English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیدر شہر کے امبیڈکر سرکل پر فلمی انداز میں شوٹ آؤٹ کا حادثہ(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

پولیس اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کررہی ہے ‘اور اس ضمن میں کچھ ٹھوس معلومات تک پہنچ رہی ہے۔مسٹر سنیل اگروال نے بتایا کہ شہر کے اہم چوراہا امبیڈکر سرکل پر اس طرح کا واقعہ سے پولیس بالکل الرٹ ہے وہ خاطیوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگی ۔اس پریس کانفرنس میں ایس پی بیدر مسٹر سدھیرکمار ریڈی اور اے ایس پی ہمناآباد موجود تھے ۔


قرآن مسلمانوں کے پاس ایک امانت ہے

بیدر۔25؍مارچ۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر )۔میڈیا انچارج جماعتِ اسلامی ہند، بگدل یونٹ کی جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق قرآن کے پیغام کو بندگانِ خدا میں عام کرنے کیلئے مقامی یونٹ نے فیصلہ لیا ہے۔ غور کیجئے !کیا قرآن تمام انسانوں کی مقد س کتاب نہیں ہے؟ کیا قرآن کا پیغام ساری انسانیت کیلئے نہیں ہے ؟کیا قرآن کے پیغام کو بندگانِ خدا تک پہنچانا ہماری ذمہ داری نہیں ہے؟کیا اللہ تعالیٰ مسلمانوں سے قیامت کے دن اس کے متعلق سوال نہیں کریگا؟ یہ ایسے بنیادی سوالات ہیں جن کے متعلق اُ متِ مسلمہ کے ہر فرد کا جواب تا خیر وتامل کے بالکل ’’ہاں ‘‘ہے۔ لیکن اس جانب عملی طور پر منظم لا ئحہ عمل کا فقدان اور کوشیش کی کمی نمایا ں طور پر نظر آتی ہے۔جبکہ ہم جانتے ہیں،قرآن اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔پیغامِ قرآن سب کیلئے ہے اور اس پر سب کا مساوی حق ہے۔قرآن مسلمانوں کے پاس ایک امانت ہے۔ اسے بندگانِ خدا تک پہنچانا اُمت مسلمہ کے ہر فردکی ذمہ داری اور فرضِ منصبی ہے۔ چونکہ ہمارا ایمان ہے قرآن مجید کتابِ ہدایت اور سر چشمۂ نجات ہے۔یہ صر ف مسلمانوں ہی کی مقدس کتاب نہیں بلکہ ساری انسانیت کیلئے دنیوی اور اُخروی نجات کا واحد ذریعہ ہے۔اسی احساس کے ساتھ جماعتِ اسلامی ہند بگدل کے زیر اہتمام ’’ قرآن پروچن پروگرام ‘‘ (درسِ قرآن ۔سب کیلئے )29مارچ 2015ء ؁ بروز اتوارشام ٹھیک 7بجے نزد بس اسٹانڈ بگدل میں منعقد ہوگا۔اس دوران کنڑی اور اردو زبان میں قرآن اور اسلام سے متعلق پمفلٹس اور لٹریچر کی تقسیم کا وسیع پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے۔ اس دعوتی نقطہ نظر سے اہم مو قعہ کو غنیمت جانتے ہوئے بلا تفریق مسلک و ملت ومکتبِ فکر و جماعتی وابستگی سے آگے بڑھ کرتمام مسلمانانِ بگدل و اطراف واکناف سے اس کام میں اپنی شمولیت کے ساتھ ساتھ غیر مسلم برادرانِ وطن کی کثیر تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے کی درخواست محمد غوث الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، بگدل وبرادرانجینئر محمدنسیم الدین صدر مقامی ایس آئی او ، بگدل اور پروگرام آرگنائزر نے کی ہے۔***


نبی کریم ؐ ایک کامیاب وکامران ، تعمیری وفلاحی معاشرے کے خواہاں تھے

بیدر۔25؍مارچ۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر )۔مکمل زندگی گذارنے کیلئے شادی شدہ ہونا ضروری ہے تب ہی دین پرچلنے میں آسانی پیداہوتی ہے۔ کیونکہ نبی کریم ؐ ایک کامیاب وکامران ، تعمیری وفلاحی معاشرے کے خواہاں تھے۔ اور آپ نے فرمایاجوڑے اطمنیان قلب ، سکون ، حقو ق العباد اور نسل انسانی کاسلسلہ چلانے کیلئے بنائے گئے ہیں ۔ اس لئے اللہ نے عورت اور مرد میں ایک کشش رکھی ہے جو ان کاپورا ہوناضروری ہے۔ خواہ غریب ہو یا امیروالدین کا فرض بنتا ہے کہ لڑکیاں سن بلوغ پرپہنچتے ہی معروف طریقے سے لڑکوں کے ساتھ نکاح کردیں ۔ ورنہ کسی ایک کا گناہ اسی کے والد کے حساب میں لکھ دیاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اے ایم اقبال انجینئر نے ’’نکاح کی اہمیت وافادیت‘‘کے عنوان پرمسجد قباء ٹیپوسلطان کالونی بیدرمیں ہفتہ واری دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ موصوف نے ایک حدیث کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہاکہ شادی میں اسراف نہ ہوا ۔ سماجی ذمہ داران ، قاضی حضرات اور فنکشن ہال والوں سے بات کرکے مل بیٹھ کر مشورہ کرکے شادی اور ولیمہ میں فضول خرچی اور اسراف کو ختم کرنے کے لئے ایک ٹھوس لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے۔ تب ہی ہم اللہ کی مدد کے مستحق ہوسکتے ہیں۔ اقبال انجینئر نے بتایاکہ ہم سنت کی اتباع کا دعویٰ تو بہت کرتے ہیں جبکہ ہمیں معلوم ہونا چاہئے کہ امت کو سادگی اختیار کرنے کے لئے نبی کریم نے کیسی کیسی قربانیاں دیں ۔ ان قربانیوں کو سن کر رونا آتاہے اور کلیجہ منہ کوآتاہے۔ بی بی عائشہؓ فرماتی ہیں آپ نے گوشت کاسالن استعمال نہیں کیا۔ یہاں یہ ہال ہے کہ لاکھوں روپئے کاپکوان پھینک دیاجاتاہے۔ اللہ فضول خرچی سے بچائے۔ پچھلی قومین اسراف وفضول خرچی کے گھناؤنے جرم کی وجہ سے تباہ ہوگئیں۔ ***

ریاستی سطح کا ’’جن پرا اُتسؤ‘‘ کی تیاریوں کے ضمن میں جائزہ 

بیدر۔25؍مارچ۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر )۔ڈاکٹر پی سی جعفر ڈپٹی کمشنر بیدر نے ریاستی سطح کا ’’جن پرا اُتسؤ‘‘ کی تیاریوں کے ضمن میں جائزہ حاصل کرتے ہوئے بتایا کہ 13اور14؍اپریل کو اُتسو بیدر میں منعقد کیا جائے گا۔ جس کیلئے محکمہ کنڑا و کلچر کے عہدیدار ضروری اور مناسب انتظامات کا آغاز کریں ۔ اُتسو میں مقامی اور بیرونی فنکاروں کی ٹیموں کو شامل کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ رنگ مندر میں13؍اپریل کی صبح 11بجے مباحثہ کا افتتاح کرکے اُتسؤ کا آغاز کیا جاءْ گا۔ ریاستی سطح کے اس اُتسؤ کا افتتاح ضلع انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعلی مسٹر سدارامیا کو دعوت دی گئی ہے‘ اسی طرح وزیر مال ‘وزیر سماجی بہبود ‘ اور وزیر تعمیرات عامہ کو بھی اُتسؤ میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ ڈاکٹر پی سی جعفر نے بتایا کہ اُتسؤ کو کامیاب بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہیں۔ اجلاس میں محکمہ کنڑا و کلچر کے جواؤنٹ ڈائریکٹر مسٹر اشوک چلوادی ‘ایکزیکٹیو آفیسر ضلع پنچایت مسٹر بی شرد ‘اسسٹنٹ کمشنر انیس زویا ‘آئی اے ایس پروبیشنری راجندر کمار کے علاوہ مُختلف تنظیموں کے نمائندے شریک رہے ۔***


ریاستِ کرناٹک میں جماعت دہم کے امتحانات 30مارچ سہ شروع ہوں گے

بیدر۔25؍مارچ۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر )۔ریاستِ کرناٹک میں جماعت دہم کے امتحانات 30مارچ سہ شروع ہوں گے ۔اور13؍اپریل کو ختم ہوں گے ۔ اس مرتبہ جماعت دہم میں8.56لاکھ طلباء حصہ لے رہے ہیں ۔ سال گزشتہ سے30,088زائد طلباء اس مرتبہ جماعتِ دہم (SSLC) امتحان تحریر کریں گے۔ ان میں 8,56,357طلباء میں 4,52,575لڑکے اور4,03,782لڑکیاں شامل ہیں ۔***


ریاستی حکومت کی جانب سے محکمہ ہیلتھ میں مخلوعہ جائیدادوں کے تقررات کیلئے اقدامات 

بیدر۔25؍مارچ۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر )۔ریاستی حکومت کی جانب سے محکمہ ہیلتھ میں مخلوعہ جائیدادوں کے تقررات کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں ۔ ریاستی وزیر برائے ہیلتھ جناب یو ٹی قادر نے قانون ساز کونسل میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ 331ایم بی بی ایس ڈاکٹر‘87ڈینٹل ڈاکٹرس‘ اور سی اور ڈی گروپ کی 2108جائیدادوں کے بشمول جملہ2526جائیدادوں پر کے پی ایس سی کی توسط سے اور سی ‘ڈی گروپ کی جائیدادوں پر محکمہ کمشنر کے توسط سے تقررات کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا