محترمہ مستقیم بیگم صاحبہ سے 8880706089پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔گرمائی تعطیلاتی اُردوکلاسیس کے کنوینر جناب عبدالمبین نائب صدر یاران ادب بید رہوں گے۔ اولیائے طلباء سے گذارش ہے کہ وہ فوراًاپنے بچوں کو اُردو کلاسیس میں شریک کرواکراپنی مادری زبان اردوکے فروغ میں حصہ لیں۔ واضح رہے کہ ان کلاسیس سے غیراردو داں طبقہ بھی مستفید ہوسکتاہے ۔اور اگر ان کی تعداد زیادہ ہوگی توانشاء اللہ اُ ن کی کلاسیس علیحدہ سے لی جائیں گی ۔ ***

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا