English   /   Kannada   /   Nawayathi

گئو کشی قانون کے تحت مہاراشٹر میں پہلا معاملہ درج کیا گیا (مزید اہم ترین خبریں )

share with us


اجتماعی مقامات سے غیر قانونی قبضہ ہٹایا جائے 

بارہ بنکی۔29مارچ(فکروخبر/ذرائع)عام آدمی پارٹی کی جانب سے ضلع مجسٹریٹ کوعرضداشت دے کرمیونسپل بورڈ کیمپس کوسیاسی پروگراموں سے دوررکھنے کے علاوہ اجتماعی مقامات سے غیر قانونی قبضہ ہٹانے کامطالبہ کیاگیا ہے ۔پارٹی کے کنوینر رتیش مشرانے بتایا کہ شہر کے بازاروں کے قریب پروگراموں کے انعقادسے عوامی زندگی مفلوج ہوجاتی ہے۔ ضلع وخاتون اسپتال کے علاوہ مختلف پرائیوٹ اسپتالوں میں آنے جانے والے مریضوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے ۔ شہر کی اہم سڑکوں اور مصروف ترین علاقوں میں پولیس عملے کوتعینات کیاجاتاہے اس کے باوجود عوام کوجام سے نجات نہیں ملتی ۔کیونکہ سڑکوں پرکاروباریوں نے غیر قانونی قبضہ کیاہواہے ۔ گذشتہ دنوں ایک پارٹی کے اجلاس کے دوران ایمبولینس گاڑی بھیڑمیں پھنس گئی تھی۔ جس کی وجہ سے مریض کی موت ہوگئی تھی۔ لکھنؤ فیض آباد سڑک پرگورنمنٹ انٹر کالج کے سامنے سرکاری ضلع خاتون ومرد اسپتال واقع ہے ۔ان کے سامنے غیر قانونی ٹیکسیاں کھڑی رہتی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوجاتاہے ۔جبکہ جی آئی سی کے کھیل میدان میں آڈیٹوریم کی تعمیر ہونے جارہی ہے ۔ان حالات میں ٹریفک مزید متاثر ہوگا۔ جس کی وجہ سے ایمرجنسی خدمات بھی مزید متاثرہوں گے ۔


شوہراور سسرال والوں پر شادی شدہ خاتون کوقتل کرنے کاالزام 

بریلی ۔29مارچ(فکروخبر/ذرائع)آگ سے شدید طورسے جھلسی ہوئی ایک خاتون کی موت کے بعد اس کے مائیکے والوں نے مفرور شوہر اور اس کے سسرال والوں کے خلاف قتل کاالزام عائد کیا ہے۔ دیورنیا تھانہ علاقہ کے گاؤں راٹھ تتلا کے باشندے نسیم احمد کی بیوی مسکین کی آگ کی زدمیں آنے سے موت ہوگئی تھی۔ اس سلسلے میں محمد اسلم نے بتایا کہ شادی کے بعد سے شوہر اور سسرال والے مسکین کوپریشان کیا کرتے تھے ۔ اور کچھ عرصے سے مسکین پررقم لانے کیلئے دباؤ ڈال رہے تھے ۔ لیکن مسکین نے انکارکردیا اور غصے میں شوہر اورسسرال والوں نے مسکین کے اوپرمٹی کاتیل ڈال کرآگ لگادی اور فرار ہوگئے۔


سوائن فلو کی تصدیق کے بعد عوام میں دہشت

سیتاپور۔29مارچ(فکروخبر/ذرائع)گزشتہ روزمحمد ایوب خاں کی سوائن فلوسے ہوئی اچانک موت کے بعد عوام میں اس بیماری کو لے کر خوف دیکھا جا رہا ہے۔ عوام میں سوائن فلو کی بیماری کے تئیں خوف اس وقت سے اور بڑھ گیا ہے جب محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ مرحوم محمد ایوب خاں کے کنبہ میں تین افراد ابھی اس مہلک بیماری کی زد میں ہیں۔ متاثر تینوں لوگ محمد ایوب خاں کی بیماری کے دوران اُن کے تیمار دار تھے۔ سی ایم او ڈاکٹر ہر گووند سنگھ کے مطابق محمد ایوب خاں کی زوجہ سریا خان، بیٹا عمران خان اور ڈرائیور حفیظ کی میڈیکل رپورٹ نے صاف کر دیا ہے کہ یہ تینوں افراد بھی سوائن فلو کی زد میں آ چکے ہیں۔ ان لوگوں کو علاج کے لئے لکھنؤ سے آئی ٹیم اپنے ساتھ لے گئی ہے۔سی ایم او نے کہا کہ سوائن فلو کی بیماری سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات شروع کر دئے گئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ احتیاط کے طور پر عوام کو بیدار رہنا ہوگا اور اگر کسی بھی شخص کو بخار کی شکایت ہو تو فوری طور پروہ ضلع اسپتال میں اس کی اطلاع دے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادروں کو شہر اور دیہات میں دوائیوں کے چھڑکاؤ کو یقینی بنائے جانے کیلئے کہا گیا ہے۔ سی ایم او ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ عوام اپنی رہائش کے نزدیک صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ اس مہلک بیماری کو بڑھنے سے روکا جا سکے ۔


مرادآباد: قرض سے گھبراکر کسان نے کی خودکشی 

مردآباد۔29مارچ (فکروخبر/ذرائع )اتر پردیش میں موسم سے تباہ فصل، بیک لوگوں کا قرض اور اوپر سے مفلسی کی مار نے کسانوں کو جان دینے پر مجبور کر دیا ہے ۔آئے دن کسان موت کو گلے لگا رہے ہیں۔اسی ترتیب میں مرادآباد کے ریلوے اسٹیشن پر بیتی رات ایک کسان نے جان دے دی ۔جان دینے والے کا نام مرادآباد کے کتبپر اججورہائشی سومپال کے بیٹے ہردیال ہیں۔سومپال کے بیٹے وجے ٹھاکر کا کہنا ہے کہ اس کے والد سومپال نے فصل خراب ہونے اور بینک کا لون جمع نہ کر پانے کی وجہ سے ٹرین سے کٹ کرکے جان دے دی ۔


دہشت گردی اسلامی اصولوں کے خلاف

کانپور۔29مارچ(فکروخبر/ذرائع )آل انڈیاتحریک صلٰوۃ کے زیراہتمام دہشت گردی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ تحریک صلٰوۃ جس کوقاضی شہر مولانا ریاض احمد حشمتی کی سرپرستی میں اپنی پرانی روایت قائم کرتے ہوئے فروغ حاصل ہورہا ہے ۔احتجاجی جلوس مولاناحماد انور کی قیادت میں غریب نواز چوراہے سے نکالاگیا۔ قاری سید عبدالحبیب ومولانا قاری ظہیر احمدنے جلوس کی قیادت کی ۔جلوس کے اختتام پرمولانا حماد نے کہا کہ یہود ونصاریٰ کی سازشوں نے اسلام کے شیرازے کو بکھیر دیا ہے ۔لیکن ہندوستان کامسلمان ان کی چالوں کاجواب اتحاد اورمحبت کے ہتھیار سے دینے میں کوئی کثر باقی نہیں رکھے گا۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی اسلام کے اصولوں کے خلاف ہیں۔ دہشت گرد اگرمسلمان ہونے کادعویٰ کرے وہ خود کومسلمان ثابت نہیں کرسکتا۔ شہر قاضی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئندہ جمعہ کو تعلیمی بیداری کے عنوان پرتحریک صلٰوۃ کی جانب سے ایک جلوس بابوپوروہ سے نکالا جائے گا۔ احتجاجی جلوس میں ڈاکٹر شاہ نواز خان ،شکیل قریشی سلیمان حشمتی ، عامر غنی ، حاجی محفوظ عالم ، حاجی قریش احمد، چاند بابو اور فیروز احمدوغیرہ شریک تھے۔


بارہ بنکی پولیس کے دعوے کی قلعی کھلی

بارہ بنکی۔29مارچ(فکروخبر/ذرائع )شہر کوتوالی پولیس نے دوملزمین کوگرفتارکرنے اور ان کے قبضہ سے چار لیپ ٹاپ اورسترہ موبائل برآمد کرنے کادعویٰ کیاہے ۔پولیس کے مطابق ملزم فضل عرف فہیم باشندہ بڑیل کے قبضے سے تین لیپ ٹاپ وپانچ موبائل برآمد کئے گئے ہیں۔ فضل کی نشاندہی پرایک دیگر ملزم کے گھر سے ایک لیپ ٹاپ وبارہ موبائل برآمد کرنے کادعویٰ پولیس نے کیا ہے ۔ملزمین کے اہل خانہ کے مطابق پولیس کادعویٰ شک کے دائرے میں ہے ۔ ان کے مطابق گذشتہ ۲۲مارچ کوپولیس نے ملزم کے ذریعہ خریدا گیا لیپ ٹاپ وگھر کے دیگرارکان کے ذریعہ استعمال کئے جانے والے چارموبائل کوچوری کابتایااور ملزم کوکوتوالی لے کرچلے گئے ۔ پولیس کے ذریعہ ملزم کی گرفتاری ۴۲مارچ کودکھائی گئی ہے۔ جبکہ موقع سے برآمد چار موبائل دودنوں کے بعد برآمدکرنے کادعویٰ کیا گیاہے۔ برآمد کیا گیا سامان کس تھانے سے متعلق ہے اور پولیس کے ذریعہ اس واردات کاانکشاف کس نے کیا ہے اس کاکہیں پرکوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے ۔ برآمد لیپ ٹاپ وموبائل کس دکان سے چوری کئے گئے ہیں اس کی اطلاع شاید پولیس کوبھی نہیں ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ ملزم لکھنؤمیں چار مرتبہ جیل جاچکاہے ۔لیکن پولیس کویہ بھی معلوم نہیں ہے کہ ملزم کوکس تھانے میں اورکون سی دفعہ کے تحت جیل بھیجا گیا ہے اور اس کے خلاف کون سامعاملہ درج ہے ۔جس سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ مقامی پولیس نے ذاتی دشمنی کے سبب اور افسرا ن کی نظرمیں خود کو صحیح ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔ 


خاتون کو اغواکرکے کی گئی عصمت دری

لکھنؤ ۔29مارچ(فکروخبر/ذرائع)مانک نگر علاقے میں خاتون کے ساتھ ہوئی عصمت دری کے دو ملزمین کو گرفتار کرنے کاپولیس نے دعویٰ کیاہے۔پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور اجے اور عربی کو گرفتار کرلیا ہے ۔ وہیں تیسرے کی تلاش میں مصروف ہے۔متاثرہ کے مطابق وہ مویہ کی رہنے والی ہے اس کی سسرال تلہر رحیم آبادمیں ہے بدھ کو وہ اپنے میکے آرہی تھی کہ بدھیشور چوراہے سے وہ ٹیکسی میں بیٹھی تھی جس میں پہلے سے دوخواتین بیٹھی تھیں جو پارہ تھانہ کے آگے اتر گئیں تبھی ٹیکسی میں اکیلا پاکر دو دیگر نوجوان اسے اغوا کرکے ملیح آباد جنگل میں لے گئے جہاں اس کی عصمت دری کی۔اس کے بعد اسے اودھ چوراہے کے پاس بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر بھاگ گیا۔اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے خاتون کو طبی معائنے کے لئے بھیج دیا۔ہوش آنے پر خاتون کے اہل خانہ مانک نگر تھانے پہنچے۔جہاں نامزد تحریر دی پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمین کو گرفتارکرلیاہے۔ایس او مانک نگر راجیش یادونے بتایا کہ خاتون ذہنی طور پر منتشر لگ رہی ہے۔ اس سے پہلے بھی وہ عصمت دری کا الزام لگاچکی ہے۔جس کا عالم باغ ،مہانگر تھانے میں بھی مقدمہ درج ہے۔خاتون کی تحریر کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے ہردوئی کے بینی گنج باشندہ ٹیکسی ڈرائیور اجے سنگھ اور عربی حسن کو گرفتارکرلیا گیاہے۔ جب کہ چھوٹوکی تلاش جاری ہے۔


ٹریفک سپاہی نے ایس پی او سے کی بدسلوکی

لکھنؤ ۔29مارچ(فکروخبر/ذرائع)ہلواسیہ مارکیٹ کے جنرل سکریٹری سنجے گپتا خصوصی پولیس افسر (ایس پی او) ہیں ۔ بتایا جاتاہے کہ جمعہ کی دوپہر ہلواسیہ کے سامنے دو گاڑیوں میں ٹکر ہوگئی اس پر وہ مدد کے لئے پہنچے اسی درمیان وہاں تعینات ایک ٹریفک سپاہی بھی آگیا۔معمولی ٹکر کی بات پر سپاہی چالان کاٹنے کی بات کہنے لگا۔اسی درمیان ٹریفک سپاہی نے ایس پی او سے اس کا تعارف پوچھا سنجے گپتانے بتایا کہ وہ ایس پی او ہیں اور انہوں نے اپنا شناختی کارڈ بھی دکھایا اس کے بعد سپاہی نے ان کو مخبر کہتے ہوئے وہاں سے جانے کی بات کہی۔ سپاہی کا یہ لفظ ایس پی او کو ناگوار گذرا ۔ اور انہوں نے اس بات کی مخالفت کی۔ اس درمیان آس پاس موجود دیگر دکاندار بھی جمع ہوگئے ۔دکانداروں نے سپاہی کے اس برتاؤ سے ناراض ہوکر دکانیں بندکردیں اور مظاہرہ کرنے لگے۔مظاہرہ کی اطلاع پاکر موقع پر پولیس کے افسران بھی پہنچ گئے ۔پولیس کے افسران نے کسی طرح لوگوں کو سپاہی کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی دے کر معاملہ خاموش کرایا۔


مرکز کی اسکیموں میں گرانٹ کا فیصد پہلے کی طرح رکھا جائے: اکھلیش

لکھنؤ۔29مارچ(فکروخبر/ذرائع)وزیر اعلیٰ اکھلیش یادونے ۴۱ویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق ریاستوں کیلئے رقم کو ۲۳ فیصد سے بڑھاکر بیالیس فیصد کئے جانے کا خیر مقدم تو کیاہے لیکن انہیں امید ہے کہ ریاستوں کو ملنے والے سبھی وسائل کے شامل ہونے کے ساتھ تقسیم شدہ پول میں ریاست کے فیصد میں کمی کے سبب اصل رقم کم ملے گی۔ اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ مرکز کی اسکیموں میں ریاستوں کو ملنے والی رقم پرانے پیٹرن پر بھی دی جائے۔ وزیر اعلیٰ کا کہناہے کہ گزشتہ دو مالیاتی کمیشن کے مقابلے میں کمی کئے جانے کے ساتھ ہی ریاست کو ملنے والی مدد، گرانٹ اور ریاستی خصوصی گرانٹ کو ختم کرنے سے ریاست کو حاصل ہونے والی رقم میں کمی آئے گی۔وزیر اعلیٰ نے خط میں لکھا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے چلائی جانے والے اسکیموں میں مرکزی گرانٹ کا فیصد پہلے کی طرح ہی رکھا جائے تاکہ سماج کے کمزور طبقوں، کسانوں ،دیہی مزدوروں، عورتوں اور پسماندہ لوگوں کو مستفید کرنے والی اسکیموں کو نافذ کرنے میں رقم کی کمی کے سبب کوئی مشکل نہ پیدا ہونے پائے۔ اترپردیش کی جانب توجہ مرکوز کراتے ہوئے انہوں نے کہاکہ۴۱ویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق تقسیم شدہ پول میں گرانٹ صرف ۷۱ء۹۵۹ فیصد مقرر کی گئی ہے جو ۲۱ویں اور ۳۱ویں مالیاتی کمیشن کے ۹۱ء۴۶۲ اور ۹۱ء۷۷۶ فیصد کے مقابلے کم ہے۔ پہلے کے دونوں مالیاتی کمیشنوں کے مقابلہ میں ۴۱ویں مالیاتی کمیشن کی جانب سے ریاست کی گرانٹ میں کمی کئے جانے کے سبب ریاست کو ملنے والی رقم میں کافی کمی ہوگی۔ ریاستی حکومت نے ریاست کی آبادی اور پسماندگی کا نوٹس لیتے ہوئے رقم جاری کرنے کی مانگ ۴۱ویں مالیاتی کمیشن کے سامنے مضبوطی سے رکھی تھی لیکن کمیشن کی جانب سے اختیار کئے گئے نئے فارمولہ میں جنگلاتی علاقہ کو ۷ء۵ فیصد دیئے جانے اور ریاست میں جنگلاتی علاقہ زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے ریاست کی فیصد گرانٹ کم ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اگر ۳۱ویں مالیاتی کمیشن کے مطابق رقم جاری ہوتی ہے تو اترپردیش کو مرکزی بجٹ ۶۱۔۵۱۰۲ء میں مرکزی گرانٹ کی شکل میں ۳۱۳۴۹ء۶۴ کروڑ روپئے کی جگہ ۱۷۳۳۰۱ء ۹۱ کروڑ روپئے کی رقم حاصل ہوتی۔ ۴۱ویں مالیاتی کمیشن کے نافذ ہونے سے یو پی کو تقریباً ۷۵۰۹ء۳۷ کروڑ روپئے کا خسارہ ہوگا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا