English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس کمیٹی کے سکریٹری جناب اے ایس حسین کو کرناٹک ٹورزم ڈیولپمنٹ بورڈ کارپوریشن کے چیرمن نامزد (مزید اہم ترین خبریں )

share with us


بنگلور شہر میں دولتِ مشترکہ سائنس کانفرنس کا افتتاح

بیدر۔26؍نومبر۔(فکرو خبر نیوز)۔عام آدمی کی زندگی میں اچھے دن لانے اورغریب ممالک کی مدد کیلئے صدر پرنب مکھرجی نے دولت مشترکہ ممالک سے ایک نئے دور کے آغاز کرنے کا اعلان کیا۔ بنگلور شہر میں دولتِ مشترکہ سائنس کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں صدر مسٹر پرنب مکھرجی نے کہا کہ ’’دولت مشترکہ سائنس کانفرنس‘‘ کے اس پلیٹ فارم پر ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون بڑھائیں کیونکہ مستقبل سائنس میں ہے اور سائنس کے ساتھ دوستی بڑھانے میں ہے۔ دولتِ مشترکہ ممالک باہمی اور بین الاقوامی میگا سائنس پہل کے لئے ہاتھ ملائے اور جاری رکھیں۔کانفرنس کے دوران ترقی پذیر ممالک میں سائنسی صلاحیت تعمیر ہونے والی بحث کا خیر مقدم کرتے ہوئے مسٹر پرنب مکھر جی نے کہا کہ دنیا کی اہم Laboratories کے ساتھ دولتِ مشترکہ ممالک کے نوجون سائنسدانوں کی صلاحیت کو بڑھایا جانا چاہئے۔رائیل سوسائٹی اور جے این سی اے ایس آر کی جانب سے منعقد اس کانفرنس سے بڑی اُمیدیں ظاہر کرتے ہوئے انھو ں نے کہا کہ اگر اس کا تفصیل سے تمام دولتِ مشترکہ ممالک تک ہوچاہے وہ امیرہوں یا غریب ‘ترقی یافتہ ہوں یا پسماندہ ‘ تو بڑے ہدف حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ سائنس کا مقصد عام آدمی کو فائدہ پہنچانا ہونا چاہئے ۔ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے بھی کہا تھا کہ سائنس عوام کے مفاد کیلئے ہونا چاہئے ۔نہرو نے اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے ملک کی پہلی سائنس پالیسی سال1958ء میں جاری کی تھی۔ انھو ں نے کہا کہ بھارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعہ تمام علاقوں میں کامیابی حاصل کررہا ہے۔ بھارت کی ترقی کو دیکھتے ہوئے کئی ملک دوستی کا ہاتھ بڑھارہے ہیں ۔زراعت کے علاقہ میں بھارت خود کفیل ہونے کے ساتھ ہی کھاد برآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ یہ سائنسدانوں کی سوچ اور سبز انقلاب کا نتیجہ ہے ۔انھو ں نے کہا کہ دولتِ مشترکہ ممالک میں جس شکل میں اور جیسے بھی ممن ہو سائنس کی ترقی ہونا چاہئے ۔چھوٹے ممالک کی سائنس تحقیق صلاحیت بڑھنی چاہئے ۔


دستور کی دفعہ 371(J)پر عمل آوری میں تاخیر:

بیدر۔26؍نومبر۔(فکرو خبر نیوز)۔مسٹر راج کمار گندگے صدر ‘محمد عقیق احمد انجینئر نائب صدر ‘رمیش مڈپتی جنرل سکریٹری‘خازن محمداعجاز احمد اور مسٹر راج کمار ماڑگے ایکزیکٹیو ممبر کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپلائز اسو سی ایشن ضلع بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپلائز اسو سی ایشن ضلع بیدر نے دستور کی دفعہ 371(J)پر عمل آوری میں تاخیر پر27؍نومبر بروز جمعرات بوقت 12بجے بمقام بیدر آئی بی بلڈنگ امبیڈکر سرکل سے اسو سی ایشن ہذا کاایک احتجاجی ریالی کا انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔یہ احتجاجی ریالی امبیڈکر سرکل براہ بسویشور سرکل سے ہوتے ہوئے بیدر کے ڈپٹی کمشنر دفتر پہنچے گی جہاں اسو سی ایشن کی جانب سے ایک یادداشت پیش کرکے مطالبہ کیا جائے گا کہ علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے سرکاری ملازمین کو آرٹیکل 371(J)کے تحت مکمل مراعات جلد سے جلد دے کر عمل آوری کی جائے ۔پریس نوٹ میں تمام سرکاری محکمہ جات کے ملازمین سے اس ریالی میں وقتِ مقررہ پر شرکت کرکے اتحاد کا مُظاہرہ پیش کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔***


انجمن خادم الحجاج کی جانب سے سہ روزہ پاسپورٹ میلہ برو ز جمعہ ‘ ہفتہ اور اتوار کو

بیدر۔26؍نومبر۔(فکرو خبر نیوز)۔دفتر انجمن خادم الحجاج ضلع بیدرنے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہیکہ انجمن کی جانب سے سہ روزہ پاسپورٹ میلہ برو ز جمعہ ‘ ہفتہ اور اتوار مورخہ 28‘29‘ اور30؍نومبر انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ اکثر لوگوں میں پاسپورٹ بنانے کیلئے درکار دستاویزات سے متعلق لا علمی پائی دیکھی جاتی ہے ‘ اسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پاسپورٹ میلہ کا انعقادعمل میں لایا جارہا ہے معتمدانجمن جناب سید منصور احمد قادری نے بتایا کہ پاسپورٹ کیلئے درکار ضروری دستاویزات اس طرح ہیں ۔ رہائشی اور شناختی کارڈ کی زیراکس کاپی دستاویز کے طوپر راشن کارڈ اور آدھار کارڈ میں سے کوئی دو ایک ہی ایڈرس والے دستاویز ‘پیدائشی صداقت نامہ ‘ایس ایس ایل سی مارکس کارڈ حلف نامہ اگر پاسپورٹ خاتون کا حلف نامہ بن رہا ہے تو چیف قاضی یا وقف بورڈ کا میاریج سرٹیفکیٹ اور شوہر بیوی کی جڑواں تصویر کے علاوہ سفید بیاک راؤنڈ والی تین عدد فوٹوز درکار ہیں ۔مذکورہ بالا دستاویزات کے ساتھ عازمین سے گزارش ہے کہ وہ فوری دفتر سے رابطہ قائم کریں ۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9343410167اور 9845307861پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے ۔*** 


کرناٹک اردو اکیڈمی کی طرف سے سال 2010تا2014کے دوران شائع ہونے والی کتابوں کو انعامات دینے کا فیصلہ

بیدر۔26؍نومبر۔(فکرو خبر نیوز)۔محمدیوسف رحیم بیدری رکن کرناٹک اردواکیڈمی نے بتایاکہ رجسٹرارکرناٹک اردوا کادمی بنگلوراور ڈاکٹر فوزیہ چودھری چیرپرسن کرناٹک اردو اکیڈمی نے اطلاع دی ہے کہ کرناٹک اردو اکیڈمی کی طرف سے سال 2010تا2014کے دوران شائع ہونے والی کتابوں کو انعامات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ شاعری فکشن یا کسی بھی زمرے کی اردو کتابیں جو ان سالوں کے دوران شائع ہوئی ہوں ان کی تین جلدیں مصنف کی تصویر اور مکمل بائیو ڈیٹا کے ساتھ کرناٹک اردو اکیڈ می کو 5دسمبر 2014تک روانہ کردیں ۔ موصولہ کتابوں میں منتخب کتابوں کو انعام کیلئے منتخب کیا جائے گا ۔***

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا