English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیراعظم کی اہلیہ کی سیکورٹی سے چھٹکارہ پانے کیلئے درخواست(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں بتایا جائے یہ سیکورٹی اور پروٹوکول کس لئے دیا جا رہا ہے اگر وزیراعظم کی اہلیہ کی حیثیت سے انہیں پروٹوکول دیا جا رہا ہے تو انہیں بتایا جائے ان کے مزید حقوق کیا ہیں؟۔ نریندر مودی کی اہلیہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کو ان کے محافظوں نے قتل کر دیا تھا، انہیں اپنے محافظوں سے ڈر لگتا ہے۔


ہمسایہ ممالک کیساتھ قریبی تعلقات حکومت کی اہم ترجیح رہی ہے، نریندر مودی

نئی دہلی۔25نومبر(فکروخبر/ذرائع)وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کیساتھ قریبی تعلقات ان کی حکومت کی اہم ترجیح رہی ہے۔چھبیس سے ستائیس نومبر تک جاری رہنے والی اٹھارہویں سارک سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے نیپال کے دورے کے موقع پر نریندر مودی نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں اوریہ ان کی حکومت کی اہم ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ دوطرفہ علاقائی بنیادوں پرکئی ترقیاتی منصوبوں پر کسی نتیجہ تک پہنچنے کی امید ہے انہوں نے کہاکہ چار ماہ کے د وران نیپال کا دوسرا دورہ نیپال کے ساتھ منفرد اور خصوصی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے نریندر مودی کے باضابطہ پروگرام میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے ملاقات کا کوئی ذکر نہیں ہے جبکہ وہ افغانستان کے صدر اشرف غنی، بنگلا دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ، سری لنکا کے صدر مہندا راجا پکشا سے ملاقات کریں گے۔


جامعہ ام القرا للبنا ت ادونی کا افتتاح

ادونی 25نومبر(فکروخبر/ذرائع)شہر کے بسم اللہ فنکشن ہال ، فتح دروازہ کے قریب جامعہ ام القرا للبنا ت ادونی کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر ناظم مدرسہ شعیب سلفی نے بتایا کہ شہر ادونی میں لڑکیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرانے کیلئے اور دین کے احکام سے متعلق درس دینے کیلئے ہم نے یہ مدرسہ کا قیام عمل میں لایا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ یہ مدرسہ صبح کے اوقات چلایا جائے گا۔ اور یہاں پر عربی ، اردو ، کے علاوہ انگریزی حساب ، وغیرہ کی تعلیم بھی دی جائے گی۔ اس موقع پر محمد عیسی ، محمد ذکریا، شیر خان عبیداللہ ، ابراہیم ، وغیرہ شریک رہے ۔


قرآن مجید تمام انسانوں کے لیے کتاب ہدایت

تقوی اسلامک سوسائٹی کا جلسہ تقسیم انعامات سے علما کا خطاب

حیدرآباد۔25نومبر(فکروخبر/ذرائع ) قرآن مجید تمام انسانوں کے لیے کتاب ہدایت ہے یہ تمام علوم کا منبع و مرکز ہے ۔ زندگی کے ہر مسئلہ کا حل اس میں موجود ہے ۔ قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ اللہ تعالی نے بذات خود لیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار تقوی اسلامک سوسائٹی کیلیفورنیا ( امریکہ ) کی جانب سے منعقدہ مقابلہ حفظ قرآن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے علما کرام نے کیا ۔ یہ مقابلے 15 نومبر کو اردو گھر مغل پورہ میں منعقد ہوئے ۔ حافظ عبدالباسط یمانی ، حافظ محمد عبدالغنی ، حافظ غلام دستگیر اشرفی اور حافظ عبدالباسط نے نگرانی کی ۔ سوسائٹی کے صدر نشین حافظ عبدالمجید نے چار حفاظ کو امریکہ آنے کے لیے اسپانسر کرنے کا وعدہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں کا مقصد حفاظ کرام کی ہمت افزائی کرنا ہے ۔ اس پروگرام کے کنوینر محمد عاطف نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور حافظ عبدالرحمن جاوید نے شکریہ ادا کیا ۔ جلسہ کا اختتام حافظ باسط یمانی کی دعا پر ہوا ۔ اس جلسہ کی کارروائی قاری عبدالقیوم شاکر نے چلائی ۔


شادی مبارک اسکیم کو دلالوں اور اسکامس سے بچانا عوام کی بھی ذمہ داری

حیدرآباد زکوٰۃ اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام شعور بیداری مہم سے جلال الدین اکبر کا خطاب

حیدرآباد۔ 25؍نومبر(فکروخبر/ذرائع  )جناب محمد جلال الدین اکبر آئی ایف ایس ڈائرکٹر مائناریٹی ویلفیر حکومت تلنگانہ نے ریاستی حکومت مسلم لڑکیوں کی شادی کے لئے امدادی اسکیم ’’شادی مبارک‘‘ کو دھاندلیوں، بدعنوانیوں اور دلالوں سے بچاتے ہوئے کامیاب بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وہ آج سہ پہر حیدرآباد زکوٰۃ اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام شادی مبارک اسکیم سے متعلق شعور بیداری پروگرام سے مخاطب تھے۔ چیرمین جناب غیاث الدین بابو خان نے صدارت کی۔ شہ نشین پر جناب علیم خان اور ضیاء الدین نیر ٹرسٹیز حیدرآباد زکوٰۃ اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ بھی موجود تھے۔ جناب جلال الدین اکبر نے شادی مبارک اسکیم سے متعلق ریاستی حکومت کے پروجیکٹ سے متعلق حیدرآباد زکوٰۃ اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے ایک پمفلٹ کا رسم اجراء انجام دیا جس میں اسکیم سے استفادہ کیلئے رہنمایانہ خطوط پیش کئے گئے ہیں جس میں عمر، رہائشی سرٹیفکیٹ، آدھار کارڈ، اکاؤنٹ نمبر، انکم سرٹیفکیٹ، فارم حاصل کرنے کی ضلع واری اساس پر رہنمائی شامل ہے۔ ڈائرکٹر مائناریٹی ویلفیر نے بتایا کہ حکومت کی اس اسکیم کا نام ’’شادی مبارک‘‘ بھی جناب غیاث الدین بابو خان کا تجویز کردہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے اقلیتوں کے لئے پُرکشش نام کے لئے انہوں نے 200 سے زائد افراد سے تجاویز طلب کی تھی جناب غیاث الدین بابو خان کی جانب سے ’’شادی مبارک‘‘ نام تجویز کیا گیا جسے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے منظوری دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم پر عمل آوری کے لئے بھی جناب غیاث الدین بابو خان نے مشاورت کی گئی کیوں کہ ان کے این جی او نے اجتماعی شادیوں کے سلسلہ میں غیر معمولی کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے 20ہزار شادیوں کے لئے 100کروڑ روپئے کا بجٹ مختص کیا ہے جو پانچ مہینہ میں خرچ کیا جانا ہے۔ اتفاق سے محرم اور صفر میں مسلمان شادی بیاہ سے اجتناب کرتے ہیں۔ تاہم ان دو مہینوں میں شادی کی بات چیت طئے کرکے درخواست فارم داخل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے حیدرآباد زکوٰۃ اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ اور اس کے ارباب مجاز کو مبارکباد پیش کی جو شادی مبارک اسکیم کو کامیاب بنانے کے لئے تلنگانہ کے تمام اضلاع میں دن رات جستجو میں لگے ہوئے ہیں۔ زکوٰۃ ٹرسٹ کی جانب سے اسکیم پر عمل آوری اور عوام کی رہنمائی کے لئے تقرر کئے گئے انسپکٹرس کو انہوں نے اپنا فون نمبر9440810006 نوٹ رکھنے کی ہدایت دی تاکہ کسی بھی قسم کے دقت کی صورت میں ان سے ربط پیدا کیا جاسکے یا کم از کم ایس ایم ایس کیا جاسکے۔ جناب غیاث الدین بابو خان نے بتایا کہ شادی مبارک اسکیم سے قوم کی مستحق لڑکیوں کو زیادہ سے زیادہ استفادہ کے لئے حیدرآباد زکوٰۃ اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ نے 40انسپکٹرس کا تقرر کیا ہے ہر ایک انسپکٹر کے تحت 12تا 15منڈلس کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ تاحال 33لاکھ روپئے خرچ کئے جاچکے ہیں حیدرآباد میں خدمات انجام دینے والے انسپکٹرس کو نئی موٹر سائکلوں کی چابیاں بھی آج ہی حوالہ کی گئیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے اظہار تشکر کیا اور جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے شادی مبارک اسکیم کو آسان سے آسان تر بنانے میں شخصی دلچسپی لی۔ اس موقع پر مختلف ضلعوں میں خدمت انجام دینے والے ٹرسٹ کے انسپکٹرس نے جناب جلال الدین اکبر سے سوالات بھی کئے جس کا انہوں نے تشفی بخش جوابات دےئے۔ اس تقریب میں ڈاکٹر اشرف، جناب مجیب احمد، جناب میر ایوب علی خان، جناب غیور بھی موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا