English   /   Kannada   /   Nawayathi

مورخہ11؍اپریل سے 30؍اپریل تک پوری ریاست میں عوام کی سماجی اور تعلیمی معیار جانچنے کیلئے سروے شروع(مزید خبریں)

share with us

انھو ں نے کرناٹک ریاستی اقلیتی کمیشن کی جانب سے ریاست کے تمام اقلیتوں سے اپیل کرتے ہوّے کہا کہ جب حکومت کے عہدیدار سروے کیلئے آپ کے گھر آئیں گے تو برائے مہربانی ان کو پوری طرح صحیح معلومات فراہم کریں جس سے اقلیتوں کی معاشی ‘سماجی اور تعلیمی معیار کا جائزہ صحیح طورپر ہو ‘تاکہ سروے کی بنیاد ہی پر آئندہ کی تمام فلاح و بہبود اور تعلیمی اسکیمات میں اقلیتوں کو برابر کا حصہ ملے ‘اور اقلیتوں کو سماجی انصاف ملے۔ لہذا ریاستِ کرناٹک کے تمام سماجی‘ تعلیمی اداروں کے ذمہ دار ‘مساجد کے صدور و سکریٹری اور اراکین ‘ائمہ و خطیب حضرات سے گزارش کرتی ہوں کہ اپنے اپنے حلقوں اور محلہ جات میں اس سروے کی اہمیت بتاکر اس کو کامیا ب بنائیں ۔اپنے اپنے علاقوں میں تعلیم یافتہ حضرات کو سروے کیلئے آنے والے سرکاری عہدیداروں کا تعاون کرنے کیلئے تیار کریں۔ انھو ں نے کہا کہ پسماندہ طبقات کمیشن کی جانب سے 80پسماندہ مسلم ذاتوں کی معہ کوڈ نمبر فہرست تیار کی گئی ہے‘لہذا اپنا پیشہ ورانہ ‘پسماندہ طبقہ کا کوڈ نمر سروے فارم کے کالم نمبر6میں ضرور لکھوائیں یہ بے حد ضروری ہے۔انھو ں نے کہا کہ سروے فارمس ریاستی اقلیتی کمیشن کے ویب سائٹwww.karnataka.gov.in/karminسے ڈاؤن لوڈ کرلیں اور فارم پُر کرکے تیار رکھیں تاکہ سروے کیلئے آنے والے عہدیداروں کو معلومات دینے میں آسانی ہوگی۔محترمہ نے کہا کہ اس سروے کی اہمیت کو سمجھیں اس سے غفلت ہرگزبھی نہ برتیں ۔انھو ں نے ا س بات کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم جس طرح اپنے بچوں کو پولیو ڈراپس ڈالنے کیلئے پھرتی بتاتے ہیں تاکہ ہمارے بچے معذور نہ ہوں‘ٹھیک اسی طرح اس سرے کی اہمیت کو سمجھیں جس میں معاشی ‘تعلیمی ‘سماجی معیار کی معلومات صحیح طورپر فراہم کریں تاکہ مستقبل میں ہمارے بچے تمام سماجی ‘تعلیمی‘ اور معاشی میدان میں حکومت سے دی جانے والی تمام تر سہولیات و اسکیمات کا بھر پور فائدہ اُٹھا سکیں ۔ذرا سی غفلت ہمارے بچوں کو اس میدان میں معذور کردیتی ہے ۔اس موقع پر بیدر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی سی جعفر نے بتایا کہ آج کے اس پروگرام کی بڑی اہمیت ہے ‘کیونکہ عوام کو معلوم ہونا چاہئے کہ 11؍اپریل سے حکومت کی جانب سے سروے کیا جارہا ہے اس ضمن میں شعور بیداری ضروری ہے کیونکہ اکثر دیکھا جاتا ہے کہ ہمیں کم معلومات کی وجہ سے اور سروے کے دوران صحیح اندراج نہ کرنے کی وجہ سے حکومت کی جانب سے جاری کردہ اسکیمات و مراعات سے دور ہوجاتے ہیں ۔ڈاکٹر پی سی جعفر نے کہا کہ حال ہی میں تلگانہ میں جو سروے کیا گیا اور جس طرح وہاں کی عوام نے اپنے تمام تر مصروفیات چھوڑ کر اپنے اپنے مکان رہ کر سروے کرنے والے عہدیداران کو صحیح معلومات فراہم کی ہیں ‘کیونکہ تلگانہ میں یہ کہا جارہا تھا کہ اگر اس سروے میں اندراج نہیں کروائیں گے تو تلگانہ میں نہیں رہ سکتے ۔مگر کرناٹک حکومت کا اس طرح کا انتباہ نہیں ہے اگر سروے کے دوران وہ حاضر نہیں ہیں تو انھیں اور ایک موقع فراہم کیا جائے گا‘ریاست سے باہر نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے سروے کے فارم سے متعلقتمام کالمس پر بہت ہی بہتر اندازمیں سامعین کو سمجھایا اور کہا کہ اگر ذرا سی بھی کاہلی اور غلط معلومات سروے کے دوران اندراج کرائے جاتے ہیں تو وہ ایسے ہی اندراج کئے جائیں گے ‘اگر اندراج صحیح ہوں گے تو اس کا فائدہ ہوگا اوراگر غلط اندراج کرائیں گے تو حکومت کی جانب سے جاری کردہ تمام اسکیمات سے دور رہیں گے۔انھوں نے کہا کہ جس طرح قدیم شہر میں اس طرح کا پروگرام رکھا گیا ہے ا‘سی طرح اگر نئے شہر میں بھی اس طرح کاپروگرام منعقد کیا جاتا ہے تو وہاں بھی عوام اس سروے سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر پی سی جعفر نے بتایا کہ اس سروے سے متعلق ہم نے عہدیداران کو تربیت دی ہے ‘اور متعین کردہ عہدیداران کا بھر پور تعان کریں۔ ہر کالم میں جو پوچھا گیا ہے اُس کا صحیح اندراج کرائیں ‘ذرا سی بھی جھوٹ آپ کیلئے رکاؤٹ بن سکتی ہے ‘کیوں کہ ہمارے یہاں تو تمام تر تفصیلات موجود رہتے ہیں ۔آپ کی جائیداد ‘‘تعلیمی و سماجی اور معاشی تفصیلات کو اگر صحیح طورپر بتایا جاتا ہے تو آپ کیلئے بہتر ہے۔ آئندہ آپ کو کسی قسم کی تکلیف و پریشانی اُٹھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔11؍اپریل سے عہدیداران آپ کے مکانوں تک آئیں گے اور یہ سروے کا کام 30؍اپریل تک رہے گا۔انھوں نے قانونی اعتبار سے بھی اس سروے کی اہمیت کو سامعین کے سامنے رکھا ۔جناب قاضی ارشد علی سابق رکن قانون ساز کونسل و چیر من بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے بتایا کہ سدرامیا حکومت نے اس طرح کا سروے کرانے کا جو فیصلہ کیا ہے اس سے خاص کر پسماندہ طبقات کو تعلیمی ‘ معاشی اور سماجی طورپر حکومت کی جانب سے جاری کردہ تمام تر سہولیات و اسکیمات سے فائدہ ہوگا۔کانگریس حکومت میں اس طرح کا سروے ایک تاریخی سروے ہوگا ۔ جناب عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات نے اس موقع پر کہا کہ ریاستِ کرناٹک میں اس قسم کے سروے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اگر ہم اپنی تمام تر معلومات صحیح طور پر درج کراتے ہیں تو یقیناًاس کا فائدہ ضرور ہوگا۔اس کیلئے ضلع بھر کے تمام ائمہ و خطیب حضرات سے اپیل ہے کہ وہ اپنے خطبات میں اس بات کی اہمیت کو رکھیں اور اپیل کریں کہ اس سروے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے صحیح اندراج کروائیں۔انھوں نے اس موقع پر سامعین میں فارمس کی تقسیم کرکے انھیں تمام کالم سے واقف کرایا ۔محترمہ فاطمہ انور علی چیرپرسن سٹی میونسپل کونسل بیدر نے اس سروے کی اہمیت بتاتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ اس سروے کی اہمیت کو سمجھ کر صحیح اندراج کراتے ہیں تو آنے والی نسلوں کا تعلیمی‘ سماجی اور معاشی طورپر سرکار کی جانب سے فائدہ ہوگا۔شہ نشین پر جناب سید ماجدشمیم پٹیل صدر ضلع وقف اڈوائزری کمیٹی بیدر‘سردردر بار سنگھ ‘حکیم عقل احمد‘ارکان بلدیہ بیدر محمد نبی قریشی ‘ محمد غوث ‘محمد شاہ رفیع الزماں قادری عرف اسلم پاشاہ قادری ‘محمد عبدالسبحان اڈمنسٹریٹری شاہین ادارہ جات بنگلور‘کے علاوہ معززشخصیات موجود تھیں ۔پروگرام کے دوران کرناٹک ریاستی اقلیتی کمیشن بنگلور کی جانب سے سروے سے متعلق ایک معلوماتی وال پوسٹر کی رسمِ اجراء کی گئی ‘جس میں80 مسلم ذات کے نام معہ کوڈ نمبر درج کیا گیا ہے تاکہ سروے کے دوران ذات کا نام اور کوڈنمبر درج کرانے میں آسانی ہوسکے ۔عبدالمنان سیٹھ صدر شاہین ادارہ جات بیدر نے تمام مہمانانِ خصوصی اور ضلع بھر سے آئے علماء ‘ائمہ و خطیب حضرات اور سماجی کارکنان کے علاوہ سامعین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا ۔


 غیر قانونی طورپر ریتی منتقل کرنے والے 12ٹراکٹرس ضبط

بیدر۔29؍مارچ۔(فکروخبر/محمد امین نوازبیدر)۔رورل پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر جناب علی صاحب کی قیادت میں پولیس بے آج مانجرا ندی سے غیر قانونی طورپر ریتی منتقل کرنے والے 12ٹراکٹرس کو ضبط کرلیا۔یہ ٹراکٹر مانجراندی سے متصل مواضعات بوم پلی‘ ہپل گاؤں اور مالیگاؤں پر کامیاب دھاوا ڈال کر 12ٹراکٹر جو غیر قانونی ریتی کی منتقل کررہے تھے کو ضبط کرکے جنواڑہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا ہے۔***


جوا کھیلتے ہوئے10افراد گرفتا ر

بیدر۔29؍مارچ۔(فکروخبر/محمد امین نوازبیدر)۔جنواڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع بوم پلی دیہا ت میں جناب علی صاحب سرکل انسپکٹر بیدر رورل پولیس اسٹیشن کی قیادت میں پولیس ٹیم نے جوا کھیلتے ہوئے10کو گرفتا رکرکے ان کے قبضہ سے13750 روپیے نقدم رقم صبط کرلیا‘ اور اس ضمن میں جنواڑہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔اس طرح گزشتہ یوم بیدر کے ملک مرزا پور میں واقع ایک کھیت میں 6افراد کو جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔رورل پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر جناب علی صاحب کی قیادت میں پولیس ٹیم نے اطلاع ملنے پر کھیت پر دھاوا ڈالکر جوا کھیتے ہوئے 6افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔2لوگ فرار بتائے جاتے ہیں ۔جناب علی صاحب نے بتایا کہ ان 6گرفتار کردہ افراد کے قبضہ سے 21ہزار 500روپیے نقد اور 5موبائیل فونس اور6موٹر سائیکل کو ضبط کیا گیا ہے۔گرفتار شدگان کے نام اس طرح بتائے جاتے ہیں ویجیناتھ ‘کرشنا ‘کدیگپا‘ شیو کمار‘پا‘مڈپااور ملتانی ہیں ۔جبکہ دو افراد فرار بتائے گئے ہیں ۔یہ تمام گرفتار شدگان کا تعلق کمٹھانہ سے ہے ۔بگدل پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا