English   /   Kannada   /   Nawayathi

چادر چڑھانے سے کوئی سیکولر نہیں بن سکتا (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

ذرائع کے مطابق سرکردہ عالم الدین و جمعیت علمائے ہند کے جنرل سیکریٹری مولانا ارشد مدنی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے بدھ کو اجمیر شریف کی حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چستیؒ کی درگاہ پر چادر چڑھانے کو سیاست گیری سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو اس طرح کی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔مولانا ارشد مدنی نے وزیر اعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اجمیر شریف کی درگاہ یا مسلمانوں کی دوسری درگاہوں پر چادروں کے چڑھانے سے کوئی فرقہ پرست سیکولر نہیں بن سکتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مخاطب ہوکر کہا کہ چادر چڑھانے یا ٹوپی پہنے کی سیاست سے وزیر اعظم کو دور رہنا چاہیے کیونکہ اس طرح کے چادروں کے چڑھانے سے مسلمانوں کی دل آزاری کو دور نہیں کیا جاسکتا ہے۔مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ ٹوپی کہنے والوں کو فرقہ پرست نہیں کہنا چاہیے جبکہ چادروں اور ٹوپی کی سیاست کے بدلے ملک کی تعمیر و ترقی کے بارے میں ہی فکر کرنی چاہیے۔ 


نیپال میں ہندوستانی یاتریوں کی بس گہری کھائی میں گرنے سے 12 یاتری ہلاک

کھٹمنڈو ۔ 22 اپریل (فکروخبر/ذرائع) نیپال میں ہندوستانی یاتریوں کی بس گہری کھائی میں گرنے سے 6خواتین سمیت 12 یاتری ہلاک ہو گئے۔ مقامی پولیس آفیسر نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ مسافر بس کھٹمنڈو میں واقع ہندومندر پاشو پتی ناتھ میں پوجا کے بعد ہندوستانی یاتریوں کو واپس لیجا رہی تھی ملک کے وسطی علاقے میں تیزرفتاری کے باعث سڑک سے پھیسل کر 300میٹرگہری کھائی میں گر گئی جس سے 6خواتین سمیت 12مسافر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تاہم 29 یاتریوں کو زندہ بچا لیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔


ملک میں ہر روز 2 ہزار بچیوں کو پیدائش سے قبل یا فوری بعد ہلاک کر دیا جاتا ہے، مانیکا گاندھی 

نئی دہلی ۔ 22 اپریل (فکروخبر/ذرائع) وزیر برائے ترقی اطفال و خواتین مانیکا گاندھی نے کہا ہے کہ ہندوستان میں ہر روز 2 ہزار بچیوں کو پیدائش سے قبل یا فوری بعد ہلاک کر دیا جاتا ہے۔ مانیکا گاندھی نے ٹی وی چینل کو بتایا کہ بھارت کے کئی علاقوں میں حمل کے دوران صنف کا پتہ چلانے کے بعد جنس کی بنیاد پر بچیوں کی اسقاط حمل میں ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بعض بچیوں کو پیدا ہوتے ہی تکیہ رکھ کر ہلاک کر دیا جاتا ہے۔ مانیکا گاندھی نے کہاکہ بھارت میں بچیوں کی روزانہ 2 ہزار ہلاکتوں کے باعث لڑکوں کی تعداد میں لڑکیوں کے مقابلہ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 2011ء کی ایک مطالعاتی رپورٹ کے مطابق بھارت میں 30 سالوں کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ بچیوں کو اسقاط حمل کے دوران یا پیدا ہوتے ہی ہلاک کیا گیا جس کے نتیجہ میں 1981ء میں ایک ہزار نوزائیدہ بچوں کے مقابلہ میں بچیوں کی تعداد 962 تھی۔ بعدازاں 2011ء میں ایک ہزار بچوں میں لڑکیوں کی تعداد 918 ہوگئی۔


ضلع پورنیا میں آندھی کے باعث 4 افراد ہلاک،ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا

نئی دہلی ۔ 22 اپریل (فکروخبر/ذرائع) ضلع پورنیا میں شدید ترین آندھی کے باعث 4 افراد ہلاک جبکہ سڑکوں پرٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بدھ کو شدید آندھی اور طوفان بادو باراں کے باعث فصلیں تباہ ہوگئیں۔ آندھی میں چلنے والی ہواؤں کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ کر گر گئے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پورنیا راجیش کمار نے بتایا کہ این ایچ 80،107 اور57 پر درخت گرنے کے باعث ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا جبکہ ضلع کے مختلف علاقوں میں مکئی، گندم اور دالوں کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔


قانون کو بغیر کسی تفریق کے نافذ کرائیں تبھی یہ ملک مثالی بن سکے گا: ڈاکٹر محمدمنظور عالم

نئی دہلی۔22اپریل(فکروخبر/ذرائع) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ذریعہ پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان ’’کسی کے ساتھ امتیازی سلوک کی اجازت نہیں دی جاسکتی‘ کو پسندیدہ بتاتے ہوئے آل انڈیا ملی کونسل نے کہا کہ اس سے قبل امریکی صدر براک اوبامہ کے بیان کے پس منظر میں بھی وہ اسی طرح کا بیان دے چکے ہیں۔ یہ اچھی بات ہے کہ انھوں نے اپنے بیان میں دستور کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی بات مکمل کی ہے۔ملی کونسل جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہا کہ وہ بڑے ہی ادب سے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ آخر کیا وجہ ہے کہ ان کے وزیر گری راج کشور اور سادھوی نرنجن جیوتی وغیرہ نے نفرت آمیز بیان دیا اور قانون ودستور کی خلاف ورزی کی اس سے باوجود ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس کے برعکس اسے پورے زور وشور سے پیش کیا گیا حتی کہ سادھوی نرنجن نے جو الفاظ استعمال کیے ہیں ایک شریف آدمی اس کو دہرانے سے قاصر ہے اس کے باوجود ان کے حق میں پارلیمنٹ کے اجلاس کو مؤخر کرنا پسند کیا گیا بجائے اس کے کہ اس کی سرزنش کی جاتی۔ تو کیا محض دستور کا حوالہ کافی ہے۔ انھوں نے کہا کہ قانون کا استعمال سماج کے کمزور، پسماندہ، دلت، آدی واسی اور بالخصوص عیسائیوں ومسلمانوں کے خلاف ہورہا ہے۔ بے قصوروں کو بھی قصور وار بنانے کی کوشش کی جاتی ہے وہیں زہر پھیلانے والے افراد اور قانون سے کھلواڑ کرنے والوں پر قانون کے محافظوں کا ہاتھ نہیں جاتا کیونکہ ایسے لوگوں کو اقتدار میں بیٹھے لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔ڈاکٹر عالم نے کہا کہ آر ایس ایس، وشو ہندو پریشد، بجرنگ دل اور شیوسینا کے لوگوں نے بھی جس طرح کی زبان استعمال کی ہے ان کے خلاف بھی کوئی قدم اٹھانے کی بات نہیں ہوئی ہے جس سے یہ پتہ چلے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور قانون کا احترام سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایسی صورت میں صرف یہ کہنا کہ دستور میں دئیے حقوق سب کے لیے ہیں، سے اس کا وقار بحال ہوجائے گا، انصاف مل جائے گا، بھائی چارگی قائم ہوجائے گی اور رواداری پروان چڑھے گی، یہ ایک خام خیالی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایسے بیانات وزیر داخلہ اور وزیر اعظم ملک میں اور بیرونی دوروں میں بھی دیتے رہے ہیں لیکن دونوں ذمہ دار داروں نے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا جس سے محسوس ہو کہ ملک کی فضا کو خراب کرنے والوں پر ایکشن لیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر عالم نے کہا کہ اس سے ایسا لگتا ہے کہ دستور اپنی بے بسی کا اظہار کررہا ہے اور بر سر اقتدار سیاسی پارٹیاں، آر ایس ایس اور اس کی ذیلی تنظیمیں اسے کمزور کرنے کے درپے ہیں۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے درخواست ہے کہ دستور کا وقار بڑھانے اور قانون کا احترام پیدا کرنے کی کوشش اور قانون کو بغیر کسی تفریق کے نافذ کرائیں تو یہ ملک مثالی بن جائے گا ور نہ تاریخ کسی اور نام سے آپ کو یاد کرے گی۔


چیک باؤنس ہونے پر افسران کے خلاف کی جائے گی کارروائی

لکھنؤ۔22اپریل(فکروخبر/ذرائع )وزیر تعمیرات عامہ و آبپاشی شیو پال سنگھ یادو نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ قدرتی آفات سے متاثرہ اضلاع میں فوری ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں ایک مشترکہ ٹیم کی تشکیل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تشکیل ٹیم میں بیمہ، زراعت، بینک اور سکریٹری جنرل منیجر کوآپریٹیو کو شامل کیا جائے۔ مسٹر یادو نے کہا کہ ٹیم متاثر کسانوں کے کھیت میں جاکر سروے کر کے ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ بھیجے مسٹر یادو آج محکمہ تعمیرات عامہ کے گیسٹ ہاؤس میں کوآپریٹیو، ریونیو ، زراعت اوربیمہ کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ جلسہ کر کے بیمہ کمپنیوں کے ذریعہ تقسیم کی گئی رقم کا جائزہ لے رہے تھے۔ وزیر نے بیمہ کمپنیوں کے ذریعہ تقسیم کی گئی رقم کو ناکافی بتاتے ہوئے سخت ہدایت دی کہ تباہ حال کسانوں کو فوری پچیس فیصد رقم تقسیم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کہیں سے بھی چیک باؤنس ہونے کی شکایت ملتی ہے تو متعلقہ بیمہ کمپنی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مسٹر یادو نے کہا کہ بہت سی جگہوں ہو دوبارہ ہوئی بارش کا سروے ابھی تک بیمہ کمپنیوں نے نہیں کیا ہے وہاں پر ٹیم بھیج کر فوری سروے کراکر تباہ حال کسانوں کو معاوضہ تقسیم کیاجائے۔ مسٹر یادو نے بیمہ کمپنیوں کو ہدایت دی کہ کسانوں سے جو بیمہ کارڈ بھرایا جائے وہ لازمی طور ہر ہندی میں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو انگریزی کی معلومات نہ ہونے سے بیمہ کی شرطوں کا جان نہیں پاتے ہیں اور بیمہ کمپنیاں ان کا غلط استعمال کرتی ہیں اور کسانوں کو دوڑاتی ہیں اور انہیں مقررہ وقت پر بیمہ رقم نہیں دیتیں۔ انہوں نے بیمہ کمپنیوں کو ہدایت دی کہ بیمہ کلیم کی اطلاع ۸۴ گھنٹے سے بڑھاکر ایک ہفتہ کی جائے۔ مسٹر یادو نے کہا کہ فصلوں کے کٹنے کے بعد ہوئی بارش سے فصلوں کا نقصان زیاد ہوا ہے اور ابھی تک بیمہ کمپنیوں نے نہ تو سروے کیا ہے اور نہ ہی بیمہ کی رقم کسانوں کو تقسیم کی ہے۔ مسٹر یادو نے بیمہ کمپنیوں کو سخت ہدایت دی کہ اگر انہوں نے اپنے رویہ میں سدھار نہیں کیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کے ساتھ نا انصافی کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی۔ جلسہ میں چیف سکریٹری ریونیو، چیف سکریٹری کوآپرٹیو، زراعت محکمہ کے افسران اور بیمہ کمپنیوں کے نمائندے موجود تھے۔ 


صورہ اسپتال نمائش گا ہ میں تبدیل

100 روپے کی داخلہ ٹکٹ صرف15منٹوں کی وایلڈ ٹی کے ساتھ

سرینگر۔22اپریل(فکروخبر/ذرائع) صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ شفاخانہ کے بجائے نمائش گا ہ میں تبدیل ہواہے کیونکہ شام6 بجے کے بعد اسپتال کے اندر جا نے کیلئے100 روپے کی داخلہ ٹکٹ مقرر کی گئی ہے حد تو یہ ہے کہ اس مہنگی ٹکٹ اسپتال کے اند صرف پندرہ منٹ گذ ارنے کی اجازت ہے۔ ادھر ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹرشوکت احمد زرگر نے اس کی تصدیق کرتے ہو ئے بتایا کہ یہ اقدام اسپتال کے اندر غیر ضروری طور داخل ہونے والوں کیلئے اٹھا یا گیا۔ طبی تعلیم اور صحت کے وزیر لعل سنگھ نے یقین دلایا کہ وہ یہ معاملہ دیکھیں گے۔اطلاعات کے مطابق صورہ میڈیکل انسٹچوٹ جو مہنگے ٹیسٹوں کی وجہ سے پہلے ہی غر یبوں کے لئے شجر ممنوع بنا تھا اب یہ باضا بط ایک تجارتی مقصد میں تبدیل ہو تا نظر آ رہا ہے جہاں غریبوں کا علاج معالجہ نا ممکن بن سکتا ہے۔ عمومی طور صورہ اسپتال میں داخل ہونے والوں کیلئے5 روپے کی داخلہ ٹکٹ مقررتھی تاہم چھ بجے کے بعد اسپتال انتظا میہ نے100 روپے کا داخلہ فیس مقرر کیا ہے جو سراسر نا انصا فی اور ناجائز طریقے آ مدنی کا ذریعہ ہے ۔ اس معاملے کا تشویش نا ک معاملہ یہ بھی کہ اس مہنگی ٹکٹ کی معیاد صرف پندرہ منٹ رکھی گئی ہے اور پندرہ منٹ گذ ار نے کے بعد آ پ کو اسپتال سے گھسیٹ کر با ہر نکا ل دیا جا سکتا ہے ۔ اسپتال کے وارڈ نمبر3 میں اپنے بیمار کی تیما ردای کرنے والے ہند واڑہ کے محمد شفیع نے بتا یا کہ100 روپے کا داخلہ فیس مقرر کرنے سے ایسا لگتا ہے کہ یہ اسپتال سرکش میں تبدیل ہو چکا ہے ، اگر آ پ دیکھیں گے کہ سرکش دیکھنے کی داخلہ ٹکٹ پچا س روپے ہو تی ہے اور اس ٹکٹ کی معیاد مرضی پر ہو تی ہے لیکن یہاں کیا تماشہ ہے کہ اسپتال میں داخل ہونے کیلئے سو رو پیہ ادا کرنا پڑے گا۔ ایک اور شہری کا کہنا ہے کہ 100 روپے کا داخلہ فیس مقرر کرنا اسپتال کے اندر غریبوں کو روکنا ہے ، غریب کیسے اسپتال کے اندر داخل ہونے کیلئے سو روپے کا بندوبست کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسپتال اب تجارتی مرکز میں تبدیل ہواہے اور اس معاملے پر روک لگنی چاہیے۔ ادھر اس بارے پر عوامی حلقوں نے زبردست نا راضگی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اس اقدم سے غریبوں کا اسپتال آ نا ناممکن بنا گیا ہے اور اب صورہ میڈیکل ا نسٹیچوٹ بچی کچھی افا دیت بھی کھو سکتا ہے۔ اس معاملے پر جب ڈائریکٹر سکمز شوکت احمد زرگر سے رابطہ کیا توانہوں نے کہا کہ کچھ لوگ غیر ضروری طور اسپتال میں داخل ہوتے تھے اور ان کو روکنے کے لئے یہ اقدام اٹھا یا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹکٹ چھ بجے کے بعد اجرا کی جا تی ہے اور اسکی کا معیاد پندرہ منٹ مقرر کی گئی ہے ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اس اقدام سے دودراز علاقوں کے غریب لوگ کیسے اسپتال کے اندر ر جا سکتے ہیں توان کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں کے لوگوں کو چھ بجے کے بعد یہاں کیا کرنے آ سکتے ہیں۔طبی تعلیم اور صحت کے وزیر لعل سنگھ نے یقین دلایا کہ وہ یہ معاملہ دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں سکمز انتظا میہ سے جانکاری حاصل کرنے کے بعد ہی مناسب کا روائی کریں گے۔


بھارت مخالف سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی 

پاکستانی نعرے لگانے والے علیحدگی پسند لیڈر کی گرفتاری ہمارا واضح پیغام۔۔راج ناتھ سنگھ 

سرینگر ۔22اپریل(فکروخبر/ذرائع) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیر میں ہند مخالف کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے جب کہ ایک علیحدگی پسند لیڈر کو پاکستانی جھنڈا لہرانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت کی زمین پر بھارت مخالف کاروائیاں برداشت سے باہر ہیں اور ایسے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جو بھارت کی زمین پر رہ کر بھارت کے خلاف ہی پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ مسرت عالم کا نام لیے بغیر کہا کہ ’’کشمیر میں جس علیحدگی پسند لیڈر نے بھارت مخالف اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے وہ اب گرفتار ہو چکا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ جموں وکشمیر سرکار صورت حال سے پوری طرح نمٹ رہی ہے جب کہ وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید نے بھی اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ہند مخالف کاروائیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گااور اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ خبرکے مطابق جنگبندی کی تازہ خلاف ورزیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ مودی سرکار اس صورت حال سے سختی سے مقابلہ کر رہی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ سرحدوں پر گولہ باری کرتا ہے اور اسے بھارت کی طرف منہ توڑ جواب مل رہا ہے تو وہ اقوام متحدہ کی باتیں کرنے لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سرحدوں پر امن چاہتا ہے مگر پاکستان بار بار جنگبندی کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ تاہم بھارت پوری طرح سے گولہ باری کا جواب دے رہا ہے حالانکہ وہ اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ بہتر اور خوشگوار تعلقات چاہتا ہے۔


ڈوڈہ عصمت دری کا معاملہ ،مجرم کو سات سال کی جیل 

سرینگر۔22اپریل(فکروخبر/ذرائع) ڈوڈہ میں ایک مقامی عدالت نے ایک خاتون کی عصمت دری کرنے کی پاداش میں 7سال کی سزا سنائی ہے۔ پذرائع کے مطابق 23جون 2005میں لطیف احمد نامی ایک شخص نے ایک خاتون کی عصمت دری کی تھی چنانچہ ایڈیشنل سیشن جج ڈوڈہ نے کیس کی شنوائی کرتے ہوئے مجرم کو سات سال کی سزا سنائی دی۔ مجرم یہ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے کہ اگر وہ جرمانے کی رقم ادا کرنے میں ناکام رہا تو اس کی سزا میں مزید دو ماہ کا اضافہ ہو گا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا