English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرکزی گرانٹ میں کمی سے ریاست کے خزانے پر اضافی بوجھ بڑھا ہے:بسواراج ر ائے ریڈی (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

انھو ں نے مرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ خشک سالی کیلئے راحت گرانٹ کے معاملہ میں مرکز نے بی جے پی حکومت والی ریاستوں کو نسبتاً زیادہ راحت رقم جاری کی ہے جبکہ کرناٹک جیسے غیر بی جے پی حکومت والی ریاست کوضرورت کے مطابق گرانٹ نہیں دیا گیا۔انھو ں نے کہا کہ خشک سالی سے متاثر ہ ریاست میں راحت کیلئے اس سال مرکز نے کرناٹک کو صرف 276کروڑ روپیے جاری کئے ہیں ۔وہیں بی جے پی حکومت والی گجرات کو705کروڑ روپیے ‘مدھیہ پردیش کو777کروڑ روپیے ‘راجستھان کو 1,103کروڑ روپیے جاری ہوئے ہیں ۔ مرکز کے اس رویہ پر تنقید کرتے ہوئے انھو ں نے کہا کہ کرناٹک کو خشک سالی امداد کیلئے1500کروڑ روپیے کی ضرورت ہے ‘ جبکہ ا س تناسب میں یہ رقم کافی کم ہے۔ انھو ں نے کہا کہ 14ویں فائنانس کمیشن کی وجہ سے ریاست کو ہونے والے نقصان کی طرف متوجہ کرنے کیلئے ریاست کے ایک کُل جماعتی وفد کو مرکزی حکومت کے نمائندگان سے ملنا چاہئے ۔بی جے پی اور جنتادل (ایس) کی جانب سے سدارامیا حکومت کی قرض کی پالیسی کی تنقید کرنے پر انھوں نے کہا کہ قرض لینے کے معاملہ میں مدھیہ پردیش کا مقام ملک میں پہلی ریاست ہے۔وہیں راجستھان ‘مغربی بنگال‘ گجرات اور آندھراپردیش بالترتیب دوسرے سے پانچویں نمبر پر ہیں ‘جبکہ کرناٹک کا مقام 6واں مقام ہے ۔ انھوں نے کہا کہ قرض کی پالیسی پر اپوزیشن کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سدارامیا کی جانب سے پیش کیا گیا بجٹ انسان دوست ہے ‘ ریاست کے دیہی اور زراعت کی ترقی کے ساتھ ہی ہر علاقے کے اپ گریڈ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔


انکم ٹیکس نہ بھرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی

بیدر۔28؍مارچ۔(فکروخبر /محمدامین نواز بیدر)۔انکم ٹیکس ریٹرن نہیں بھرنے والے یا بھرنے پر اس میں غلط معلومات دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کرتے ہوئے انکم ٹیکس محکمہ اب تک20لاکھ نوٹس جاری کرچکا ہے‘ اور اس طرح کے معاملوں میں رواں مالی سال میں3569کروڑ روپیے کی رقم وصول کرچکا ہے۔انکم ٹیکس کمشنر ریکھا شکلاء نے بتایا کہ رواں مالی سال میں 8لاکھ 57ہزار218ریٹرن داخل کئے جانے کے بعد اس سال فروری تک 20لاکھ نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں ۔محکمہ نے اس کارروائی کے تحت 153.643کروڑ روپیے کا پیشگی Collection کیا تھا اور 2031.76کروڑ روپیے کا خود تعین حاصل ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ نے ان ٹیکس دہندگان کی جانب سے کئے گئے بڑے لین دین کی بنیاد پر یہ کارروائی کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ کے ویجلنس سیل سے موصول اعداد و شمار کے تجزیہ پر بھی یہ کارروائی کی جارہی ہے ۔انھوں نے بتایا کہ اب تک مجموعی طورپر 21.81کروڑ پین کارڈ جاری کئے جاچکے ہیں اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے پورے ملک میں 252نئے انکم ٹیکس رابطہ مراکز شروع کئے جائیں گے ۔***


کرناٹک کے عازمینِ حج کی قرعہ اندازی 2؍اپریل بروز جمعرات 11بجے ہوگی

بیدر۔28؍مارچ۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔الحاج سید منصور احمد قادری انجینئر معتمد خادم الحجاج ضلع بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کرناٹک کے عازمینِ حج کی قرعہ اندازی 2؍اپریل بروز جمعرات 11بجے دن وکا س سودھا بنگلور میں مقرر ہے۔ کرناٹک میں اسمبلی سیشن کے چلتے اور درخواستوں کی تنقیح مکمل نہ ہونے سے قرعہ کی تاریخ کو مؤقر کیا گیا ہے ۔ضلع بیدر سے کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کو موصول ہونے والی جملہ 536درخواستوں میں 42 درخواستوں کو محفوظ زمرے میں منتخب کرلیا گیا ہے‘اور اُن کے پاسپورٹ بھی طلب کرلئے گئے ہیں ۔ماباقی 494درخواست گزاروں میں سے 217(سالِ گزشتہ کے اعتبارسے) عازمین کے انتخاب قرعہ کے ذریعے ہوگا۔ اگر حکومتِ سعودی عربیہ کی جانب سے ہندوستان کے کوٹہ میں اِضافہ کیا جاتا ہے یا پھر گزشتہ دو سالوں سے سابق کوٹہ میں ہورہی 20فیصد کٹوتی کو بحال کردیا جاتا ہے تو اِ س کے اعتبار سے ضلع بیدر کو272کا کوٹہ ملے گا۔بہرحال 2؍اپریل کو ہی معلوم ہوگا کے ضلع بیدر اور کرناٹک کے کون کونسے خوش نصیبوں کو امسال حج کی سعادت نصیب ہوگی۔ جناب سید منصور احمد قادری نے بتایا کہ ضلع بیدر کے درخواست گزاروں میں سے تاحال عازمینِ حج کو کور نمبور اگر آگیا ہے تو وہ فورا دفتر انجمن خادم الحجاج سے ربط قائم کرتے ہوئے اُس کی انٹری درج کرائیں ۔قرعہ کا نتیجہ اُسی دن شام تک بذریعہ موبائیل ایس ایم ایس ہر ایک کو معلوم کردیا جائے گا۔یا پھر دوسرے دن دفترِ انجمن پر بھی معلوم کیا جاسکتا ہے ۔جن خوش نصیبوں کا قرعہ کے ذریعے انتخاب ہوگا اُنھیں ایک مہینے کے اندر اوریجنل پاسپورٹ اور پہلی قسط کی رقم مبلغ 81ہزار روپیے فی کس بذریعہ چالان اداکرنا ہوگا ۔دوسری قسط کی رقم کا تعین حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے تاحال نہیں کیا گیا ہے ۔ مزید جانکاری کیلئے دفترِ انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر موقوعہ متصل جامع مسجد نزد چوبارہ بیدر پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے ۔


مدرسہ صدیقہ حفظ القرآن نئی کمان روڈ چمکوری گلی بیدر میں ہرسال کی طرح سمر کلاسس منعقد ہوں گے

بیدر۔28؍مارچ۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔حافظ محمد اسمعیل حسین کاظم ناظم مدرسہ، کی اطلاع کے بموجب مدرسہ صدیقہ حفظ القرآن نئی کمان روڈ چمکوری گلی بیدر میں ہرسال کی طرح امسال بھی مدرسہ ہذا میں مذکورہ کورس کا آغاز یکم اپریل سے کیاجارہاہے ۔ اس کورس میں نورانی قاعدہ، ناظرہ قرآن مع تجوید ، کلمات ایمان، چہل حدیث ، چہل دعا ، نماز کی عملی مشق ، وضو وغسل کاطریقہ ، اردو لکھائی پڑھائی اور اس کے علاوہ اخلاقیات کی تعلیم دی جائے گی ۔ اوقات تعلیم صبح 9:30بجے تادوپہر2:30بجے ۔ تفصیلات کے لئے 9738416940,8861359259پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ یہ کورس گذشتہ تین سال سے اطمینان بخش نتائج کے ساتھ گرمیوں میں چلایاجارہاہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا